خوراک (Dose)
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
دیباچه
16
کس قسم کے مریضوں اور اور بیماریوں میں کون کون سی پوٹینسیاں استعمال ہونی چاہئیں۔معدے کی
تکالیف میں نسبتاً چھوٹی پوٹینسیاں زیادہ اثر کرتی ہیں۔اعصابی تکالیف ہوں تو 200 یا زیادہ اونچی
طاقتوں کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔گہری نفسیاتی بیماریوں میں بڑی پوٹینسی میں فائدہ ہوتا ہے۔کینسر
کی بعض قسموں میں زیادہ اونچی طاقت دینی پڑتی ہے۔لیکن بعض مریضوں کی حالت اتنی بگڑ چکی ہوتی
ہے کہ ان کو اونچی طاقت دینا ان کے لئے زہر ثابت ہوتا ہے۔ہلے رفتہ رفتہ ان کی جسمانی حالت کو
اعتدال پر لانے کی کوشش کرنی چاہیے اور مناسب غذا اور وٹامنز کے استعمال سے بھی استفادہ کرنا
چاہیے۔جب مریض میں رد عمل برداشت کرنے کی طاقت پیدا ہو جائے تو پھر میں طاقت سے علاج
شروع کر کے طاقتوں کو تدریجا بڑھایا جا سکتا ہے۔ایک دوسرے کی دشمن دواؤں کو کبھی اکٹھا نہیں دینا
چاہیے یہ تو تیز گرم چائے میں آئس کریم ملانے والی بات ہے۔اگر چہ کینٹ نے بعض دواؤں کے استعمال میں لاکھ طاقت سے بہت ڈرایا ہوا ہے۔ان میں
خصوصیت سے سلیشیا (Silicea) شامل ہے حالانکہ سلیشیا کو ایڈز اور بعض قسم کے کینسرز میں میں نے
لاکھ سے نیچے ہزار تک کی طاقتوں میں مفید ہی نہیں پایا۔ہومیو پیتھی میں اگر دی گئی دوا کا اثر نمایاں نہ ہو تو دو ہی طریقے ہیں۔یا تو دواد ہرادی جائے اور جب
دیکھیں کہ بار بار دہرانے سے بھی اثر نہیں ہوتا تو تجربتا اونچی پوٹینسی دے کر دیکھ لینا چاہیے۔دوسرا طریق
یہ ہے کہ پوٹینسی وہی رہنے دی جائے اور بیچ میں ایسی دوا دی جائے جور د عمل کو بحال کر دے۔سل کے مریضوں کو سلفر اونچی طاقت میں دینے سے لازماً احتراز کرنا چاہیے۔ان کا علاج ہمیشہ
چھوٹی طاقتوں سے شروع کرنا چاہیے۔ہومیو پیتھک دوا کی خوراک (DOSE)
پوچھتے ہیں کہ کوئی ہو میو پیتھی دو دن میں
کتنی دفعہ اور کتنی مقدار میں کھانی چاہیے؟ اس مسئلے
دیباچہ
17
پر ہومیو پیتھ آج تک متفق نہیں ہو سکے۔ہر ایک اپنے تجربے کے مطابق مختلف طریق استعمال کرتا
ہے۔میں نے اپنی کتاب میں ہر جگہ اپنے تجربہ کے مطابق ہی کارآمد طاقتیں تجویز کی ہیں اور مختلف
ہومیو پیتھس کے تجارب کے پیش نظر ان کی کتابوں میں مذکور طاقتوں کا بھی ذکر کر دیا ہے۔اور یہ بات
معالج پر کھلی چھوڑ دی ہے کہ وہ جو طریق چاہے اختیار کرے۔جن طاقتوں کے مؤثر ہونے پر میں خود
شاہد ہوں ان کو استعمال میں لانے والے شاذ کے طور پر ہی ان سے استفادہ کرنے سے محروم رہیں
گے۔سوائے اس کے کہ وہ ان دواؤں کو اس طاقت میں استعمال کریں جو ان مریضوں کے مناسب
حال نہ ہو۔ہومیو پیتھک ادویات کی مقدار اتنی اہم نہیں ہوتی۔مریض چند گولیاں کھائے یا زیادہ کھائے
کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔البتہ کوئی دوائی جتنی دفعہ کھائی جائے اس سے ضرور فرق پڑتا ہے۔ہومیو پیتھی دوا ایک دفعہ کھانے کو ایک سٹرائیک (Strike) کہا جاتا ہے۔دوا کے منہ میں ڈالتے ہی
جس میں اس کا رد عمل شروع ہو جاتا ہے۔اور دن رات میں جتنی بار یہ دوائی کی جائے گی ہر دفعہ
تحریک
کا اعادہ کرے گی۔بعض ہومیو پیتھک معالجین اصرار کرتے ہیں کہ دوا ہاتھ کی بجائے کاغذ پر ڈال کر کھانی چاہیے
ور نہ اس کا اثر ضائع ہو جائے گا۔حالانکہ عام طور پر ہاتھ منہ سے زیادہ صاف ہوتے ہیں اور منہ میں کئی
قسم کی آلائشوں کی تہیں چڑھی ہوتی ہیں۔اگر منہ دوا کے اثر کو قبول کر سکتا ہے تو پھر ہاتھ پر ڈال کر
کھانے سے کیا فرق پڑ سکتا ہے۔اگر کاغذ پر ڈالی جائے تو کاغذ پر بھی تو آلودگی ہوتی ہے۔عام خوردنی
نمک کی ہومیو پیتھک پوٹینسی کو نیٹرم میور (Natrum Mur) کہا جاتا ہے۔منہ میں پہلے ہی اتنی
مقدار میں نمک موجود ہوتا ہے کہ اس کی ہومیو پیتھک خوراک کھائی جائے تو ایسا ہی ہے جیسے نمک کی
کان میں نمکین پانی کا معمولی سا قطرہ ڈال دیا جائے لیکن اس کے باجوداثر ہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے