اس نئے ایڈیشن کے متعلق کچھ ضروری باتیں

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

دیباچه
23
اس نئے ایڈیشن کے متعلق کچھ ضروری باتیں
جب انگلستان میں پہلی بار ہومیو پیتھی کلاس کا آغاز کیا گیا تو بنیادی مقصد یہ تھا کہ مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ
(MTA) کے ذریعہ جوں جوں اس ٹیلی ویژن کا دائرہ کار دنیا میں پھیلتا چلا جائے، دنیا بھر میں
ہو میو پیتھی کی ترویج ہو سکے۔شروع میں اس کلاس کیلئے جو شاگر دسٹوڈیو میں اکٹھے کئے گئے ان میں چند ایک ایلو پیتھک
ڈاکٹر اور ہومیوڈاکٹر بھی شامل تھے مگر یہ معدودے چند تھے۔بھاری اکثریت ایسے طلباء اور طالبات
کی تھی جن کو ہو میو پیتھی تو در کنار دنیا کے کسی علم طب کی الف ب بھی نہیں آتی تھی اور اکثر کو سائنس کی
بھی کوئی سدھ بدھ نہیں تھی۔میرے لئے یہ بہت بڑا چیلنج تھا کہ میں ہو میو پیتھی کو اس طریق پر
پڑھاؤں کہ رفتہ رفتہ ہومیو پیتھک فلسفہ کے علاوہ ہومیو پیتھک دواؤں کے متفرق اثرات اور
مریضوں اور مرضوں کی شناخت کے طریق وغیرہ سے ان سب کو اچھی طرح آگاہ کر سکوں۔اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مجھے یہی ترکیب سجھائی دی کہ شروع سے لے کر آخر تک ہر دوا کے
ذکر میں بار بار تفصیل کے ساتھ نہ صرف اس دوا کا ذکر کروں بلکہ ملتی جلتی تمام دواؤں کا ذکر بھی اسی
باب کے تحت کر دوں۔اسی طرح مریضوں کی نوعیت کے متعلق بھی تفصیل سے روشنی ڈالوں اور مختلف
امراض کے لئے بض نسخے چٹکلوں کے طور پر تجویز کروں جنہیں ہو میو پیتھی کا ایک ابتدائی طالبعلم اپنے
روز مرہ کے استعمال میں لاکر ان سے استفادہ کر سکے۔اس کا ایک ضمنی فائدہ یہ بھی ہونا تھا کہ میرے
طلباء کا ہومیو پیتھی پر یقین بڑھتا چلا جاتا۔اس طریق تعلیم کو اختیار کرتے ہوئے میں نے ہر دوا کے ذکر
میں نہایت تفصیل کے ساتھ ملتی جلتی دواؤں کا بھی ذکر کیا۔ان امراض کی قسموں کا بھی بیان کیا جوان

دیباچہ
24
دواؤں کے زیر اثر ٹھیک ہو سکتی ہیں اور سب دواؤں کے مزاج پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔غرضیکہ ہر
دوا کے ذکر میں اس کثرت سے متفرق امراض اور دیگر دواؤں کا ذکر کرتا رہا کہ ان ابتدائی طالبعلموں کو
گویا گھوٹ گھوٹ کر ہومیو پیتھی پلانی پڑی۔لیکچرز کے طور پر تو یہ طریق بہت ہی مفید اور کامیاب رہا۔لیکن ایک مستقل کتاب کے اندران سب امور کا دہرا نا مناسب نہیں تھا۔اس کتاب کے پہلے ایڈیشن
کی لفظی مرمت تو میں نے کر دی تھی۔ہاں ! اس میں بھی کتابت کی بہت سی غلطیاں رہ گئی تھیں۔مگر اس
پہلو سے میں سابقہ ایڈیشن کا مطالعہ نہیں کر سکا تھا کہ کتاب کے پڑھنے والے رمذکورہ بالا تکرار کا کیا اثر
پڑے گا۔جب میں نے اس پہلو سے کتاب کا مطالعہ کیا تو اسے سخت اعصاب شکن پایا۔ایک بالکل نیا
قاری کتاب کے مصنف کے متعلق یہی رائے قائم کر سکتا ہے کہ مصنف کی یادداشت سخت کمزور ہے اور
وہ ان باتوں کو مسلسل ہر باب میں دہراتا چلا جا رہا ہے جو پہلے باب میں بیان ہو چکی تھیں۔چونکہ اب
میرا ارادہ یہ ہے کہ اس کتاب کو انگریزی اور دنیا کی دیگر اہم زبانوں میں ترجمہ کر کے بکثرت شائع کیا
جائے اس لئے یہ نیا ایڈیشن بہت احتیاط سے تیار کیا جا رہا ہے اور حتی المقدور کوشش کی گئی ہے کہ مضمون
کی تکرار صرف اتنی رکھی جائے جتنی طبیعت پر گراں نہیں گزرتی بلکہ یادداشت کو تازہ کر دیتی ہے۔علاوہ
ازیں یہ بھی کوشش کی گئی ہے کہ ملتی جلتی دواؤں کا صرف ان امراض کے تعلق میں ذکر کر دیا جائے جن
سے ان
کا تعلق ہے۔صرف ان کے نام درج ہیں اور بعض جگہ یہ لکھا ہوا ہے کہ جس نے تفصیل دیکھنی ہو
وہ ان کے باب میں مطالعہ کر لے۔اس طرح کتاب
کا حجم تو بہت کم ہو گیا ہے لیکن افادیت کم ہونے
کی بجائے بڑھ
گئی ہے۔اس ایڈیشن کا انڈیکس بھی از سر نو تیار کرنا پڑا ہے اور اس میں دوسری جلد کی دواؤں کو بھی حروف تہجی
کے لحاظ سے ترتیب دے کر بیچ میں شامل کر لیا گیا ہے۔اس بنا پر بھی نیا انڈیکس تیار ہونا ضروری تھا۔بہت خوشکن بات یہ ہے کہ جلد دوم کی دواؤں کو جلد اول میں شامل کرنے کے باوجود کتاب کا حجم بڑھنے

دیباچه
25
25
کی بجائے کم ہو گیا ہے۔کتاب کے اس ایڈیشن میں چند رنگین تصاویر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جوان جڑی بوٹیوں یا عناصر
کی ہیں جن سے یہ ادویات تیار کی جاتی ہیں۔آخر پر قارئین سے گزارش ہے کہ میری بشری کمزوری کی بنا پر لازماً کچھ غلطیاں اس نئے ایڈیشن
میں بھی رہ گئی ہوں گی۔اس طرح کئی کتابت کی غلطیاں بھی ہوں گی جو عموماً مصنف سے بھی
منسوب ہو جاتی ہیں۔اس قسم کی سب غلطیوں سے متعلق میں قارئین سے دلی معذرت چاہتا ہوں اور
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ درگزر فرمائے اور یہ کوشش بنی نوع انسان کیلئے ان چند غلطیوں کے باوجود
غیر معمولی فائدہ کا موجب بنے۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد

آج 10 میں سے 10 باقی