ایکونائٹ Aconitum Napellus
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ایکونائٹ
9
4
ایکونائٹ نپیلیس
ACONITUM NAPELLUS
(Monks Hood)
ہومیو پیتھی کو اگر آپ اچھی طرح سمجھ لیں اور اس پر عبور حاصل کر لیں تو روز مرہ کی
بیماریاں اکثر آغاز ہی میں قابو آ جائیں گی اور مزید پیچیدگی پیدا نہیں ہوگی۔بیماریوں کے آغاز
میں ایکونائٹ کا نمبر پہلا ہے جس کا پورا نام Aconitum Napellus ہے۔ار، دو میں اسے
میٹھا تیلیا“ کہا جاتا ہے مگر عام طور پر یا یکونائٹ کے نام سے ہی مشہور ہے۔یہ ایک زہر ہے جس کا انسانی جسم کے مختلف حصوں پر اثر پڑتا ہے۔کچھ تو طب کی کتابوں
میں روایتی طور پر دوسرے زہروں کی طرح اس کا ذکر بھی ملتا ہے لیکن زیادہ تر تفصیلی اور باریک
اثرات کا علم ڈاکٹر ہانیمن اور ہومیو پیتھی کا تجربہ کرنے والے دوسرے ڈاکٹروں نے اپنی اپنی ذات
پر آزمائش (Proving) کے ذریعے حاصل کیا۔آزمائش کا طریقہ یہ نہیں کہ ایکونائٹ یا کسی اور زہر کو خالص حالت میں استعمال
کر لیا جائے بلکہ جو بنیادی اصول ہانیمن نے پیش کیا اور ا یکونائٹ کے حوالے سے اسے
ثابت کیا وہ یہ تھا کہ اگر کسی زہر کو ہلکا کر کے کا لعدم کر دیں کہ وہ بالکل خفیف اور زہر یلے
اثر کے لحاظ سے غیر مؤثر ہو چکا ہو۔یہ اگر کسی صحت مند انسان کو بار بار دیا جائے تو جسم اس
کی مسلسل چوٹ سے مغلوب ہو جاتا ہے اور اس کے خلاف رد عمل دکھانے کی بجائے ایسی
علامتیں ظاہر کرتا ہے جو اصل زہر میں تھیں لیکن یہ علامتیں اتنی خطر ناک نہیں ہوتیں کہ مستقل
نقصان پہنچائیں یا زندگی کے لئے خطرہ بن جائیں بلکہ خفیف اور عارضی ہوتی ہیں اور ان
کے ذریعہ اصل زہر کا مزاج نہایت بار یکی اور تفصیل سے سمجھا جا سکتا ہے۔زہروں یا
دواؤں کی گہری پہچان کے لئے یہ طریق جسے پروونگ (Proving) کہا جاتا ہے ،
ایکونائٹ
10
نہایت مؤثر ہے۔اس طریق آزمائش سے ایکونائٹ کی جو خصوصیات سامنے آئیں ان میں
انتہائی خوف، بیماری کی شدت اور اچانک پن نمایاں ہیں۔بیماری اچانک حملہ کرتی ہے اور مریض
خیال کرتا ہے کہ وہ اس بیماری سے بچ نہ سکے گا۔ایکونائٹ عموماً خشک اور ٹھنڈے موسم کی دوا کہلاتی ہے کیونکہ اس کی بیماریاں زیادہ تر
خشک سرد موسم میں لگتی ہیں۔مگر ضروری نہیں کہ ایکونائٹ صرف سردخشک موسم کی بیماریوں میں ہی
استعمال ہو۔ہر قسم کی بیماریاں ہر موسم میں اگر اچانک اور تیزی سے شروع ہوں اور
شدید خوف دامن گیر ہو تو بلاتر ددا یکونائٹ کا استعمال کرنا چاہئے۔تو و
ایکونائٹ کو اگر رسٹاکس سے ملا کر دیا جائے تو یہ نسخہ بیماریوں کے آغاز میں اور بھی زیادہ
مؤثر اور وسیع الاثر ثابت ہوتا ہے۔میرے نزدیک یہ اسپرین (Asprin) کا بہترین بدل ہے۔ہرایسی بیماری کے آغاز میں جس میں بے چینی اور بخار کی کیفیت ہو اور محسوس ہوتا ہو کہ کچھ
ہونے والا ہے ایکونائٹ اور رسٹاکس کی 200 طاقت میں دو تین خوراکیں بیماری کو آغاز ہی میں ختم
کر دیتی ہیں۔ایک دفعہ میرے موجودہ سیکورٹی آفیسر (ریٹائرڈ میجرمحمود احمد صاحب) ہمارے
ساتھ سائیکلنگ پر گئے۔سخت بارش ہو رہی تھی اور سردی بھی بہت تھی۔ہم سب بھیگ گئے۔صبح
انہیں بخار ہو گیا اور جسم میں شدید درد تھا۔انہیں ایکونائٹ (Acconite) 200+ رسٹاکس
(Rhustox) 200 ملا کر اور آرنیکا (Arnica) 200 برائیونیا (Bryonia) 200 ملا کر
نصف نصف گھنٹے کے وقفہ سے باری باری کھانے کی ہدایت دی گئی تو چند گھنٹوں میں بیماری کا
نام ونشان
باقی نہ رہا اور وہ پوری صحت کے ساتھ ڈیوٹی پر حاضر ہو گئے۔سردی اور بھیگنے کے نتیجہ میں
محض ایکونائٹ اور رسٹاکس پر انحصار نہیں کرنا چاہئے بلکہ آرنیکا اور برائیونیا کو بھی ملا کر باری باری
دینا چاہئے۔یہ نسخہ میں نے لمبے تجربہ کے بعد اخذ کیا ہے۔اس کا انتڑیوں ، پھیپھڑوں اور
میعادی بخار سے بھی تعلق ہے اس کے علاوہ ملیریا اور پیچش پر بھی فوری اثر کرتا ہے۔بسا اوقات بیماری کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ وہ ان دواؤں کے بس میں نہیں ہوتی اور
ایکونائٹ
11
بالمثل صحیح دوا کے استعمال کے بغیر پیچھا نہیں چھوڑتی۔بعض دفعہ انفلوئنزا کے آغاز میں یہ نسخہ نا کام ہو
جاتا ہے سوائے اس کے کہ بالکل شروع میں دیا جائے۔اگر ذرا دیر ہو جائے تو پھر انفلوئنزا کی
دوسری بالمثل دوائیں دینی پڑیں گی۔عرصے کے لحاظ سے بیماریاں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ایک حاد (Acute) یعنی آناً فاناً
شدت سے حملہ آور ہونے والی جو ٹھیک بھی جلد ہو جاتی ہیں۔دوسری مزمن (Chronic) بیماریاں
جو آہستہ آہستہ جسم میں نفوذ کرتی ہیں۔لمبی بیماریوں کی بھی کئی قسمیں ہیں۔کچھ تھوڑا عرصہ رہنے
والی ہیں جیسے ٹائیفائیڈ وغیرہ اور کچھ لمبا عرصہ جسم سے چمٹ جانے والی ہیں۔مثلاً تپ دق ، دمہ یا
پھر غدودوں کا آہستہ آہستہ پھول کر کینسر میں تبدیل ہو جانا۔ا یکونائٹ کو حاد بیماریوں کے علاج
میں استعمال ہونے والی دواؤں میں سر فہرست رکھا جاتا ہے۔گردے کے درد شروع ہونے پر ایکونائٹ (Aconite) 1000 کو بیلاڈونا
(Belladonna)1000 کے ساتھ ملا کر پندرہ منٹ کے وقفہ سے دو خوراکیں دی جائیں تو
متعد دمریضوں کو فوری فائدہ ہوتا ہے۔ہاں اگر گردے کے تشیخی در دکو گرمی سے آرام آتا ہو تو یہ نسخہ
کوئی فائدہ نہیں دے گا۔یہ صرف ان مریضوں میں کام کرے گا جن کو گرم ٹکور نقصان پہنچاتی ہے۔جہاں گردے کی تکلیف میں گرمی سے افاقہ ہوتا ہو وہاں بعض دفعہ کولوسنتھ CM کی ایک ہی
خوراک فوری فائدہ پہنچائے گی یا پھر میگ فاس 6x کو گرم پانی میں گھول کر گھونٹ گھونٹ پلایا
جائے تو تشنج دور ہو جائے گا اور جہاں سردی سے آرام محسوس ہو وہاں ایکونائٹ اور بیلا ڈونا کام
کرے گی۔اگر اچانک پیچش کے ساتھ خوف کا عنصر نمایاں ہو تو ا یکونائٹ اس پیچش میں بھی
فوری فائدہ دیتی ہے۔خشک گرمی کی پیچش میں تو یہ لا جواب ہے۔دل کی بیماریوں میں
بھی ایکونائٹ بہت کام آتی ہے۔میرے والد مرحوم جو خود بھی ایک بہت اچھے ہومیو پیتھ تھے
وہ اکثر دل کی تکلیف میں ایکونائٹ اور کریٹیکس Crataegus) Q) ملا کر دیا کرتے
تھے۔ایکونائٹ کو مد نکچر کی صورت میں ہی کریٹیکس مدر ٹنکچر سے ملا کر ٹانک بنایا جاتا
مدرنیچر
ایکونائٹ
12
ہے۔آٹھ دس قطرے کر ٹیکس Q کے اور صرف ایک دو قطرے ایکونائٹ Q کے پانی میں ملا کر
دیں تو اللہ کے فضل سے بہت مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ا یکونائٹ کی زیادہ مقدار خطرناک ثابت
ہو سکتی ہے اس لئے احتیاط کرنی چاہئے۔ایسا مریض جس کے دل کے دھڑ کنے کی رفتار معمول سے زیادہ ہو اس کے لئے
ایکونائٹ بہت مفید ہے۔بعض دفعہ معدے میں ہوا پیدا ہونے سے یا اعصابی کمزوری کی وجہ سے
دل بہت تیزی سے دھڑ کنے لگتا ہے۔نیند بھی نہیں آتی۔اگر کسی چیز کا خوف ہو، کوئی بری خبر سنی ہو یا
امتحان دینے کے لئے جانا ہو یا کوئی ابتلاء در پیش ہو تو ہیجان سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ایکونائٹ 30 ی 200 میں دینے سے دھڑکن معمول پر آجاتی ہے اور طبیعت پر سکون ہو جاتی ہے۔ایکونائٹ بعض ذہنی امراض میں بھی مفید ہے۔صدمے یا مایوسی سے دماغ پر اچانک
اثر ہو جائے اور ہر چیز سے بے جا خوف آنے لگے تو بیماری کی ابتداء میں ہی ایکونائٹ استعمال
کرنے سے نمایاں فرق پڑتا ہے لیکن اگر بیماری لمبی ہو جائے تو پھر دوسری دوائیں استعمال کروانا
چاہئیں جن میں سلفر نمایاں ہے۔سلفر کو ایکونائٹ کی مزمن دوا کہا جاتا ہے۔سلفر کی جو علامات
مستقل لمبی بیماریوں میں ملتی ہیں وہ عارضی طور پرا نیکونائٹ میں پائی جاتی ہیں۔روزمرہ کی زندگی میں ایسی بیماری جو جراثیم کے حملہ کی وجہ سے ہو مثلاً باسی غذا کھالی۔جائے جس میں تعفن پیدا ہو چکا ہو اور اس سے اسہال شروع ہو جائیں یا اچانک پیچش لگ
جائے، اسی طرح برسات کے موسم میں خونی پیچش جس سے مریض ڈر جائے۔ان سب
بیماریوں میں ایکونائٹ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔بعض بیماریوں میں مریض خوف سے چیخیں مارتا ہے اور چکر بھی آنے لگتے ہیں۔مثلاً
اگر راستہ چلتے ہوئے اچانک کتا جھپٹے تو انسان خوف زدہ ہو جاتا ہے اور اس کا سر
گھومنے لگتا ہے۔ایسی حالت میں ایکونائٹ فوری فائدہ دیتا ہے۔اگر آنکھوں میں اچانک سوزش ہو جائے تو بھی ایکونائٹ اور بیلا ڈونا بیک وقت
ایکونائٹ
13
ذہن میں آتے ہیں۔مزید علامات ظاہر ہونے کا انتظار کئے بغیر دونوں کو اکٹھا استعمال کرنا چاہئے
کیونکہ یہ ایک دوسرے کی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ہاں اگر کسی ایک دوا کی علامتیں بہت واضح ہوں
تو دوسری دینے کی ضرورت نہیں۔مثلاً اگر بیلا ڈونا کی علامات بالکل واضح ہوں تو ایکونائٹ ساتھ
ملانے کی کوئی ضرورت نہیں، یا اکیلی ہی بیماری پر غلبہ پالیتی ہے اور لمبے عرصہ تک کام کرتی ہے۔سردی لگنے کی وجہ سے اچانک کان میں شدید درد شروع ہو جائے تو بھی یہ دوا فوری
اثر دکھاتی ہے۔ایکونائٹ میں ہر درد کے مقام پر دھڑکن کا احساس ہوتا ہے، مریض شور اور موسیقی
وغیرہ بالکل برداشت نہیں کر سکتا۔ایکونائٹ کی ایک خاصیت پلسٹیلا سے بھی مشابہ ہے۔بخار یا تکلیف کا اثر چہرے کے
ایک طرف زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ایک گال سرخ ہو جاتا ہے اور ایک زرد۔عام طور پر بچوں میں یہ
علامت نمایاں ہوتی ہے۔شروع میں ہی ایکونائٹ دے دی جائے تو بیماری فورا ختم ہو جائے گی۔اگر دیر ہو جائے تو پلسٹیلا، لائیکو پوڈیم یا نیٹرم میور میں سے شاید کوئی کام آئے۔دانتوں میں سردی کی وجہ سے درد ہو یا گلے میں تکلیف ہوتو بھی ایکونائٹ کی ضرورت
ہوگی۔اگر جسم کے کسی حصہ میں خون کا دباؤ زیادہ ہو جائے تو اندرونی یا بیرونی جریان خون شروع ہو
جاتا ہے مثلاً انٹریوں سے خون بہنے لگے گا۔کوئی بھی وجہ ہوا گر ایسا اچانک ہوا ہو اور خوف بھی
ساتھ ہو تو بلا خوف ایکونائٹ استعمال کریں۔اگر کسی صدمہ کے نتیجہ میں پیشاب بند ہو جائے تو فوری طور پر پہلے ایکونائٹ
دیں۔کسی عزیز کی اچانک وفات سے یا اچانک کوئی مالی صدمہ پہنچا ہو تا یکونائٹ کا فوری استعمال
جسم کو اس کے بداثر سے بچالیتا ہے۔بعض ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ایکونائٹ عورتوں کی بیماریوں میں مردوں کی نسبت زیادہ
موثر ہوتی ہے۔اگر عورتوں کی اندرونی متکالیف اور رحم کی سوزش وغیرہ کے آغاز میں ایکونائٹ
دے دیں تو اللہ کے فضل سے بیماریاں آگے نہیں بڑھیں گی۔
ایکونائٹ
14
ایکونائٹ کی تکلیفیں کھلی ہوا میں کم ہو جاتی ہیں۔رات کو گرم کمرے میں یا خشک اور
ٹھنڈی ہوا سے بڑھ جاتی ہیں۔مددگار دوائیں : سلفر۔کافیا۔آرنیکا۔بیلا ڈونا۔برائیونا۔فاسفورس۔سپانجیا
دافع اثر دوائیں نکس وامیکا۔سلفر
طاقت
مدار نیچر یا بالعموم 1000،200،30 یاCM
حسب حالات معالج کو خود فیصلہ کرنا ہو گا