اکٹیاریسی موسا Actaea Racemosa

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

ایکٹیا
15
5
ایکٹیاریسی موسا
ACTAEA RACEMOSA
(Black Snake-Root)
اس دوا کو سی می سی فیوجا" (Cimicifuga) بھی کہتے ہیں۔عورتوں کی بیماریوں
میں یہ غیر معمولی اثر رکھنے والی دوا ہے خصوصاً حمل کے دوران پیدا ہونے والی بعض تکلیفوں میں
بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔اگر ماہانہ ایام میں عموماً کھل کر خون جاری ہو جائے تو عورتوں کی اکثر
تکلیفیں خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہیں لیکن ایکٹیاریسی موسا میں یہ الٹی بات ہے کہ خون کی مقدار میں
جتنا اضافہ ہو درد اور دوسری تکلیفیں اسی نسبت سے بڑھتی چلی جاتی ہیں اور بسا اوقات خون بند
ہونے کے بعد بھی کسی حد تک جاری رہتی ہیں۔ایکٹیا جوڑوں کے درد میں بھی بہت مفید ہے۔عضلات میں پھوڑے کی طرح
درد ہوتا ہے۔گردن اور کمر کے عضلات میں درد بجلی کے کوندوں کی طرح ہر طرف
پھیل جاتا ہے۔آرام کرنے سے تکلیف میں کمی ہوتی ہے اور حرکت سے بڑھ جاتی
ہے۔ٹھنڈک اور نمی سے آرام آتا ہے۔ایکٹیا ریسی موسا میں بھی ابراٹینم کی طرح
انتقال مرض پایا جاتا ہے۔عموماً جسمانی بیماریاں ذہنی بیماریوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔بچوں کی جسمانی بیماریاں کسی علاج سے بظا ہر ختم ہو جائیں تو ذہنی علامات ظاہر ہو کر
ہسٹیریائی کیفیات پیدا ہو جاتی ہے۔کوئی بچی بہت نازک مزاج اور حساس ہو تو بالکل
خاموش ہو جاتی ہے۔زور دے کر بلائیں تو رو دے گی۔سب دنیا سے بے نیاز ، اپنی
ذات میں گم سم رہنے لگے گی۔ایکٹیا ریسی موسبا اس کا بہترین علاج ثابت ہو سکتی ہے۔اس دوا کا غم سے بہت گہرا تعلق ہے۔غم کے بداثرات جسمانی بیماریوں کی شکل

ایکٹیا
16
اختیار کر لیتے ہیں۔نازک مزاج عورتوں کو صدمہ کی وجہ سے ماہانہ نظام میں بے قاعدگی،
جوڑوں کا درد اور دوسرے جسمانی عوارض لاحق ہو جاتے ہیں۔اگر ذہن پر صدمہ کا اثر ہو تو
خوف اور وہم میں مبتلا ہو جاتی ہیں، دوا بھی استعمال نہیں کرتیں کہ اس میں زہر وغیرہ نہ ملا دیا ہو۔اگر دیگر علامتوں کے ساتھ وہم بھی پایا جائے تو ایکٹیاریسی موسا کی ایک دو خورا کیس ہی سب
وہموں کو دور کر دیتی ہیں اور مریضہ صحت یاب ہونے لگتی ہے۔ایکٹیا میں دو متقابل دواؤں کی علامتیں پائی جاتی ہیں۔بعض پہلوؤں سے یہ برائیونیا
اور بعض پہلوؤں سے رسٹاکس سے مشابہ ہے۔برائیونیا میں حرکت سے اور رسٹاکس میں آرام
سے تکلیف بڑھتی ہے۔ایکٹیا میں جس پہلو پر لیٹیں اسی پہلو میں تکلیف بڑھے گی اور اعصاب
پھڑ پھڑانے لگیں گے۔سردرد عموماً آنکھ کے ڈیلوں اور سر کے پیچھے ہوتا ہے جسے دبانے سے
آرام آتا ہے لیکن حرکت سے بڑھ جاتا ہے۔چکر آتے ہیں، سر میں بھاری پن نمایاں ہوتا
ہے ،نظر دھندلا جاتی ہے۔پڑھائی، فکر اور مثانے کی تکلیفوں سے سر درد شروع ہو جاتا ہے۔ایکٹیار یہی موسا میں ابراٹینم کی طرح قبض اور اسہال آپس میں ادلتے بدلتے رہتے
ہیں، معدہ میں شدید درد ہوتا ہے جس میں آگے کی طرف جھکنے سے آرام آتا ہے۔ریڑھ کی ہڈی اور
اعضائے تناسل پر بوجہ کی وجہ سے متلی اور قے کا رجحان۔نوجوان بچیوں کو پہلے عمل میں شدید
متلی ہوتی ہے اور کسی دوائی سے بھی آرام نہیں آتا۔اس تکلیف میں گہرے غور و فکر ، مزاج شناسی اور
علامات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر دوا تجویز کرنی چاہئے۔اگر مریضہ میں ایکٹیار یہی موسا کی
دیگر علاماتیں موجود ہوں تو متلی کے لئے اسی سے فائدہ ہوگا۔بعض کمزور اعصاب کی عورتوں میں وضع حمل کے وقت جب دردیں اٹھتی ہیں تو
جنین کو باہر دھکیلنے کی بجائے دائیں ، بائیں پھیل جاتی ہیں۔کولہوں میں تشخی علامات پیدا
ہوتی ہیں جو وضع حمل کی تکلیفوں میں ایکٹیا ریسی موسا کی خاص پہچان بن جاتی ہیں۔اگر

ایکٹیا
17
بر وقت صحیح دوا دی جائے تو در دیں نارمل ہو کر صحیح رخ میں اٹھتی ہیں اور بچے کی ولادت
آسانی سے ہو جاتی ہے۔کولو فائیلم بھی وضع حمل کے موقع پر استعمال ہونے والی اہم دوا ہے
لیکن اس میں فرق یہ ہے کہ دردیں جنین کو نیچے دھکیلنے والے اعصاب میں جانے کی بجائے
ران کے اندر سے نیچے اتر کر دائیں بائیں پھیل جاتی ہیں اور رحم کا منہ نہیں کھلتا۔بعض
اوقات معالجین اور دائیاں وضع حمل کو آسان کرنے کے لئے عورتوں کو ارگٹ دے دیتی
ہیں لیکن اس سے رحم کا منہ اور بھی سختی سے بند ہو جاتا ہے اور شدید تکلیف ہوتی ہے۔کئی
عورتوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔لاڑکانہ انور آبادسندھ میں ایک دفعہ جلسہ کے
دوران ایک شخص نے نہایت دردمندی سے دعا کی درخواست کی کہ اس کی بیوی در دزہ میں
مبتلا ہے ، رحم کا منہ نہیں کھل رہا اور خطرہ ہے کہ اس تکلیف سے موت واقع ہو جائے گی۔میں
نے اپنے سفری بیگ میں سے اسے کولو فائیلم دی کہ فوراً اپنی بیوی کو کھلا دو۔دس پندرہ منٹ
کے بعد ہی اللہ کے فضل سے سب پیچیدگیاں دور ہو گئیں اور نارمل طریق سے صحت مند موٹا
تازہ بچہ پیدا ہوا۔ہومیو پیتھک دواؤں کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔بروقت اس کی چند
گولیاں دینے سے ہی بعض دفعہ زندگی کو لاحق مہیب خطرے ٹل جاتے ہیں۔ایسی عورتیں جن کا حمل رحم کے عضلات اور متعلقہ اعضاء میں کمزوری کی وجہ سے
شروع دنوں میں ہی ضائع ہو جاتا ہو یا حمل بہت مشکل سے ٹھہرے ایسی عورتوں کی کولو فائیلم
بھی دوا ہوسکتی ہے۔وضع حمل کے وقت ایکٹیاریسی موسا اور کولوفائیلم کے ساتھ
کو بھی یا درکھنا چاہئے۔اگر وضع حمل کے وقت دردوں کا زور کمر میں ہو اور در دیں نیچے
جا کر واپس کمر میں آتی ہوں تو جلسیمیم بہت مفید ہے۔کالی کا رب میں درد میں اندر رحم کی
طرف جانے کی بجائے دونوں رانوں کی بیرونی سمت میں منتقل ہو جاتی ہیں۔پلسٹیلا میں
اعصابی کمزوری اور خوف کی وجہ سے دردیں بہت کمزور اور کم ہوتی ہیں۔ایکٹیا ریسی موسا میں حیض بے قاعدہ یا دیر سے آتے ہیں۔رحم کے مقام پر اور
کمر میں شدید درد ہوتا ہے۔اعضاء بوجھل محسوس ہوتے ہیں۔ایکٹیا ریسی موسا کی مریضہ

ایکٹیا
18
بہت ست، غم میں ڈوبی ہوئی ، پریشان حال دکھائی دیتی ہے۔دماغ پر گہرے بادل سے
چھائے ہوئے محسوس ہوتے ہیں ، ڈراؤنے خواب آتے ہیں،مسلسل بولتی ہیں، کسی خاص
چیز پر توجہ مبذول نہیں کرسکتی ، خوفزدہ ہو جاتی ہے ، خصوصاً موت کا خوف اسے گھیرے رکھتا
ہے جوا یکونائٹ کی یاد دلاتا ہے۔ایکٹیاریسی موسا میں گلے میں خراش ہوتی ہے۔خشک کھانسی رات کے وقت اور
باتیں کرنے سے بڑھ جاتی ہے۔دل کی دھڑکن زیادہ اور نبض کمزور اور بے قاعدہ ہوتی
ہے۔انجائنا کی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔بائیں بازو کا سن ہونا ایکٹیاریسی موسا کی خاص
علامت ہے۔کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں بھی شدید درد ہوتا ہے اور گردن اور کمر کا اوپر
والا حصہ اکڑ جاتا ہے۔بازوؤں اور ٹانگوں میں بے چینی اور بے آرامی کا احساس ہوتا ہے،
خارش ہوتی ہے۔اعصاب کو جھٹکے بھی لگتے ہیں۔نیند نہیں آتی ، دماغ بے چین ہوتا ہے،
لہریں کسی دوڑتی ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ دماغ اصل سے بڑا ہو گیا ہے۔کان شور سے
زود حس ہو جاتے ہیں۔ایکٹیا کی تکالیف صبح کے وقت اور سردی سے بڑھ جاتی ہیں۔سوائے سردرد کے
جسے گرمی سے اور کھانا کھانے سے آرام آتا ہے۔دافع اثر دوائیں : ایکونائٹ۔پیٹیشیا
طاقت : 30 سے اوپر سی ایم (CM) تک

آج 10 میں سے 10 باقی