ایڈرینالین Adrenalin
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ایڈرینالین
19
6
ایڈرینالین
ADRENALIN
(Epinephrin)
ایڈرینالین گردوں کے اوپر واقع غدودوں (Suprarenal Glands) سے نکلنے
والی رطوبت ہے جو بہت سے غدودوں کا توازن درست رکھتی ہے۔اسے ہو میو پیتھی میں بطور دوا
استعمال کیا جاتا ہے۔غصہ، ڈر اور خوف کے نتیجہ میں جو بداثرات پیدا ہوتے ہیں وہ سب اس
کے مریض میں موجود ہوتے ہیں۔دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔گھٹن اور تنگی کا احساس ہوتا ہے۔انتڑیوں کے فعل کی رفتار ست ہو جاتی ہے، منہ خشک رہتا
ہے۔اس کے محلول میں شریانوں کے اردگرد کے عضلات کو سکیڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔ہومیو پیتھی طریق علاج میں یہ دوا ہر قسم کے سیلان خون کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔پھیپھڑوں، ناک، انتڑیوں ، رحم یا کہیں اور سے خون جاری ہو جائے اور اسے روکنے کے لئے کسی
دوا کی واضح علامتیں نہ ہوں تو ایڈرینالین کو بھی فوری ضرورت کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔خصوصا کسیر میں اسے بہت مفید پایا گیا ہے۔کئی سرجن آپریشن سے پہلے اس کا استعمال
کرتے ہیں تا کہ خون ضائع نہ ہو۔ایک معالج نے انجائنا اور اس سے ملتی جلتی علامات میں بھی ایڈرینالین کو مفید
بتایا ہے۔دل کے اردگرد اور سینے کی ہڈی میں کھانا کھانے کے بعد اور چلنے سے درد ہو تو
اس ڈاکٹر کے مطابق یہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔سینے کی مٹن اور تنگی کے لئے بھی مفید
ہے۔رگوں کے سکڑنے کے نتیجہ میں خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اس لئے یہ ہو میو پیتھی پوٹینسی
میں بلڈ پریشر کے لئے بھی مفید ہوسکتی ہے۔چونکہ اس بارے میں میرا ذاتی تجر بہ نہیں ہے
اس لئے محض دوسرے اطباء کی رائے پیش کر رہا ہوں۔بہت احتیاط سے مریض
ایڈرینالین
20
کا جائزہ لے کر ایڈرینالین کے عمل کو سمجھنا چاہئے۔البتہ میں نے ایڈرینالین کو چند بیماریوں میں بہت مفید پایا ہے۔پیشاب کے ساتھ
جب خون آنے لگے تو یہ دوا فائدہ دیتی ہے۔پیشاب زیادہ اور بار بار آتا ہے اور پیشاب سے
پہلے اور بعد میں جلن ہوتی ہے۔نیٹرم میور میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔اگر پاؤں کی انگلیوں پر گئے پڑ گئے ہوں جنہیں Com کہتے ہیں تو ان کے لئے
بھی یہ دوا مفید ہے۔اس کے مریض کی ٹانگیں عموماً تھکی تھکی رہتی ہے۔پنڈلیوں میں درد اور شیخ ہوتا
ہے۔طاقت: 30 سے 200 تک