ایگیریکس مسکیریس Agaricus Muscarius

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

ایگیریکس
9
29
29
ایگیریکس مسکیریس
AGARICUS MUSCARIUS
(Fly Fungus)
ایگیر میکس ایک ایسی دوا ہے جس کی سب سے نمایاں علامت جسم کا کانپنا ہے۔عضلات کی کمزوری اور نفسیاتی تناؤ سے اعصاب اور عضلات لرزتے ہیں۔ہاتھ کا نپتے ہیں۔اعصاب میں جھٹکے لگتے اور سارے جسم میں کپکپی محسوس ہوتی ہے۔ایکٹیاریسی موسا (سی می سی فیوجا) کی نمایاں علامت بھی جھٹکے لگنا ہے لیکن بنیادی
فرق یہ ہے کہ ایکٹیا میں مریض جس کروٹ لیٹے اسی کروٹ مٹکے لگتے ہیں جبکہ ابگیر ٹیکس میں
سارا جسم کا نپتا ہے۔رعشہ اور بیج دونوں ملتے ہیں۔آنکھیں بھی لرزتی اور ڈولتی رہتی ہیں اور نظر
ایک جگہ لگتی نہیں۔ایک دفعہ ایک نوجوان اس تکلیف میں مبتلا تھا میں نے اسے ایکگیر یکس دی تو
اتنا نمایاں فائدہ ہوا کہ عام روز مرہ کے سب کام عمدگی سے کرنے لگا ورنہ یہ تکلیف عمر کے ساتھ
ساتھ بڑھ رہی تھی۔ایگیریکس میں آنکھوں کی علامتیں بہت نمایاں ہوتی ہیں۔ایک کی بجائے دودو
نظر آتے ہیں۔آنکھوں کے سامنے کالے دھبے ناچتے ہیں، بھینگا پن، آنکھوں میں
جلن ، خارش اور تھکاوٹ عمومی علامتیں ہیں۔ایک جگہ نظر کو جمانا مشکل ہوتا ہے اور مریض
پڑھنے میں دقت محسوس کرتا ہے۔آنکھوں کی پتلیاں گھڑی کے پینڈ ولم کی طرح حرکت کرتی
رہتی ہیں۔زرد لیس دار رطوبت نکلتی ہے جس کی وجہ سے آنکھیں چپک جاتی ہیں۔مریض کا
دماغ کمزور ہوتا ہے۔دماغی محنت اور لکھنے پڑھنے سے تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ایسے بچے
عموم ضدی، چڑ چڑے اور بہت حساس ہوتے ہیں۔اگر انہیں معمولی سی ڈانٹ ڈپٹ بھی
کی جائے تو صدمہ سے بے ہوش ہو جاتے ہیں۔ایسکولس میں یہ علامت زیادہ ملتی ہے۔

ایگیریکس
30
اگر کسی بچے میں یہ سب علامتیں موجود ہوں لیکن آنکھیں دائیں بائیں متحرک رہنے کی خاص
علامت نہ بھی ہو تو ایگیر سیکس ضرور دینی چاہئے۔بعض بچوں میں شروع سے ہی ذہنی کمزوری پائی
جاتی ہے۔صبح کے وقت اس کیفیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور انہیں کوئی نئی بات بتائی جائے تو
سمجھتے نہیں۔ست اور بے شعور سے لگتے ہیں، بے حس ہو جاتے ہیں اور تھکن محسوس کرتے ہیں۔لیکن جوں جوں دن گزرتا ہے تکلیف کم ہونے لگتی ہے۔شام کے وقت یا رات کے پہلے حصہ میں
بالکل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ہر بات سمجھنے لگتے ہیں اور ہشاش بشاش نظر آتے ہیں، ایسے بچوں کو
ایسکولس دیں۔یہ بیماریاں اگر چہ ایگیر یکس میں بھی ملتی ہیں لیکن بیماری کے گھٹنے بڑھنے کے
مخصوص اوقات ایسکولس سے ایکیر سیکس کو ممتاز کر دیتے ہیں۔ایگیریکس میں اعصابی کمزوری سے بسا اوقات بہرہ پن پیدا ہو جاتا ہے۔ٹھنڈی ہوا
لگنے سے کانوں میں درد، سرخی اور جلن کا احساس ہوتا ہے ،سردی کی وجہ سے پاؤں میں بھی
سوزش اور خارش ہو جاتی ہے اور وہ سرخ ہو جاتے ہیں۔بعض اوقات سخت سردی کے موسم میں
باہر سے گرم کمرے میں داخل ہونے سے ہاتھ پاؤں میں گہری کھجلی ہونے لگتی ہے اور سرخی اور
ورم نمایاں ہوتے ہیں اس تکلیف کو Chillblain کہتے ہیں۔ہر وہ بیماری جس میں خون کا
اجتماع کسی خاص عضو کی طرف ہو جائے اور اس کے نتیجہ میں تناؤ، بے چینی ، سرخی اور درد پیدا
کرنے والی خارش ہو اس میں ایکیریکس بہت مفید ہے۔بعض قسم کی الرجیوں میں بھی ایسی
علامتیں پیدا ہو جاتی ہیں مثلاً ملیریا کے علاج کے نتیجہ میں ہاتھ پاؤں میں سوزش، سرخی ، بے چینی
اور سخت تکلیف دہ خارش ہو اور مریض میں ایگیریکس کی دوسری علامتیں بھی موجود ہوں تو یہ دوا
تیر بہدف ثابت ہوتی ہے اور الرجی کو دور کرنے والی کسی اور دوا کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ایک
دوخوراکوں سے ہی اللہ کے فضل سے تکلیف دور ہو جاتی ہے۔کبھی اس کی بجائے فاسفورس بھی
مفید ثابت ہوتی ہے۔بعض بچوں کو بولنے میں دقت پیش آتی ہے۔بہت کوشش کر کے بولنا
پڑتا ہے۔بار بار بات کو دہراتے ہیں اور ا سکتے ہیں۔اس بیماری کا اصل تعلق خوف سے ہوتا ہے

ایگیریکس
31
اور اس کا نفسیاتی علاج بھی ضروری ہے۔عموماً سٹرامونیم کو گہرے اعصابی خوف سے پیدا ہونے
والی بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن لکنت یا ہکلانے کے مرض میں اس کا نمایاں فائدہ
مشاہدہ میں نہیں آیا ہے۔اس لئے بیماری کی اصل وجہ کو پیش نظر رکھ کر دوا استعمال کرنی چاہئے۔ایکیر ٹیکس بھی لکنت میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ایگیر یکس میں انتقال مرض کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔بعض دفعہ عورتوں میں بچوں کو
دودھ پلانے کے زمانے میں کسی حادثے ، صدمہ یا ذہنی دباؤ کی وجہ سے دودھ خشک ہو جاتا ہے
اور اس کا دماغ پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ایسے موقع پر ایگیر یکیس فائدہ مند ہے۔اگر عورت کا دودھ کم
اُترے یا خشک ہو جائے اور اس دوران
دماغ پر حملہ ہو تو اس کی دوا ایگیر میکس ہو سکتی ہے۔عام
طور پر دودھ سوکھنے کی صورت میں پلسٹیلا زیادہ مفید ہے لیکن یہ صرف ایسی عورتوں کے کام آتی
ہے جن کی علامات پلسٹیلا کی ہوں۔ورنہ دودھ جاری کرنے کی اور بھی دوائیں ہیں۔مثلاً
Aconite ایگنس کاسٹس Agnus Castus
ایکونائٹ
ایسا فوٹیڈا
Asafoetida
برائیونیا
کلیریا کارب Calcarea Carbonica کاسٹیکم
کیمومیلا
Bryonia
Causticum
Chamomilla ایک ڈیفلور بیٹم Lac-Defloratum
فاسفورک ایسڈ Phosphoric Acid فائٹولا کا
سیکیل
ارٹیکا
Secale
Urtica
سليشيا
Phytolacca
Silicea
ایگیر میکس میں ایسکولس کی طرح دردوں کا رجحان اور دباؤ نیچے کی طرف ہوتا ہے لیکن
در دیں ٹھہری ہوئی یا ست رو (Dull) نہیں ہوتیں کیونکہ اعصاب میں ایسی حرکت پائی جاتی
ہے جس کے نتیجہ میں درد کبھی ایک طرف اور کبھی دوسری طرف لپکتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ایسی
صورت میں ایگیر میکس زیادہ مفید ہے۔ایگیر یکس کے مریض کے پیٹ میں بہت ہوا بنتی ہے۔انتڑیوں کی طبعی حرکت میں

ایگیریکس
32
کمزوری واقع ہو جائے اور پیٹ غیر معمولی طور پر ہوا سے بھر جائے تو ایگیر میکس مفید ہے۔نکس وامیکا بھی انتڑیوں کی حرکت کو بحال کرنے کے لئے بہت زوداثر ہے اور اس کے لئے
بہت زیادہ علامتیں ڈھونڈنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی۔پیٹ کی عارضی اور مستقل
دونوں بیماریوں میں نکس وامیکا اچھا اثر دکھاتی ہے۔نہ سلفر کی طرح بہت گہری اور نہ
ایکونائٹ کی طرح عارضی بلکہ درمیانی کیفیت کی دوا ہے۔ایگیر سیکس کا مریض عموماً گم سم ہوتا ہے اور اس کی خاص علامت یہ ہے کہ
چہرے کے اعصاب اور عضلات پھڑکتے ہیں۔یہی علامت انتڑیوں میں بھی پائی جاتی
ہے۔اگر انتڑیوں میں بار بار پھڑکن کا احساس ہولیکن نیچے کی طرف حرکت نہ ہو تو
ایگیر میکس دوا ہو گی۔ایگیر یکس میں وہمی نظارے بھی ملتے ہیں۔عورتوں کے رحم میں زہر یلے مادے
پیدا ہونے لگیں تو ان کے نتیجہ میں بالعموم وہمی نظارے دکھائی دینے لگتے ہیں۔بچہ پیدا
ہونے کے بعد رحم کی پوری طرح صفائی نہ ہو تو اس سے بھی ذہن پر برا اثر پڑتا ہے۔ایسی
فیکشن
صورت میں پلسٹیلا رحم کی صفائی کے لئے اچھی عمومی دوا ثابت ہوتی ہے۔رحم میں
ہو جائے اور بخار ہو تو سلفر اور پائیر و جینم 200 طاقت میں ملا کر استعمال کرنی چاہئیں۔اگر
ایسی مریضہ کو وہمی نظارے نظر آنے لگیں اور اس کا دودھ بھی خشک ہو جائے تو ابگیر سیکس کام
آئے گی۔انفیکشن میں سلفر اور پائیر وجینم کے ساتھ سلیشیا، کالی میور ، فیرم فاس اور کالی فاس
سب کو 6x کی طاقت میں ملا کر دینا اچھا نسخہ ہے۔ایگیر یکس میں ایگزیما بھی ملتا ہے۔اس ایگزیما کی پہچان زرد رنگ کے مواد والے
چھالے ہیں جو اعصابی ریشوں کے ساتھ ساتھ جلد پر نکلتے ہیں۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ اعصابی
کمزوریاں ایگزیما میں بدل جاتی ہیں۔بعض اور بیماریوں میں بھی اعصاب کی رگوں کے ساتھ
ساتھ چھالے نکلتے ہیں جوعموماً ہر پیز (Herpes) کی پہچان ہے جس کی مختلف اقسام ہوتی ہیں لیکن
ایگیر یکس ہر چیز کی دوا نہیں ہے اور اس کے ایگزیما اور چھالوں کا تعلق ہر چیز سے نہیں ہے۔

ایگیریکس
33
ہر پیز (Herpes) بہت تکلیف دہ بیماری ہے۔اس کو اعصاب کی دوسری بیماریوں سے
امتیازی طور پر سمجھنا چاہئے اور اس کا بر وقت صحیح علاج کرنا چاہئے ورنہ بعض دوسری خطرناک
پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔میں پہلے سلیشیا ، کالی فاس اور کالی میور دیا کرتا تھا جن سے کسی حد
تک فائدہ بھی پہنچتا تھا لیکن بعد میں تجربہ سے ثابت ہوا کہ ہر چیز کا بہترین علاج وہ نسخہ ہے جو
میں عموماً سانپ بچھو کے کاٹے کے علاج میں دیتا ہوں۔مکرم آفتاب احمد خان صاحب مرحوم کو
ایک بار ہر چیز کا بہت شدید حملہ ہوا تھا۔میں نے انہیں آرنیکا 200 ، لیڈم 200 اور آرسنگ
200 میں دیں۔غیر معمولی تیزی سے شفا ہوئی۔لیکن کوئی ایسا معین نسخہ میرے علم میں نہیں ہے جو
ہر دفعہ کام آئے کیونکہ یہ بیماری اپنی طرز بدلتی رہتی ہے اور بھیس بدل بدل کر سامنے آتی ہے۔ایگیر یکس کے مریض کو اپنے اعضا پر قابو نہیں رہتا، ہاتھوں سے چیزیں گرتی رہتی
ہیں۔اکثر عورتوں اور بچیوں کے ہاتھ سے برتن گر کر ٹوٹ جاتے ہیں، کوئی چیز پکڑنی ہو تو
گرفت مضبوط انہیں ہوتی ، انگلیاں خود بخود کھل جاتی ہیں۔شدید عضلاتی دردیں اور تشیخ بھی پایا
جاتا ہے، ہاتھ پاؤں میں پیلسن ہوتی ہے۔ایکیر ٹیکس میں کھانا کھانے کے بعد ، کھلی ٹھنڈی ہوا اور سرد موسم میں تکلیفیں بڑھ جاتی
ہیں۔نیند سے طبیعت بحال نہیں ہوتی۔دن بھر غنودگی چھائی رہتی ہے۔خارش ہوتی ہے جس
میں جلن نمایاں ہے۔تریاق:
طاقت :
ابسنتھیم۔کا فیا۔کیمفر
30 سے 200 تک عموماً

آج 10 میں سے 10 باقی