ایگنس کاسٹس Agnus Castus

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

ایگنس کاسٹس
35
10
ایگنس کاسٹس
AGNUS CASTUS
(The Chaste Tree)
ایگنس کاسٹس
کا زیادہ تر تعلق عورتوں کی بیماریوں سے ہے۔عموماً بچوں کی ولادت
کے بعد ان کے اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں اور لچک ختم ہو جاتی ہے،عضلات ڈھیلے ہو کر
لٹکنے لگتے ہیں اور سکڑ کر واپس اپنی اصل حالت میں جانے کی طاقت نہیں رکھتے جیسے بعض دفعہ ربڑ
ڈھیلا ہو کر لٹک سا جاتا ہے۔رحم کے نیچے گرنے کا احساس ہوتا ہے۔حیض میں کمی آجاتی
ہے۔بانجھ پن پیدا ہو جاتا ہے اور ازدواجی تعلقات سے نفرت ہونے لگتی ہے۔زردی مائل
لیکوریا کا اخراج ہوتا ہے۔مریضہ میں بے چینی ، خوف اور مایوسی کے آثار ظاہر ہونے لگتے
ہیں۔وہ ہر وقت غمگین رہتی ہے اور بعض اوقات ہسٹیر پائی علامات پیدا ہو جاتی ہیں۔رحم میں
سوزش ہوتی ہے۔ناک سے خون بہتا ہے۔ایکنس کا سٹس ان سب علامات میں مفید ہے۔ایکنس کاسٹس کے مریض کو بیماری کے نتیجہ میں خودکشی کا خیال آنے لگتا ہے۔دنیا کی
ہر چیز سے بے نیاز ہو جاتا ہے اور آنے والی موت کے بارے میں سوچتا رہتا ہے۔سب سے
نمایاں دوا جس میں خود کشی کا رجحان اور گہرا غم پایا جاتا ہے وہ آرم میور (Aurum Mur)
ہے۔ایکنس کاسٹس میں یہ رجحان صرف وقتی طور پر بیماری کے دوران ہوتا ہے۔مریض کے مزاج
کا مستقلاً حصہ نہیں بنتا جیسا کہ آرم میور میں ہوتا ہے۔مریض کی یادداشت کمزور ہو جاتی ہے، دماغ غیر حاضر رہتا ہے۔اعصابی
کمزوریاں روز مرہ کی بات ہے، بے ہمتی اور ناطاقتی کا احساس ہوتا ہے۔ایگنس کاسٹس
میں کنپٹیوں اور پیشانی میں شدید درد ہوتا ہے جو حرکت سے بڑھتا ہے۔

ایگنس کاسٹس
36
ایگنس کاسٹس روشنی سے زودحسی میں بھی کام آتی ہے۔کئی دوسری دواؤں میں
بھی یہ علامت پائی جاتی ہے لیکن ایگنس کاسٹس میں روشنی سے زود حسی کے نتیجہ میں سر میں
درد شروع ہو جاتا ہے۔اگر سر میں پہلے ہی درد ہو تو روشنی نا قابل برداشت ہو جاتی ہے اور
آنکھیں نہیں کھلتیں۔اگر ایگنس کانسٹس کی خصوصی علامتیں نہ ہوں اور روشنی میں آنکھ
کھولنے سے تکلیف ہوتی ہو تو ایسے درد کی بہتر دوا گریفائٹس ہے۔ایگنس کاسٹس میں ناک کی ہڈی میں درد ہوتا ہے جسے دبانے سے آرام آتا
ہے۔بعض قسم کی خوشبوؤں سے زود حسی ہوتی ہے، رخساروں پر خارش اور چیونٹیاں رینگنے کا
احساس بھی ایگنس کاسٹس کی خاص علامت ہے۔ایگنس کاسٹس میں پیٹ میں ہوا بھی پائی جاتی ہے۔معدہ سے گڑ گڑاہٹ کی
آوازیں آتی ہیں۔آنتیں نیچے گرنے کا احساس ہوتا ہے اور مریض پیٹ کو ہاتھوں سے
پکڑتا ہے۔ایگنس کاسٹس مردانہ کمزوریوں میں بھی مفید دوا ہے۔خصوصاً اوائل عمر میں کی
جانے والی غلطیوں کے نتیجہ میں کمزوری اور ناطاقتی کا شکار ہونے والے مریضوں کی
کمزوریاں دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔عام اعصابی کمزوریاں دور کرنے میں بھی
کالی فاس کی طرح اچھا اثر رکھتی ہے۔مددگار دوائیں: کلیڈیم۔سیلینیم
دافع اثر دوائیں: کیمفر نیکس وامیکا
طاقت : 30 سے اونچی پوٹینسیاں سی۔ایم (CM) تک

آج 10 میں سے 10 باقی