ایلو Aloe
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
41
12
ایکو
ALOE
(Socotrine - Aloes)
ایلو
ایلو ایک ایسے پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے جسے اردو میں کنوار گندل کہتے
ہیں۔پیٹ میں ہوا، اسہال اور الٹی کا رجحان اس دوا کی نمایاں علامتیں ہیں اور بھی ایسی
سینکڑوں دوائیں ہیں جو اسہال، الٹی اور پیٹ کی ہوا کے لئے استعمال ہوسکتی ہیں لیکن سب
دواؤں کی اپنی اپنی علامتیں ہیں جو ایک کو دوسرے سے ممتاز کرتی ہیں۔ایلو کی ایک خاص علامت
ایسی ہے جو لائیکو پوڈیم میں بھی پائی جاتی ہے یعنی سمندری جانور خصوصاً آؤسٹر
(Oyster) کھانے سے اسہال لگ جاتے ہیں۔جس مریض میں بھی سمندری جانور
کھانے سے اسہال کا رجحان ہو وہاں لائیکو پوڈیم کے علاوہ ایلو کی طرف بھی دھیان جانا
چاہئے۔ایلو کے مریض کے پیٹ کی ہوا سارے پیٹ میں تناؤ پیدا نہیں کرتی بلکہ لائیکو پوڈیم کی
طرح دائیں طرف نیچے کی طرف اس کا دباؤ ہوتا ہے۔عام طور پر ہومیو پیتھک ڈاکٹر پیٹ کی ہوا
کے لئے تین دواؤں پر زیادہ زور دیتے ہیں۔کار بودیج جس میں ہوا کا دباؤ اوپر کی طرف ہوتا
ہے، لائیکو پوڈیم جس میں دباؤ نیچے کی طرف ہوتا ہے اور چائنا جس میں دباؤ سارے پیٹ میں
ہر طرف ہوتا ہے۔پیٹ کی ہوا کی علامتیں صرف ان تین دواؤں تک محدود نہیں بلکہ بکثرت
دوسری دواؤں میں بھی پائی جاتی ہیں اور محض ان تین دواؤں کو مد نظر رکھ کر علاج کرنا کافی نہیں۔اس قسم کے چٹکلے کتابوں میں اس لئے درج ہوتے ہیں کہ فوری ضرورت کے طور پر بعض دفعہ یہ
کام آ جاتے ہیں۔معدے اور انٹریوں میں ہوا زیادہ دیر رکنے سے درد قولنج (Colic) بھی ہو
سکتا ہے۔وقت کی کمی اور مریض کی تیزی سے بگڑتی ہوئی حالت ڈاکٹر کواکثر ٹکسالی کی دواؤں کا
42
سہارا لینے پر مجبور کر دیتی ہیں۔لیکن پیٹ کی ہوا کا اصل اور مستقل علاج تو مزاجی دوا کا استعمال
ہے ورنہ کچھ عارضی افاقہ کے لئے کبھی ایک دوا کا سہارا لینا پڑے گا کبھی دوسری کا۔انتڑیوں کی طبیعی حرکت میں کمی واقع ہو جائے تو نکس وامیکا سب سے اچھا کام کرتی
ہے۔ہوا میں غیر معمولی بد بو پائی جائے تو کار بو ویج غالباً بہتر اثر کرے گی۔معدہ کے منہ پر
تیزابیت کی وجہ سے شکنجہ سا آ جائے اور کھانا متعفن ہونے کی وجہ سے سخت بد بو پیدا ہواور ہوا
معدہ میں اکٹھی ہوتی رہے تو یہ باتیں کار بو بیچ کی پہچان میں محمدثابت ہوتی ہیں۔چانکا پیٹ کی ہوا میں اس صورت میں مفید ہے جبکہ چاکا کی دوسری علامتیں بھی
موجود ہوں یعنی مریض کے مزاج میں خشکی اور ملیریا کے بداثرات کی عمومی علامتیں ملتی ہوں۔بعض
دفعہ لعابوں کی کمی کی وجہ سے انتریوں میں جگہ جگہ ہوا رک جاتی ہے۔چائنا ایسے مریضوں سے تعلق
رکھتی ہے جن کے لعاب خشک ہو رہے ہوں اور انتڑیوں کے گلینڈز اپنا پورا کام نہ کریں۔اس طویل ضمنی بحث کے بعد اب ہم واپس اصل دوا کی طرف لوٹتے ہیں۔سمندری غذا خصوصاً آؤ سٹر کھانے کا رد عمل ایلو کے مریض پر فوری اسہال کی
صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔متلی اور قے کے ساتھ سر میں درد ہوتا ہے عموماً اس کا سر درد ماتھے
یعنی سر کے اگلے حصہ سے شروع ہوتا ہے۔آنکھیں سرخ اور بوجھل ہو جاتی ہیں اور کھولنی مشکل
ہوتی ہیں، ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں، کھانا چباتے ہوئے کانوں میں شور محسوس ہوتا ہے۔بعض اوقات صبح اٹھتے ہی ایلو کے مریض کے ناک سے خون جاری ہو جاتا ہے۔مریض کا منہ کڑوا ہو جاتا ہے۔دائیں طرف پسلیوں کے نیچے در دبھی ایلو کی خاص علامت
ہے۔اسہال کے ساتھ پیٹ میں مروڑ بھی اٹھتے ہیں۔بواسیر کے مسے گچھوں کی صورت
میں لٹکے ہوئے ہوتے ہیں اور ان میں شدید جلن اور درد ہوتا ہے۔ٹھنڈا پانی لگانے سے
ایلو
43
سکون محسوس ہوتا ہے۔اگر اسہال کی بجائے قبض ہو تو پیٹ کے نچلے حصہ میں شدید دباؤ محسوس
ہوتا ہے۔ایلو کا مزاج رکھنے والا مریض عموماً گوشت کھانا پسند نہیں کرتا حالانکہ گوشت کھانے سے
اسے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔عورتوں کے ماہانہ ایام میں ایلو کی تکلیفوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔چلنا اور کھڑا ہونا
دشوار معلوم ہوتا ہے۔رحم بو جھل اور کمر کے نچلے حصہ میں درد ہوتا ہے اور وقت سے بہت پہلے
کثرت سے خون آنے لگتا ہے۔ایلو کی ایک علامت گلے کی خراش اور کھانسی بھی ہے، جوڑوں میں بھی درد ہوتا ہے۔اس کی بیماریاں صبح کے وقت بڑھ جاتی ہیں۔خشک اور گرم موسم میں بیماریاں شدت اختیار کر لیتی
ہیں۔سردی اور تازہ ہوا میں آرام ملتا ہے۔عموماً کھانا کھانے کے بعد اس کی علامات ظاہر ہوتی
ہیں یا شدت پکڑ جاتی ہیں۔مددگار دوائیں :
سلفر
دافع اثر دوائیں : سلفر۔اوپیم
طاقت :
30