اليومينا Alumina
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
49
14
اليومينا
ALUMINA
(Oxide of Aluminum-Argilla)
اليومينا
الیو مینا جس سے الیومن کا کیمیاوی مرکب بنتا ہے ایک ایسی دھات ہے جس سے
بکثرت برتن بنائے جاتے ہیں۔اکثر باورچی خانوں میں اور کسی حد تک غسل خانوں میں بھی
الیو مینا کے بنے ہوئے برتن استعمال ہوتے ہیں۔ایک زمانے میں جب یہ دھات یورپ میں نئی
نئی دریافت ہوئی تو بہت مہنگی ہوتی تھی اور امراء اور رؤسا ہی اس کے برتن استعمال کرتے تھے اور
یدان کی امارت کی علامت تھی۔اب صنعتی انقلاب کے نتیجہ میں ایلومینم بہت ہی سنتی دھات کے
طور پر دستیاب ہے اور اب یہ غربیوں کی نمایاں علامت بن گئی ہے جو بکثرت اس کے برتن
استعمال کرتے ہیں۔جہاں تک کھانے پکانے یا دیگر استعمال کے برتنوں
کا تعلق ہے جدید تحقیق سے ثابت ہوا
ہے کہ الیومینا کا مستقل استعمال انسانی صحت پر بہت گہرے منفی اثرات ڈالتا ہے۔یہ زہر بہت
آہستگی سے اثر انداز ہوتا ہے مگر مستقلاً انسانی وجود کا حصہ بن جاتا ہے۔یہ خون کی نالیوں کو سکیڑتا
ہے نیز ان نالیوں میں رفتہ رفتہ ایسے مادوں کی تہ جمنے لگتی ہے۔جن کی وجہ سے تنگ ہوتے ہوتے
تقریباً بند ہو جاتی ہے اور دل کے حملے کا موجب بنتی ہے۔دماغ کو خون پہنچانے والی نالیوں پر بھی
اس سے ملتا جلتا اثر ہوتا ہے اور انسان آرٹیر یوسکلر وس (Arteriosclerosis) کا شکار ہو
جاتا ہے۔اس کے نتیجہ میں بڑھاپے کے اثرات تیزی سے ظاہر ہوتے ہیں، یادداشت کمزور ہوتی
چلی جاتی ہے،عضلات سخت ہو کر بریکار ہونے لگتے ہیں، بلڈ پریشر کبھی کم اور بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔مریض تیزی سے ذہنی اور عضلاتی لحاظ سے معذور ہونے لگتا ہے۔اگر اسے الیو مینا دیں تو
اليومينا
50
جلد فائدہ کی امید نہ رکھیں کیونکہ یہ بہت آہستہ اثر کرنے والی دوا ہے۔جوز ہر آہستہ آہستہ جسم پر اثر
دکھاتا ہے وہ جب دوا بنتا ہے تو وہ دوا بھی آہستہ آہستہ اثر دکھاتی ہے۔بعض اوقات اس کا اثر
سالوں پر محیط ہوتا ہے۔اس لئے اگر مستقل اور دائمی علاج کے لئے الیو مینا کو استعمال کریں تو اونچی
طاقت میں لمبے وقفوں کے بعد دیں مثلاً ایک مہینے کے بعد ایک ہزار طاقت میں یا دس ہزار کی
طاقت میں۔اگر 200 کی طاقت میں استعمال کریں تو ہر دس دن کے بعد ایک خوراک دیں۔اگر
اس دوا نے کام کیا تو مہینوں یا سالوں مسلسل استعمال کرنے سے پورا اثر ظاہر ہوگا۔آغاز میں تو
بہتری کے کوئی آثار ظاہر نہیں ہوتے لیکن پھر وہ ریشے جو بے جان ہو چکے ہیں ان میں رفتہ رفتہ
جان پڑنے لگتی ہے اور کچھ عرصہ استعمال کے بعد کچھ نہ کچھ بہتری کی طرف مائل تبدیلیاں دکھائی
دینے لگتی ہیں۔اس لئے الیو مینا ایسے مریض کو دینی چاہئے جو جلد باز نہ ہو اور یہ جان لے کہ بیماری
گہری اور لمبی ہے اور دوا کے مسلسل ایک دو سال استعمال سے بالآخر بیماری کا رخ پلٹے گا اور زندگی
کے کچھ اور دن اچھے گزر جائیں گے۔الیو مینا کی ایک علامت یہ ہے کہ اس کی خارش میں جلد پر کوئی ابھار نہیں بنتے۔بالکل
صاف شفاف جلد پر پہلے خارش ہوتی ہے۔پھر خارش سے جلد میں سوزش پیدا ہو جائے تو سختی سے
کھجلی کرنے سے دانے یا آبلے بن جاتے ہیں۔بعض اوقات چھیلنے سے خون بھی رسنے لگتا ہے۔متاثرہ حصہ بالکل ماؤف ہو جاتا ہے اور انفیکشن کی وجہ سے کئی اور پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔خارش کی عام دواؤں میں عموماً جلد پر ابھار پہلے پیدا ہوتے ہیں اور خارش بعد میں شروع ہوتی
ہے۔الیو مینا اس کے برعکس ہے۔الیو مینا میں آنکھوں کے چھپر (Lids) سوجنے کی علامت بھی نمایاں ہے۔پپوٹے
موٹے اور بوجھل ہو جاتے ہیں، پلکیں جھڑ جاتی ہیں، بینائی دھندلا جاتی ہے، صبح کے وقت اٹھنے پر
روشنی سے زود حسی ہوتی ہے اور آنکھوں کے چھپر چپکے ہوئے ہوتے ہیں، سب اشیاء زرد دکھائی
دیتی ہیں۔الیو مینا میں معدہ جواب دے جاتا ہے، بھوک بالکل ختم ہو جاتی ہے، گوشت سے
اليومينا
51
نفرت ہو جاتی ہے نا قابل ہضم چیزیں مثلاً مٹی ، کوئلہ وغیرہ کھانے کی خواہش کے ساتھ معدہ
میں سوزش اور تشیخ کسی چیز کا ذائقہ ٹھیک نہیں رہتا ، کھٹے ڈکار آتے ہیں۔الیو مینا ان سب
علامات میں مفید ثابت ہو سکتی ہے۔آرٹیر یوسکلر وسس سے ملتا جلتا اثر معدے پر بھی ظاہر
ہوتا ہے۔معدے کی رگیں اور خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے معدہ بہت تیزی
سے بڑھاپے کے آثار ظاہر کرتا ہے۔یہ معدہ کی عارضی بیماریوں مثلاً تیزابیت وغیرہ اور مزمن بیماریوں میں بھی کام
آتی ہے۔بواسیر کے پرانے مسوں کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس کی سب سے
نمایاں علامت تیزابیت ہے۔مردوں اور عورتوں دونوں کی بیماریوں میں تیزابیت کے
آثار بہت نمایاں ہوتے ہیں۔عورتوں کے لیکوریا میں اتنی تیزابیت ہوتی ہے کہ اس کے نتیجہ
میں کئی دوسری بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔عورتوں کے تعلق میں اس کی ایک خصوصیت یہ ہے
کہ حمل کے دوران شدید قبض ہو جاتی ہے جبکہ عام حالات میں قبض نہیں ہوتی۔اگر قبض کا
حمل کے ساتھ تعلق ہو تو الیو مینا آپ کے ذہن میں ابھرنی چاہئے۔یہ وہ تکلیف ہے جس
میں الیو مینا عارضی طور پر بھی کام دکھاتی ہے اور دیرہ بینہ بیماری میں بھی۔یہ دائمی کھانسی میں بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔عام طور پر وہ کھانسی جو دائی ہو اور
گلے کی بجائے پھیپھڑے کی خرابی سے تعلق رکھتی ہو اس میں پیسلینیم ، فاسفورس، آرسنگ
آئیوڈائیڈ اور کالی کا رب عموماً مفید ثابت ہوتی ہیں لیکن اگر مزاجی علامتیں الیو مینا کی ہوں تو
صرف الیو مینا سے ہی مستقل فائدہ ہوسکتا ہے۔الیو مینا کی ذہنی علامات میں ایک نمایاں علامت یہ ملتی ہے کہ آہستہ آہستہ انسان
کی قوت فیصلہ ماؤف ہونے لگتی ہے اور مریض کر نہ کر ، کی غیر معین حالت میں معلق
رہتا ہے۔رفتہ رفتہ ذہن دھندلا جاتا ہے اور ابہامات کا شکار ہو جاتا ہے۔مریض جو کچھ
سنتا ہے اور جو کچھ دیکھتا ہے اسے یوں لگتا ہے کہ وہ نہیں بلکہ کوئی اور سن اور دیکھ رہا ہے۔بعض دفعہ اسے یوں لگتا ہے کہ اگر وہ کسی اور کے ذہن میں منتقل ہو تو اس کی آنکھوں سے
دیکھ سکے گا۔رفتہ رفتہ بڑھتے چلے جانے والا یہ رجحان آخر ایسے مریض کو پاگل کر دیتا
اليومينا
52
چلے
ہے مگر وہ دوسروں کے لئے خطرناک نہیں ہوتا بلکہ فکر ونظر کی صلاحیتوں سے عاری ہوکر
اپنی ذات میں کھو جاتا ہے۔اس کی ذہنی بیماری بعض اوقات بے صبری کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔یوں لگتا ہے
جیسے وقت گزر ہی نہیں رہا اور دل چاہتا ہے کہ جلد گزرے۔تیز دھار آلات اور ہتھیاروں کو دیکھ کر
ایسے مریضوں کے دل میں ایک زور دار لہر اٹھتی ہے کہ میں ان ہتھیاروں سے خود اپنے آپ کو
زخمی نہ کرلوں۔ایسے مریض خود کشی نہیں کرتے بلکہ محض ڈراتے ہیں کہ وہ خود کشی کر لیں گے۔جیسے بعض لوگ اونچی جگہ سے نیچے دیکھیں تو ڈر لگتا ہے کہ کہیں چھلانگ ہی نہ لگاویں۔الیو مینا کا مریض بہت عمگین رہتا ہے اور اپنے ماحول سے تنہا کہیں دور
جانے کی خواہش رکھتا ہے۔کبھی خوف کھاتا ہے کہ کہیں میں پاگل ہی نہ ہو جاؤں۔صبح
اٹھنے پر نفسیاتی علامات زیادہ ہوتی ہیں۔کبھی الیو مینا کا اثر کھانا اور پانی نکلنے والے عضلات پر پڑتا ہے اور چیز نکلنے
میں رفتہ رفتہ دقت ہونے لگتی ہے۔کبھی ان عضلات کی کمزوری سے کھانا سانس کی نالی
میں یا اوپر ناک کی نالی میں چلا جاتا ہے۔فالجی اثر بعض اوقات مثانے پر پڑتا ہے اور مقعد پر بھی۔پیشاب پوری طرح خارج
کرنے کے لئے بھی اور فضلہ نکالنے کے لئے بھی مسلسل زور لگانا پڑتا ہے ، فضلہ نرم بھی ہو تو زور
لگائے بغیر نہیں نکلتا۔پیشاب کی علامتیں پراسٹیٹ گلینڈ بڑھ جانے کی علامات سے ملتی جلتی
ہیں۔بسا اوقات اجابت کی شکل میں بکری کی مینگنیوں یا اونٹ اور گھوڑے کی لید سے ملتی ہے
یعنی چھوٹی چھوٹی یا بڑی بڑی گٹھلیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ چپکنے سے جو فضلہ بنتا ہے کبھی
پتلا اور کبھی موٹا ہوتا ہے اور خارج ہوتے وقت تکلیف دیتا ہے۔گریفائٹس اور پلیمم کے مریضوں میں بھی فضلہ کی ایسی ہی علامات پائی جاتی ہیں۔کبھی فالج کی بنا پر بغیر محسوس ہوئے پیشاب قطرہ قطرہ نکلتا رہتا ہے اور عضلات میں سکت نہیں
0
ہوتی کہ اسے بند کر سکیں۔یہی علامت فضلے کے بے اختیار تھوڑا تھوڑا نکلتے رہنے کی
اليومينا
صورت میں بھی ظاہر ہوتی ہے۔53
53
الیو مینا کے مریض کو چکر بہت آتے ہیں اور چلتے پھرتے سر گھومتا اور توازن بگڑتا رہتا
ہے۔پاؤں سن ہو جانے کا رجحان بھی ملتا ہے اور در دایک مقام سے سائیکل کے پہلے کے تاروں
کی طرح چاروں طرف پھیلتے ہیں۔یہ سب علامات کسی مریض میں اکٹھی ہو جائیں تو الیو مینا
اس کی یقینی دوا بن جائے گی۔ٹانگوں اور بازوؤں کی متوازن حرکت پر ارادہ کو اختیار نہ رہے اور چلنے میں پاؤں ادھر
ادھر پڑیں تو الیو مینا کا لمبا استعمال ضرور فائدہ دیتا ہے۔نزلاتی اور جلدی علامات بکثرت ملتی ہیں۔نزلہ ناک میں مستقل اڈہ بنا بیٹھتا ہے
ناک ہر وقت خشک مواد سے بھرا رہتا ہے جو بسا اوقات لمبے خشک ہوئے ہوئے ”چوہوں“ کی
شکل میں ناک کو بھر دیتے ہیں۔آنکھوں پر نزلہ گرے تو نظر دھندلا دیتا ہے۔اندرونی جھلیوں
یعنی معدے انتڑیوں اور گردے کی جھلیوں پر لمبے عرصہ تک سوار رہتا ہے۔جب بھی نزلہ ہو یا
سردی لگ جائے سر درد شروع ہو جاتا ہے۔نزلاتی جھلیوں کی طرح جلد بھی ہر قسم کی بیماریوں کا شکار رہتی ہے۔کھجلا کر جگہ جگہ سے
موٹی کھال کی طرح ہو جاتی ہے۔زخم بھی بنتے ہیں اور نا سور بھی۔سلفر کی طرح بستر کی گرمی سے
خارش بہت بڑھ جاتی ہے۔چہرے پر یوں لگتا ہے جیسے جالا سا تنا گیا ہو یا انڈے کی سفیدی
لگانے کے بعد خشک ہو گئی ہو۔ناک کی چونچ میں کٹاؤ پڑ جاتا ہے۔آنکھوں پر سوزش اور بعض
دفعہ ککرے بن جاتے ہیں۔الیومینا کا فاتجی اثر فلیکرز (Flexors) پر بھی پڑتا ہے اور ایکسٹینسر ز
(Extensors) پر بھی فلیکسر زان عضلات (Muscles) کو کہتے ہیں جو ہاتھ پاؤں کو اندر
کی طرف کھینچتے ہیں اور ایکسٹینسر زان عضلات کو کہتے ہیں جو ان کو باہر کی طرف کھولتے ہیں۔عموماً جن غذاؤں سے الیو مینا کے مریض کی تکلیفیں بڑھتی ہیں ان میں نمک ،شراب،
سرکہ، مرچیں ، آلو اور گیس والے مشروبات شامل ہیں۔بواسیر اور مقعد کا کناروں سے پھٹ
جانا یہ اس کی خاص علامت ہے۔ا
اليومينا
54
تمام مردانہ علامتوں میں بے طاقتی اور رات کو احتلام ہو جانا شامل ہیں۔پراسٹیٹ بڑھ جاتا ہے۔پراسٹیٹ گلینڈ کے مقام پر اور اردگرد بھراؤ اور تناؤ کا احساس
رہتا ہے۔جنسی اعضاء میں نیم فالجی علامتیں ملتی ہیں جس کی وجہ سے عمومی صحت کے باوجود
انسان نا کا رہ ہو جاتا ہے۔عورتوں کے جنسی اعضاء میں عموماً لمبے نزلے کے بداثرات پائے جاتے ہیں اور اس
کے نتیجہ میں ہر قسم کا لیکوریا جاری ہو جاتا ہے اور مستقل بہتا رہتا ہے۔اسی طرح رحم کے نیچے
گرنے کا احساس بھی نمایاں ہے۔کھڑے ہونے اور چلنے سے تکالیف بڑھ جاتی ہیں۔اگر
سوزاک کو دوسری دواؤں سے دبا دیا گیا ہولیکن اس کے دیر پا اثر باقی رہ جائیں اور عورتوں کے
اعضاء میں خصوصاً بے چینی اور گرمی کا احساس ایک مستقل بیماری بن جائے تو اس میں ایلیو مینا
بھی دوا ہو سکتی ہے۔کھانسی کے ساتھ بعض دفعہ چھینکیں بھی آتی ہیں اور گلے میں ایسا احساس ہوتا ہے جیسے
پرندے کے پر سے گدگدی کی جارہی ہے۔ایلیو مینا کی کمر درد میں جلن بعض دفعہ اتنی شدید ہوتی
ہے جیسے ماؤف مقام پر گرم استری رکھ دی گئی ہو۔پاؤں کے تلوے کمزور اور نرم پڑ جاتے ہیں اور
کچھ سوج بھی جاتے ہیں۔جس پہلو پر انسان لیٹے یا بیٹھے وہ بہت جلد سو جاتا ہے اور ٹانگوں میں
سونے کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔سردی گرمی کے احساس میں ایک تضاد یہ ملتا ہے کہ مریض
ٹھنڈا ہوتا ہے اور خوب اچھی طرح اپنے آپ کو لپیٹ کر رکھنا چاہتا ہے مگر اس کے باوجود چہرے
پر ٹھنڈی ہوا کے جھونکے پسند کرتا ہے۔بستر کی گرمی شروع میں تو بہت پسند آتی ہے مگر گرم ہونے
پر خارش کا دورہ شروع ہو جاتا ہے۔ہاتھ بہت ٹھنڈے رہتے ہیں اور سوتے وقت بہت آہستہ
گرم ہوتے ہیں۔جلد عمو ما خشک رہتی ہے اور پسینہ بہت کم آتا ہے یا بالکل نہیں آتا۔مددگار دوائیں :
برائیونیا
دافع اثر دوائیں : اپی کاک۔کیمومیلا
طاقت
30 سے سی۔ایم (CM) تک