ایمبرا گریسا Ambra Grisea
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ایمبرا گریسا
15
55
ایمبرا گریسا
AMBRA GRISEA
(Ambergis-A morbid Secretion of the Whale)
ایمبرا گریسا دبلے پتلے، زودرنج، چڑ چڑے اور جلد غصہ میں آجانے والے بچوں اور
بڑوں کی دوا ہے۔زود حسی اس کی نمایاں علامت ہے۔کم عمری میں ہی توازن کھو دینے اور
چکرانے کا رجحان ملتا ہے جیسے بہت بوڑھے لوگوں میں طبعی طور پر یہ عارضہ پایا جاتا ہے۔لہذا
یہی دوا معمر مریضوں کی عمومی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ایمبرا گر یا کامریض عموما غم میں ڈوبا رہتاہے خواہ کوئی معین غم اس کے ذہن میں
نہ بھی ہو۔یہ ایسے مریضوں کی دوا ہے جو طبعاً اور فطرتا غمگین ہوں، ان کا رجحان اندھیرے میں
بیٹھا رہنے کی طرف ہو، بات بات پر دل ڈوبتا ہوا محسوس ہو اور زندگی کی کوئی خواہش باقی نہ
رہے۔ہر چیز سے بیزار اور بے پرواہ ہو جائے۔اگر ان علامتوں کے ساتھ وقت سے
بڑھاپے کی جسمانی علامتیں بھی ظاہر ہوں تو ان کا علاج ایمبرا گر لیسا ہے۔ایسے مریضوں کو چکر
بہت آتے ہیں۔سر اور معدہ میں کمزوری کا احساس ہوتا ہے ، پیشانی پر بوجھ ، دماغ میں شدید درد
کی لہریں اٹھتی ہیں ،غنودگی طاری ہو جاتی ہے۔حافظہ کمزور ہوتا ہے۔سرکی بیرونی علامتوں میں
بالوں کا تیزی سے جھڑنا شامل ہے۔ایسے مریض کی نکسیر پھوٹے تو بہت زیادہ پھوٹتی ہے اور
دانتوں سے جریان خون ہو تو بہت زیادہ ہوتا ہے۔معدے میں ہوا بہت پیدا ہوتی ہے اور ڈکار
ایسے آتے ہیں جیسے کھٹاس بہت ہو لیکن اس کے ساتھ معدے میں جلن کی بجائے ٹھنڈک کا
احساس پایا جاتا ہے۔ذہنی انتشار اس کی ایک طبعی علامت ہے۔سرسن ہونے کا احساس جو تمام جسم میں
پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
ایمبرا گریسا
56
ایمبرا گریسا میں بیماریاں عموماً ایک طرف ہی ٹھہری رہتی ہیں۔یہ رجحان برائیونیا،
بیلا ڈونا اور سپائی جیلیا میں بھی پایا جاتا ہے۔ایمبر اگر یسا میں دائیں اور بائیں کا فرق نہیں ہے۔اگر دائیں طرف ہی بیماری ہو تو دائیں طرف ہی رہے گی اور اگر بائیں طرف ہو تو بائیں طرف
ہی رہے گی۔ایمبرا گریا کی ایک علامت جو بظاہر اپنا بھی معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ مریض
موسیقی کو برداشت نہیں کر سکتا اور اس کے سر درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اعصابی تناؤ اور
جسمانی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔گویا موسیقی اس کو سکون بخشنے کی بجائے اس کے اعصاب میں
اضطراب پیدا کر دیتی ہے۔ایمبرا گریسا میں بڑھاپے کی طبعی علامتیں مثلا ہاتھ پاؤں کا سونا، دل کا دھڑکنا اور
اعصاب کا ڈھیلا پن سرعت سے بڑھنے لگتا ہے۔یہ دوا فوری صدمہ کی شدت کو کم کرنے میں بھی
کام آتی ہے۔میں نے کئی بار ا سے ایسی مریض خواتین میں استعمال کیا ہے جو جذباتی صدمہ
پہنچنے کے نتیجہ میں گہرے غم کا شکار ہوگئی تھیں۔عارضی طور پر غم کے صدمہ کے لئے اکیشیا سے
بہتر کوئی اور دوا نہیں۔دافع اثر دوائیں : کیمفر کافیا۔نکس وامیکا۔پلسٹیلا۔سٹیفی سیگریا
طاقت :
30 سے 200 تک