امونیم کارب Ammonium Carb
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
امونیم کارب
57
16
امونیم کارب
AMMONIUM CARB
(Carbonate of Ammonia)
امونیم کا رب بہت گہری اور خون کے نظام پر اثر انداز ہونے والی دوا ہے۔اس کا
اثر سانپ کے زہروں سے ملتا ہے۔سندھ میں بعض قابل ہومیو پیتھک ڈاکٹر امونیم کا رب کو
سانپ کاٹنے کے تریاق کے طور پر بہت کامیابی سے استعمال کرتے رہے ہیں۔کالے رنگ کا
پتلا خون بہتا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اندرونی جھلیاں جواب دے گئی ہیں۔اگر جھلیاں
جواب دے جائیں تو یہ اکثر بیماری کے آخری خطرناک مرحلے کی علامت ہوتی ہے۔ناک،
منہ، گلے، معدے اور انتڑیوں وغیرہ سے خون رسنے لگتا ہے۔اگر یہ سیاہ رنگ کا ہو اور کچھ پہلا
ہو تو امونیم کا رب اس کی بہترین دوا ہے کیونکہ سانپ کے کاٹے سے بھی پتلے یا گاڑھے سیاہ
خون کا جریان ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ امونیم کا رب ہومیو پیتھی میں اس کے توڑ کے طور پر
استعمال ہوتی ہے۔بعض بیماریوں میں اندرونی جھلیاں سرخ خون کے خلیوں کو روکنے کے
قابل نہیں رہتیں۔اس مرض کے لئے دوسری دوائیں استعمال کی جاتی ہیں جن کا کتاب میں
اپنی اپنی جگہ ذکر موجود ہے۔سیاہ خون کا اخراج اکثر ایسی بیماریوں میں ہوتا ہے جو موت پر منتج
ہوتی ہیں اور اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو مریض کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق رہتا ہے۔بعض
اور دواؤں میں بھی سیاہ خون کے بہاؤ کا ذکر ملتا ہے لیکن ان کے با ہم فرق کو پیش نظر رکھنا
ضروری ہے ورنہ محض اس علامت کا کسی دوا میں پایا جانا کام نہیں دے گا۔بواسیر میں سیاہی
مائل نیلے خون کا جریان ہو تو یہ اندرونی جھلیوں کے نظام کی خرابی نہیں بلکہ پورٹل سسٹم
(Portal System) کا درہم برہم ہوتا ہے۔ہومیو پیتھک اصطلاح میں پورٹل سسٹم جگر
58
امونیم کارب
اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والی وریدوں کے نظام کو کہا جاتا ہے جن میں گندہ خون ہوتا ہے۔اگر
اس نظام میں خرابی ہو اور سیاہ خون کا جریان ہو تو سلفر، ہیما میلس (Hamamelis) اور اس قسم کی
اور دوائیں بھی حسب علامت کام آسکتی ہیں۔لیکن اگر انتڑیوں اور گردے وغیرہ جواب دے
جائیں اور جہاں جہاں اندرونی جھلیاں ہیں وہاں سے سیاہ رنگ کا زہر یلا خون جاری ہو جائے تو
یہ مختلف چیز ہے۔یہاں امونیم کا رب کو یا درکھنا ضروری ہے۔ایسے نازک اور تشویش ناک مرحلہ
میں یہ سب سے اچھی دوا ثابت ہوتی ہے۔سانپوں کے کاٹے میں یہ عجیب بات پائی جاتی ہے کہ اس میں خون جمنے اور بہنے دونوں
باتوں کا رجحان ہوتا ہے۔Orifices سے خون بہتا ہے یعنی ہر اس جگہ سے جہاں جلد اور اندرونی
جھلیوں کا جوڑ ہے مثلاً ناخن اور جلد کا جوڑ ، ہونٹوں کے باہر کی جلد کے ساتھ اندر کی جلد کا جوڑ
وغیرہ۔جلد اور جھلیوں کے جوڑ ایک طرح سے سلائی والی لکیر کے مشابہ ہوتے ہیں جہاں دو
کنارے آپس میں ملتے ہیں۔پس جہاں
کہیں بھی جلد اور جھلیوں کا جوڑ ہو وہاں سے خون رسنے
کارجحان سانپوں کے زہروں میں نمایاں طور پر ملتا ہے اور یہی رجحان امونیم کا رب میں بھی ہے۔امونیا کارب کی مریض عورتوں میں ہسٹیر پائی علامت نمایاں ہوتی ہے اور
لیکیس کی طرح سونے سے ان کی بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔پرسوتی بخار اور بعض
ایسے بخار جو زہریلے مادے پیدا کر کے دماغ پر اثر انداز ہو جاتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں
مریض کو عجیب و غریب ڈرواؤ نے خواب نظر آنے لگتے ہیں ، ان خوابوں سے بھی مرض کی
پہچان ممکن ہے۔اگر خواب میں سانپ زیادہ نظر آئیں تو بیماری کا نیٹرم میور سے تعلق ہوتا
ہے۔سانپ کا ز ہر تو لیکیسس ہوتا ہے نہ کہ نیٹرم میور۔سلیشیا میں بے چین کر دینے والے جو
خواب آتے ہیں ان کی خاص علامت یہ ہے کہ مریض نیند کی حالت میں چلنے لگتا ہے اور
بعض دفعہ لمبا عرصہ چلنے کے بعد واپس اپنے بستر پر پہنچ کر سو جاتا ہے۔ایک دفعہ سلیشیا کی
ایک مریضہ سوتے میں اپنا بستر لپیٹ کر اٹھائے ہوئے دوسرے گھر پہنچی اور دروازہ بند
امونیم کارب
59
پا کر بستر وہیں پھینکا اور واپس اپنے گھر پہنچ کر خالی چار پائی پر دراز ہوگئی اور اگلے دن اسے کچھ بھی
یاد نہیں تھا۔نیند کی حالت میں بے چینی اور نیند کی کمی کا احساس سونے سے دور نہ ہو تو اس کی وجوہات
معلوم کرنی چاہئیں کہ نیند کیوں بے چین کرتی ہے اور تکلیف کو کیوں بڑھا دیتی ہے۔اگر معین وجہ
معلوم ہو جائے تو اس سے تعلق رکھنے والی دوا اس کی ساری بیماری پر اثر انداز ہوگی بشرطیکہ اس میں
دیگر اہم علامتیں بھی پائی جاتی ہوں۔کانوں سے بد بودار مواد رسنے لگے تو امونیم کا رب ضرور ذہن میں آنی چاہئے۔کانوں کی مزمن بیماریوں میں یہ بہت مفید دوا ہے۔اس کی بو میں مردہ چیز کی عفونت پائی جاتی ہے
کیونکہ اس کی بیماریوں میں نظام حیات درہم برہم ہو جاتا ہے اور اعضا کے ماؤف حصے تیزی سے
مرنے لگتے ہیں۔کان کے اندر بھی اسی وجہ سے بد بودار پیپ بن کر جھلیوں کو کھانے لگتی ہے۔موت کے ساتھ عفونت وابستہ ہے۔یہ ایک خاص قسم کی بو ہوتی ہے جو دوسری عام بد بوؤں سے
بہت ہی مختلف ہوتی ہے۔کان کے ایسے مریضوں میں مستقل علاج کے لئے امونیم کا رب کام
آئے گی۔اگر اچانک شدید درد شروع ہو جائے اور مریض سخت بے چین ہو تو پلسٹیلا اللہ کے
فضل سے فوری فائدہ پہنچاتی ہے بشرطیکہ اس کے مزاج میں نرمی پائی جاتی ہو اور رونے کی طرف
رجحان ہو۔اگر کان کے درد کے ساتھ مزاج سخت برہم ہو جائے تو کیمومیلا کواولیت حاصل ہے اور اگر
نزلہ کان کی طرف منتقل ہونے سے درد کا تعلق ہو تو ایلیم سیپا چوٹی کی دوا ہے۔خون
کا دباؤ زیادہ نمایاں
ہو اور درد کے ساتھ سرخی اور تمتما ہٹ بھی ہو تو پلسٹیلا کے ساتھ بیلا ڈونا30 بھی ملالینی چاہئے۔امونیم کارب غدودوں اور سلی امراض میں بھی بہت مفید ہے۔بعض اوقات
گردن کے غدود سوج کر سخت ہو جاتے ہیں اور گلٹیاں بن جاتی ہیں۔دائمی سوزش امونیم کا رب
کی خاص علامت ہے۔اس لئے یہ کینسر کی گلٹیوں میں بھی مفید ہے۔اگر جلدی
بیماریاں علاج سے دبا دی جائیں اور وہ غدودوں میں پناہ لے لیں اور لمبے عرصہ تک ان کی
60
امونیم کارب
طرف توجہ نہ دی جائے تو اس کے نتیجہ میں غدودوں میں کینسر پیدا ہونے کا خطرہ لاحق ہو جائے گا۔امونیم کا رب بھی گٹھلیوں کے کینسر میں کام آنے والی دوا ہے۔اس میں گلینڈز اس وقت پھولتے
ہیں جب پیار یا بیرونی سطور
ہیں جب بیماریاں بیرونی سطحوں سے اندر کی طرف منتقل ہو کر غدودوں کی جھلیوں میں گھر بنا
لیں۔دافع اثر دوائیں : آرنیکا۔کیمفر
طاقت:
30 یا حسب ضرورت اونچی