اینٹی مو نیم کروڈ Antimonium Crudum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
اینٹی مو نیم کروڈ
65
19
اینٹی مونیم کروڈ
ANTIMONIUM CRUDUM
(سرمه)
اینٹی مونیم کروڈ کی سب سے نمایاں علامت معدے کے نظام کا درہم برہم ہو جانا
ہے۔زبان پر سفید میل کی موٹی سی تہہ جم جاتی ہے۔ڈاکٹروں نے عموماً زبان کے سفید رنگ پر
بہت زور دیا ہے۔حالانکہ بسا اوقات چاکلیٹ کھانے یا چائے پینے سے زبان کا رنگ نسواری ہو
جاتا ہے اس لئے اینٹی مونیم کروڈ کی سفیدی نسواری رنگ میں بھی بدل سکتی ہے۔بنیادی علامت
یہی ہے کہ زبان پر جو بھی تہہ جسے وہ بہت موٹی ہوتی ہے اور اگر خوراک کے اثر سے رنگ تبدیل
نہ ہو تو وہ ہمیشہ سفید ہوگی۔اینٹی مونیم کروڈ اپنی عمومی علامتوں سے پہچانی جاتی ہے۔وہ مریض جو
بے تحاشا کھانا کھاتے ہیں اور ہر وقت کھاتے چلے جاتے ہیں۔بیماریوں کے حملہ سے پہلے
نا قابل برداشت بھوک کا دورہ پڑتا ہے۔پھر اچانک جب معدہ جواب دے جائے تو اس وقت
زبان پر مذکورہ علامت پوری طرح ظاہر ہوتی ہے۔اینٹی مونیم کروڈ کافی گہری اور وسیع الاثر دوا ہے۔زیادہ کھانے کی وجہ سے قے کا
رجحان ہو تو اس کے استعمال سے قے رک جاتی ہے۔اس کے علاوہ پاؤں کے موہکوں میں یہ
اچھا اثر دکھاتی ہے۔پاؤں کے نیچے سخت کیل کی طرح موہکے ہو جاتے ہیں۔ناخن بگڑ جانا یا
نا خون پر لکیریں پڑنا بسا اوقات کسی اندرونی بیماری کی علامت ہوتی ہے۔اینٹی مونیم کروڈ کے
مریض کے ناخنوں اور انگلیوں کے قریب سے بنتے ہیں۔نائن اکھڑ نے لگتے ہیں یا پچک
جاتے ہیں اور ان میں لکیریں سی پڑ جاتی ہیں۔موٹے موٹے ابھار بن جاتے ہیں۔پاؤں میں بھی
موہکے اور مسے بنتے ہیں۔مسوڑھے پھول جاتے ہیں اور دانتوں سے الگ ہو جاتے ہیں۔
اینٹی مونیم کروڈ
66
دانتوں میں کیڑا لگ جاتا ہے۔اگر یہ علامتیں نمایاں ہوں تو اینٹی مونیم کروڈ کی پہچان بن جاتی
ہیں۔اینٹی مونیم کروڈ اور اینٹی مونیم ٹارٹ کا دانت کا درد اعصابی بھی ہوتا ہے۔خونی پیچش میں عام طور پر مریض کے فضلے کے اندر خون ملا ہوا ہوتا ہے لیکن اینٹی
مونیم کروڈ میں جو اجنبی بات ہے وہ یہ ہے کہ اس میں صحت مند انسان کے فضلے کی طرح فضلہ
بندھا ہوا اور خون کی آمیزش سے پاک ہوتا ہے لیکن اس کے اردگر دخون کی ایک تہہ سی لپٹی ہوئی
ہوتی ہے۔اینٹی مونیم کروڈ کے مریض کی ایڑیوں میں درد ہوتا ہے۔معدہ کی خرابی کے ساتھ
جلدی امراض ابھر آتے ہیں۔اس
کی تکلیفوں میں کھلی ہوا سے اور مرطوب گرم موسم سے کمی آ جاتی
ہے لیکن مریض گرمی برداشت نہیں کر سکتا خصوصاً سورج کی روشنی نا قابل برداشت ہوتی ہے۔اس کی علامات میں معدے کی خرابی ،متلی، پھیپھڑوں پر اثر ، ناخنوں اور ناک کے کناروں پر اثر ،
ناک کے کنارے اور ہونٹ کے کنارے چھل جانا اور خشک ایگزیما شامل ہیں۔مددگار دوا:
سلفر
سلف
دافع اثر دوا ہیپر
طاقت :
30