ایپس Apis Mellifica
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
67
20
امیں میلیفی کا
APIS MELLIFICA
(The Honey Bee)
امیس
طبی نقطہ نظر سے شہد کی مکھی کے ڈنک میں موجود زہر کو کئی بیماریوں کے علاج میں
استعمال کیا جاتا ہے۔قدیم طب میں بھی زہر یلے کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے کا علاج اس سے
کرتے تھے۔شہد کی مکھی کے کاٹنے سے جو بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ان سے ملتی جلتی بیماریوں میں
ایپیس بہت مفید ہے۔ایس کے مریض کے درد میں جلن اور چھن کا احساس ہوتا ہے جو ہمیشہ ٹھنڈک سے
آرام پاتا ہے اور گرمی سے بڑھ جاتا ہے۔اس کی علامات عموماً دائیں طرف سے شروع ہوتی ہیں
اور بائیں طرف منتقل ہونے لگتی ہیں۔جلد پر سخت دیکھن کا احساس ہوتا ہے اور مریض کوئی دباؤ
حتی کہ کپڑے کا لمس بھی برداشت نہیں کر سکتا۔خون میں حدت اور تمازت پائی جاتی ہے اور
مریض کھلی ہوا میں آرام پاتا ہے۔حرارت سے بیماری کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ہر قسم کی سوزش اور ورم میں ایپس اس صورت میں بہت مفید ہے جب ٹکور یا گرمی سے
تکلیف بڑھتی ہو۔ان علامتوں کی موجودگی میں ایپس گردن توڑ بخار (Meningitis) کا
بھی بہترین علاج ثابت ہوتی ہے۔اگر ایپس مین جائنٹس میں ہر وقت استعمال کروائی جائے
تو مرض بگڑ کر مرگی میں تبدیل نہیں ہوتا جبکہ روایتی طبی علاج سے مینجائٹس ٹھیک بھی ہو
جائے تو اس کے دیر پا منفی اثرات باقی رہ جاتے ہیں جن میں سے ایک مرگی بھی ہے۔اگر
گرمی کی بجائے سردی سے تکلیف بڑھتی ہو تو ایپس جیسی علامات کے مریض کو ایپوسائینم
(Apocynum) فائدہ دے گی۔
امیس
68
حمل کے دوران خصوصاً آخری دنوں میں بعض عورتوں کو سنج ہو جاتا ہے۔عمومی تاثر
یہ ہے کہ ایسی حالت میں گرم پانی سے نہانے سے سکون ملتا ہے لیکن اگر مریضہ کا مزاج ایپس سے
ملتا ہو تو گرم پانی کے غسل سے سخت قسم کے شیخ ہونے لگتے ہیں یہاں تک کہ رحم کا منہ سکڑنے کی
وجہ سے بچہ رحم کے اندر مر جاتا ہے اور ایسی مریضہ فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے مر بھی سکتی
ہے۔اسی طرح چھوٹی عمر کے بچے جو اپنی تکلیف بیان نہیں کر سکتے اگر وہ مزاجاً ایپس سے
مشابہت رکھتے ہوں تو گرم غسل دینے سے ان کی تکلیفیں ہمیشہ بڑھیں گی اور جگہ جگہ شیخ ہونے
لگیں گے۔ہومیو پیتھک ڈاکٹر ز کا مشاہدہ ہے کہ یہ شیخ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔اس لئے
یہ معلوم کرنا بہت ضروری ہے کہ مریض کی تکلیف ٹھنڈ سے بڑھتی ہے یا گرمی سے۔اگر گرمی سے
تکلیف بڑھے تو اپس کے علاوہ بیلاڈونا اورا یکونائٹ ایک ہزار طاقت میں ملا کر دو تین خوراکیں
دس پندرہ منٹ کے وقفہ سے دینے سے بیماری کے آغاز میں ہی بہت نمایاں افاقہ محسوس ہوتا
ہے۔اگر ٹھنڈ سے تکلیف بڑھے تو میگ فاس دینی چاہئے۔وسائینم (Apocynum) اور ایپس میں یہ فرق ہے کہ ایپوسائینم ٹھنڈے مزاج
کی دوا ہے اور ایپس گرم مزاج کی۔چھوٹا بچہ اگر کپڑا لینا پسند نہ کرے اور ٹانگیں مار کر جلد کپڑا اتار
دے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ گرمی پسند نہیں کرتا۔ایپوسہ
ایپس کے مریض کی ایک نمایاں علامت یہ ہے کہ اس کی ورموں میں ٹیسوں کا احساس
ضرور ہوتا ہے جیسے مکھی نے ڈنک مارا ہو۔ایپوسائینم میں ٹیسوں کا احساس نہیں ہوتا۔ایپس کے
مریض کی ورم بعض دفعہ دماغ کی بیرونی جھلی میں بھی ظاہر ہوتی ہے اور اس کی بھی یہی خاص
پہچان ہے کہ گرمی سے تکلیف میں اضافہ اور بہت تیز ٹیسیں پڑنے کا احساس۔بچہ جو اس تکلیف
کو بیان نہیں کر سکتا وہ اچانک بڑے زور سے چیخ مارتا ہے اس لئے ڈاکٹر کا کام ہے کہ فوراً اس
علامت کی طرف توجہ کرے اور ایپس دینے میں دیر نہ کرے۔ایپس دل کے پردوں پر بھی ایسا ہی اثر کرتی ہے۔پھیپھڑوں کے غلاف پر بھی اور
جگر کے غلاف پر بھی۔گویا اس کا زیادہ تعلق عضلات سے بڑھ کر ان غلافوں سے ہے جن
امیس
69
غلافوں میں عضلات لیٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ایپوسائینم (Apocynum) کا بھی یہی حال
ہے کہ یہ زیادہ تر غلافوں کی دوا ہے۔یہ دونوں دوائیں پیٹ کی لعاب نکالنے والی جھلیوں پر اثر
انداز ہوتی ہیں جیسا کہ انتڑیوں کی جھلیوں پر یا گردے کی جھلیوں پر جو خون سے پیشاب کو
نتھارتی ہیں۔دونوں میں عموماً ورم پھلپھلی ہوتی ہے مگرا یپوسائینم کی ورم بعض دفعہ سخت بھی ہو
جاتی ہے۔اگر جلد کو دبایا جائے تو جیسا کہ ورم والی جگہ میں عموماً ہوتا ہے دبانے کا نشان کچھ دیر
تک اس طرح رہتا ہے اور آہستہ آہستہ اٹھ کر باقی جگہ سے مل جاتا ہے۔اگر ایپس کے مریض کے گردے خراب ہوں تو آنکھ کے نیچے پھلی ورم ان کی
نشاندہی کرتی ہے۔اگر اس کے ساتھ گردوں میں ٹیسیں پڑنے یا گرمی سے تکلیف کے
بڑھنے کی علامت موجود ہو تو قطعی طور پر یہ مرض ایپس کے دائرہ اثر میں ہوگا۔اگر آنکھ کے اندر
تکلیف ہو تو آنکھ کا اندرونی حصہ اور پپوٹوں کے نیچے کی جھلیاں سوج کر بھیا تک منظر پیش کرتی
ہیں۔ان میں شوخ سرخی کے علاوہ چھن دار درد بھی ہوتا ہے اور ایپس کی بنیادی علامت یعنی گرمی
سے تکلیف کا بڑھنا اس کی نشاندہی کرتا ہے۔ایسا مریض دھوپ میں آنکھ نہیں کھول سکتا۔انیس کی بعض تکلیفیں دائیں طرف ہوتی ہیں۔بری خبر سننے سے یا حسد اور جلن سے
دائیں طرف فالج ہو جاتا ہے۔البتہ آنکھ کی تکلیف اکثر بائیں آنکھ سے شروع ہوتی ہے۔گلے کی خرابی میں بھی اسی طرح پہلے بائیں طرف سوزش ہو گی پھر دائیں طرف منتقل ہو گی۔جو
لیکیس کی بھی ایک نمایاں علامت ہے لیکن ایپس میں گرم پانی کے غراروں کی بجائے ٹھنڈے
پانی کے غراروں سے آرام آتا ہے۔ایس کے مریض کا پیٹ اکثر ہوا سے تن جاتا ہے جس کے نتیجہ میں دائیں طرف
پسلی کے نیچے بیج ہونے لگتا ہے اور مریض ماؤف جگہ کو دبا کر رکھنے سے آرام پاتا ہے اور
جب تناؤ اور بڑھ جائے تو بائیں طرف بھی دل کے نیچے تشنج ہونے لگتا ہے جیسے شکنجہ پڑ گیا ہو۔اگر مریض گرمی سے بے چینی محسوس کرے تو ایپس تیر بہدف ثابت ہوتی ہے اور ایک دو
امیس
70
خوراکوں میں ہی آرام آجاتا ہے۔ایپس عرصہ اثر کے لحاظ سے درمیانہ درجہ کی دوا ہے اور اس
میں فائدہ کچھ دیر استعمال کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن بہت لمبے انتظار کی ضرورت پیش نہیں
آتی۔عموماً دس پندرہ دن یا ہفتے کے اندر ہی اثر شروع ہو جاتا ہے۔ہاں انتڑیوں میں شکنجہ پڑنے
کی صورت میں فوری اثر دکھاتی ہے۔گھنٹہ دو گھنٹہ میں نمایاں فرق پڑ جاتا ہے۔دماغ کے ورم
میں بھی فوری اثر دکھاتی ہے لیکن اگر بچے کو ہائیڈروکسیفلیس (Hydro Cephalus) ہو یعنی
سر بڑا ہوتے چلے جانے کی بیماری ہو تو اگر چہ ایپس کا فوری فائدہ دکھائی دیتا ہے لیکن یہ اس مرض
کی مستقل دو ا نہیں ہے۔اس لئے فوری طور پر اس مرض کی مستقل دو اسلیشیا استعمال کرانی چاہئے
جو کہ سب دواؤں میں زیادہ مؤثر ہے۔یہ چھوٹی طاقتوں سے شروع کر کے بعض دفعہ بہت اونچی
طاقتوں میں بھی دینی پڑتی ہے۔پیٹ کی تکلیفوں میں ہوا کے تناؤ میں ایپس فوری فائدہ دیتی ہے لیکن انتریوں کی بعض
مزمن تکلیفوں میں لمبے عرصہ تک اسے استعمال کرانا پڑتا ہے۔ایک عمومی اصول یا درکھنے کے لائق ہے کہ جہاں علامتیں آہستہ آہستہ پیدا ہوں وہاں
دوا بھی آہستہ آہستہ اثر دکھائے گی۔جہاں علامتیں فوری پیدا ہوں وہاں دوا بھی فوری اثر دکھاتی
ہے۔گردے کی تکلیف میں جب ایپس کو لمبا عرصہ استعمال کرنا پڑتا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب
نہیں کہ فائدے کے آثار بھی بہت دیر بعد ظاہر ہوتے ہیں۔اگر گردے کی بیماری میں ایپس کام
کر رہی ہو تو مستقل بیماری ٹھیک ہونے میں تو وقت لگے گا لیکن ہفتہ دس دن کے اندر گر دے
پیشاب زیادہ بنانے لگیں گے جو اس بات کا قطعی ثبوت ہے کہ ایمپس نے کام کرنا شروع کر دیا
ہے۔اس صورت میں دوا کی طاقت آہستہ آہستہ بڑھا دینی چاہئے اور خوراکوں کا وقفہ لمبا کر دینا
چاہئے۔اس کا طریق کار تفصیل سے ٹیوبر کیولینم یا ٹیسیلینم میں بیان ہوا ہے اسے Rising
Potency کہا جاتا ہے۔مددگاردوا
نیٹرم میور
دافع اثر دوائیں : کینتھرس۔اپی کاک لیکیس۔لیڈم۔نیٹرم میور
طاقت :
30 سے 200 تک