ارجنٹم مٹیلیکم Argentum Metallicum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

71
21
ار
جنم میٹیلیکم
ARGENTUM METALLICUM
(Metallic Silver)
ار جانم مٹیلیکم چاندی کو کہتے ہیں۔چاندی دو دھات ہے جو عموماً خالص حالت میں جسم
میں جذب نہیں ہوتی لیکن کچھ اور عناصر سے مل کر اس کے مرکبات جسم میں جذب ہو سکتے ہیں۔طب یونانی میں چاندی کے ورق طاقت کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں لیکن اصل چاندی جسم کا
جزو نہیں بنتی۔آج کل تو سکہ کوٹ کر چاندی کے نام پر ورق بنائے جاتے ہیں جو صحت کے لئے
سخت مضر ہوتے ہیں۔جہاں تک ہومیو پیتھک اثرات کا تعلق ہے ہر دھات جو جلد یا انتریوں کو مس کر رہی ہو
نہایت لطیف ذرات کی صورت میں کچھ نہ کچھ مقدار جسم میں جذب ہوتی رہتی ہے جو جدید ترین
آلات سے بھی معلوم نہیں کی جاسکتی۔ارجنٹم میٹیلیکم کا سب سے زیادہ اثر کرکری ہڈیوں پر ہوتا ہے یعنی وہ ہڈیاں جن میں
لچک پائی جاتی ہے اور وہ بآسانی مڑ جاتی ہیں۔یہ ہڈیاں موٹی اور سخت ہونے لگتی ہیں، ناک کی
ہڑی موٹی ہو جانے کے باعث سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔اسی طرح کان کی ہڈیوں میں
چھوٹی چھوٹی گانٹھیں سی پڑ جاتی ہیں اور وہ سوج کر موٹی ہونے لگتی ہیں۔یہی علامتیں بڑھ کر ان
ہڈیوں کے کینسر میں بھی تبدیل ہوسکتی ہیں۔ارجنٹم میٹیلیکم دماغ پر بہت گہرا اثر کرنے والی دوا ہے۔دماغ کے خلیے آہستہ
آہستہ گھلنے لگتے ہیں اور بڑھاپے کی علامتیں وقت سے بہت پہلے ظاہر ہونے لگتی ہیں۔قوت فکر یہ کمزور ہونے لگتی ہے۔یہ کمزوری دماغ کے مرکزی حصہ سے شروع ہو کر رفتہ رفتہ
جسم کے دوسرے اعضاء پر قبضہ کر لیتی ہے۔ہاتھ پاؤں مڑنے لگتے ہیں۔ذہنی صلاحیتیں

72
متاثر ہوتی ہیں اور یادداشت اتنی کمزور ہو جاتی ہے کہ بعض دفعہ مریض بالکل نیم پاگل سا ہو
جاتا ہے اور اول فول بکتا ہے۔سوچنے کی طاقت میں کمی آنے لگتی ہے۔کوئی بات سوچے تو چکر
آنے لگتے ہیں۔یہ خطرے کا الارم ہے کہ دماغ کے خلیے سکڑنے لگے ہیں۔اس وقت فوراً
ارجنٹم میٹیلیکم اونچی طاقت میں دینی چاہئے جسے پندرہ میں دن یا مہینے کے بعد دہراتے رہنا
چاہئے۔دمہ کے مریض سانس کی تنگی دور کرنے کے لئے جو Inhaler استعمال کرتے ہیں اس
کے زہر کا اثر بھی ارجنٹم کے اثر سے ملتا جلتا ہے اور وہ بھی دماغ کے خلیوں کو سکیڑتا ہے یہاں تک
کہ وہ بالکل ماؤف ہو جاتے ہیں۔ارجنٹم مٹیلیکم کی لیکیس سے اس پہلو سے مشابہت ہے کہ تکلیفیں سونے کے بعد
بڑھ جاتی ہیں خصوصاً اعصاب میں بہت کمزوری واقع ہو جاتی ہے۔سارے بدن کے اعصاب
کمزوری محسوس کرتے ہیں۔ارجنٹم میٹیلیکم کا ٹانگوں کے عضلات سے بھی گہرا تعلق ہے۔اعصابی دردیں زیادہ تر
دونوں ٹانگوں اور پاؤں میں پائی جاتی ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ ریشے پھٹ کر ٹکڑے
ٹکڑے ہو جائیں گے۔یہ دردرات کو سوتے ہوئے اور سرد مرطوب موسم میں بڑھ جاتے ہیں۔بائی کی دردیں بھی ہمیشہ طوفانی اور بھیگے ہوئے موسم میں زیادہ ہو جاتی ہیں۔برسات کے موسم
میں بارش سے پہلے اور بعد میں تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ان دردوں کے ساتھ سوزش نہیں ہوتی مگر
مریض سخت بے آرام ہوتا ہے۔عام طور پر ہلکی حرکت موافق آتی ہے۔تیز حرکت سے جوڑوں
میں درد شروع ہو جاتا ہے۔آہستہ حرکت سے دردوں کو نسبتا سکون ملتا ہے۔تکلیف نیند سے
نہیں بلکہ آرام کرنے سے بڑھتی ہے۔ساری رات رسٹاکس کی طرح جسم میں دردیں اکٹھی
ہوتی رہتی ہیں۔فرق یہ ہے کہ رسٹاکس میں بہت جسمانی بے چینی ہوتی ہے جس سے مریض
کروٹیں بدلتا رہتا ہے۔ارجنٹم مٹیلیکم جلد کے کینسر اور اندرونی جھلیوں کے کینسر میں بہت مفید ہے۔رحم کے منہ کے کینسر کو عموماً ہر قسم کے معالج نا قابل علاج مرض تصور کرتے ہیں لیکن

73
ار جسم میٹیلیکم
ارجنٹم میٹیلیکم اس میں بہت کامیابی سے استعمال ہوتی ہے اور مکمل شفا کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔اگر
پوری شفانہ بھی ہو تو لمبے عرصہ تک مریض کو سکون مل جاتا ہے ٹیرنٹولا ہسپانیہ (۔Terentula Hisp)
ہیلونیس (Helonias) اور کار بوائیمیلیس (Carbo Animalis) بھی رحم کے منہ کے کینسر
میں بہت مفید ہیں۔ارجنٹم میٹیلیکم میں جگہ جگہ السر پائے جاتے ہیں لیکن کرکری ہڈیوں کے السر میں یہ
بالخصوص زیادہ اثر دکھاتی ہے۔وریدوں کے خلیوں سے بھی اس کا تعلق ہے۔اس میں ایک عجیب
اور غیر معمولی علامت پائی جاتی ہے جو عام طور پر دوسری دواؤں میں نہیں ملتی ، وہ یہ کہ عورتوں کے
اندرونی اعضاء میں یہ بائیں طرف اور مردوں کے اندرونی اعضا میں دائیں طرف اثر دکھاتی
ہے۔عموماً دائیں بائیں یا اوپر نیچے کے دھڑ کا فرق کرنے والی دوا ئیں تو بہت ہیں لیکن عورتوں
اور مردوں کی تکالیف میں دائیں اور بائیں کا فرق کرنا اسی دوا کا خاصہ ہے۔اس میں عورتوں کی
Ovary یعنی انڈا بنانے والی تھیلی بیمار ہو کر پھول جاتی ہے اور مختلف قسم کے مادے جم جم کر اسے
سخت اور موٹا کر دیتے ہیں۔رحم بھی پھیل جاتا ہے اور اس میں لچک نہیں رہتی۔ایک دفعہ پھیل
جائے تو دوبارہ اپنی اصل حالت کی طرف نہیں لوٹتا۔ہر بچے کی پیدائش کے بعد یہ تکلیف بڑھ
جاتی ہے اور بعض دفعہ رحم نیچے گر جاتا ہے۔ارجنٹم مٹیلیکم ایسی مریض خواتین کی بہترین دوست
ثابت ہوتی ہے اور شفا کا موجب بن جاتی ہے۔رحم میں تختی اور رحم کے منہ پر اینٹھن اور
اکڑاؤ کی علامت ظاہر ہو، نیز ایسا لیکوریا ہو جس میں غیر معمولی بد بو اور تعفن پایا جائے تو یہ باتیں
نشاندہی کرتی ہیں کہ یہ عام لیکوریا نہیں ہے بلکہ کسی گہری مرض کے نتیجہ میں پیدا ہوا ہے۔اس
وقت ارجنٹم میٹیلیکم استعمال کی جائے تو بیماری کی شروع میں ہی روک تھام ہو جاتی ہے۔اگر ٹانگوں میں درد ہے اور اصل وجہ معلوم نہ ہو سکے تو ارجنٹم میٹیلیکم ضرور استعمال
کرنی چاہئے۔سن یاس کے زمانہ میں یعنی حیض بند ہونے کے بعد بھی خون جاری ہو جائے تو
ارجنٹم مٹیلیکم اچھا اثر دکھا سکتی ہے۔یہ عموماً دبلی پتلی اور لمبے ہاتھوں والی عورتوں کے

74
کام آنے والی دوا ہے لیکن یہ ضروری نہیں۔نسبتاً موٹی خواتین کی بیماریوں میں بھی مفید ثابت
لیکن بیضروری
ہوسکتی ہے۔بعض لوگوں کو نیند آتے وقت یا نیند کے دوران جھٹکے لگتے ہیں۔یہ بہت تکلیف دہ
عارضہ ہے۔اس میں گرائینڈ لیا (Grindelia) چوٹی کی دوا ہے۔آرسنک بھی اچھا اثر دکھاتی
ہے۔ارجنٹم میٹیلیکم بھی مفید ہے بشرطیکہ اس تکلیف کا تھکاوٹ سے تعلق ہو سخت محنت ومشقت
سے تھکے ہوئے بدن کو سونے سے قبل جھٹکے لگیں تو ارجنٹم مٹیلیکم سے خدا تعالیٰ کے فضل سے
فوری شفا ہو جاتی ہے۔ویسے اس بیماری میں اکثر گرائینڈ ملی ہی کام آتی ہے۔جس کی ایک ہی
خوراک ہفتوں تک اثر دکھاتی ہے، بار بار ضرورت پیش نہیں آتی۔ارجنٹم میٹیلیکم کی تکلیفیں عین بارہ بجے ، جب سورج نصف النہار پر ہو، بڑھ جاتی ہیں،
چکر آتے ہیں۔سر کا درد ماتھے اور پیشانی تک محدودر ہتا ہے یا پھر سر کے کسی ایک طرف مقام بنا
لیتا ہے جو زیادہ تر دائیں طرف ہوتا ہے۔آہستہ آہستہ بڑھتا ہے لیکن یکدم ختم ہو جاتا ہے۔اس
درد کا چہرے کی اعصابی دردوں سے بھی تعلق ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پر اعصابی دوا ہے اور
سردرد کا بھی اعصاب سے تعلق ہے۔اگر خارش صرف ایک کان تک محدود ہو اور مریض اسے کھجلا کھجلا کر زخمی کر دے اور
کان موٹا ہونے لگے تو یہ ارجنٹم مٹیلیکم کی خاص علامت ہے۔دونوں کانوں کا موٹا ہو جانا کوڑھ
کی ابتدائی علامت ہوتی ہے۔یہ مرض بہت آہستہ آہستہ بڑھنے والا ہے۔اس علامت کے ظاہر
ہوتے ہی ہائیڈ روکوٹائل (Hydrocotyle) دینی چاہئے۔یہ کوڑھ کی روک تھام کے لئے
بہترین دوا ہے۔ذیا بیٹیس اور پیشاب میں البو من آنے کی بیماری میں ارجنٹم میٹیلیکم بہترین دوا ہے۔اگر دوسری علامتیں ملتی ہوں تو مکمل شفا ہو جاتی ہے۔گردوں کی اندرونی جھلیوں میں خرابیاں پیدا
ہو جا ئیں تو بھی ارجام مٹیلیکم مفید ہے۔ارجنٹم میٹیلیکم میں پیشاب کی دو طرح کی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔اگر سیاہی مائل

75
پیشاب ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں البیومن آ رہی ہے۔اگر شوگر آئے تو اکثر ایسے
مریضوں کولسی کی طرح پیشاب آتا ہے اور بہت زیادہ ہوتا ہے۔ایسے بچے جو بچپن سے ہی
ذیابیطس کا شکار ہو جائیں ان میں یہ علامت ملتی ہے۔اس میں ارجنٹم میٹیلیکم تب مفید ثابت
ہوگی جب وہ مریض کی عمومی مزاجی دوا ہو۔ایسے مریض جنہیں ذیا بیطس ہو اور گردے جواب
دے رہے ہوں اور ان کا رات کو بستر میں پیشاب نکل جاتا ہو تو ان سب عوارض کے لئے
ارجنٹم مٹیلیکم مفید ہے۔ارجنٹم میٹیلیکم میں غیر معمولی کمزوری ا احساس
پایا جاتا ہے۔سارا بدن اندرونی طور پر بے حد
کمزور محسوس ہوتا ہے۔بدن بے جان سا ہو جاتا ہے۔اس گہری تھکاوٹ کا علاج ارجنٹم میٹیلیکم۔سیم زیادہ بولنے اور گانے والوں کے لئے بھی مفید دوا ہے۔آواز کے بیٹھ جانے
میں یہ دوا بہت شہرت رکھتی ہے۔اس میں آواز بعض دفعہ بالکل بند ہو جاتی ہے۔جوں جوں کوئی
بولے آواز غائب ہوتی جائے گی۔بعض اور دواؤں میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے لیکن ان میں
تفریق کرنا مشکل امر نہیں ہے۔مثلاً رسٹاکس کے مریض بولنا شروع کریں تو آواز شروع میں بیٹھی
ہوئی معلوم ہوتی ہے لیکن بولتے رہنے سے رفتہ رفتہ آواز صاف اور بہتر ہوتی جائے گی۔اگر بولنے
سے تکلیف کم ہونے کی بجائے بڑھتی جائے تو عموماً بوریکس (Borax) استعمال ہوتی ہے لیکن اگر
مریض مزاجی طور پر ارجنم میٹیلیکم کا ہوتو یہ بوریکس سے بہت
زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔ارجنٹم میٹیلیکم میں حجرہ میں شدید در داورسوزش نمایاں ہوتے ہیں۔ہنسنے سے
کھانسی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔یہ علامت فاسفورس میں بھی بہت نمایاں ہے۔اگر
فاسفورس سے فائدہ نہ ہو تو ارجنم مٹیلیکم دینی چاہئے۔ارجنٹم میٹیلیکم کے مریضوں کو سردی کی
وجہ سے نزلہ زکام ہو جاتا ہے اور گلے پر اثر پڑتا ہے، سینہ کے بالائی حصہ میں دکھن کا
احساس ہوتا ہے، دو پہر کے وقت بخار ہو جاتا ہے، سینہ میں شدید کمزوری اور بائیں
جانب پسلیوں میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ارجا
ارجنٹم میٹیلیکم پھیپھڑوں کی تکلیف میں

ار جینم مینٹیلیکم
76
بھی مفید ہے۔ویسے چھاتی کی تکلیفوں میں جو عموماً کمزوری اور بلغمی مزاج کی وجہ سے پیدا ہوتی
ہیں ارجنٹم سے زیادہ ٹینم (Stanum) مفید ہے لیکن اگر کوئی ارجنٹم مٹیلیکم کا مزاجی مریض ہو تو
ٹیم کے مقابل پر یہ بہت زیادہ مفید ثابت ہوگی۔اور عالم میلیالیکم میں وقت سے بہت پہلے
ارجنٹم
بڑھاپے کے آثار ظاہر ہوتے ہیں۔بیس پچیس سال کی عمر میں ہی منہ جھریوں سے بھر جاتا
ہے۔وقت سے پہلے ظاہر ہونے والے بڑھاپے میں سارسا پر یلا چوٹی کی دوا ہے۔چینینم آرس
(Chininum Ars) میں بھی وقت سے پہلے آنے والا بڑھاپا نمایاں ہوتا ہے مگر چینینم آدرس کا
بے وقت کا بڑھا یا لمبی اور گہری بیماریوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔جگر اور تلی جواب دے جاتے ہیں۔سارسا پر یلا میں جلد سکڑ کر بالکل چرمر ہو جاتی ہے۔ارجنٹم مٹیلیکم میں پیٹھ کے بل لیٹنے سے دھڑکن زیادہ محسوس ہوتی ہے۔اس کا تعلق
پھیپھڑوں میں پانی کے اجتماع سے بھی ہے۔پھیپھڑوں میں بلغم یا پانی بھرا ہو تو پیٹھ کے بل
لیٹنے سے وہ ان تمام خلاؤں میں بھر جاتا ہے جن میں سانس کی ہوا بھرنی چاہئے۔بیٹھنے یا کھڑا
ہونے پر یہ پانی پھیپھڑے کے اوپر کے حصہ سے نچلے حصہ کی طرف اتر جاتا ہے جس سے مریض
سانس لینے میں کچھ آسانی محسوس کرتا ہے۔عورتوں میں حمل کے دوران دل کی دھڑکن زیادہ ہو جاتی ہے۔کبھی کبھی اچانک دل
بہت شدت سے دھڑ کنے لگتا ہے۔ایسی صورت میں ارجنٹم میٹیلیکم خدا کے فضل سے بہت مؤثر
ثابت ہوتی ہے۔ا
ارجنٹم میٹیلیکم کی تکلیفوں میں چھونے سے اور دن کے بارہ بجے اضافہ ہو جاتا ہے۔کھلی
ہوا میں اور رات کو لیٹنے سے کھانسی میں کمی واقع ہو جاتی ہے لیکن دیگر جسمانی عوارض میں لیٹنے
سے تکلیفیں بڑھتی ہیں۔دافع اثر دوائیں: مرک سال۔پلسٹیلا
طاقت :
30 سے سی ایم (CM) تک

آج 10 میں سے 10 باقی