ارجنٹم نائیٹریکم Argentum Nitricum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

ارجنٹم نائیٹریکم
77
22
ارجنٹم نائیٹریکم
ARGENTUM NITRICUM
(Nitrate of Silver)
ارجنٹم نائیٹریکم ایک ایسی دوا ہے جسے زمانہ قدیم میں مرگی کے مرض میں استعمال کیا
جاتا ہے۔لیکن اس کے استعمال سے اگر مرگی کو آرام آئے تو جلد پر خارش ہونے لگتی تھی۔اسی طر
ح روایتی طریقہ علاج میں اسے آنکھوں کی بیماریوں کے لئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ارجنٹم نائیٹر کیم چاندی کا زیور پہننے والے لوگوں میں پیدا ہونے والی علامات پر اونچی
طاقت میں اثر انداز ہوسکتی ہے۔لمبے ایلو پیتھک استعمال کے نتیجہ میں یہ رفتہ رفتہ ذہنی صلاحیتوں پر
منفی اثر ڈالتی ہے۔اگر ویسے ہی دماغ کمزور ہو جائے اور تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہونے لگیں تو
ارجنٹم نائیٹریکم ضرور پیش نظر رکھنی چاہئے۔اس میں یادداشت کمزور ہو جاتی ہے اور ایسا مریض
غیر معقول استدلال کرنے لگتا ہے۔تو ہمات کا شکار ہو جاتا ہے اور خیالی ہیولے نظر آنے لگتے ہیں۔اگر ہیولے نظر نہ آئیں تو بھی سمجھتا ہے کہ کوئی چیز گردو پیش میں موجود ہے۔وہ بعض خاص مقامات
میں جانے سے ڈرتا ہے۔ایسے خوفزدہ بچوں کو اپنے ساتھ لے کر ایسی جگہ جانا چاہئے جہاں سے وہ
خوف محسوس کرتے ہیں اور انہیں بتانا چاہئے کہ یہاں
کچھ بھی نہیں۔ارجنٹم نائیٹریکم ایسی علامتوں کو
دور کرنے کے علاوہ بعض دوسری گہری بیماریوں کو بھی دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم کا مریض اونچی جگہ سے نیچے دیکھے تو ڈرے گا کہ کہیں میں چھلانگ نہ لگا دوں،اس
لئے اونچائی پر جانے سے حتی المقدور احتراز کرتا ہے۔لیکن ارائم نائیٹریکم کے مریض میں یہ

78
ارجنٹم نائیٹریکم
علامت بھی ملتی ہے کہ نیچے سے اوپر کسی بلند عمارت کو دیکھنے سے بھی سخت خوفزدہ ہو جاتا ہے۔اسی
طرح مریض اونچی چھت والے ہال میں جانے سے بھی ڈرتا ہے کہ کہیں چھت اس پر نہ گر
جائے۔اکثر ہومیو پیتھ ڈاکٹروں نے اپنی کتب میں اس علامت کو زیادہ واضح نہیں کیا صرف یہی لکھا
ہے کہ اونچی عمارتوں کو دیکھنے سے خوف آتا ہے اور مرگی کے حملہ کا خطرہ ہوتا ہے لیکن میں نے جن
مریضوں کو قریب سے دیکھا اور ان کی علامات کا تجزیہ کیا تو واضح طور پر وہ علامات سامنے آئیں
جنہیں میں بیان کر چکا ہوں۔ایسے مریض کو پل پر سے گزرتے ہوئے بھی خوف ہوتا ہے کہ کہیں
میں دریا میں چھلانگ نہ لگا دوں۔جب مرض بہت بڑھ جائے تو پل سے گزرتے ہوئے چھلانگ
لگانے کا جوش دل میں اٹھتا ہے۔ایسا مریض خوف سے کانپتا ہے اور کمزوری بھی محسوس کرتا ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم میں کسی امتحان یا کسی اہم ملاقات سے پہلے خوف سے اسہال شروع
ہو جاتے ہیں۔بعض لوگ ایسی کیفیت میں مضطرب ہو جاتے ہیں اور انہیں سخت غصہ آتا ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم میں غیر معمولی ذہنی تھکان اور معدہ کی تیزابیت کی وجہ سے یادداشت
متاثر ہوتی ہے۔ایک بیماری جو آرٹیر یوسکلر وسس (Arterio-Sclerosis) کہلاتی ہے یعنی
دماغ کی طرف خون لے جانے والی شریانوں کا تنگ ہو جانا، اس میں ماضی قریب کے گزرے
ہوئے واقعات بھول جاتے ہیں۔بعض دفعہ دماغ کی طرف خون لے جانے والی شریانوں میں
وقتی صحیح بھی پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض سب کچھ بھول جاتا ہے۔اگر تشیع کار، خان زیادہ
ہو جائے تو مریض مستقل طور پر یادداشت کھو بیٹھتا ہے۔اس کا معدے کی عارضی خرابی اور ذہنی
تھکان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ارجنٹم نائیٹریکم میں یہ علامتیں بھی ملتی ہیں مگر اس میں یادداشت کا
کھو دینا اکثر مستقل علامت کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔اس بیماری میں الیو مینا بھی مفید دوا ہے۔اسے لمبے عرصہ تک استعمال کیا جائے تو فائدہ ہوگا۔ارجنٹم نائیٹر کیم میں دل کمزور ہو جاتا ہے اور اس میں کیو پرم اور کار بو انیمیلس کی

ارجنٹم نائیٹریکم
79
طرح نیلاہٹ کا رجحان ہوتا ہے۔کیو پرم میں تشیخ کی وجہ سے جسم نیلا ہو جاتا ہے۔کار بو ایمیلس میں آکسیجن کی کمی اور خون کی خرابی کی وجہ سے نیلا ہٹ ہوتی ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم میں نیلا ہٹ کا رجحان کار بو انیمیلس سے مشابہ ہے۔ان دونوں دواؤں کی
نیلا ہٹ سارے جسم پر ظاہر ہوتی ہے جیسے کسی کا دم گھٹ جائے تو جسم نیلا ہو جاتا ہے۔کیوپرم
میں وقتی تشیخ سے ہاتھ پاؤں بھی مڑ جاتے ہیں اور مریض کا چہرہ اور ہونٹ نیلے ہو جاتے ہیں۔نائیٹریکم میں زخموں کا رجحان بھی ہوتا ہے۔ایلو پیتھک طریقہ علاج میں پہلے آنکھ کی ہر
بیماری میں سلورنا ئیٹریٹ کے قطرے استعمال ہوتے تھے۔ہومیو پیتھی میں بھی یہ ہلکے محلول کی
نکل میں دی جائے تو آنکھوں کے زخموں کے لئے بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔خصوصاً آنکھ کے
کورنیا کے زخم میں ارجنٹم نائیٹریکم مفید دوا ہے۔اس میں روشنی سے بہت زود حسی بھی ملتی ہے۔آنکھوں میں درد اور تھکن کا احساس ہوتا ہے۔مستقل آشوب چشم جس میں پیپ کی طرح کا
مواد جاری رہتا ہو اس میں بھی ارجنٹم نائیٹریکم اچھا اثر دکھاتی ہے۔اس میں پیوٹے سوج جاتے
ہیں۔پپوٹوں کے اندرونی حصہ میں سوزش اور سرخی کے دائرے بن جاتے ہیں۔یہ بیماری برصغیر
پاک و ہند میں گرمیوں کے موسم میں بہت عام ہوتی ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم عورتوں کی تکلیفوں میں بھی مفید ہے۔حیض کے آغاز میں معدہ میں
درد ہوتا ہے، رحم کی گردن پر زخم بن جاتے ہیں جن سے خون رستا ہے۔حیض ختم ہونے کے ایک دو
ہفتہ بعد ہی دوبارہ خون جاری ہو جائے جو مقدار میں کم ہوتو یہ ارجنٹم نائیٹریکم کی خاص علامت
ہے۔اس کے علاوہ اگر مزاج ارجنٹم نائیٹریکم سے مشابہ ہو تو یہ رحم کی دوسری تکلیفوں میں بھی مفید
ہے۔زخموں سے خون بہنے اور قے کے ساتھ خون آنے کا رجحان ہوتا ہے۔معدے
کے ایسے السر جو پرانے ہو چکے ہوں اور جن میں کوئی دوا کام نہ کرے ان میں
ارجنٹم نائیٹریکم بھی استعمال کروا کے دیکھنی چاہئے۔اس کے علاوہ السر کے مریضوں کو ملٹھی

80
ارجنٹم نائیٹریکم
کوٹ کر کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔کچے کیلے کو سکھا کر پیس کر اس کے سفوف کو
دن میں دو تین بار کھلایا جائے تو یہ کچھ عرصہ کے بعد زخموں پر تہہ سی بنا دیتا ہے جو نہ صرف
السر کو ڈھانپ لیتی ہے بلکہ اس سفوف میں شفا کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔میں نے ایک
سائنسی معلومات کے رسالہ میں پڑھا ہے کہ کچے کیلے کے پاؤڈر پر جو تحقیق کی گئی ہے اس
سے قطعی طور پر ثابت ہوا ہے کہ یہ معدے کے السر کا بہترین علاج ہے۔خود میں نے کئی
مریضوں کو یہ استعمال کروایا ہے اور ہمیشہ فائدہ ہوا ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم کے مریض کو معدے میں پرانے السر ہوں تو جسم میں خون کی کمی ہو
جاتی ہے۔ساتھ ہی میٹھا کھانے کی شدید خواہش ہوتی ہے۔میٹھے کی خواہش اور بھی بہت دواؤں
میں پائی جاتی ہے۔بعض لوگ بہت میٹھا کھاتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں ہوتا جبکہ ارجنٹم نائیٹریکم
کے مریض کو میٹھا موافق نہیں آتا۔اس کے کھانے سے معدے کا نظام بگڑ جاتا ہے اور دوسری
تکلیفوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔اگر میٹھے کی خواہش کے ساتھ پیٹ میں ہوا اور تناؤ بھی ہو
تو یہ علامت اگر چہ لوگوں میں عام طور پر پائی جاتی ہے لیکن ارجنٹم نائیٹریکم کے مریض میں بہت
نمایاں ہوتی ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم کا مریض دائیں کروٹ نہیں سوسکتا۔یہ علامت ناجا (Naja)
میں بھی ملتی ہے۔دائیں کروٹ لیٹنے سے نبض تیز ہو جاتی ہے۔کالمیا،سپونجیا ، کالی نائیٹریٹ،
الیومن، پلاٹینا لیم ٹگریم وغیرہ سب میں یہ علامت مشترک ہے۔ان دواؤں کی ایک دوسرے
سے تفریق ان کی دوسری امتیازی علامتوں سے کی جاسکتی ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم کی تکلیفیں گرم کمرے میں یا آگ کے پاس بیٹھنے سے بڑھ جاتی
ہیں۔اس میں چہرے کا پسینہ بہت نمایاں ہوتا ہے۔یوں معلوم ہوتا ہے جیسے پانی سے اندر
سے پھوٹ رہا ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم میں چہرہ پر مردہ اور نیلگوں ہو جاتا ہے، آنکھیں اندر
دھنسی ہوئیں اور بے رونق ہوتی ہیں۔تھو جا کی طرح مریض میں مسے بننے کا رجحان بھی ہوتا
ہے۔گلے میں بھی آبلے بن جاتے ہیں۔گلے میں ہسپر سلف کی طرح پھانس اٹکنے کا
احساس بہت نمایاں ہوتا ہے۔اسے نکالنے کی کوشش میں تکلیف اور بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ
صرف احساس ہوتا ہے، حقیقت میں کچھ نہیں ہوتا۔نائیٹرک ایسڈ میں بھی یہ علامت ملتی ہے۔

ارجنٹم نائیٹریکم
81
صرف گلے میں ہی نہیں بلکہ جسم کے مختلف حصوں میں کوئی چیز چیھنے کا احساس ہوتا ہے جہاں
ذرا بھی ہاتھ لگ جائے تو بہت درد ہوتا ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم میں دودھ پلانے والی ماؤں کی علامات ان کے بچوں میں ظاہر ہو
جاتی ہے اگر ماں بہت زیادہ میٹھا کھائے تو بچے کو اسہال لگ جاتے ہیں۔ارجنٹم نائیٹریکم میں
قے اور اسہال بیک وقت شروع ہو جاتے ہیں۔سبزی مائل دست آتے ہیں، بچہ جو کچھ پیتا
ہے فوراً نکل جاتا ہے۔ایسے بچے عموماً سوکھے پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ضروری نہیں کہ
شیر خوار بچوں میں ماں کے دودھ کی وجہ سے سوکھا پن پیدا ہو۔بچے بذات خود بھی ارجم
نائیٹریکم کے مریض ہو سکتے ہیں۔ان کے سوکھے پن میں یہ علامت ملتی ہے کہ سبز رنگ کے
اسہال ہوتے ہیں۔قے اور اسہال اکٹھے یا باری باری ہوتے رہتے ہیں۔اسہال کے ساتھ
آؤں بھی آتی ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم میں جسم کے اندرونی اعضاء میں درد ہوتا ہے۔مثلاً جگر یا تلی میں
دکھن ہوتی ہے، معدے میں درد ہوتا ہے ، ضروری نہیں کہ دکھن کا یہ احساس سارے پیٹ میں
پھیلا ہوا محسوس ہو۔ارجنٹم نائیٹریکم میں پیشاب غیر ارادی طور پر خود بخود نکل جاتا ہے۔بچوں میں رات کو
بستر گیلا کرنے کی علامت بھی ملتی ہے۔ایک اور علامت یہ ہے کہ پیشاب کی خواہش ہوتی
ہے لیکن پیشاب آسانی سے نہیں آتا۔پیشاب کی نالی میں درد، ورم اور خارش کا رجحان ہوتا
ہے۔سوزاک کی بھی یہ بہترین دوا ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم حمل کے دوران پیدا ہونے والی اکثر تکالیف میں مفید ہے۔اس کے مریض میں دل کی کمزوری پائی جاتی ہے جس میں حمل کے دوران بوجھ پڑنے سے
اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ تکلیف سارے حمل کے زمانہ میں رہتی ہے۔یہ تکلیف جسمانی حرکت
اور جذباتی ہونے سے بڑھ جاتی ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم میں ڈراؤنی خوا ہیں آتی ہیں۔صبح اٹھنے کے بعد ٹانگوں میں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے چوٹیں لگی ہوں۔چلنے سے
دکھن ہوتی ہے، پنڈلیوں میں کمزوری کا احساس ہوتا ہے، باز و بے حس ہو جاتے ہیں، کمر

82
ارجنٹم نائیٹریکم
میں درد ہوتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی بہت زود حس ہو جاتی ہے، رات کو بہت درد ہوتا ہے۔ارجنٹم نائیٹریکیم میں نچلے دھڑ کا فالج بھی ملتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی کے اردگرد کے ریشوں
میں سختی پیدا ہو جاتی ہے۔ہر قسم کی گرمی اور حرارت میں ، کھانا کھانے کے بعد تکلیفوں میں
اضافہ ہو جاتا ہے۔تازہ ہوا اور سردی سے تکلیف کم ہو جاتی ہے۔مددگار دوائیں : آرسنک - مرکسال۔فاسفورس پلسٹیلا
دافع اثر دوا نیٹرم میور
طاقت :
30 سے 200 تک
مرگی ، بلندی کے خوف اور ڈراؤنی خوابوں کے رجحان کو
ختم کرنے کی خاطر بہت اونچی طاقت میں دی جائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی