آرنیکا Arnica
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
آرنیکا
83
23
آرنیکا
ARNICA MOUNTINA
ہومیو پیتھی میں آرنیکا کو بہت اہم مقام حاصل ہے۔یہ دوا پہاڑی تمباکو کے پودے
سے تیار کی جاتی ہے۔پہاڑی تمباکو دوا کے طور پر لمبے عرصہ سے استعمال ہو رہا ہے۔عرصہ دراز
تک اسے چوٹوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔پہاڑی علاقوں میں چوٹیں کھانا اور گر
جانا معمول کی بات ہے۔خدا تعالیٰ نے وہاں ہی اس کا علاج بھی پیدا کر دیا ہے۔ہو میو پیتھی میں اس کا استعمال اکثر نئی یا پرانی چوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہوتا ہے۔آرنیکا کی سب سے اہم علامت خون کو منجمد کرنا ہے۔یہ اثر پھٹکری کے اثر سے ملتا جلتا ہے اس
لئے دل کی تکلیفوں میں یہ ایک لازم دوا بن جاتی ہے۔آرنیکا جسے ہوئے خون کو پگھلا دیتی ہے
لیکن اس کے باوجود ایلو پیتھک دواؤں کی طرح خون کو زیادہ پتلا نہیں کرتی اور بوقت ضرورت
خون کی جمنے کی صلاحیت کو بھی زائل نہیں کرتی۔دل کے حملہ میں عموماً آرنی کا کولیکیس سے ملا کر
دیا جا تا ہے کیونکہ کیس اس سانپ کے کاٹے کی دوا ہے جس کا زہر خون کو جما کر پھٹکیاں بنادیتا
ہے اور خون منجمد ہونے کی وجہ سے دل پر حملہ ہو جاتا ہے۔بعض سانپوں کے زہر دل کے اعصاب
پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں لیکن خون پر بداثر نہیں ڈالتے۔ایسے سانپوں میں نا جا‘ سب سے اول
نمبر پر ہے۔اس کا زہر دل کے اعصاب پر حملہ کرتا ہے جبکہ لیکلیس خون خراب کر کے دل کو
نقصان پہنچاتا ہے۔آرنیکا اور لیکیسس دونوں کا خون کے جمنے سے تعلق ہے۔اس لئے ایسی ملتی
جلتی دواؤں کو ایک دوسرے کے بعد استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ بعض دفعہ ان دواؤں کے
اثرات ایک دوسرے سے ٹکرا جاتے ہیں اور ایسا مریض ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔دو تین
آرنیکا
84
دواؤں کو ایک دوسرے کے بعد دینا یا ملا کر ایک نسخہ کی صورت میں دینا ایک ایسافن ہے جو دواؤں
کے مزاج کے گہرے مطالعہ اور تجربہ سے نصیب ہوتا ہے۔اسی خطرہ کے پیش نظر میں آرنیکا کو
لیس سے ملا کر دیتا ہوں یا پھر دونوں میں سے صرف ایک دوا استعمال کراتا ہوں۔اگر دل کا حملہ خون جمنے کی وجہ سے ہوا ہو تو آرنیکا خون کو مناسب حد تک پتلا کرتی
ہے۔حادثات اور چوٹوں کے لئے آرنیکا بہترین دوا ہے۔چوٹ کھائی ہوئی جگہ نیلی یا کالی
ہو جائے اور خون جم گیا ہو تو آرنیکا بلا خوف و خطر استعمال کریں۔ایک دفعہ میرے پاس ایک ایسا
مریض لایا گیا جس کا سارا جسم سر سے پاؤں تک لاٹھیوں کی ضربوں سے کالا اور نیلا ہورہا تھا۔حالت اتنی خطر ناک تھی کہ لگتا تھا کہ جلد مرجائے گا۔میں نے اسے آرنیکا کی بہت سی خوراکیں
دے کر گھر بھجوا دیا۔دوسرے دن شام تک جب اس کی طرف سے کوئی اطلاع نہیں ملی تو تشویش
لاحق ہوئی۔پتہ کروایا تو جواب ملا کہ وہ تو رات ہی کو بالکل ٹھیک ہو گیا تھا اور اب بھاگا دوڑا پھر رہا
ہے۔الحمد للہ
آرنیکا200 کواگرا یکونائٹ 200 سے ملا کر دیا جائے تو اکیلی آرنیکا کے مقابل پر یہ دونوں
دوائیں مل کر زیادہ اچھا اور فوری اثر دکھاتی ہیں۔ماؤف حصہ پر سرخی زیادہ نمایاں ہو تو آرنیکا کے
ساتھ بیلاڈونا ملا کر دینا زیادہ مفید ہے کیونکہ یہ سرخی بتاتی ہے کہ چوٹ والی جگہ کی طرف خون کا غیر
معمولی رجحان ہے۔عموماً جس جگہ چوٹ لگے وہاں ابھار بن جاتا ہے جو چوٹ والے حصہ کو چھپالیتا
ہے۔یہ ابھار دوران خون زیادہ ہونے کی وجہ پیدا ہوتا ہے جو جسم کے طبعی رد عمل کے طور پر صدمہ کی
اطلاع ملتے ہی تیزی سے اس طرف دوڑتا ہے چونکہ آرنیکا میں متاثرہ حصہ کی طرف خون کا رجحان
بڑھانے کا مزاج نہیں پایا جاتا اس لئے آرنیکا اکیلی کافی نہیں ہوتی۔اسے بیلا ڈونا کے ساتھ ملا کر
دینا چاہئے۔ایکونائٹ بھی اس صورت حال میں عمومی طور پر مفید ہے۔اس لئے روزمرہ کے طور پر
یه نسخه بلاتر درد استعمال کیا جائے تو کوئی نقصان نہیں۔ہاں بعض صورتوں میں زیادہ فائدہ کی
آرنیکا
امید ہوسکتی ہے۔85
آرنیکا چھوٹی طاقت سے لے کر بڑی طاقت تک یکساں کام کرتی ہے لیکن تکلیف زیادہ
گہری ہو تو اونچی طاقت میں دینی بہتر ہے۔ایک دفعہ ایک فوجی افسر میجر ممتاز ایکسرسائز کے
دوران ہمالہ کی ایک برفانی چوٹی سے پچھتر فٹ گہرائی میں جا گرے تھے۔ان کی چوٹیں اس قدر
شدید تھیں کہ ڈاکٹروں نے مایوسی کا اظہار کر دیا تھا۔میں نے انہیں آرنیکا ایک ہزار اور نیٹرم سلف
ایک ہزار پوٹینسی میں پہلے دن دو دفعہ پھر روزانہ ایک دفعہ استعمال کروائی۔اللہ کے فضل
حیرت انگیز طور پر شفایاب ہو گئے۔میرے ایک سابقہ مریض جو اسی طرح کی سخت چوٹ کا شکار ہوئے تھے۔ایک دفعہ
لنڈن ملنے آئے تو میں انہیں پہچان نہیں سکا۔کیونکہ جب میں ان کا علاج شروع کیا تھا تو ریڑھ
کی ہڈی چوٹ کے صدمے سے ٹوٹ چکی تھی اور ڈاکٹروں نے فیصلہ دیا تھا کہ ساری عمر چلنے
کے قابل نہیں ہو سکو گے اگر یہ مریض بچ بھی گیا تو عمر بھر بستر پر لیٹنا ہوگا۔زیادہ سے زیادہ شفا
کی صورت میں وہیل چیئر (Wheel Chair) کے بغیر ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت ممکن
نہیں ہوگی۔میں انہیں اس لئے نہیں پہچان سکا کہ گوشکل کی عمومی مشابہت
تو تھی مگر یہ میرے دفتر
میں اپنے قدموں پر چل کے داخل ہوئے اور کسی سوٹی کے سہارے کی بھی ضرورت نہیں پڑی۔تب مسکراتے ہوئے انہوں نے مجھے یاد کرایا کہ میں وہی مریض ہوں جسے ڈاکٹروں نے تو
لا علاج قرار دیا تھا مگر آپ نے ہمت بند ہا ئی تھی اور دعا کے ساتھ جو دوائیں تجویز کی تھیں میں
مسلسل وہی دوائیں استعمال کر رہا ہوں اور کسی دوسری دوا کی ضرورت نہیں پڑی۔اب خدا کے
فضل سے میں سہولت سے چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہوں۔مجھے یاد آ گیا کہ ان کی خطرناک
حالت کے پیش نظر میں نے بہت غور کے بعد ایک نسخہ سوچا تھا جس میں آرنیکا، روٹا ، ہائی
پیر یکم ، کلکیریا فاس اور سمفائٹم شامل تھیں۔ان سب دواؤں کو ملا کر 30 طاقت میں مسلسل
دن میں تین چار دفعہ کھانے کی ہدایت دی تھی اور یہ بھی سمجھایا تھا کہ کچھ عرصہ بعد چند دن کا
ناغہ کر دیا کریں۔چنانچہ انہوں نے مسلسل یہی نسخہ جاری رکھا اور اللہ کے فضل سے شفا کا یہ
آرنیکا
86
اعجازی نشان ظاہر ہوا۔اگر چوٹوں کے بداثرات مثلاً سوزش، درد، اینٹھن اور ابھار وغیرہ دیر تک
باقی رہیں تو ان کو مٹانے کے لئے یہ بہترین نسخہ ہے۔پہلے مریض کی دوا میں میں نے نیٹرم سلف
1000 اس لئے داخل کیا تھا کہ گدی کی خطرناک چوٹ میں نیٹرم سلف سے بہتر کوئی دوا مجھے معلوم
نہیں۔عام طور پر ٹوٹی ہوئی ہڈیاں جوڑنے کے لئے نہایت موثر نسخہ حسب ذیل تین دواؤں پر
مشتمل ہے۔سمفائٹم، روٹا اور کلکیر یا فاس۔سالہا سال کے تجربے کی بنا پر میں یقین سے کہہ سکتا
ہوں کہ اللہ کے فضل سے ہڈی جڑنے کی رفتار توقع سے دگنی تیز ہو جاتی ہے اور اس سے ایسی ٹوٹی
ہوئی ہڈیاں بھی جڑ جاتی ہیں جن کے درمیان فاصلہ زیادہ ہو چکا ہو۔رفتہ رفتہ دونوں طرف سے یہ
ہڈیاں بڑھنا شروع ہو جاتی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جاتی ہیں۔چوٹ کے علاوہ جسمانی محنت سے تھکن اور درد کا احساس ہو تو اس میں بھی آرنیکا
بہت مفید ہے۔اگر زیادہ جسمانی مشقت سخت کھیلوں کے نتیجہ میں جسم درد سے ٹوٹ رہا ہو تو اس
کے لئے تیر بہدف نسخہ آرنیکا 200 اور برائیو نیا 200 ملا کر دینا چاہئے۔عورتوں کے متفرق عوارض
میں آرنیکا ایک بہت کارآمد دوا ہے۔وضع حمل کے وقت غیر معمولی زور لگنے اور خون کے
زیادہ دباؤ کی وجہ سے بعض عضلات زخمی ہو جاتے ہیں اور خلیے پھٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے
مستقل در دیں ٹھہر جاتی ہیں۔اگر ولادت سے چند دن قبل آرنیکا 1000 طاقت میں دی جائے تو
وضع حمل کے وقت اور بعد میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور کئی قسم کے نقصانات سے بچالے گی۔بچہ کی پیدائش کے ہر دور میں آرنیکا بہت مفید ہے۔اگر پیدائش کے بعد پر سوتی بخار ہو جائے تو
سلفر اور پائیر وجینم ملا کر دینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے لیکن اگر پہلے آرنیکا دی جائے تو
غالبا ان دواؤں کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔ان دونوں دواؤں کے ساتھ ملا کر بھی
دے سکتے ہیں لیکن جتنی دوائیں آپ ملا کر دینا شروع کریں اتنا ہی مرض سے واضح طور پر
نپٹنے کی صلاحیت میں کچھ کمی آجاتی ہے اور ایک دوسرے سے ملتی جلتی دوائیں جو مرض سے
مشابہت نہ رکھتی ہوں بے ضرورت ملا دی جائیں تو وہ اپنا اثر بڑھاتی نہیں بلکہ ضرورت
آرنیکا
87
کی دوا کو جو اس نسخہ میں شامل ہو کمزور کر دیتی ہیں۔میں بعض اوقات محض وقت کی کمی کی وجہ
سے بعض دوائیں ملا کر استعمال کرتا ہوں۔بہت لمبے تجربے کے بعد چند دواؤں کو آپس میں ملا کر
دینے سے جو فائدہ سامنے آتا ہے وہ اکثر اسی طرح سب مریضوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔جہاں
روزمرہ کی فوری ضرورت میں ایسے نسخے ہمیشہ مفید ثابت ہوں وہاں بعض متعصب ہومیو پیتھ
ڈاکٹروں کا یہ اعتراض جڑ دینا کہ اصولاً ایک ہی دوا استعمال ہونی چاہئے درست نہیں۔احتیاط
کے ساتھ بعض روزمرہ بیماریوں کو ، علامتوں کے چکر میں پڑے بغیر اگر آزمودہ مجرب نسخوں
سے ٹھیک کیا جا سکتا ہو تو ٹھیک نہ کرنا مریض پر احسان نہیں ظلم ہے۔ضروری نہیں کہ نسخہ میں
موجود سب دوائیں کام کریں لیکن کوئی ایک دوا بالمثل ثابت ہو کر اپنا کام دکھاتی ہے۔آرنیکا کے مریض کے مزاج میں خوف نہیں ہوتا لیکن رات کو سوتے وقت ڈراؤنے
اور وحشت ناک خواب آتے ہیں مگر دن بھر جاگنے میں کوئی خوف نہیں ہوتا۔عورتوں کے حمل
کے دوران جنین کی حرکت کی وجہ سے رحم میں درد محسوس ہوتا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ
ساتھ بڑھ جاتا ہے۔یہ دردرات کو خوف میں تبدیل ہو کر ذہن پر اثر انداز ہوتا ہے اور ڈراؤنے
خواب آتے ہیں۔نیند کے غلبہ کی وجہ سے تکلیف شعوری طور پر محسوس نہیں ہوتی بلکہ ڈراؤنے
خوابوں کا روپ دھار لیتی ہے۔اگر کوئی بیماری گہری ہو اور شدت اختیار کرے تو بعض دفعہ
آرنیکا کا مریض بھی موت کے خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔اوپیم میں بھی ایسا خوف پایا جاتا
ہے لیکن اوپیم کا مزاج آرنیکا سے الگ ہے۔بیماری زیادہ ہو یا کم ، او پیم کے مریض کو اگر خوف
ہے تو رات ہو یا دن وہ خوف یکساں رہے گا۔مگر سوائے اس کے کہ کوئی بیماری بہت زیادہ سنگین
ہو جائے آرنیکا کے مریض کو روزمرہ کی عام بیماریاں خوفزدہ نہیں کرتیں۔آرنیکا کے خون کے
اخراج میں سیاہی کے ساتھ تعفن بھی ملتا ہے۔آرنیکا کا مریض ملیریا اور ٹائیفائیڈ
کے آغاز کے
مریض سے مشابہ ہوتا ہے، جسم ٹوٹتا ہے، جلد میں کچا پن آجاتا ہے اور دکھن کا احساس ہوتا ہے۔جلد معمولی لمس سے بھی تکلیف محسوس کرتی ہے۔عام طور پر ملیریا بخار کے آغاز میں بدن
آرنیکا
88
کی دیکھن اسی طرح ہوتی ہے۔ٹائیفائیڈ کا بھی اسی قسم کا مزاج ہے جیسے کسی کو مار پڑے اور
اندرونی چوٹیں لگیں لیکن خون جاری نہ ہو۔آرنیکا کے مریض کے وجع المفاصل میں بھی یہی
علامتیں ملتی ہیں۔اگر پاؤں میں موچ آ جائے یا پھر کھنچ جائے اس وقت آرنیکا صحیح پوٹینسی میں دی
جائے تو بہت جلد اثر دکھاتی ہے۔اگر چھوٹی پوٹینسی میں استعمال کریں تو بار بار دینے سے اتنا
فائدہ نہیں ہوتا جتنا اونچی طاقت میں ایک دفعہ دینے سے ہی غیر معمولی اثر ظاہر ہوتا ہے۔آرنیکا کے مریض کو اپنا بستر سخت محسوس ہوتا ہے خواہ وہ کتنا ہی نرم کیوں نہ ہو۔بار بار
کروٹیں بدلتا ہے۔جسم کو بار بار حرکت دینا اور جگہ بدلنا آرسنک اور رسٹاکس میں بھی بہت نمایاں
ہے۔لیکن آرنیکا میں یہ کروٹیں بدلنا بے چینی کی بنا پر نہیں ہوتا بلکہ مریض جس کروٹ بھی لیے جسم
دیکھتا ہے۔آرنیکا کی بعض اور دواؤں سے بھی مشابہت ہے۔مثلاً بیلا ڈونا کی طرح سرگرم ہوتا
ہے اور باقی جسم ٹھنڈا رہتا ہے۔بخار جسم کے اندر چلے جائیں تو خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔آرنیکا کی ایک خوراک اونچی طاقت میں دیں تو سارا جسم دوبارہ گرم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور جو
علامتیں دب گئی تھیں وہ دوبارہ جسم پر ظاہر ہونے لگتی ہیں اور علاج کے لئے وقت مل جاتا ہے۔لیکن اگر پہلے ہی واضح طور پر بیماری کا علم ہو تو پھر علامتوں کو دوبارہ ابھارنے کے لئے آرنیکا
به
ضروری نہیں۔وہی بالمثل وہ کام کرے گی جس کا مرض تقاضا کرتا ہے۔ایک دفعہ ایک خاتون موچ آجانے کے باعث مسلسل تکلیف میں تھیں اور چند قدم
چلنا بھی دوبھر تھا۔ہومیو پیتھک دوا تو کھاتی تھیں مگر ساتھ ہی ماؤف حصے کی مالش بھی بہت
کرتی تھیں۔میں نے انہیں آرنیکا ، برائیو نیا اور کاسٹیکم دی اور مالش سے پر ہیز کرنے
کو کہا کیونکہ اس سے عضلات پھر زخمی ہو جاتے تھے۔ایک ہفتہ کے اندر ہی ان کی طرف
سے اطلاع ملی کہ بالکل ٹھیک ہیں۔آرنیکا کے ساتھ دوسری دوائیں اس لئے ملائی تھیں
آرنیکا
89
که بعض دفعه صرف چوٹ کا ہی اثر نہیں ہوتا بلکہ بعض عضلات کمزور ہو جاتے ہیں اور
برائیو نیا عضلات کے اندر کی تکلیفیں جو چوٹ سے علاوہ ہوں ان کی بھی اچھی دوا ہے اور
عضلات میں طاقت پیدا کرتی ہے۔کاسٹیکم میں عضلات ڈھیلے ہو کر مفلوج سے ہو جاتے
ہیں یا ہر نیا کی علامتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔66
اگر تکلیف دائیں طرف ہو تو آرنیکا ، بیلاڈونا اور برائیونیا کا نسخہ مفید ہو گا۔بائیں طرف تکلیف کے لئے آرنیکا لیکیس اور لیڈم بہت
بہتر نتائج پیدا کرتی ہیں۔اگر
چوٹ یا حادثے کی وجہ سے پٹھ اپنی جگہ سے ہل جائے اور موچ کی کیفیت ہو تو عموماً آرنیکا
کی اونچی طاقت سے بہتر کوئی اور دوا کام نہیں کرتی۔چند گھنٹوں میں فرق پڑ جاتا ہے۔اگر کمر میں کسی جھٹکے کے نتیجہ میں ”چک“ پڑ جائے یعنی عارضی طور پر عضلات اپنی جگہ
سے ٹل جائیں تو یہ کیفیت خود بخود کچھ عرصہ کے بعد ٹھیک ہو جاتی ہے اور کسی مستقل بیماری کا حصہ
نہیں بنتی۔لیکن بعض دفعہ یہی مستقل بیماری بن جاتی ہے اور کمر کو جھٹکا لگنا عمر بھر کا روگ لگا دیتا
ہے۔پہلے سے کمزور عضلات اور بھی سکڑ جاتے ہیں یا ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔اس صورت میں
آرنیکا مددگار ہوتی ہے مگر یہ براہ راست عضلات کی اندرونی کمزوریوں کی دوا نہیں ہے۔اس
تکلیف کو رفع کرنے کے لئے ایک امکانی دوا سی می سی فیوجا“ بھی ہوسکتی ہے جو عضلات کی
گہری تکلیفوں میں کام آتی ہے۔اگر کمر میں درد ٹھہر جائے تو آغاز میں آرنیکا اور برائیو نیا
استعمال کرنی چاہئے لیکن اگر آفاقہ عارضی ہو تو آرنیکا کے ساتھ برائی اونیا کی بجائے رسٹاکس ملا
کر دیکھیں کیونکہ رسٹاکس عضلات کی گہری کمزوریوں کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس
لئے فالج کی بھی بہت مؤثر دوا ہے، عضلات کو تقویت پہنچاتی ہے اور ان میں جان ڈال دیتی
ہے۔پھیلے ہوئے دل کی بھی دوا ہے۔لمبے پرانے فالجوں میں بھی سلفر کے ساتھ ملا کر دینا بہت
مفید ثابت ہوتا ہے۔اس کے بعد کلکیریا کا رب کی ضرورت بھی پیش آ سکتی ہے کیونکہ یہ سلفر اور
رسٹاکس دونوں کی مزمن (Chronic) دوا ہے یعنی ان کے اچھے اثرات کو آگے بڑھاتی ہے۔
آرنیکا
90
آرنیکا ہر چیز (Herpes) میں بھی بہت مفید دوا ہے۔اس بیماری کی ایک قسم عام ہے جو
اعصابی کمزوری یا انفیکشن سے تعلق رکھتی ہے دوسری قسم جنسی بے راہ روی سے پیدا ہونے والی
ہر چیز ہے۔اعصابی کمزوری کی وجہ سے ہونے والی ہر چیز میں آرنیکا بہت مفید ہے۔اس کے
ساتھ آرسنک اور لیڈم ملا کر دینا زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ان تینوں دواؤں کا نسخہ ہر قسم کے
زہر یلے جانوروں کے کاٹے کا بھی علاج ہے۔آرنیکا میں جس طرح جلد پر کمزوری اور بے چینی پیدا کرنے والی دکھن ہوتی ہے اسی
طرح اندرونی جھلیوں اور انتڑیوں کا حال ہوتا ہے۔خصوصاً ملیر یا اور ٹائیفائیڈ کے بخاروں میں
اندرونی نزلاتی جھلیوں میں بہت درد ہوتا ہے۔آرنیکا میں سیلان خون کا بھی رجحان پایا جاتا
ہے اس لئے خون کی باریک رگوں کے پھٹ جانے میں یہ بہت مفید دوا ہے۔اگر تے ، دست
اور بلغم میں خون آنے لگے تو اگر کسی دوسری معین بالمثل دوا کا علم نہ ہو تو آرنیکا کو موقع دینا
چاہئے۔بعض دفعہ بیماری بہت بڑھ جائے تو سب اندرونی جھلیاں جواب دے جاتی ہیں اور
سخت بد بودار خون کے دست آتے ہیں۔اس صورت میں اکیلے آرنیکا کے بس کی بات
نہیں۔معین بالمثل دوا کی تلاش ضروری ہے۔آرنیکا کے مریض کے سانس اور پسینہ میں بعض
دفعہ پیٹیشیا کے مریض کے سانس اور پسینے کی طرح بد بو ہوتی ہے۔جب بیماری زیادہ بڑھ جائے تو آرنیکا کا مریض بھی آرسنگ کے مریض کی طرح
موت کے خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔آرنیکا کے مریض کا سرگرم ہوتا ہے لیکن اسے ٹھنڈا
کرنے کا مطالبہ نہیں کرتا ، صرف جسم کو گرم کرنا چاہتا ہے۔آرسنک کا مریض اس سے متضاد
ہے۔وہ بیک وقت سر کو ٹھنڈا اور جسم کو گرم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔دائمی طور پر ٹھنڈا
ہونے کے لحاظ سے وہ سورائینم کے مریض سے ملتا ہے لیکن سورا ئینم میں مریض سر سے
پاؤں تک ٹھنڈا ہوتا ہے۔بلیس بھی سخت سردی کی دوا ہے خصوصاً اگر پاؤں ٹھنڈے
ہوں۔سونے کے بعد پاؤں ٹھنڈے ہونا اس کی خاص علامت ہے لیکن لیکیس میں
ٹھنڈ دائمی نہیں ہے، آتی ہے اور چلی جاتی ہے اور اخراجات میں دائمی تعفن کی
آرنیکا
91
علامت نہیں ملتی لیکن سورا ئینم کا مریض بد بودار مریض ہے۔سخت سردی محسوس کرتا ہے،
بعض دفعہ مچھلی کی طرح جسم پر پتلے پتلے چھلکے سے نکل آتے ہیں جو بہت بھیا نک ہوتے
ہیں۔آرسنک میں بھی یہ علامت ہے۔اگر ان میں بد بو بھی ہو تو آرسنک اور سورا ئینم دونوں
اس کی بہترین دوا ئیں ثابت ہوسکتی ہیں۔آرنیکا کے مریض کو اگر بخار لمبا ہو جائے تو نیند میں پیشاب کے علاوہ اجابت بھی
ہو جاتی ہے۔پیشاب گہرے رنگ کا ہوتا ہے، پیشاب میں خون آتا ہے، مثانہ میں
پینٹھن ہوتی ہے۔مثانے میں بوجھ اور گردوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔سردی لگتی ہے اور
متلی اور قے کا رجحان ہوتا ہے۔اجابت کا رنگ سیاہی مائل ، حاجت بار بار ہوتی ہے۔اسہال کے ساتھ انتڑیوں میں شدید درد ہوتا ہے اور ہر اسہال کے بعد مریض بہت کمزوری
محسوس کرتا ہے اور لیٹ جانے کو جی چاہتا ہے۔آرنیکا کالی کھانسی کی بھی بہت مفید دوا ہے۔اس کی خاص علامت یہ ہے کہ بچہ
کھانسی سے پہلے یا بعد میں تکلیف کی شدت سے روتا اور چیختا ہے۔زور لگنے سے رگیں اور
بار یک خلیے پھٹنے لگتے ہیں۔اگر آرنیکا نہ دی جائے تو کبھی ایسے مریض اندھے بھی ہو جاتے
ہیں۔اندرونی دباؤ کی وجہ سے ایسی کیفیت ہو جاتی ہے جیسے جسم کو بہت کوٹا پیٹا گیا ہے۔آرنیکا ایسی کھانسی کو فی ذاتہ ٹھیک نہیں کرتی بلکہ قدرے سکون بخش دیتی ہے اور مریض کی
حالت نا قابل برداشت نہیں رہتی۔کھانسی کے لمبے بداثرت بھی باقی نہیں رہتے۔ڈروسرا
(Drosera) کالی کھانسی اور اس سے مشابہ کھانسیوں میں بہت مفید ہے۔رات کو ایک
دفعہ تمہیں طاقت میں دینے سے غیر معمولی فائدہ ہوتا ہے۔آرنیکا کا مریض چڑ چڑا، نمکین ، پریشان اور مایوس رہتا ہے لیکن یہ مزاج صرف
بیماری کے دوران ہوتا ہے ورنہ اس کے مستقل مزاج میں مایوسی اور چڑ چڑا پن نہیں ہوتا۔یہ
دوا بیماریوں سے متاثر ہو کر اپنا ایک خاص مزاج بنا لیتی ہے۔جب بیماری زیادہ بڑھ جائے تو درد کا احساس کم اور غنودگی کا غلبہ زیادہ ہو جاتا ہے۔ذہنی لحاظ سے آخر تک تندرست رہتا ہے۔کوئی بات پوچھنے پر بالکل ٹھیک جواب دے گا۔
آرنیکا
92
دل کی بیماری میں ایسا درد ہوتا ہے جیسے دل کو شکنجہ میں کس دیا گیا ہے اور مریض گھبرا کر
دل پر ہاتھ مارتا ہے۔نبض بے قاعدہ ہوتی ہے، محنت اور مشقت کے بعد دل کی دھڑکن بہت
بڑھ جاتی ہے جو آرام کرنے سے ٹھیک ہو جاتی ہے۔مریض نئی جگہ جانے کی خواہش کرتا ہے
اور وہ سوچتا ہے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے آرام آجائے گا۔آرنیکا کو اپنڈکس کی تکلیف میں برائیو نیا اور آئرس ٹینیکس (Iris Tenax)
کے ساتھ ملا کر دینا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔وضع حمل کی طرح ہر آپریشن سے پہلے آرنیکا 1000 طاقت میں دینا کئی قسم کی
پیچیدگیوں سے بچالیتا ہے۔مددگار دوائیں : ایکونائٹ۔اپی کاک
دافع اثر دوا کیمفر
طاقت :
30 سے سی۔ایم (CM) تک