آرسینک البم Arsenicum Album
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
93
24
آرسینک البم
ARENICUM ALBUM
(Arsenious Acid)
آرسینک
آرسینک ایک بہت مہلک زہر ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک دفعہ جسم
میں سرایت کر جائے تو اس کو کبھی نہیں چھوڑتا۔دس ہزار سال کے بعد بھی اس شخص کی لاش میں
اس کے آثار موجود ہوں گے کیونکہ یہ ہڈیوں اور بالوں کا جزو بن جاتا ہے۔آرسینک جو علامات پیدا کرتا ہے ان میں بے چینی سب سے نمایاں ہے۔ایسی
بے چینی اگر جسمانی ہو تو رسٹاکس اور ذہنی ہو تو آرسینک دوا ہے۔اس میں ایکونائٹ کی طرح
موت کا خوف بھی پایا جاتا ہے مگر ویسی شدت نہیں ہوتی بلکہ بے قراری، بے چینی اور وہم
ہوتے ہیں اور مریض سمجھتا ہے کہ اسے کچھ ہونے والا ہے۔بعض عورتوں میں صدموں اور پر سوتی
بخاروں (Septic Fevers) کی وجہ سے آرسینک کی علامات پیدا ہو جاتی ہیں اور وہ ہر وقت
بے چینی میں مبتلا رہتی ہیں۔اس کا مریض بے حد نازک اور نفیس مزاج ہوتا ہے جو کپڑے کی ذرا
سی سلوٹ بھی برداشت نہیں کر سکتا۔کمرے کی سب چیزیں ترتیب اور سلیقے سے رکھتا ہے۔اگر
کوئی ذرا بھی چھیڑ دے تو غصہ سے بھڑک اٹھتا ہے۔آرسینک کے مریض کے اخراجات سخت
ہد بودار اور متعفن ہوتے ہیں۔پیچش اور اسہال کی رنگت سیاہی مائل ہوتی ہے اور تھوڑی
تھوڑی اجابت بار بار ہوتی ہے، بے چینی کی وجہ سے انتڑیوں کی طبعی حرکت متاثر ہوتی ہے اور
بہت سے زہر یلے مادے جو قدرتی طور پر نکل جانے چاہئیں وہ جسم میں جذب ہونے لگتے ہیں
جن کی وجہ سے بے چینی میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وقفہ وقفہ سے بعض مریضوں
کو شیخ کا دورہ
آرسینک
94
بھی پڑتا ہے۔اگر وقت پر آرسینک دے دی جائے تو انتڑیوں کی حرکت معمول پر آ جاتی ہے اور
مریض کی طبیعت بحال ہو جاتی ہے۔آرسینک کا گردوں کی بیماریوں سے بھی گہرا تعلق ہے۔گردوں کی جھلیوں
کو بعض
تیزابی مادے نقصان پہنچاتے ہیں اور پیشاب میں البیومن آنے لگتی ہے۔بے حد دماغی بوجھ اور
مسلسل ذہنی کام دونوں مل کر اندرونی اعصاب میں بے چینی پیدا کر دیتے ہیں جس سے گردے
کی جھلیاں زود حس اور ضرورت سے زیادہ فعال ہو جاتی ہیں۔آرسینک کے مریض کی پیاس
بھی بے چینی کا مظہر ہوتی ہے۔گھونٹ گھونٹ پانی پیتا ہے لیکن پیاس بجھتی نہیں۔اصل میں یہ
پیاس ہے ہی نہیں محض بے چینی ہے جس سے بار بار منہ خشک ہوتا ہے جسے تر کرنے کے لئے
مریض گھونٹ گھونٹ پانی پیتا ہے۔اگر بیماری لمبی ہو جائے تو پیاس کلیتا غائب ہو جاتی ہے لیکن
بے چینی قائم رہتی ہے۔اس صورت میں سارا جسم بے قراری سے حرکت کرتا ہے۔اگر جسم میں
طاقت نہ ہو تو مریض دائیں بائیں سر پنکتا ہے۔منہ خشک ہونے کے باوجود پانی پینے کو دل نہیں
چاہتا۔مریض سیمیم کے مریض کے مشابہ ہو جاتا ہے لیکن ایک فرق نمایاں ہے کہ جلسیم کا
مریض بے چین نہیں ہوتا۔آرسینک کا مریض مسلسل کروٹیں بدلتا ہے۔تھوڑا تھوڑا پیشاب آتا
ہے۔اگر گلے اور مثانے کی تکلیفوں میں آرسینک کی طرح بے چینی پائی جائے تو ہو سکتا ہے یہ
بیماری کینسر ہو۔اسے آرسینک پوری طرح شفا نہ دے تو اس کا استعمال پھر بھی جاری رکھنا چاہیئے
کیونکہ یہ مرض میں کمی ضرور پیدا کر دیتا ہے۔لیکن اس کے ساتھ متعلقہ کینسر کی بالمثل دوافوری
تلاش کرنی چاہئے۔اگر کینسر یا کسی اور بیماری کا مریض اپنے انجام کے قریب پہنچ چکا ہو اور اسے انتہائی
تکلیف اور بے چینی ہو تو ایسی صورت میں اونچی طاقت یعنی ایک لاکھ میں آرسینک دینے
سے مریض کو فوری سکون ملتا ہے۔لیکن اس عرصے میں اگر کوئی اور مؤثر دوا جس کا
براہ راست اس کینسر سے تعلق ہو معلوم نہ ہو سکے تو آرسینک کے بعد مریض آرام تو پاتا ہے
مگر اس کا بچنا محال ہوتا ہے۔پس اگر وقت آچکا ہے تو وہ تکلیف کی بجائے آسانی سے
آرسینک
95
جان دے گا۔خدا تعالیٰ نے بے چینی اور تکلیف کا احساس بھی جسم کے دفاعی نظام کو متحرک کرنے
کے لئے پیدا فرمایا ہے۔یہ اپنی ذات میں بیماری بھی ہے اور شفا کا محرک بھی۔اگر یہ دونوں
باتیں نہ ہوں تو جسم کی توجہ مقابلہ کے لئے بیدار ہی نہیں ہوتی۔میں نے ایک مریضہ کو آرسینک
ایک لاکھ اس حالت میں دی کہ ڈاکٹر بالکل مایوس ہو چکے تھے اور درد کم کرنے والی دوائیں بھی
بند کر دی تھیں کیونکہ ان سے بے چینی میں اضافہ ہو جاتا تھا۔اس کے بعد وہ جتنی دیر بھی زندہ
رہیں بہت اطمینان اور سکون سے وقت کاٹا۔گویا آرسینک موت کا موجب نہیں بنتی۔البتہ اگر
موت آ گئی ہو تو آخری لمحوں کو آسان کر دیتی ہے۔آرسینک کے مریض کا سارا جسم ٹھنڈا ہوتا ہے اور گرمی پہنچانے سے آرام محسوس ہوتا
ہے لیکن معدے اور سر کی تکلیفوں میں سردی آرام دیتی ہے۔بیماری ایک حالت سے دوسری
حالت میں بدلتی رہتی ہے۔سر میں درد ہو تو دباؤ سے آرام محسوس ہوتا ہے۔شدید متلی اور قے
کارجحان بھی پایا جاتا ہے۔معین وقفہ سے بیماری کا لوٹ آنا بھی آرسینک کی ایک خصوصیت ہے۔اگر کوئی
درد شقیقہ میں مبتلا ہو، تکلیف میں سردی سے آرام آئے ، سات یا چودہ دن کے معین وقفہ سے
درد کا دورہ ہو تو غالب امکان ہے کہ وہ آرسینک کا مریض ہے۔اگر ایسے درد کو کسی اور دوا سے دبا
دیا جائے اور بر وقت صحیح تشخیص نہ ہو سکے تو بسا اوقات یہ درد یا مستقل ٹھہر جاتا ہے یا جوڑوں کے
ہو
درد میں تبدیل ہو جاتا ہے۔اگر جوڑوں کا صحیح علاج کیا جائے تو درد از سر نوسر کی طرف منتقل ہو
جائے گا۔اس صورت میں آرسینک سے وہ درد ٹھیک ہو جائے گا اور دوبارہ جوڑوں کی طرف
منتقل نہیں ہوگا۔بسا اوقات عورتوں کے رحم کی بیماریاں پہنی بیماریوں میں
تبدیل ہو جاتی ہیں۔اگر کسی
دوا سے ماہانہ نظام ٹھیک ہو جائے لیکن بے چینی ،توہمات ،موت کا خوف اور پاگل پن کی علامات
ظاہر ہونے لگیں تو یہ اچھا سودا نہیں۔اگر آرسینک کی علامات ہوں تو آرسینک دینے سے یہ سب
بیماریاں ایک دفعہ دور ہو جائیں گی۔
آرسینک
96
خشک کھانسی اور خشک دمہ میں بھی آرسینک کو بہت شہرت حاصل ہے۔ناک میں
سوزش ہو جائے ، خارش محسوس ہو، چھینکیں آنے کا رجحان ہو، ناک سے پانی کی طرح پتیلی
رطوبت بہے اور گلے کے گلینڈ ز سوج جائیں تو ان علامتوں سے بھی آرسینک کی نشاندہی ہوتی
ہے۔آرسینک دل کے لئے بھی اچھی دوا ہے۔اس کے مریض کی نبض باریک ہوتی ہے
مگر با وجود کمزوری محسوس کرنے کے نبض میں تیزی اور تناؤ پائے جاتے ہیں۔ایکونائٹ اور
بیلا ڈونا کے مریض کی نبض بھر پور اور کار بوویج کے مریض کی نبض بالکل کمزور اور نرم ہوتی ہے۔ذراسا زور سے دبانے سے غائب ہو جاتی ہے۔یہ بنیادی فرق یا درکھیں تو نبض کے ذریعہ مریض
کی شناخت آسان ہو جائے گی اور آپ صحیح دوا تک بآسانی پہنچ جائیں گے۔گینگرین (Gangrene) کے تکلیف دہ مرض میں جس میں اعضاء گلنے سڑنے
لگتے ہیں۔آرسینک بہت اہمیت رکھتی ہے۔میرے تجربے میں یہ بات ہے کہ جہاں ڈاکٹروں
نے گینگرین کے خطرے کی وجہ سے اعضاء کاٹنے کا قطعی فیصلہ کرلیا تھا وہاں مریض نے میرے
کہنے پر آرسینک 200 یا اونچی طاقت میں استعمال کی اور خدا تعالی سے فضل سے گینگرین کی جو
علامتیں ظاہر ہو چکی تھیں وہ سرے سے غائب ہو گئیں۔ایک نوجوان
کا ہاتھ مشین میں آ کر کچلا
گیا، اس کے زخم مندمل نہیں ہوئے اور بگڑ کر گینگرین میں تبدیل ہو گئے۔ڈاکٹر نے مایوس ہوکر
پہلے انگوٹھا اور پھر بازوکٹوانے کا مشورہ دیا۔میں نے اس کے لئے آرسینک سی ایم (CM) تجویز
کی اور ہفتہ دس دن کے بعد دہرانے کو کہا۔چند ہفتوں کے بعد اس نے لکھا کہ درد تو ہے لیکن
سیاہی رفتہ رفتہ سرخی میں تبدیل ہو رہی ہے۔کچھ ہی عرصہ میں اللہ کے فضل سے بالکل ٹھیک ہو گیا
اور بازو کٹوانا تو کجا، ہاتھ کی انگلیاں کٹوانے کی نوبت بھی نہ آئی۔لیکن ایک بات یادرکھیں کہ اگر
آرسینک سے نمایاں فائدہ سامنے نہ آئے تو بہتر ہے کہ کوئی اور دوا مثلاً سلیشیا یا سلفراونچی طاقت
میں دے کر مرض کو قابو میں لائیں ورنہ بہتر ہے کہ سرجن کا مشورہ قبول کر لیا جائے۔آغاز
آرسینک
97
میں اگر ہاتھ کٹوانے سے جان بچ سکتی ہے تو دیر ہو جانے پر بعض دفعہ بازو بھی کٹوانا پڑتا ہے اور
پھر بھی یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ گینگرین جسم اور دماغ کو متاثر نہ کرے گی۔عام ناسوروں میں
جو گہرے ہوں اور ہڈی کو بھی کھا رہے ہوں تو آرسینک سے زیادہ کالی آیوڈائیڈ (Kali Iodide)
یا آرسینک آیوڈائیڈ بہتر کام کرتی ہیں۔آرسینک کی بیماریاں دن یا رات کو بارہ بجے کے بعد شدید ہو جاتی ہیں۔رات کو مرض
میں اضافہ ہو جاتا ہے اور مریض خوف محسوس کرتا ہے اور اکیلا رہنا پسند نہیں کرتا۔تکلیف بہت
بڑھ جائے تو کسی کی موجودگی بھی فائدہ نہیں دیتی۔آرسینک کے مریض کے جسم میں جگہ جگہ
سوزش کی علامات ملتی ہیں خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی۔آنکھ میں بھی آرسینک کے مریض کی
سوزش بہت نمایاں ہوتی ہے جو ساری آنکھ پر اثر انداز ہوتی ہے لیکن کالی کارب میں یہ سوزش
اوپر کے چھپر تک محدود رہتی ہے۔ایپس میں سوزش کے ساتھ آنکھ کے نیچے پھیپھلی ورم پیدا ہو
جاتی ہے۔آرسینک کے مریض کے چہرے پر بھی بعض دفعہ وقت سے پہلے بڑھاپے کے آثار ظاہر
ہو جاتے ہیں۔یہ علامت سارسا پر یلا (Sarsaparilla) اور چینینم آرس (Chininum Ars)
میں آرسینک کے مقابل پر بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔اگر پراسٹیٹ گلینڈ ز، گردے اور مثانے کی بیماریوں میں آرسینک کی علامات موجود
ہوں لیکن آرسینک اکیلی کافی نہ ہو تو فاسفورس اس کی مددگار دوا ثابت ہوتی ہے۔دونوں کو یکے بعد
دیگرے دینا بھی میرے تجربے کے مطابق بہت مفید ثابت ہوا ہے۔یہی نسخہ کینسر میں بھی بہت
افاقہ کا موجب بنتا ہے۔یہ نسخہ ایک ایسے مریض پر بھی استعمال کیا گیا جس کے متعلق ڈاکٹروں کا
فیصلہ تھا کہ ایک ہفتے سے زیادہ زندہ نہیں رہے گا۔لیکن اسے ان دواؤں سے نمایاں فائدہ ہوا اور
خدا تعالیٰ کے فضل سے بعد ازاں وہ ایک سال کی مدت تک بغیر تکلیف کے زندہ رہا۔آرسینک کی بے چینی بعض دفعہ پاگل پن میں تبدیل ہو جاتی ہے۔خود کشی کا رجحان
پیدا ہو جاتا ہے اور مریض اس وہم میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ میری بخشش کے دن گزر چکے
آرسینک
98
ہیں۔اگر مروجہ طب کے ذریعہ ایسی مریضہ کی ماہواری کا علاج کیا جائے جسے زیادہ خون آتا ہو تو
اس کی بیماری بظاہر دب جاتی ہے مگر رحم کے اندر سٹراند کے آثار پیدا ہو جاتے ہیں اور مستقل
بد بودار، لیس دار مادہ یا خون کے لوتھڑے نکلنے لگتے ہیں۔اسی طرح دیگر اخراجات کو بھی علاج
کے ذریعہ بند کیا جائے تو بہت خطرناک اثرات ظاہر ہوتے ہیں جو بعض اوقات ذہنی بیماریوں پر
منتج ہو سکتے ہیں۔سارے جسم میں دردیں اور بے چینی ہوتی ہے اور جسم میں زہر یلے مادے جمع
ہونے لگتے ہیں۔جن کے اخراج کی کوئی صورت نہیں ہوتی اور گردوں پر بہت برا اثر پڑنے لگتا
ہے۔ایسی صورت میں ضروری ہے کہ اخراجات کو دوبارہ جاری کیا جائے۔اس میں آرسینک
ایک اہم دوا ہے۔کالی آیوڈائیڈ اور آرسینک آیوڈائیڈ کو باری باری یا اکٹھے ملا کر دینا بھی مفید
ہے۔علاوہ ازیں سلفر اور پائر و جینم 200 کو ملا کر دینا رحم کے اکثر تعفنات اور ان کے نتیجے میں
بخار یا دینی انتشار کو دور کرنے میں بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔آرسینک اور سیکیل کار
(Secale Car) (ارگٹ ) بہت سی علامتوں میں ایک دوسرے سے مشابہ ہیں۔سیکیل کار
خون کے گہرے امراض میں استعمال ہوتا ہے۔جس بیماری میں بھی کالے رنگ کا متعفن خون
خارج ہونے لگے اور سیکیل کی نمایاں علامت یعنی شدید گرمی کا احساس موجود ہو تو یہ دوا
بسا اوقات تیر بہدف ثابت ہوتی ہے۔آرسینک سے جو علامات ملتی ہیں ان میں بے چینی اور
خون کے تعفنات شامل ہیں۔لیکن ایک امتیازی فرق یہ ہے کہ سیکیل کار کا مریض شدید گرمی
محسوس کرتا ہے اور آرسینک کا مریض سخت سردی کے احساس سے اپنے جسم کو ہر وقت ڈھانپتا
رہتا ہے اور آگ کے پاس بیٹھنا پسند کرتا ہے۔سیکیل کا مریض گرمی محسوس تو کرتا ہے مگر اس کی
اندرونی گرمی کو افاقہ بھی بیرونی گرمی پہنچانے سے ہوتا ہے۔اگر دباؤ محسوس ہو تو دباؤ ہی سے
آرام آتا ہے۔سخت بد بودار اخراجات، موت کا خوف اور گھونٹ گھونٹ پانی پینا۔یہ تصویر ذہن کو
فوری طور پر آرسینک کی طرف منتقل کرتی ہے۔آرسینک کی بیماریوں میں تکرار پائی جاتی ہے۔خاص معین مدت کے بعد مرض عود کر
آتا ہے۔چار، سات یا چودہ دن کے بعد خاص وقفوں میں مرض دہرایا جاتا ہے لیکن ان
آرسینک
99
کے علاوہ بعض ایسے امراض جو بار بار پلٹ آئیں مثلاً ملیر یا وغیرہ ان میں بھی آرسینک بہت
مفید ثابت ہوتی ہے۔ملیریا کی روک تھام کے لئے بھی یہ بہترین دوا ہے لیکن اسے اونچی
طاقت میں مثلاً ایک ہزار یا ایک لاکھ طاقت میں بخار کی علامتیں ظاہر ہونے سے پہلے ہی روک
تھام کی خاطر دینا چاہئے۔بخار کے دوران نہیں دینی چاہئے۔ہاں اگر بخار کی علامتیں آرسینک کا
مطالبہ کریں تو بخار کے حملوں کے درمیان جب پہلے بخار کا زور ٹوٹ چکا ہو یا ٹوٹ رہا ہو تو اس
وقت آرسینک بے دھڑک دی جاسکتی ہے۔نیٹرم میور کا بھی ملیریا سے گہرا تعلق ہے مگر اس میں
بھی یہی احتیاط لازم ہے جو آرسینک کے متعلق بیان کی گئی ہے۔ملیریا سے مستقل نجات اونچی
طاقت میں آرنیکا کو بھی بڑی شہرت حاصل ہے اور خود میرے تجربے میں آرنیکا کی یہ صلاحیت
بار بار آئی ہے۔ملیریا کے تعلق میں عام طور پر ہومیو پیتھک کتب میں چائنا پر زور دیا گیا ہے لیکن
میرے تجربے میں یہ اتنی کار آمد ثابت نہیں ہوئی۔آرسینک اور آرنیکا دونوں اس سے بہت بہتر
دوائیں ہیں اور اسی طرح ہر قسم کے بخار کی ابتدائی اعضاء شکنی کے وقت برائیو نیا اور رسٹاکس
200 کو باری باری دینا بہت مفید ثابت ہوا ہے۔یہ اصول بہر حال ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ
بیریا کے چڑھتے بخار میں دوا نہیں دینی۔ہومیو پیتھی دوا اگر مؤثر ہوگی تو پھر دوبارہ بخار ہوگا ہی
نہیں یا اس کے دوسرے حملہ کی شدت پہلے سے کم ہوگی۔اسی طرح اگر بخار کا وقت بدل جائے
یعنی بعد میں آنے کی بجائے جلدی آجائے یا تاخیر سے ہو تو بشرطیکہ دونوں صورتوں میں بخار کا
حملہ مدہم ہو تو یہ بھی دوا کے مؤثر ہونے کی علامت ہے۔اگر علاج کے دوران ان صورتوں میں
سے کوئی اثر نمودار نہ ہو تو پھر یا علاج بدلیں یا مریض کو کسی اور معالج کے سپر د کریں۔بعض دفعہ
ایسے مریض کو ایلو پیتھک ڈاکٹر سے علاج کا مشورہ بھی دینا پڑے تو حرج نہیں کیونکہ جان بچانا
اولین فریضہ ہے۔خشک دمہ میں جیسا کہ پہلے ذکر گزر چکا ہے آرسینک اچھا کام کرتی ہے اور اس
دمہ میں بھی جس کا تعلق دل کی کمزوری سے ہو۔دل کی بیماریوں سے آرسینک کا ایک گہرا
تعلق ہے۔مریض کے لئے چلنا خصوصاً بلندی پر چڑھنا بہت مشکل ہوتا ہے، چڑھتے وقت
آرسینک
100
بہت تکلیف ہوتی ہے اور جلد جلد سانس پھولنے لگتا ہے۔اسی طرح ہوائی جہاز کا سفر بھی ایسے
مریض کے لئے خطرناک نہیں تو مشکل ضرور ہوتا ہے۔اگر مریض کو سفر سے پہلے آرسینک بار بار
کھلایا جائے اور سفر کے دوران بھی استعمال کے لئے دیا جائے تو حیرت انگیز فائدہ ہوتا ہے۔وضع حمل کے بعد بعض اوقات پیشاب بند ہو جاتا ہے۔اس میں اگر چہ کا سٹیکم اولین دوا
ہے۔لیکن اس کی ناکامی کی صورت میں آرسینک کو موقع دینا چاہئے۔گلا بیٹھنے میں بھی
آرسینک بہت مفید ہے۔کانوں کے اندر جلن اور دکھن کا احساس ہو، بد بودار مواد خارج ہو
جس سے خراش پیدا ہوتی ہو ، ناک میں بھی جلن ہو ، آنکھوں سے بھی جلن اور خراش پیدا کرنے
والا پانی بہے تو آرسینک سے فائدہ ہو سکتا ہے۔آرسینک کی علامتوں میں مرطوب موسم میں ، آدھی رات کے بعد، سر د غذا کے استعمال
اور سمندر کے کنارے جانے سے اضافہ ہو جاتا ہے۔گرمی اور گرم مشروبات سے تکلیف میں کمی
ہوتی ہے۔مددگار دوائیں : رسٹاکس۔کار بو ویج۔فاسفورس۔تھوجا
دافع اثر دوائیں: اوپیم۔کار بود یج۔چائنا۔ہپر سلف نکس وامیکا
طاقت : 30 سے سی۔ایم (CM) تک