آرسینک آئیوڈیٹم Arsenicum Iodatum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
آرسینک آئیوڈائیڈ
101
25
آرسینک آئیوڈائیڈ
(آرسینکم آئیوڈیٹم)
ARESNICUM IODATUM
(Iodide of Arsenic)
آرسینک آئیوڈائیڈ کا آرسینک البم سے بہت گہرا تعلق ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ
زخموں کے ناسور بنے اور گینگرین میں تبدیل ہونے کی بہترین روک تھام ہے۔پھیپھڑوں
کے نچلے حصہ میں زخم اور ہوا کی نالی میں سوزش ہو تو یہ بہت موثر ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ
میں ہر قسم کی بیماریاں پائی جاتی ہیں اور اس کی علامات کا عام آرسینک سے امتیاز بعض دفعہ
مشکل ہوتا ہے۔آرسینک کا مرض بہت ٹھنڈا ہوتا ہے۔لیکن آئیوڈیٹم کا مریض بہت گرمی محسوس کرتا
ہے۔اور تیز چلنے اور تیزی سے حرکت کرنے سے اس کی بے چینی کا اظہار ہوتا ہے۔ایسا بچہ جو بہت
شرارتی اور پھر تلا ہو قابو میں نہ آئے خوب کھائے پیئے لیکن دبلا پتلا ہو آئیوڈین کا مزاج رکھتا
ہے۔یہی مزاج آرسینک آئیوڈائیڈ میں بھی کسی حد تک دکھائی دیتا ہے۔اس دوا کے مریضوں میں
تضادات ملتے ہیں۔کبھی مریض کی علامات آرسینک سے ملتی ہیں اور کبھی آئیوڈین سے جو دومتضاد
علامتوں والی دوائیں ہیں۔بہت سی دیگر علامتوں کو پیش نظر رکھ کر اس دوا کی نشاندہی کرنی پڑتی
ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ بہت وسیع الاثر دوا ہے۔اس کے تمام اخراجات کا ٹنے اور
چھیلنے والے ہوتے ہیں۔جس مخرج سے بھی گزریں وہاں سرخی، جلن اور سوزش پیدا کر دیتے
آرسینک آئیوڈائیڈ
102
ہیں۔ناک کی اندرونی سطح متورم اور سخت ہو جاتی ہے حلق اور کان کے درمیان سوزش کی وجہ سے
بہرہ پن پیدا ہو جاتا ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ پھیپھڑوں کی ہر قسم کی تکلیفوں اور زخموں کے لئے مؤثر ثابت
ہے اسی لئے اسے تپ دق میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔بہت زیادہ مقدار میں بلغم کا اخراج ہوتا
ہواور یہ بلغم پھیپھڑوں کے نچلے حصہ میں بنتا ہو سانس کی تکلیف اور کھانسی مزمن ہو جائے تو
آرسینک آئیوڈائیڈ کو نہیں بھولنا چاہئے۔لیوپس (Lupus) اور جلد کے کینسر میں بھی بہت مؤثر دوا ہے۔اسی طرح رحم اور
یعنی اووری (Ovary) جس میں افزائش نسل کے لئے انڈے بنتے ہیں اس کے
کینسر کو اگر ٹھیک نہ بھی کر سکے تو فوری طور پر بڑھنے سے روکتی ہے۔ڈاکٹر کینٹ کے نزدیک تو ہر
کینسر کی بڑھوتی کی رفتار فوری طور پر روکنے کے لئے آرسینک آئیوڈائیڈ بہت مفید ہے۔میرا
تجربہ ہے کہ ایسی صورت میں آرسینک آئیوڈائیڈ کے ساتھ کچی بوٹی کو استعمال کروانا زیادہ مفید
ثابت ہوتا ہے۔آرسینک آرئیوڈائیڈ مختلف قسم کے ایگزیموں پر بھی اچھا اثر رکھتی ہے۔مثلاً ایسے
ایگزیے جن میں جلد بہت خشک ہو اور بڑے بڑے چھلکے اترتے ہوں جن کے نیچے سے زخمی اور
چھلی ہوئی جلد ظاہر ہو اور رطوبت نکلتی ہو۔آرسینک آئیوڈائیڈ چنبل (Psorisis) کے علاج میں بھی کام آتی ہے۔اس مرض
میں دوائیں عمو ماوقتی آرام پہنچاتی ہیں مکمل شفا نہیں ہوتی۔اگر غدودوں سے بیماری باہر نکالنے کے لئے
دوا دیں تو بہت سخت رد عمل ہوتا ہے اور سارا جسم چنبل سے بھر جاتا ہے۔جلد کو ٹھیک کرنے کے لئے دوائی
کے استعمال سے بیماری دب کر کسی اور رنگ میں ظاہر ہوتی ہے۔ابھی تک کوئی ایسی دوا سامنے نہیں آئی
جو دونوں
قسم کے اثرات کو سنبھال لے۔ہاں سلفر اور سورائینم ایک ہزار طاقت میں باری باری دینے
سے کسی حد تک فائدہ ہوتا ہے۔ہائیڈرو کو ٹائل (Hydrocotyle) بھی اثر کرتی ہے۔یہ بہت
طاقتور دوا ہے جو کوڑھ میں بھی مفید ہے۔آرسینک بھی سورک (Psoric) دواؤں میں
آرسینک آئیوڈائیڈ
103
شمار ہوتی ہے جو اندرونی جھلیوں اور جلد کے درمیان اثر دکھاتی ہے۔بعض دواؤں کا
انتڑیوں اور جلد سے تعلق ہے اور بعض کا رحم اور جلد سے۔غدودوں اور جلد سے تعلق رکھنے
والی دواؤں میں سلفر اور مرکزی بہت نمایاں ہیں۔آرسینک آئیوڈائیڈ کی سفلس کے مختلف
مراحل میں بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ میں سر کے پیچھے گدی میں درد اور کمر میں جلن کی علامات
پائی جاتی ہیں۔بائیں ٹانگ میں سردی کی لہر دوڑتی ہے اور سنسناہٹ ہوتی ہے۔کلائی کی
ہڈی میں لکھتے ہوئے درد ہوتا ہے۔آرسینک آئیوڈائیڈ کا مریض سردی محسوس کرتا ہے
اس کے باوجودا سے پسینہ بھی آتا ہے۔اس کی تکالیف بڑھ جائیں تو منتلی بھی شروع ہو جاتی ہے۔سخت پیاس لگتی ہے مگر
فاسفورس کی طرح پانی پیتے ہی تھوڑی دیر میں قے ہو جاتی ہے۔معدے میں شدید درد
ہوتا ہے جس میں کولو سنتھ کی طرح آگے جھکنے سے آرام آتا ہے، سخت سوزش پیدا کرنے
والے اسہال جو صبح کے وقت شروع ہوتے ہیں ، معدہ ہوا سے بھرا رہتا ہے، بھوک بہت لگتی
ہے مگر کھا نا جسم کو نہیں لگتا۔طاقت :
30 سے 200 تک