آرم ٹرائی فلم Arum Triphyllum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

آرم ٹرائی فلم
107
27
آرم ٹرائی فلم
ARUM TRIPHYLLUM
(Indian Turnip)
آرم ٹرائی فلم ایک سبزی سے تیار کی جانے والی دوا ہے جو کدو اور شلجم کے مشابہ ہوتی
ہے اور جنگلوں میں کثرت سے اگتی ہے۔اس میں شدید خراش اور سنسناہٹ پیدا کرنے والا زہر
پایا جاتا ہے۔جسم کے کسی حصہ سے یہ ذرا بھی چھو جائے تو وہاں بے انتہا سنسناہٹ ہونے لگتی
ہے۔اکثر یہ بات تجربہ میں آئی ہے کہ ناک کے اندر یا ناک کی نوک پر شدید سنسناہٹ کا یہ مؤثر
علاج ہے۔ناک کی اندرونی خارش بسا اوقات نزلے پر فتح ہو جاتی ہے۔ایسے بچے جو ہر وقت
ناک کریدیں اور اندرونی جھلیوں کو زخمی کر لیں ان کے لئے بھی اس دوا کو یا درکھنا چاہئے۔نزلاتی تکلیفوں کے دوران اگر آنکھوں میں خارش ہو اور پانی ہے، اوپر کے پپوٹوں میں
لرزہ ہو تو آرم ٹرائی فلم سے فائدہ ہو سکتا ہے۔اس کا نزلہ بہت شدید ہوتا ہے اور مسلسل بہہ بہہ کر
دماغ کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔ناک سے بے حد پانی بہتا ہے اور سخت خارش ہوتی ہے۔گلے میں یہ
خارش اور سنسناہٹ لمبے عرصہ تک رہے
تو فالجی اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں اور سنسناہٹ کی بجائے
بے حسی پیدا ہو جاتی ہے۔اس کی فالجی علامات بعض دفعہ گلے کے نگلنے والے یا گھونٹ بھرنے والے
عضلات میں ظاہر ہوتی ہیں اور خطرہ رہتا ہے کہ ایسا مریض جب لقمہ لے تو لقمہ غلط نالی میں نہ داخل
ہوجائے یا گلے کے اندر ہی اٹکا نہ رہ جائے۔اسی طرح وہ لوگ جو پانی پینے میں جلدی کرتے ہیں اگر
آرم ٹرائی فلم کے مریض ہوں تو خطرہ ہے کہ پانی معدے میں جانے کی بجائے او پر ناک کی نالی
میں چڑھ جائے۔گلے کے غدود متورم ہو جاتے ہیں۔منہ اور حلق میں گھٹن، کچا پن، دکھن اور

108
آرم ٹرائی فلم
جلن کا احساس ہوتا ہے، زبان پر سرخی اور دکھن کے علاوہ جلن دارسنسناہٹ بھی پائی جاتی
ہے۔اس تکلیف کو عموماً Strawberry Tongue کہا جاتا ہے۔منہ میں زخموں
اور چھالوں کی وجہ سے اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ پانی پینا بھی دوبھر ہو جاتی ہے۔اس
تکلیف میں آرم ٹرائی فلم غیر معمولی اثر دکھانے والی دوا ہے۔اس میں آواز کا زیر و بم بدلتا
رہتا ہے ، زیادہ بولنے اور سردی کی وجہ سے آواز بیٹھ جاتی ہے اور کبھی کبھی اچانک اونچی بھی
ہو جاتی ہے۔مریض کو بھوک نہیں لگتی مگر بعض دفعہ سر درد کی وجہ سے کھانا پڑتا ہے جسے کھانے
سے آرام ملتا ہے۔اسہال ٹائیفائیڈ کے اسہال سے مشابہ ہوتے ہیں۔پھیپھڑے دکھتے ہیں۔اندرونی جھلیوں میں سنسناہٹ کی وجہ سے یا کھجلی ہوگی یا وہ
دکھنے لگیں گی۔اگر اس کا بروقت علاج نہ ہو تو اندرونی اعضا میں فالجی علامات ظاہر ہونے
لگتی ہیں مثلا انتریوں کی حرکت اگر بالکل بند نہ ہو تو کمز ور ضرور پڑ جاتی ہے۔یہ دوا عام
طور پر چہرے ، سر اور ناک کے بائیں حصہ پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔چھاتی کی تکلیفوں
کے دوران پیشاب کم مقدار میں آتا ہے۔اگر اس دوا کے استعمال سے افاقہ ہوتو پیشاب
بہت کھل کر آنے لگتا ہے۔جلسیم میں مریض کا پیشاب عموماً کھلا اور بے رنگ ہوتا
ہے۔آرم ٹرائی فلم میں پیشاب عموماً تھوڑا اور رنگ دار ہوگا۔جب یہ اثر دکھائے تب
پیشاب بہت کھل جاتا ہے اور بے رنگ ہو جاتا ہے۔جلد پر خسرے کی طرح دانے نکلتے
ہیں۔جلد کچی کچی ہو جاتی ہے اور تھوڑی سی خراش سے ہی خون رسنے لگتا ہے۔مریض کا
،
سر در دگرم مشروب پینے یا گرم کپڑا لپیٹنے سے بڑھ جاتا ہے۔دافع اثر دوائیں : ایسیٹک ایسڈ۔پلسٹیلا
طاقت :
30

آج 10 میں سے 10 باقی