آرم مٹیلیکم Aurum Metallicum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
آرم میٹ
111
29
آرم
مٹیلیکم
AURUM METALLICUM
آرم مٹیلیکم کا سب سے زیادہ تعلق مریض کے پہنی رجحانات سے ہے۔اس کی اکثر
بیماریاں بھی ذہنی تکالیف کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں۔ذہن پر پڑنے والے بداثرات جسمانی
بیماریوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔اس دوا میں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ ایسا مریض اپنی ذات
کا اعتماد کھونے لگتا ہے۔ہر وقت اپنے آپ کو ملامت کرتا ہے۔خود کو بے کار اور نا کارہ وجود سمجھتا
ہے اور اپنے آپ کو زمین پر بوجھ تصور کرتا ہے۔جب ایسے خیالات بڑھ جاتے ہیں تو آخر کار
خودکشی کے رجحان پر منتج ہوتے ہیں اور مریض واقعتا خود کشی کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔آرم مٹیلیکم کا مریض بظاہر اپنی ذات میں گم، مایوس اور پڑ مردہ دکھائی دیتا ہے لیکن جب
اسے کسی بات پر غصہ دلا دیا جائے تو اس کی اپنی جان لینے کی خواہش دوسروں کی طرف منتقل ہو جاتی
ہے اور وہ قتل تک کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔جب اپنی ذات اور ماحول سے بیگانگی اور دنیا کی بدسلوکی
کا احساس دب کر اندرونی دینی ناسور بن جاتا ہے تو دبا ہوا نفرت کا جذبہ اچانک ابھر آتا ہے۔عام طور
پر اس بے چینی اور تکلیف کا رخ اس کی اپنی ذات کی طرف ہی رہتا ہے لیکن اگر اسے کوئی بہت تنگ
کرے تو اس کا انتقامی جذ بہ بھڑک اٹھتا ہے اور پھر ایسا مریض انتہائی تشدد پر اتر آتا ہے۔اس لئے
آرم میڈیاکم کے مریضوں سے چھیڑ خانی کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔اسی طرح بلاوجہ انہیں
بحثوں میں الجھانا نہیں چاہئے۔آرم میٹ میں پاگل پن کا رخ جذبات سے ذہن کی طرف ہے۔اگر مریض کی انا کچلی جائے ، زندگی کی ناکامیاں اس پر چھا جائیں اور وہ اپنے آپ کو جذباتی طور
آرم میٹ
112
ناکام و نامراد محسوس کرے تو یہ جذباتی اذیت اور عذاب کی کیفیت رفتہ رفتہ مستقل پاگل پن
میں تبدیل ہو سکتی ہے ورنہ شروع شروع میں وہ ان تمام کیفیات کے باوجود سوچنے سمجھنے کی
صلاحیت سے عاری نہیں ہوتا اور حقائق کا موازنہ کرسکتا ہے۔آرم میٹیلیکم میں جسمانی لحاظ سے سب سے زیادہ جگر متاثر ہوتا ہے اور جگر کی خرابی
ہمیشہ دل کی تکلیف کے ساتھ منسلک ہو جاتی ہے۔دل کے عضلات کمزور پڑ جاتے ہیں اور جگر
جواب دے جاتا ہے۔ایسے مریض میں یہ دونوں بیماریاں اکٹھی ملتی ہیں۔دل کی اندرونی جھلی
میں سوزش کے نتیجہ میں دل میں درد محسوس ہوتا ہے۔دل پھیلنے لگتا ہے اور پھیپھڑوں میں پانی بھر
جاتا ہے۔آرم میٹ میں پانی کی دردیں بھی پائی جاتی ہیں۔جوڑوں میں سوزش ہو جاتی ہے۔ہڈیوں کے ارد گرد پائی جانے والی باریک جھلی میں خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں
متاثر ہوتی ہیں اور بعض اوقات بھر بھری ہو جاتی ہیں۔کرکری ہڈیوں یعنی لچک دار ہڈیوں میں بھی
کمزوری واقع ہو جاتی ہے۔ہڈیوں کے ریشوں میں سختی پیدا ہو جاتی ہے۔اس لحاظ سے یہ
ارجنٹم نائٹریکم سے مشابہ ہے۔ہڈیوں میں چاقو لگنے کی طرح کا درد ہوتا ہے۔بعض اوقات
جوڑوں کو حرکت دینا مشکل ہو جاتا ہے۔جیسے کندھے کا جوڑ ہلتا ہی نہیں۔اسے عموماً
Frozen-Shoulder کہتے ہیں۔بسا اوقات چوٹ لگنے کی وجہ سے بھی جوڑ ہلانا جلانا مشکل
ہوتا ہے لیکن اگر بائی کی دردوں کی وجہ سے جوڑ حرکت نہ کرے تو آرم میٹ بہترین دوا ہے۔آرم میٹیلیکم میں خون کی وریدیں موٹی ہونے لگتی ہیں۔ان میں خون کے
لوتھڑے بن جاتے ہیں اور خون کی رگوں میں دھڑکن اور تپکن پیدا ہوتی ہے۔خون کے سرخ
ذرات جوڑوں میں جمع ہو جاتے ہیں جس سے جوڑوں کی تکلیفیں پیدا ہو جاتی ہیں۔دل اور
جگر کی خرابی کی وجہ سے جسم کے کچھ حصے اور جسم کی ہر جگہ کی غدودیں پھول جاتی ہیں۔عورتوں میں ٹانگوں اور ٹخنوں کے گرد سوجن نمایاں ہوتی ہے کیونکہ حمل کے دوران انہیں
بہت بوجھ اٹھانا پڑتا ہے اور کمزوری کا احساس باقی رہ جاتا ہے۔اس لئے ٹانگوں اور
آرم میٹ
113
ٹخنوں پر سب سے پہلے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ایسی حالت میں اور بھی کئی دوائیں کام آ
سکتی ہیں مگر ان کی معین علامتیں آرم مٹیلیکم سے الگ موجود ہونا ضروری ہے۔آرم میٹ میں شدید سر درد ہوتا ہے جس کے ساتھ یہ احساس ہوتا ہے کہ گویا ہوا چل
رہی ہے۔سر درد کے دوران چہرہ سوج جاتا ہے اور کھچاؤ کی وجہ سے چہرے پر چمک سی آجاتی ہے۔آرم کے مریض میں سر کے بال جھڑنے کا رجحان بھی ملتا ہے جو گنجے پن پر منتج ہو
جاتا ہے۔بال جھڑنے میں ایسڈ فاس کو بھی بہت شہرت حاصل ہے۔اگر کسی معین دوا کا علم نہ ہو
سکے تو عمومی طور پر ایلو پیشیا(Alopecia) کا نسخہ [ میسی لینیم 200 + نیٹرم میور 30 + ٹیوکریم
(Teucrium Marum) 30 + پکرک ایسڈ 30] بہت مفید ہے مگر یادر ہے کہ ایلو پیشیا
چھوٹے چھوٹے گول دائروں میں بال جھڑنے کی بیماری کو کہتے ہیں لیکن اس نسخے کو میں نے
عام گنجے پن پر بھی کامیابی سے استعمال کر کے دیکھا ہے، شرط یہ ہے کہ چہرے پر بھی اس بیماری
سے دھدری جیسے نشان ظاہر ہوں۔اس وقت یہ نسخہ بہترین ثابت ہوتا ہے۔دیگر مزاجی علامتیں
موجود ہوں تو گریفائٹس اور فاسفورس بھی گنجے پن میں بہت اچھا اثر دکھاتے ہیں۔ایک عمومی
نسخہ نیٹرم میور اور میسی لینیم دوسو طاقت میں بھی آزمودہ ہے۔اس کے گنجے پن کا تعلق زیادہ تر
سفلسی مادوں سے ہوتا ہے۔کتابوں میں زیر نظر دوا آرم میٹیلیکم کو بھی گنجے پن کے بہترین
علاج کے طور پر بتلایا گیا ہے لیکن اگر مریض آرم مٹیلیکم کا ہو تو یہ اثر دکھائے گا ورنہ نہیں۔اس
کے گنجے پن کا تعلق زیادہ تر دبے ہوئے سفلسی مادوں سے ہوتا ہے۔آرم میٹ کے اثر کو مزید بڑھانے کے لئے سیفیلینم ایک لاکھ طاقت میں دینی چاہئے
اور دو مہینے کے بعد دہرانی چاہئے۔اگر فرق نہ پڑے تو آرم مٹیلیکم دیں اور اس کے بعد نیٹرم میور
اور بیسی لینیم ملا کردیں۔آرم میٹ میں روشنی سے بہت زود حسی پائی جاتی ہے۔گیس لائٹ میں خصوصیت
سے آنکھ کو تکلیف ہوتی ہے۔تیز شعلے دیکھنے سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔آرم میٹ میں
آرم میٹ
114
ایک علامت دیکھی ہوئی ہے کہ اس میں چاند کی روشنی سے سکون ملتا ہے۔میرے نزدیک یہ عام
سی بات ہے کوئی راہنما علامت نہیں۔آرم میٹ میں آنکھوں کے سامنے ستارے ٹوٹتے دکھائی دیتے ہیں۔کلکیر یا میں
چمکدار ستارے نیچے سے اوپر کی طرف جاتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ آرم میٹ میں اوپر سے
نیچے کی طرف۔یہ علامت را ہنما ہے اور آرم میٹ کی پہچان میں مدد دیتی ہے۔بعض دفعہ آنکھیں پھول کر باہر آ جاتی ہیں۔ایلو پیتھی میں اس کا علاج عموماً
آپریشن سے کیا جاتا ہے۔اس بیماری کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔غدودوں کی خرابیاں، گٹھلیاں یا
سلی مادوں کی موجودگی سے آنکھ کے ڈھیلے پھول جاتے ہیں۔آرم میٹ میں کوئی معین وجہ تو نہیں
بتائی گئی لیکن اسے ایسی پھولی ہوئی آنکھ کے علاج میں مفید بتایا گیا ہے۔میں نے نیٹرم میور اور
بیسی لینیم کو بھی اس میں بہت مفید پایا ہے۔اگر آنکھ میں خون کا دباؤ زیادہ ہوتو ہیلا ڈونا اور آرنیکا
بھی ساتھ ملا کر دینا چاہئے۔سب سے اہم بات یہ پیش نظر رکھنی چاہئے کہ مریض کے مزاج کو سمجھ
کر دو تشخیص کی جائے۔ہر مریض کا کوئی نہ کوئی خاص نسخہ ہے جو اس کے مزاج اور روزمرہ کے
سے تعلق رکھتا ہے، وہ معلوم کرنا چاہئے لیکن اگر بہت سی علامتیں گڈ مڈ نظر آئیں اور تشخیص
نہ ہو سکے تو پھر مذکورہ بالا مجوزہ نسخہ استعمال کر کے دیکھیں۔میں نے تو اسے بہت مفید پایا ہے۔آرم میٹ کان کے زخموں میں بھی مفید ہے۔کان کی بیرونی ہڈیوں سے تکلیف
شروع ہو کر کان کے اندر منتقل ہو جاتی ہے اور باریک ہڈیوں کے جال کو متاثر کرتی ہے، جس
سے کان کے اندر تعفن پیدا ہو کر بد بودار مواد خارج ہونے لگتا ہے۔آرم میٹ میں ناک کے نزلے مزمن ہوتے ہیں اور ان کا بلغمی جھلیوں جسے تعلق
نہیں ہوتا بلکہ ہڈیوں کی خرابی سے تعلق ہوتا ہے۔نیٹرم میور کا تعلق ناک کی جھلیوں سے ہوتا
ہے، ہڈیوں سے نہیں۔اگر نزلہ میں نیٹرم میور دیا جائے تو ابتدا میں علامات شدت اختیار کر جاتی
ہے اور ناک سے بہت پانی بہتا ہے لیکن جب ٹھیک ہو جائے تو کوئی علامت بھی باقی نہیں رہتی۔
آرم میٹ
115
ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں آرم میٹ کا پرانے دبے ہوئے سفلس سے جو تعلق بتایا
جاتا ہے اس کی تصدیق میں ایلو پیتھک محققین کے سامنے نئے شواہد آئے ہیں۔امریکہ میں
جب بعض ایڈز کے مریض زیادہ خطرناک صورت اختیار کر گئے تو ان میں سفلس کی علامتیں بھی
ظاہر ہوگئیں جو پہلے قطعا موجود نہیں تھیں۔مزید چھان بین پر یہ انکشاف ہوا کہ ایسے مریضوں
کے آباء واجداد میں سے بعض کو یقینی طور پر سفلس ہوا تھا جو اس وقت کے علاج سے بظاہر ٹھیک ہو
گیا تھا۔آرم میٹ کی ایک علامت یہ ہے کہ ناک کے اوپر نیلے رنگ کی وریدوں کا جال بن
جاتا ہے اور ان میں خون جمنے کا رجحان بھی ہوتا ہے جیسے ویری کوز وریدوں (Vericose Veins)
کا مرض ہو۔آرم میٹ میں ناک کے علاوہ ہونٹ بھی نیلے ہو جاتے ہیں۔آرم میٹ کی جگر کی تکلیفوں میں جگر پتھر کی طرح سخت ہو جاتا ہے۔گٹھلیاں سی بن جاتی
ہیں۔(Inguinal Hernia) ہرنیا میں بھی یہ مفید دوا ہے۔رحم کی سختی اور سوزش میں مفید
ہے۔حیض کا خون دیر سے آتا ہے اور مقدار میں کم ہوتا ہے۔یہ علامت نیٹرم میور میں بھی پائی
جاتی ہے لیکن فرق یہ ہے کہ نیٹرم میور میں حیض کے دنوں میں کمر میں شدید درد ہوتا ہے اور شادی
شدہ عورتوں کی بجائے اکثر کنواری بچیوں میں یہ تکلیف زیادہ پائی جاتی ہے۔ایسی علامات میں
بسا اوقات نیٹرم میور کی صرف ایک ہی خوراک اثر دکھاتی ہے۔آرم میٹ میں کسی مخصوص درد کی
علامت نہیں ملتی لیکن ادھر ادھر پھرنے والی دردیں رہتی ہیں جو کسی خاص مقام کی نشاندہی نہیں
کرتیں۔آرم میٹ کی اکثر علامتیں ارجنٹم میٹیلیکم سے ملتی ہیں لیکن بعض فرق کرنے والی علامتیں
بھی ہیں۔ارجنٹم میٹ میں جسم کی تکلیفوں کے دوران نرم اور آہستہ حرکت سے آرام آتا ہے جبکہ
آرم میٹ میں ایسی حرکت سے تکلیف ہوتی ہے خصوصاً تیز چلنے سے دل پر خون کا دباؤ بڑھ جاتا
ہے اور دل میں جکڑن اور گھٹن کا احساس ہوتا ہے لیکن ارجنٹم میں اس سے بالکل برعکس کیفیت
ہوتی ہے۔
آرم میٹ
116
مدد گار دوائیں آرم میور۔ایسا فیٹیڈا۔کالی آئیوڈائیڈ۔فاسفورس
دافع اثر دوائیں : بیلاڈونا۔کیو پرم۔چائنا
طاقت:
30 سے 1000 تک