آرم میور Aurum Muriaticum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
آرم میور
117
30
آرم میور
AURUM MURIATICUM
آرم میور سونے کے نمک سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔اس کی اکثر تکلیفیں دل کے گرد
گھومتی ہیں اور آرم مٹیلیکم کی طرح اس میں جگر اور دل کی بیماریاں اکٹھا حملہ کرتی ہیں۔پیشاب
میں یوریا بھی آتا ہے۔یہ دوا غدودوں کی بیماریوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔چنانچہ اسے
غدودوں کے کینسر میں بھی مفید بتایا گیا ہے۔اگر اس کی علامتیں موجود ہوں
تو یہ دوا خطرناک
کینسر میں بھی شفا بخش ثابت ہوتی ہے۔آرم میور کی خاص علامت جلن دار در دیں ہیں۔جسم میں جہاں کہیں بھی درد ہو گا وہاں
جلن پائی جائے گی۔اس
کی تکلیفیں ٹھنڈے بھیگے ہوئے موسم میں آرام پاتی ہیں جبکہ بھیگا ہوا
گرم موسم آرم میور کی تکلیفوں میں اضافہ کر دیتا ہے۔آرم میٹیلیکم کی طرح اس میں بھی خود کشی کا
رجحان پایا جاتا ہے۔لیکن مریض اپنی ذات
کی تنہائی میں قید ہونے کی بجائے بدمزاج ، چڑ چڑا اور
جھگڑالو ہو جاتا ہے۔آرم میور کی تکلیفوں میں دھڑکن پائی جاتی ہے۔اگر آنکھوں میں آ تشک (Syphilis)
سے مشابہ علامتیں پائی جائیں یعنی ہڈیاں گلنے اور کھوکھلی ہونے کا رجحان ہو تو اس میں مفید ہے۔آرم میور کے مریضوں کی نظر مصنوعی روشنی میں کمزور ہو جاتی ہے۔اگر ویسے نظر بالکل ٹھیک ہولیکن
رات کے وقت روشنیوں میں نمایاں کمزوری ہو تو آرم میورا سے دور کرنے کے لئے اچھی دوا ہے۔آرم میور میں موسیقی سننے سے تکلیفوں کو آرام ملتا ہے۔اس علامت کا تعلق کانوں
سے ہے۔کان کی تکلیفوں کو موسیقی سے آرام آئے تو پھر یہ دوا مفید ہوگی۔رات کو
118
آرم میور
کان کے پیچھے جلن اور خارش ہوتی ہے۔نیز یہ ناک کی تکلیفوں اور پرانے نزلوں میں بھی مفید
دوا ہے۔آرم میور میں ناک کے جمے ہوئے مواد کو اکھیڑنے کی کوشش کریں تو خون نکلنے لگتا ہے۔زردی مائل سبز مواد خارج ہوتا ہے۔نتھنوں کے کناروں پر لیوپس (Lupus) ہو جائے تو اس میں
آرم میور کو مفید بتایا گیا ہے۔آرم میور میں اجابت سبزی مائل یا مٹیالے رنگ کی ہوتی ہے۔یہ علامت جگر کی خرابی کی
نشاندہی کرتی ہے۔بسا اوقات بالکل بے رنگ سفیدی مائل اجابت ہوتی ہے۔اسہال رات کو
بڑھتے ہیں۔پیشاب بھی رات کو زیادہ آتا ہے۔بعض اوقات رات کو بستر میں پیشاب نکل جاتا
ہے۔منہ سے رالیں بہتی رہتی ہیں۔آرم میور رحم کے بڑھ جانے اور اس کی تختی میں خصوصا رحم کی گردن کی تختی میں
بہت مفید دوا ہے۔رحم کی گردن کی تکلیفوں میں کار بو اینیمیس ، ٹیرنڈلا ہسپانیہ اور لیپس البس
(Lapis Albus) بھی بہت مفید ہیں۔اگر ذہنی ہیجان کی وجہ سے نیند اڑ جائے تو اور دواؤں
کے علاوہ آرم میور بھی کام آ سکتی ہے بشرطیکہ جسم میں جگہ جگہ دھڑکنیں پائی جائیں۔ایسے مریض
کو تشدد آمیز یا غم ناک خواب نظر آتے ہیں۔مریض عموماً اپنی بیماری کی کیفیت کے مطابق خواب
دیکھتا ہے۔اگر تشدد والے خواب نظر آئیں تو اس کا مطلب ہے کہ بیماری خطرناک حد تک پہنچ
چکی ہے۔اگر غم کی خوا ہیں آتی ہیں تو مرض ابھی ابتدائی حالت میں ہے اور نسبتاً جلد افاقہ ہونے کا
امکان ہے۔اکثر ہو میو پیتھ آرم میور کو پلسٹیلا اور کالی سلف کے مشابہ دوا سمجھتے ہیں لیکن در حقیقت
ان میں بہت فرق ہے۔حمل کے بالکل ابتدائی ایام میں بلکہ پہلے دن شک پڑتے ہی آرم میور CM
ایک خوراک دینے سے خدا کے فضل سے اکثر بیٹا پیدا ہوتا ہے۔اگر زیادہ دن او پر چڑھ
جائیں تو پھر یہ دوا بے اثر ہو جاتی ہیں۔بیٹا ہونے کے معاملہ کو قاعدہ کلیہ ہرگز نہیں بنایا
جا سکتا۔میرے علم میں ایسی عورتیں بھی ہیں جنہوں نے دن چڑھتے ہی آرم میور CM کی
آرم میور
119
خوراک کھائی تھی مگر اس حمل میں بیٹی ہی پیدا ہوئی۔ہاں دوسرے حمل میں بیٹا پیدا ہوا۔پس بیٹی اور
بیٹے کے معاملہ میں کوئی قاعدہ کلیہ پیش نہیں کیا جا سکتا۔اس دوا کے اثر کا میں نے بہت سے
مریضوں میں بغور مطالعہ کیا ہے اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ دوا کھانے سے بعض دفعہ حمل ٹھہرتا ہی
نہیں لیکن اگر حمل ٹھہر جائے تو غالباً 80 فیصد یا اس سے زائد حاملہ عورتوں کے بیٹا پیدا ہو گا۔میرا یہ
مشاہدہ صرف ان مریضوں کے تعلق میں نہیں جن کو میں براہ راست خود دوا دیتا ہوں بلکہ اب تو اس
دوا کی شہرت عام ہو چکی ہے اور ہر سال مجھے بیسیوں ایسے خط ملتے ہیں جن میں اس کے غیر معمولی
اثر کا ذکر ہوتا ہے۔مثلاً لاہور سے ایک خط میں ایک خاتون نے یہ لکھا کہ میری دیورانی، جٹھانی اور
خود میرے ہاں
کوئی بیٹا نہیں تھا۔ہم تینوں نے کتاب میں مندرج ہدایت کے مطابق یہ نسخہ استعمال
کیا اور خدا کے فضل سے تینوں کے بیٹے ہی پیدا ہوئے۔طاقت :
30 سے CM تک