بپٹیشیا Baptisia
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
پیٹیشیا
121
31
بیٹیشیا
BAPTISIA
پیٹیشیا روز مرہ کی تکلیفوں میں کام آنے والی بہت معروف اور مجرب دوا ہے۔اس کا
تعلق تعفنات سے ہے۔اگر انتڑیوں میں بہت زیادہ تعفن پایا جائے خصوصاً ٹائیفائیڈ کی بیماری
میں ایسے اسہال آتے ہوں جن میں انتہائی خطرناک بد بو ہو تو پیٹیشیا سے بہتر اور کوئی دوا
ں ہے۔ایسے اسہال کی یہ اولین دوا ہے لیکن اس میں کھلے اسہال نہیں ہوتے ، معمولی یا
درمیانے درجے کے لٹی کی طرح کے اسہال ہوتے ہیں جن میں شدید بد بو ہوتی ہے۔پیشیا گلے کی خرابیوں میں بھی بہت مفید ہے۔گلا متعفن بیماریوں کی وجہ سے سخت
متاثر ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ اس کے ساتھ درد نہیں ہوتا جس کی وجہ سے مریض کو گلے کی بیماری
کی خطرناک صورت کا احساس نہیں ہوتا لیکن گلے کے غدود یعنی ٹانسلز (Tonsils) کے اندر
درد کی علامات ملتی ہیں۔ہاں اس کے اردگرد کے ریشوں میں درد نہیں ہوتا جو گلے کی عام خرابیوں
میں ضرور پایا جاتا ہے۔اگر گلے کی تکلیف میں درد نہ بھی ہو لیکن گلا متعفن ہو تو اس میں پیٹیشیا
بہت مؤثر دوا ہے۔خون میں زہر پھیل جائے اور رحم یا جسم کے کسی دوسرے عضو میں زخم متعفن
(Septic) ہوں تو ان میں بھی بیٹیشیا بہت اچھی ہے لیکن سلفر 200 اور پائیر وجینم 200 ملا کر دی
جائے تو یہ سب سے اچھا علاج ہے۔ہاں پیلیشیا کی علامتیں ہوں تو ان دونوں دواؤں کی مددگار
کے طور پر اسے 30 طاقت میں ساتھ دیا جائے تو سونے پر سہاگے کا کام کرے گی۔
پیٹیشیا
122
ٹائیفائیڈ کی صورت میں جب پیشیا کی علامتیں ہوں تو پیٹیشی لا زمی دوا بن جاتی ہے
لیکن اس کی مددگار کے طور پر ٹائیفائیڈ بینم 200 اور پائیر وجینم 200 ملا کر اس کے اثر کو اور بھی تیز کر
دیتی ہیں۔ٹائیفائیڈ میں پیٹ کا تناؤ بخار کی نسبت سے بہت زیادہ ہوتا ہے۔سارا جسم گھل کر ختم
ہورہا ہوتا ہے جبکہ پیٹ پھول کر بہت بڑا ہو جاتا ہے۔ایسی صورت میں بیٹیشیا کی علامات موجود
ہوں تو اس کے ساتھ ٹائیفائیڈ یم اور پائیر وجینم حسب ذیل طریق پر استعمال کرانی چاہئے :-
جب تک بخار ٹوٹ کر درجہ حرارت نارمل نہ ہو جائے یعنی نہ صبح بخار ہو نہ رات کو بخار ہو اس وقت
تک ٹائیفائیڈ بینم اور پائیر وجینم دن میں تین دفعہ اور پیٹیشیا30، پانچ چھ دفعہ با قاعدگی سے دیں۔جب درجہ حرارت بالکل نارمل ہو چکا ہو تو پھر کم سے کم مزید ایک ہفتہ تک پائیر وجینم اور
ٹائیفائیڈ مینم روزانہ ایک دفعہ اور پیشیا دن میں تین دفعہ۔تیسرے ہفتہ پائیر وجینم اور
ٹائیفائیڈ ینم ہفتہ میں دو دفعہ اور بیٹیشیا حسب سابق دن میں تین دفعہ دیتے چلے جائیں۔اگر
پورے اکیس دن یہ احتیاط برتی جائے تو اللہ کے فضل سے ٹائیفائیڈ کے اعادے کا کوئی احتمال
نہیں رہے گا اور اس کے کوئی باقی ماندہ بداثرات بھی نہیں ہوں گے۔اگر پیٹیشیا کی علامتیں نہ ہوں اور مریض مائل بہ قبض ہو تو پیٹیشیا کی بجائے اسی طریق
+
پر کالی فاس اور فیرم فاس 6x میں ملا کر دیں اور ٹائیفائیڈ بینم اور پائیر وجینم والا نسخہ مذکورہ بالا
ہدایت کے مطابق ساتھ دیتے رہے۔کسی ڈاکٹر نے ایک کتاب میں لکھا ہے کہ ایک آدمی ٹائیفائیڈ بخار کے بعد نا بینا
ہو گیا لیکن جب وہ کسی دوا کے نتیجہ میں دوبارہ بخار میں مبتلا ہو گیا تو اس کی بصارت واپس آ
گئی۔ہومیو پیتھی میں ایسے محیر العقول واقعات شاذ کے طور پر ہی سہی مگر مشاہدہ میں ضرور
آتے رہتے ہیں۔حالانکہ ایلو پیتھک ماہرین اعصاب کا دعوی ہے کہ اعصاب ایک دفعہ
مردہ ہو جائیں تو ان کو از سر نو زندہ نہیں کیا جا سکتا۔بہر حال یہ بات مسلم ہے کہ ٹائیفائید
بہت خطرناک بیماری ہے۔ٹائیفائیڈ کے بداثرات دماغ پر ظاہر ہوں تو پاگل کر دیتے ہیں
اور ایسا پاگل پن عموماً عمر بھر کا روگ بن جاتا ہے۔ایسے مریض میں سٹرامونیم اور
پیٹیشیا
123
ہائی مس کی علامتیں پائی جاتی ہیں۔یہ دونوں دوائیں ٹائیفائیڈ میں بھی مفید ہیں۔ان سے مکمل شفا
تو نہیں ہوتی لیکن علامات قدرے نرم ہو جاتی ہیں۔بیٹی یا دانتوں کے لئے بھی مفید دوا ہے۔دانت اور مسوڑھے خراب ہوں ، بد بودار
پیپ بنے لگے اور مسوڑھے دانت چھوڑ دیں تو پیلیشیا بھی دوا ہو سکتی ہے۔پیشیا کی ایک علامت یہ ہے کہ مریض غنودگی اور نیم بے ہوشی کی کیفیت میں رہتا
ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ اس کے اعضاء الگ الگ ہو گئے ہیں۔اس کی شخصیت اعضاء میں بکھر جاتی
ہے۔اس کی غنودگی الگ الگ اعضاء پر قبضہ کئے رکھتی ہے۔جب اسے مجبور کر کے اٹھایا جائے تو
پھر وہ غنودگی کے عالم میں ہی اٹھتا ہے اور بکھرے ہوئے اعضاء کو جمع کرنے کی کوشش کرتا ہے۔بعض دفعہ ان سے مخاطب بھی ہوتا ہے۔بعض دفعہ سمجھتا ہے کہ اس کی ایک ٹانگ اس کی دوسری
ٹانگ سے باتیں کر رہی ہے۔اسے جھنجھوڑ کر کوئی سوال کیا جائے تو سوال کا جواب دیتے دیتے
پھر سو جاتا ہے۔پیپلیشیا ایسے ذہنی الجھاؤ کا بہترین علاج ہے بشرطیکہ اس کی کچھ دوسری علامتیں
بھی پائی جاتی ہوں۔پیٹیشیا میں عمو مامٹیالے یا ہلکے زرد رنگ کے لئی کی طرح کے اسہال ہوتے ہیں اور بعض
دفعہ اسہال کا رنگ سلیٹی ہوتا ہے۔بعض اوقات ماتھے پر پسینہ آتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ مریض کی
تمام طاقتیں جواب دے رہی ہیں۔جب یہ صورت حال ہو تو زبان چمڑے کی طرح اکٹر کر خشک
ہو جاتی ہے اور دانتوں کے ارد گرد زخم بننے لگتے ہیں اور بد بو آتی ہے۔اگر اس کیفیت میں
بروقت بیشی مل جائے تو مریض اکثر موت کے کناروں سے لوٹ آتے ہیں۔بیلیشیا میں منہ میں زخم ہوتے ہیں جو گینگرین کی شکل بھی اختیار کر لیتے ہیں۔اکثر
زخموں میں درد نہیں ہوتا البتہ منہ کا مزہ خراب ہو جاتا ہے۔بیٹیشیا کے زخم کے اردگر د فالجی
علامتیں پیدا ہو جاتی ہیں اور اردگرد کے ماحول سے زخم کا تعلق ٹوٹ جاتا ہے۔یہ بہت
خطر ناک علامت ہے۔جس زخم کے اردگرد کا حصہ ماؤف ہو جائے تو اسی نسبت سے
وہاں ہو میو پیتھک دوا کا پیغام پہنچنے میں دقت ہوسکتی ہے۔اس لئے مرض کو بر وقت پہچان
پیٹیشیا
کر دوا دینی چاہئے تا کہ معاملہ آگے نہ بڑھ جائے۔124
پیشیا کے گلے کی خرابی میں یہ علامت پائی جاتی ہے کہ مائع چیز پینے میں وقت نہیں ہوتی
لیکن ٹھوس غذا نگلنے میں دشواری ہوتی ہے۔مریض اگر کوشش کرے تو خوراک سانس کی نالی
النے میں دشواری ہو
میں چلی جاتی ہے۔پیشیا کی کئی بیماریوں میں فالجی کمزوری پائی جاتی ہے۔دراصل انتڑیوں میں اسی
کمزوری کی وجہ سے اپھارہ بڑھتا ہے۔دواؤں کا بنیادی مزاج یاد رکھنا ضروری ہے۔بیٹیشیا کی
ایک خاص علامت یہ ہے کہ اس میں پوری طرح فالج کا اثر ظاہر نہیں ہوتا ، صرف کوئی عضو کسی حد
تک ماؤف ہو جاتا ہے اور زخموں کے گرد ایسا فالجی اثر ہوتا ہے جو احساس کو مدہم کر دیتا ہے اور درد
محسوس نہیں ہوتا۔اگر اس خاص علامت کو یا در کھا جائے تو پیٹیشیا کا بروقت استعمال ہو سکے گا۔مددگار دوائیں برائیونیا۔آرسنک - آرنیکا۔پائیر وجینم سلفر ٹائیفائیڈ مینم
طاقت :
30 سے 200 تک