برائٹا کارب Baryta Carb
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
برائیٹا کارب
125
32
برائیٹا کارب
BARYTA CARB
برائیٹا کارب کی علامات کو بعض ہو میو پیتھ ایک ہی لفظ میں بیان کرتے ہیں یعنی
Dwarfishness، اسے اردو میں بونا پن کہا جاسکتا ہے۔برائیٹا کارب کا بونا پن محض جسمانی
نہیں بلکہ بسا اوقات پہنی بھی ہوتا ہے اور یہ دونوں کمزوریاں ساتھ ساتھ چلتی ہیں لیکن میں نے
اپنے تجربہ میں ہمیشہ یہ دیکھا ہے کہ اگر صرف جسمانی لحاظ سے ہی بونا پن پایا جائے تو اس میں بھی
برائیٹا کا رب بہت اچھا کام کرتی ہے اس لئے اسے خواہ مخواہ ذہنی علامات سے باندھ لینا درست
نہیں ہے۔میں نے اچھے سمجھدار بونوں اور بہت ذہین مگر چھوٹے قد والوں کو برائیٹا کارب
استعمال کروائی ہے۔اللہ کے فضل سے دونوں صورتوں میں بہت اچھا اثر دکھاتی ہے۔اس کے
ساتھ اگر چھوٹی طاقت میں سلیشیا بھی دی جائے یعنی 6x میں اور ساتھ کلکیر یا فلور 6x ملالی جائے
تو یہ قد بڑھانے کے لئے اکثر بہترین نسخہ ثابت ہوتا ہے۔وہ بونے جن کا ذہن بھی نشو ونما سے محروم ہو ان میں بھی تو یہ بہر حال کام کرتی ہے
اس کے علاوہ وہ فالج جو پرانے ہو چکے ہوں ان پر بھی برائیٹا کا رب کا واضح اثر پڑتا ہے۔خصوصاً ٹائیفائیڈ اور پولیو کے چھوڑے ہوئے فالج کے بداثرات میں جہاں دوسری
دوائیں بالکل ناکام ہو گئی ہوں وہاں سلفر یا رسٹاکس کے ساتھ برائیٹا کا رب کو باری باری
دینا بعض دفعہ حیرت انگیز نتائج ظاہر کرتا ہے۔ہاں اگر ٹائیفائیڈ کے فالج کا اثر اعصابی نظام
(Nerves System) پر ہو تو اس کا کوئی علاج اب تک معلوم نہیں ہو سکا۔ٹائیفائیڈ کا
زہر اعصاب کو مار دیتا ہے اور موت کا علاج کوئی نہیں۔لیکن دیگر عضلاتی فالجوں میں جہاں
اعصاب مر نہ گئے ہوں مگر کمزور پڑ چکے ہوں، خواہ وہ ٹائیفائیڈ کے زہر کے نتیجہ میں
126
برائیٹا کارب
ہی ہوں، مؤثر ہومیو پیتھک علاج کیا جاسکتا ہے۔دیگر دواؤں کے علاوہ برائیٹا کا رب بھی بہت
واضح اثر دکھاتی ہے۔اگر مختلف اعضاء اور ٹانگوں پر ٹائیفائیڈ یا پولیو کا اثر ہوتو ٹائیفائیڈ میں نسبتاً کم
مگر پولیو میں نسبتا زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔اگر مکمل شفانہ بھی ہو تو اتنا نمایاں فرق پڑ جاتا ہے کہ مریض
بہتر ہو جاتا ہے، سوکھتی ہوئی ٹانگ دوبارہ موٹی ہونے لگتی ہے۔ہاتھ سوکھ رہا ہوتو دوبارہ اپنی اصل
حالت کی طرف آنے لگتا ہے مگر ضروری نہیں کہ ایسے ہر بیمار کو کمل شفا نصیب ہو جائے۔برائیٹا کارب کی علامتیں رکھنے والے بچے عموماً بہت جھینپنے والے ہیں۔سکول میں پیچھے
پیچھے رہتے ہیں اور کوئی اجنبی آ جائے تو فوراً چھپ جاتے ہیں۔اگر اس کے ساتھ کچھ جسمانی
ساخت کی خرابیاں بھی ہوں تو از ما براین کار دینی چاہئے۔بچوں کی ٹانگوں میں کمزوری
کے لئے برائیٹا کارب اور کلکیریا کارب دونوں مشہور دوائیں ہیں لیکن ان میں ایک فرق بہت
واضح ہے۔کلکیریا کارب کے بچوں کی ٹانگیں کمزور ہوتی ہیں۔ان میں ہڈیوں کی صحیح نشو و نما نہیں
ہوتی اس لئے صاف پتہ چلتا ہے کہ کمزور ٹانگوں والا بچہ ہے جو جلدی چل نہیں سکتا لیکن پیٹ موٹا
اور سر بڑا ہوتا ہے۔برائیٹا کا رب کے مریض بچوں میں جسمانی لحاظ سے ٹانگیں ٹھیک بھی ہوں تو
بھی ان میں کمزوری پائی جاتی ہے اور وہ بہت دیر سے چلنا سیکھتے ہیں۔ٹانگوں کی کمزوری اور
دیر سے چلنے کی علامت بوریکس اور نیٹرم میور میں بھی پائی جاتی ہے۔نیٹرم میور میں دو کمزوریاں
اکٹھی ہو جاتی ہیں۔مریض صرف چلنے میں ہی نہیں بلکہ بولنے میں بھی دیر کرتا ہے۔اگر
مریض چلنے میں تو دیر نہ کرے مگر محض بولنا دیر سے سیکھے تو ایسے مریض کے لئے کالی فاس بہت بہتر
دوا ہے۔میرا تجربہ ہے کہ کالی فاس 6x نیٹرم میور سے ملا کر دینا دیر سے چلنے اور بولنے والے بچوں
کے لئے بہت مفید نسخہ ہے۔بعض بچیوں میں یہ علامت پائی جاتی ہے کہ ان میں بلوغت کے آثار بہت دیر
سے ظاہر ہوتے ہیں۔اس علامت میں برائیٹا کا رب بہت مفید ہے۔اس دوا کا سب سے
زیادہ اثر گلینڈ ز پر ظاہر ہوتا ہے۔گلینڈز ( غدود ) میں سوزش ہو جاتی ہے۔جہاں جہاں بھی
برائیٹا کارب
127
گلینڈز ہوں ، خصوصاً گلے کے اوپر والے حصہ میں وہاں مستقل سوجن ہو جاتی ہے۔ہر دفعہ
بیماری کا حملہ اس سوجن میں اضافہ کر دیتا ہے۔اسی طرح جسم پر چربی کے ٹیومر بن جاتے
ہیں۔پیٹھ اور جسم کے دیگر حصوں پر موٹی موٹی گلٹیاں نظر آئیں گی۔بعض لوگوں کے جسم پر
بہت بھدے چھوٹے چھوٹے گول ابھار بن جاتے ہیں لیکن ان کا برائیٹا کا رب سے کوئی
تعلق نہیں ہوتا۔ان کے لئے مزاج کو پرکھ کر زیادہ گہری تلاش کرنی پڑتی ہے۔برائیٹا کا رب میں جو گلینڈ ایک دفعہ موٹا ہو جائے وہ کم نہیں ہوتا۔باقی جسم سوکھ بھی جائے تو
سوجی ہوئی گلٹیاں یا بڑھا ہوا پیٹ کم نہیں ہوں گے۔ایسی صورت میں بار بار برا ئیٹا کا رب
اونچی طاقت میں دینی پڑتی ہے۔برائیٹا کا رب لمبے عرصہ تک مسلسل دی جاسکتی ہے۔برائیٹا کا رب اوپر کے بلڈ پریشر (Systolic) میں مفید ہوتی ہے لیکن نچلے
بلڈ پریشر (Diasystolic) پر اثر انداز نہیں ہوتی۔جو مریض لمبے عرصہ تک برائیٹا کا رب
استعمال کرے اس کا بلڈ پریشر متواتر چیک کرتے رہنا چاہئے کہ کہیں او پر کا بلڈ پریشر زیادہ تو
نہیں گر گیا۔اگر اوپر کا بلڈ پریشر زیادہ گر چکا ہو تو کچھ عرصہ تک برائیٹا کا رب روک کر حسب
ضرورت دوبارہ استعمال کی جاسکتی ہے۔آرٹیمر یوسکلر وسس (Arteriosclerosis) یعنی ذہن کی شریانوں کے سکڑ
جانے سے جو تکلیفیں پیدا ہوتی ہیں ان کے علاج کے طور پر برائیٹا کا رب ایک نہایت اہم
دوا ہے۔اسی طرح ایسے مریض کو مستقلاً کریٹیکس (Crataegus) دینا بہت فائدہ مند
ثابت ہوتا ہے۔لیکن یا درکھیں کہ آرٹیر یوسکلر وسس کا مریض بہت آہستہ آہستہ بنتا ہے یعنی
بیماری سال ہا سال میں اپنی تکمیل کو پہنچتی ہے اور دور بھی آہستہ آہستہ ہی ہوتی ہے۔پس
یہ امید نہ رکھی جائے کہ ادھر برائیٹا کا رب دی اور ادھر مریض دو چار مہینے کے اندر بالکل
ٹھیک ہو جائے گا۔کم سے کم ایک سال یا دو سال تک اسے صبر کے ساتھ استعمال کروانا
چاہئے۔اس پہلو سے یہ اکثر بوڑھوں کی بہترین دوست ثابت ہوتی ہے اور فی الحقیقت یہ
ارذل العمر کی دوا ہے۔پس یا بچوں میں اس کی زیادہ ضرورت پیش آتی ہے یا بہت
برائیٹا کارب
128
بوڑھوں میں۔بعض دفعہ بیماریاں آکر گزر جاتی ہیں لیکن باقی رہ جانے والے اثرات چھوڑ جاتی ہیں۔برائیٹا کا رب ایسے دیر پا بد اثرات کو دور کرنے میں مفید ہے۔ڈاکٹر کینٹ کے مطابق برائیٹا کا رب
ملیریا کی بھی ایک اچھی دوا ہے لیکن اس کا مجھے کوئی تجربہ نہیں۔ہاں ملیریا کے باقی رہنے والے
بداثرات میں یہ ضرور فائدہ پہنچاتی ہے۔کینٹ نے لکھا ہے کہ ہر قسم کے چربی کے غدود، رسولیاں، لیوپس (Lupus) حتی کہ
تپ دق کے پھوڑوں میں بھی برائیٹا کا رب اچھا اثر دکھاتی ہے لیکن مجھے ان امور کا بھی کوئی
تجربہ نہیں۔جسم کی بیرونی سطح پر ابھرنے والے موٹے موٹے ٹیومر جو بہت بدزیب دکھائی دیتے
ہیں اور تکلیف دہ ہوتے ہیں میں نے بارہا ان میں برائیٹا کارب استعمال کروائی مگر فائدہ نہیں ہوا۔ممکن ہے وہ چربی کے ٹیومر نہ ہوں کیونکہ برائیٹا کارب کا تعلق صرف چربی کے ٹیومر سے ہوتا ہے
اور ان میں واقعتاً یہ فائدہ دیتی ہے۔اسی طرح میرے استعمال میں لیوپس پر بھی اس کا کوئی خاص
اثر ظاہر نہیں ہوا۔کینٹ کی رائے کے مطابق اگر مریض کے مزاج کے موافق علاج کرنا ہو تو
برائڈیٹا کارب کی سب طاقتیں استعمال کرنی چاہئیں۔صرف ایک ہی پوٹینسی پر انحصار کر کے بیٹھ نہیں
رہنا چاہئے کیونکہ بعض دفعہ بہت گہری بیماری میں برائیٹا کارب کی چھوٹی پوٹینسیاں کام نہیں
کرتیں۔کچھ عرصہ کے بعد ہزار پھر دس ہزار پھر پچاس ہزار اور پھر ایک لاکھ پوٹینسی تک بھی
مناسب وقفے ڈال کر استعمال کرنی چاہئے۔جس بیماری میں یہ ابتدا میں کامیاب ثابت ہو اس کو
بالآخر کلیۂ جڑ سے بھی اکھیڑ پھینکتی ہے۔برائیٹا کارب کا مریض بسا اوقات انجانے خطروں سے خوفزدہ رہتا ہے۔اسی
طرح یہ بعض وہموں کو دور کرنے میں بھی خصوصی اثر دکھاتی ہے۔بعض مریضوں کو
سر ہلانے پر یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کا دماغ بھی اندر ہل رہا ہے۔یہ علامت خصوصیت
سے برائیٹا کا رب سے تعلق رکھتی ہے۔اگر دماغ کو خون کی فراہمی کچھ عرصہ تک رک جانے
کی وجہ سے مرگی کا مرض پیدا ہو جیسا کہ مینجائٹس (Meningitis) میں ہو جایا کرتا ہے
برائیٹا کارب
129
تو اس مرگی میں برائیٹا کا رب کو اگر با قاعدہ لمبے عرصہ تک استعمال کیا جائے تو یہ شفا کا موجب
بن سکتی ہے۔اگر خون کی شریان پھٹ جائے اور سرخ رنگ کا خون بہنے لگے تو فاسفورس کے علاوہ
برائیٹا کا رب بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔کا
برائیٹا کارب کی آنکھوں کی بیماریوں میں آنکھوں کے پیوٹے ایک دفعہ اندرونی
رساؤ کے جیم جانے کی وجہ سے موئے ہو جا میں تو موٹے ہی رہ جاتے ہیں۔برائیٹا کا رب کی یہ
علامت ہر قسم کے غدودوں میں بھی پائی جاتی ہے۔گلے کے غدود اگر ایک دفعہ سوج جائیں تو پھر
کم ہونے کا نام نہیں لیتے اور مستقل سوجے ہی رہتے ہیں۔برائیٹا کارب بالوں کے گرنے ،خشکی اور گنجے پن کا بھی علاج ہے۔خشکی اور
ایگزیما کی علامت دوسری دواؤں میں بھی پائی جاتی ہے لیکن ممکن ہے کہ برائیٹا کارب کے
مریضوں کے بالوں کی جڑوں میں فاسد مادے بیٹھنے سے بال کمزور ہو رہے ہوں۔یہ نظر کی
کمزوری میں بھی مفید ہے۔اگر ایک عمر کے بعد نظر دھندلانے کا عمل شروع ہو جائے تو
برائیٹا کارب معمول کے طور پر لمبے عرصہ تک کھلانا مضر نہیں، ہاں فائدے کا امکان ہے۔بعض
دفعہ کولیسٹرول لیول زیادہ ہونے کی وجہ سے آنکھوں پر اثر پڑتا ہے۔اس صورت میں کولیسٹر وینم
30 اور فائٹولا کا 30 اور فاسفورس 30 طاقت میں ملا کر دینے سے فائدہ ہوگا۔لیکن فاسفورس
30 کو مسلسل لمبے عرصہ تک استعمال نہیں کرنا چاہئے۔اس میں خطرہ ہوتا ہے کہ لمبا استعمال خون
کو ضرورت سے زیادہ گاڑھانہ کر دے۔آنکھ کے کورنیا کی تکلیفوں میں بھی برائیٹا کا رب مفید ہے۔بعض دفعہ آنکھوں میں
گوہانجنیاں نکلنے کا رجحان ہوتا ہے ان میں بھی برائیٹا کارب اچھی دوا ہے۔بعض دفعہ
گلے کے غدود سوج کر کن پیٹروں کی طرح موٹے ہو جاتے ہیں ان میں بھی برائیٹا کا رب بہت
مفید ہے۔کن پیروں میں بھی یہ مفید ثابت ہوسکتی ہے۔بوڑھے آدمیوں کی زبان کے فالج کے ساتھ اس کا گہرا تعلق ہے۔اگر بوڑھوں
کی چھاتی میں بلغم ہو، سینہ کھڑ کھڑاتا رہے اور دوسری دوائیں فائدہ نہ دیں تو برائیٹا کا رب
برائیٹا کارب
130
ضرور استعمال کرنی چاہئے۔اسی طرح سینیگا اور امونیم کا رب بھی بوڑھوں کے پھیپھڑوں کی
تکلیفوں میں بہت کام آتی ہیں۔برائیٹا کارب کا کان کے درد سے بھی تعلق ہے۔اگر یہ درد مزمن ہو جائے تو بعض
دفعہ نزلے کے آثار نہیں بھی ہوتے لیکن پھر بھی کان میں درد ہوتا رہتا ہے۔اگر اس کے ساتھ
کان میں بوجھ بھی محسوس ہو تو برائیٹا کا رب بہت اچھی دوا ہے۔برائیلا کا رب میں اجابت با ہم جڑی ہوئی تھلیوں کی شکل میں اور سخت ہوتی ہے اور
نکس وامیکا کی طرح یہ احساس رہتا ہے کہ کھل کر اجابت نہیں ہوئی۔پیٹ میں درد بھی ہوتا ہے۔مراد نہ اور زنانہ جنسی کمزوریوں میں بھی برائیٹا کارب مفید دوا ہے لیکن اگر بہت
اونچی طاقت میں دے دی جائے تو بعض دفعہ برعکس نتیجہ نکلتا ہے یعنی جنسی کمزوریاں بڑھ جاتی
ہیں اس لئے رفتہ رفتہ پوٹینسی کو بڑھانا چاہئے۔عورتوں میں جنسی کمزوریوں کے ساتھ بانجھ پن
بھی پایا جاتا ہے۔اس میں بیضہ دانیاں یعنی Ovaries سوج کر موٹی ہونے کی بجائے سکڑ کر
چھوٹی ہو جاتی ہیں۔اس بیماری میں برائیٹا کا رب فوراً استعمال کرنی چاہئے کیونکہ یہ علامت بعض
اوقات کینسر میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔برائیا کا رب میں گلے اور ٹانگوں کا فالج نمایاں ہے لیکن اگر جسم کے صرف ایک طرف
فالج کا حملہ ہو تو زیادہ تر سلفر، کاسٹیکم ، رسٹاکس، لیکیس اور کیڈ میم سلف حسب
علامات استعمال ہو سکتی ہیں۔برائیٹا کا رب نیچے کے دھڑ کے فالج میں اچھی دوا ہے۔اس کے
علاوہ کا کولکس بھی نچلے دھڑ کے فالج میں خصوصی اثر رکھتی ہے مگر اونچی طاقت میں دینی چاہیئے۔برائیٹا کارب کی کھانسی کی یہ عجیب علامت ہے کہ جب تک مریض پیٹ کے بل
لیٹا ر ہے کھانسی میں افاقہ رہتا ہے اور ہر دوسری کروٹ پر کھانسی بڑھ جاتی ہے۔برائیٹا کا رب
میں جلد پر مسے بھی بہت اگتے ہیں۔بسا اوقات پاؤں بدبودار ہوتے ہیں۔اگر نیچے کے
دھڑ میں شدید درد ہو جو بعض دفعہ فالج کا پیش خیمہ ہو جاتی ہے تو اس میں برائیٹا کارب
برائیٹا کارب
مفید ہوسکتی ہے۔131
ایک بچے کی ٹانگیں پولیو کے حملہ کی وجہ سے ٹیڑھی ہو گئی تھیں اسے سلفر اور
برائیٹا کارب دی گئیں جن سے اتنا نمایاں فائدہ ہوا کہ وہ اب معمول کے مطابق زندگی گزار رہا
ہے اگر چہ مکمل صحت نہیں ہے لیکن چلتا پھرتا ہے، حالانکہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ عمر گزرنے کے
ساتھ ساتھ اس کی یہ تکلیف بڑھتی جائے گی۔ہومیو پیتھک دوائیں دیکھنے میں معمولی لگتی ہیں مگر
یہ بہت گہرے اور دور رس اثرات کی حامل ہوتی ہیں۔مددگار دوائیں : ڈلک مارا۔سلیشیا۔سورا ئینم
دافع اثر دوائیں : کیمفر۔اینٹی مونیم ٹارٹ۔بیلاڈونا۔زنکم
طاقت:
30 سے سی۔ایم (CM) تک