بیلاڈونا Belladonna

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

بیلاڈونا
133
33
بیلاڈونا
BELLADONNA
(Deadly Night Shade)
بیلاڈونا کا پودا اکثر یورپ کے گھنے اور سایہ دار علاقوں میں اگتا ہے۔جولائی کے مہینہ
میں اس کے پھول نکلتے ہیں اور ستمبر میں سرخ رنگ کا پھل لگتا ہے۔بیلا ڈونا بہت زہریلا پودا ہے۔جڑی بوٹیوں کے ماہرین اسے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کرتے ہیں۔اس کی
مرہم بنا کر زخموں پر لگائی جاتی ہے۔جب پھولوں کا موسم اپنے جو بن پر ہوتا ہے تو اس سارے
پودے سے عرق نکال کر ہو میو پیتھی دوا تیار کی جاتی ہے۔بیلا ڈونا دوران خون پر اثر انداز ہونے والی دوا ہے۔دل، پھیپھڑے، دماغ اور
اعصابی نظام بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ایکونائٹ کی طرح بیماری کا اچانک حملہ بیلا ڈونا کی
بھی خاص علامت ہے لیکن بیلاڈونا ایکونائٹ کے مقابل پر زیادہ لمبا اثر رکھنے والی دوا ہے۔بیلا ڈونا کی نمایاں خاصیت سوزش ہے جس سے خصوصاً دماغ، پھیپھڑے، جگر اور انتڑیاں متاثر
ہوتے ہیں۔بیلا ڈونا کی علامات رکھنے والی بیماریوں میں اچانک پن تو بالکل ایکونائٹ کی
طرح ہی ہے لیکن اس میں کوئی خاص خوف نہیں پایا جا تا۔مریض دبے لفظوں میں تکلیف کا
اظہار کرتا ہے ورنہ خاموش رہتا ہے، زیادہ بولنا پسند نہیں کرتا سوائے اس کے کہ رات کو
ڈراؤنی خوابیں آنے لگیں تو شور مچا کر اٹھ جاتا ہے ورنہ عام طور پر چادر لے کر الگ تھلگ
پڑا رہنے والا مریض ہے۔قدموں کی ہلکی سی چاپ یا روشنی دردوں کو بڑھا دیتی ہے، جلد
بہت حساس ہو جاتی ہے اور درد کے مقام پر ذرا سا کپڑا لگنا بھی نا قابل برداشت ہو جاتا
ہے۔ماؤف حصہ میں سرخی نمایاں ہوتی ہے، شدید جلن کا احساس ہوتا ہے ،خون کا دباؤ

بیلاڈونا
134
زیادہ ہونے سے تشنجی کیفیت بھی پیدا ہو جاتی ہے اور جھٹکے لگتے ہیں۔اگر معدہ اور
اعصابی نظام بگڑنے کی وجہ سے سوتے میں جسم کو جھٹکے لگیں تو گرائینڈ میلیا (Grindelia)
بہترین دوا ہے۔بیلا ڈونا میں بھی جسم کو جھٹکے لگنے کی علامت پائی جاتی ہے۔گرائنڈ یلیا میں
سارے جسم کو جھٹکا نہیں لگتا بلکہ محسوس ہوتا ہے کہ دل کو جھٹکا لگا ہے۔بیلاڈونا میں تمام جسم
اچانک لرز اٹھتا ہے اور اسی جھٹکے سے مریض کی آنکھ کھل جاتی ہے اور بار بار ایسا ہوتا ہے،
مریض سونہیں سکتا۔بیلا ڈونا کی ایک خوراک دینے سے ہی بعض اوقات تکلیف فی الفور ختم ہو
جاتی ہے۔اگر سر اور آنکھوں کی بیماریوں میں روشنی نا قابل برداشت ہو تو یہ بھی بیلا ڈونا
کی علامت ہے۔بیلا ڈونا کی علامتیں اگر کسی مریض کی علامتوں سے مل جائیں تو یہ اتنی زوداثر دوا
ہے کہ ادھر مریض کو دوا کھلائی ادھر مرض غائب ہو گیا۔وہ حیرت سے پوچھتا ہے کہ کیا دیا تھا
کہ تکلیف یکدم غائب ہو گئی۔بیلا ڈونا میں دماغی علامتیں ایکونائٹ کے مقابل پر بہت زیادہ ہوتی ہیں۔بیلا ڈونا دماغ پر بھی حملہ کرتی ہے اور شدید پاگل پن کا دورہ پڑسکتا ہے۔بیلا ڈونا کا پاگل
بہت متشدد پاگل ہوتا ہے۔اگر کسی پاگل میں بے انتہا جوش ہو، کسی کو مارنے یا خودکشی کرنے
کی کوشش کرے، غصے میں بہت تیزی ہو اور سنبھالنے والوں کو بھی مارے تو اسے فوراً
بیلا ڈونا دینا چاہئے لیکن اگر مرض مزمن ہو جائے تو پھر بیلا ڈونا کام نہیں کرے گا۔ہاں کسی
کو اچانک پاگل پن کا دورہ پڑے، جیسا کہ بعض بیماریوں میں سرسام کے نتیجہ میں ہو جاتا
ہے تو بیلا ڈونا فوری اثر دکھا سکتا ہے۔اگر مستقل مریض ہو تو سلفر اور سٹرامونیم وغیرہ
زیادہ مؤثر ہیں۔بعض پاگل اتنے جو شیلے ہو جاتے ہیں کہ انہیں زنجیروں سے باندھنا پڑتا
ہے۔یہ خاص بیلاڈونا کی علامت ہے لیکن بیلا ڈونا دے کر وقتی آرام ہو تو مطمئن نہیں ہو
جانا چاہئے بلکہ گہری دسر پا اثر والی دوا تلاش کرنی چاہئے۔مزمن پاگل پن میں ضرور کوئی
مزاجی دوا ڈھونڈنی پڑے گی۔ایکونائٹ اور بیلا ڈونا دیر پا اثر کرنے والی دوائیں نہیں
ہیں۔بعض دفعہ بیماری کا حملہ عارضی ہوتا ہے لیکن مستقل بیماری وقتی طور پر ٹھیک ہونے

بیلاڈونا
135
کے باوجود موجود رہتی ہے اور بار بار لوٹ آتی ہے۔سٹرامونیم بیلاڈونا سے زیادہ لمبا اثر کرنے
والی دوا ہے۔ٹائیفائیڈ میں بھی بعض بیلا ڈونا کی علامات پیدا ہو جاتی ہیں، دماغ کو بخار چڑھ جاتا
ہے اور مریض ہذیان بکنے لگتا ہے۔اگر اس میں پیلاڈونادیں تو وقتی افاقہ تو ضرور ہو گا لیکن کچھ
پیچیدگیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں کیونکہ ٹائیفائیڈ کا بیلاڈونا سے مزاجی تعلق نہیں ہے۔سٹرامونیم
بیلا ڈونا کی نسبت ٹائیفائیڈ سے زیادہ قریب ہے کیونکہ یہ کسی حد تک مزمن دوا ہے۔اس لئے یہ
ٹائیفائیڈ میں دماغ کی ہذیانی کیفیت کو بھی دور کر سکتی ہے اور ٹائیفائیڈ سے شفا کا موجب بھی بن
سکتی ہے۔دماغی مریضوں کو سٹرامونیم اور سلفر فائدہ پہنچاتی ہیں خواہ انہیں ٹائیفائیڈ ہو یا نہ ہو۔بعض دفعہ پاگلوں میں تشدد کے علاوہ مخش گوئی کا رجحان بھی ملتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ
اندرونی جنسی عضلات میں کوئی سوزش ہے۔اسے ٹھیک کرنا ضروری ہے۔بعض لوگوں کے ذہن
پر پرانے صدموں
کا اثر ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں وہ پاگل ہو جاتے ہیں۔بعض غم اور مالی نقصان
کے اثر سے ذہنی توازن کھو بیٹھتے ہیں۔پاگل پن کے علاج میں بہت گہرائی میں جا کر مرض کی
تشخیص ضروری ہے لیکن بعض اوقات معالجین کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا اس لئے روز مرہ کے
نسخہ کے طور پر سٹرامونیم اور سلفر سے کچھ نہ کچھ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔بیلا ڈونا کی ایک علامت یہ ہے کہ اس کا بخار مسلسل چلتا ہے ، جب ٹوٹے گا تو دوبارہ
نہیں ہوگا۔ٹائیفائیڈ کا بخار بالکل الگ مزاج رکھتا ہے یعنی اکثر رات کو تیز ہو جاتا ہے اور صبح کے
وقت کسی حد تک اتر جاتا ہے مگر اگلے دن پھر واپس آ جاتا ہے اور اتنی شدت کا ہوتا ہے کہ ختم
ہونے سے پہلے مریض کو مار بھی سکتا ہے۔بیلا ڈونا کا بخار جب ختم ہوتا ہے تو اچانک ختم ہوتا
ہے۔بعض دفعہ وہ بخار جو ٹھیک نہ ہوں مگر کسی تیز دوا کے اثر سے دب گئے ہوں اور پھر دوبارہ
اچانک ظاہر ہو جائیں ان میں بیلا ڈونا مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔مگر ایسے بخار جو آہستہ آہستہ
چڑھتے ہیں ان کی دوا بیلا ڈونا نہیں۔بیلا ڈونا کے مریض کی جلد پر نکلنے والے دانوں اور غدودوں کی تکلیف میں سوزش

بیلاڈونا
136
نمایاں ہوتی ہے۔گلا اچانک پھول جاتا ہے اور سخت سوزش ہوتی ہے، گھونٹ بھرنا بھی دوبھر ہوتا
ہے۔ایسی تکلیف میں بیلاڈونا بہت مفید ہے۔اس کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ بیرونی طور پر
گلینڈز کے اوپر چھوٹے چھوٹے سرخ دانے بن جاتے ہیں۔کچھ دیر تک یہ سرخی رہتی ہے پھر
میلے میلے سے رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔جوڑوں کے درد میں بھی سوزش اور سرخی نمایاں ہوتی
ہے جن پر بڑے بڑے سرخ دانے بھی بنتے ہیں جو بعد میں رنگ بدل لیتے ہیں۔لیکن ان میں
پیپ نہیں بنتی۔پتے کے اچانک درد میں بھی ، اگر اس میں تیزی اور اشتعال پایا جائے تو بیلاڈونا
فوری آرام پہنچا سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ یہ تکلیف گرمی سے بڑھتی ہو۔بیلا ڈونا کے بعد پھر
مستقل علاج کے لئے سلفر، نیٹرم سلف لائیکو پوڈیم اور چیلی و وتیم کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔پتے سے تشیع کے علاوہ گردوں کے شدید درد میں بھی پیلاڈونا بہت مفید ہے۔اگر
اس کے ساتھ ایکونائٹ ملا کر دی جائے تو اور بھی اچھا کام کرتا ہے۔دونوں ملا کر ایک ہزار
طاقت میں دس پندرہ منٹ کے وقفہ سے دو تین بار دہرائی جاسکتی ہیں۔اگر فائدہ نہ ہو اور مریض
کو گرمی سے آرام آتا ہو تو اس کی بجائے کولو سنتھ CM یا میگ فاس 6x پانی میں ملا کر بار بار دینا
مفید ہے۔شیخ بظاہر ایک ہی طرح کا ہوتا ہے لیکن مزاج کے فرق سے علاج مختلف ہو جائے گا۔بیلا ڈونا کے مزاج میں سوجن بھی داخل ہے۔چوٹوں کے نسخہ میں آرنیکا کے ساتھ
بیلاڈونا ملا کر دینا آرنیکا کا فائدہ بڑھا دیتا ہے کیونکہ چوٹ لگنے کے ردعمل کے نتیجہ میں
خون تیزی سے متاثرہ عضو کی طرف حرکت کرتا ہے۔اسی وجہ سے ڈاکٹر عموماً فوری علاج
کے طور پر ٹھنڈی ٹکور تجویز کرتے ہیں۔بیلاڈونا ٹھنڈی ٹکور سے بھی زیادہ زود اثر ہوتا
ہے۔اگر آرنیکا کے ساتھ ملا کر دیں تو ہر چوٹ کے آغاز کے لئے یہ بہترین نسخہ ہے۔بیلا ڈونا کے مریض کی عام تکلیفیں گرمی سے بڑھتی ہیں لیکن ماؤف حصہ پر ٹھنڈی ٹکور سے
آرام آتا ہے۔اگر جگر اور انتڑیوں میں ورم اور سوزش ہو تو سارا جسم ٹھنڈا ہو جاتا

بیلاڈونا
137
ہے۔اس صورت میں اگر مریض بیلا ڈونا کا بھی ہوگا تو بھی اسے بیرونی گرمی فائدہ پہنچائے گی۔بیلا ڈونا میں ہر ماؤف مقام پر دھڑکن پائی جاتی ہے۔بعض دفعہ تو سارا جسم دھڑکتا ہوا
محسوس ہوتا ہے۔جہاں بھی درد ہو اگر دوا چا نک ہواور اس میں دھڑکن بھی پائی جائے، جھٹکے اور
وہ
شور سے تکلیف بڑھتی ہو، گرمی کا احساس ہوتو بیلا ڈونا کام آئے گا۔اس میں سنج کا رجحان
بھی بہت نمایاں ہوتا ہے۔بیلا ڈونا ان اعصابی ریشوں کی دوا ہے جو وریدوں اور رگوں وغیرہ کے
ارد گرد لیٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ان کو طبی اصطلاح میں سرکولر فائمبر ز (Circular Fibres)
کہا جاتا ہے۔جہاں بھی سرکولر فائیر زمیں تشیخ ہو گا اگر وہ گرمی سے بڑھے تو بیلاڈونا ایسے شیخ کو
دور کرنے میں بہت مؤثر ہے۔بعض دفعہ وضع حمل کے وقت رحم کے منہ کی نالی میں شیخ :
جاتا ہے۔بیلاڈونا کی دوسری علامتیں ہوں تو فوراً اثر ظاہر ہوگا ورنہ کوالوفائیم اکثر اس تشیخ کو دور
ہو
کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جن بچوں کی عارضی بیماریوں میں بیلا ڈونا کام آئے ان کی مزمن بیماریوں میں
کلکیریا کارب مفید ثابت ہوتی ہے۔جو شیخ حرکت اور جھٹکے سے بڑھ جائے اس کا علاج بیلا ڈونا ہے۔اس کی ایک اور
عجیب علامت یہ ہے کہ بیماری کے دوران کھانا کھانے سے طبیعت کچھ سنبھل جاتی ہے یہاں تک
کہ اگر پاگل کو بھی کچھ کھلا دیں تو اس کا جوش کچھ دیر کے لئے ٹھنڈا پڑ جائے گا۔یہ علامت
فاسفورس اور سورائیٹم میں بھی پائی جاتی ہے۔پاگل کو بھوک
لگتی ہے لیکن چونکہ وہ بتاتا نہیں اس
لئے اگر اسے کچھ کھانا دیا جائے تو اس کے اندر کی طلب اور بے چینی دور ہو جاتی ہے۔فاسفورس کا
مریض بھی سخت بھوکا ہوتا ہے اور کھانا کھانے کے فوراً بعد سے دوبارہ بھوک لگ جاتی ہے۔بیلا ڈونا میں مریض کے دماغ پر خون کا دباؤ زیادہ ہو جائے تو اسے طرح طرح کے
نظارے اور جن بھوت نظر آنے لگتے ہیں۔ڈراؤنے خواب مثلاً آگ لگنے کے خواب

بیلاڈونا
138
بھی آتے ہیں۔ایسے مریض کو بیلا ڈونا دیں تو آگ لگنے کے خواب آنے بند ہو جائیں گے۔بیلا ڈونا میں گہری بے ہوشی کا رجحان ملتا ہے۔جس میں آنکھ کی ایک پتلی پھیل جاتی ہے۔یہ
علامت او پیم سے بھی ملتی ہے جبکہ اوپیم باقی علامتوں میں بیلا ڈونا سے مختلف ہے۔بچے کا بخار بہت تیز ہو اور اس کا سر پر زیادہ اثر ہو، پاؤں برف کی طرح ٹھنڈے
ہوں تو بیلاڈونا ہی اولین دوا ہونی چاہئے۔بخار میں جسم ٹھنڈا ہو جائے لیکن سر پر گرمی کا احساس
ہو تو یہ بہت خطرناک علامت ہے۔مائیں سمجھتی ہیں کہ بخار اتر گیا ہے لیکن وہ بیماری کی بے ہوشی
سی ہوتی ہے۔اگر صحیح دوا دیں تو ایک دم سارا جسم گرم ہو جائے گا ورنہ خطرناک بیماریاں مثلاً
گردن توڑ بخار، مرگی وغیرہ پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ایسے موقع پر فوری اثر کرنے والی
دواؤں میں بیلا ڈونا بھی ایک ہے۔اگر صحیح دوا جلد نہ دی جائے تو ایسی حالت میں بچے مر بھی
جاتے ہیں۔اگر مریض کو شدید چکر آئیں اور ہیجانی کیفیت ہو تو بیلا ڈونا فوری آرام دے گی۔فاسفورس میں بھی یہ علامت ہے۔سردرد ہو تو سر کی جلد دکھنے لگتی ہے، کنگھی کرنا یا ہاتھ لگانا
تکلیف دہ ہوتا ہے۔سر کی جلد کی زود حسی بیپر سلف میں بھی پائی جاتی ہے اور یہ علامت اتنی زیادہ
نمایاں ہے کہ بعض عورتیں اس کے اثر سے بے ہوش ہو جاتی ہیں۔خیالات کے ہجوم اور ہیجانی کیفیت کی وجہ سے نیند اڑ جائے تو بیلاڈونا ، کافیا اور
فاسفورس سب مفید ہیں۔اعصابی ہیجان کی وجہ سے نیند اڑ جائے تو ذرا سے شور یا بستر کو ٹھوکر لگنے
سے سخت اذیت پہنچتی ہے اور مرض میں ایک دم اضافہ ہو جاتا ہے۔نکس وامی کا میں بھی شور سے
تکلیف بڑھتی ہے۔چونکہ نکس وامیکا میں بیلا ڈونا کا عصر بھی پایا جاتا ہے۔اس لئے نکس وامیکا کی
کئی علامتیں بیلاڈونا سے ملتی ہیں۔بعض مریض بہت آہستہ رد عمل دکھاتے ہیں۔ان کو وہی دوائیں موافق آتی ہیں
جو آہستہ آہستہ اثر کرنے والی ہوں لیکن اس کے برعکس بعض مریضوں کی تکلیفیں تیزی سے
بڑھتی ہیں اور وہی دوائیں ان کے لئے مفید ہوتی ہیں جن میں تیزی سے بیماریاں بڑھنے کا
رجحان ملتا ہے۔بعض مریضوں کے ردعمل کی حس بہت تیز ہوتی ہے۔ہومیو دوائیں

بیلاڈونا
139
ہومیو پیتھک اثر دکھانے کی بجائے اس اصل زہر کی علامتیں اس مریض میں پیدا کر دیتی ہیں
جس زہر سے وہ ہو میو پیتھک دوا بنائی گئی تھی۔جو دوائی بھی دیں اس کی علامتیں مریض میں ظاہر
ہونے لگتی ہیں۔اس پہلو سے اس کو احتیاط سے دوا دینی پڑتی ہے اور دوا کی طاقت کم کرنی پڑتی
ہے لیکن ان کی اس زود حسی کا علاج بھی ضروری ہے۔تین دوائیں ایسی ہیں جو ایسی زود حسی کو دور
کر سکتی ہیں۔بیلا ڈونا نکس وامیکا اور زنکم میٹ۔زنکم میٹ سب سے زیادہ حساس دوا ہے، اتنی
حساس کہ اس کا مریض بعض دفعہ چھوٹی طاقت کی دوا بھی قبول نہیں کر سکتا اس لئے ایسے مریض کو
پہلے زنگ دینا چاہئے جس سے جسم میں دوسری دوائیں قبول کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جائے گی
مگر زنک بھی چھوٹی طاقت سے شروع کرنا چاہئے مثلاً 30 طاقت میں۔بیلا ڈونا کی ایک علامت جلسیمیم سے مشابہ ہے۔مریض کے سردرد کو پیچھے کی
طرف سر جھکانے سے آرام آتا ہے اور اگر سامنے کی طرف جھکا ئیں تو تکلیف بڑھتی ہے لیکن
اس میں بعض دفعہ استثناء بھی ہوتے ہیں۔ایسے مریض کو بیلا ڈونا یا جلسیمیم دینا چاہئے۔بعض
اوقات ناک میں جمے ہوئے نزلاتی مواد یا سائینس (Sinus) کے اندر جمے ہوئے مواد کے
باعث ہونے والے سر درد کی طرف سر جھکانے سے بڑھ جاتے ہیں۔عام طور پر بیلا ڈونا وقتی بیماری کی دوا ہے جو تکلیف فی الفور آئے وہ فوراً کافور بھی ہو
جاتی ہے لیکن کبھی کبھی سر در دختم ہونے کے بعد بھی کئی کئی دن سر میں بوجھل پن اور تھکاوٹ کا
احساس رہتا ہے۔بال کٹوانے اور حجامت بنوانے سے بھی سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔بیلاڈونا میں آرام کرنے سے آرام آتا ہے اور حرکت سے تکلیف بڑھتی ہے۔بیلا ڈونا
کی اکثر مزاجی تکلیفیں اوپر سے نیچے کی طرف اترتی ہیں۔اگر سر ٹھیک ہو جائے تو جوڑوں اور
اعصاب میں اوپر سے نیچے کی طرف در دیں حرکت کریں گی۔نیچے سے اوپر کی طرف حرکت
کرنے والی بیماریوں کے علاج میں لیڈم (Ledum) نمایاں شہرت رکھتی ہے۔

بیلاڈونا
140
بیلا ڈونا آنکھوں کی بیماریوں کے لئے بھی بہت مفید دوا ہے۔آنکھیں غیر معمولی
سرخ ہو جاتی ہیں اور پیوٹے سوج جاتے ہیں۔آنکھوں کے سامنے تارے ناچتے ہیں۔ایک
خاص علامت یہ ہے کہ آنکھیں بالکل خشک رہتی ہیں جبکہ یوفریزیا (Euphrasia) میں سرخی
کے ساتھ پانی بہتا ہے۔بیلا ڈونا اور یوفریز یا سرخی کی علامت اور شدت میں مشابہت رکھتی ہیں
لیکن یوفریز یا میں اتنی زیادہ سوزش نہیں ہوتی البتہ تیز پانی بہتا ہے۔آنکھ کے بلڈ پریشر میں بیلاڈونا بہت مفید ہے۔ایک مریض جس کی آنکھوں کی
بلڈ پریشر کی تکلیف اتنی بڑھ گئی تھی کہ ڈاکٹروں نے اسے لا علاج قرار دے دیا تھا اور خطرہ ظاہر
کیا تھا کہ مزید دباؤ بڑھنے سے خلیے پھٹ سکتے ہیں جس سے مریض مستقل اندھا ہو سکتا ہے۔جو
نسخہ میں نے اس مریض کو دیا اس کا مرکزی جز و بیلاڈونا تھا۔حیرت انگیز طور پر ایک ہفتہ کے اندر
آنکھ کا بلڈ پریشر اعتدال کی طرف مائل ہو گیا اور اب وہ مریض بالکل صحت یاب ہو چکا ہے۔جلسیمیم بھی آنکھ کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے مفید ہے اور کالے موتیا کی بھی مؤثر دوا ہے۔اس کے ساتھ کلکیر یا فاس 6x میں دینا چاہئے۔نکس وامیکا اور بیلاڈونا دونوں میں کیو پرم کا مادہ پایا جاتا ہے اور کیو پرم تشیخ کی
بہترین دواؤں میں سے ہے۔اگر دماغ کے اعصابی ہیجان کی وجہ سے جسم کانپنے لگے یا خون کا دباؤ بہت بڑھ
جائے۔اس وقت اس دباؤ کو کم کرنے کے لئے بیلا ڈونا استعمال ہوتا ہے اور یہ مؤثر اور فوری دوا
ہے۔بعض دفعہ بیلاڈونا کی پیاس برائیو نیا سے ملتی ہے یعنی بہت شدید پیاس لیکن پانی پینے سے
تسکین نہیں ملتی اور بعض دفعہ آرسنک کی طرح منہ خشک ہوتا ہے اور مریض تھوڑا تھوڑا پانی پی کر
پیاس بجھانے کی کوشش کرتا ہے۔آرسنک اور برائیو نیا کی دوسری علامتیں بیلا ڈونا سے مختلف ہیں
مگرمنہ کی خشکی میں تینوں مشترک ہیں۔بیلا ڈونا مزاج کی عورتوں میں کھٹی چیزیں کھانے کا شوق ہوتا ہے۔اسہال لگ
جائیں تو مقدار میں بالکل تھوڑے ہوتے ہیں۔بیلا ڈونا میں بواسیر کے مسے بھی پائے جاتے ہیں۔پیشاب بار بار آنے کی بیماری میں

بیلاڈونا
141
بھی بیلا ڈونا سودمند ثابت ہوتا ہے۔بشرطیکہ گردے یا مثانے میں انفیکشن کی وجہ سے ایسا ہوورنہ
براہ راست بیلاڈونا میں پیشاب کے بار بار آنے کی علامت موجود نہیں۔اگر کسی دوا سے گردے کی پتھری کسی دوا سے پارہ پارہ ہو کر پیشاب کے رستے نکلنے لگے
تو پیدا ہونے والی سوزش کا علاج بیلاڈونا سے بھی ممکن۔اگر رحم میں تیزی سے واقع ہونے والے شیخ کے دورے پڑتے ہوں اور یہ تکلیف
گرمی سے بڑھتی ہو تو بیلا ڈونا سے اس کا فوری مؤثر علاج ہو سکتا ہے۔بچے کی پیدائش کے بعد زچگی کی حالت میں اگر اچانک شدید خون بہنے لگے تو بیلا ڈونا
بہت اچھی دوا ہے۔اس میں بیلا ڈونا بیماری کا رجحان دائیں طرف زیادہ ہو گا اور گرمی سے تکلیف
بڑھے گی۔وہ حاملہ عورتیں جن میں حمل ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے اگر وہ بہت نازک طبع اور
حساس ہوں، آوازوں اور قدموں کی چاپ بھی برداشت نہ کر سکیں ، اعصاب زودحس ہو جائیں تو
ان میں حمل ضائع ہونے کے رجحان کو روکنے کے لئے بیلا ڈونا بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔بیلاڈونا کے مریض کی کھانسی کی آواز عمو مازور دار اور بھیا نک ہوتی ہے۔بیلا ڈونا اگر چہ عارضی دوا ہے لیکن شروع ہی سے علامتیں پہچان کر دی جائے تو مزید
بیماریاں پیدا نہیں ہوتیں۔بیلا ڈونا کی ایک علامت ٹانگوں میں Cramps یعنی اینٹھن کارجحان بھی ہے۔بیلا ڈونا میں شیخ سر کو پیچھے کی طرف کھینچتا ہے۔بیلا ڈونا کی طرح ایپس میں بھی گرمی کی شدت اور
سوجن کی علامت پائی جاتی ہیں۔بیلا ڈونا اور انہیں میں فرق یہ ہے کہ بیلا ڈونا میں چونکہ ماؤف
حصہ کے علاوہ باقی جسم ٹھنڈا ہوتا ہے اس لئے مریض گرم ہونا چاہتا ہے اور اپنے آپ کو گرم
کپڑوں میں پیٹتا ہے۔انہیں میں مریض کا سارا جسم جلتا ہے اور اسے کسی قسم کی گرمی برداشت
نہیں ہوتی بلکہ اگر ایسے مریض کو آگ کے سامنے بٹھا دیا جائے تو شیخ شروع ہو جاتا ہے۔بیلاڈونا اور انہیں دونوں کے مریضوں کو گرمی سے چھپا کی نکل آتی ہے۔پلسٹیلا میں بھی

بیلاڈونا
142
یہ علامت ہے۔ایسی صورت میں پلسٹیلا اور بیلا ڈونا ملا کر دینا مفید رہتا ہے۔بعض دفعہ ایسی
چھپا کی کا معدہ سے بھی تعلق ہوتا ہے۔اگر معدہ خراب ہو اور اس کے نتیجہ میں چھپا کی ہوتو پلسٹیلا
اور نکس وامیکا کام آتی ہیں۔بیلاڈونا میں جلد پر سرخ دھبے اور پیپ والے زخم ظاہر ہوتے
ہیں، سوزش بھی ہوتی ہے جو ایپس سے مشابہ ہوتی ہے جلد پر ظاہر ہونے والے دانوں اور
چھالوں سے بھی دواؤں
کی پہچان ممکن ہے مگر اس کے علاوہ بعض اور علامتیں بھی مددگار ہو جاتی
ہیں۔آرم ٹرائی فیلم بھی چھپا کی کی بہت اچھی دوا ہے لیکن اس کی ایک علامت ہے کہ ناک میں
اور ہونٹوں کے ارد گرد کھجلی ہوتی ہے۔بیلا ڈونا کا کلکیریا کارب سے بھی تعلق ہے خصوصاً نیم مزمن بیماریوں میں۔جہاں
بیلا ڈونا کام کرنا چھوڑ دے وہاں کلکیریا کارب بہت کارآمد دوا ہے۔بعض دفعہ بیلاڈونا کی
علامتیں سلفر کی طرف منتقل ہو جاتی ہیں اور سلفر کلکیریا کارب کی علامتیں پیدا کر دیتا ہے۔کلکیریا
کارب بہت سی دواؤں کا جنکشن یعنی مقام اتصال ہے لیکن اگر کلکیریا کارب کے بعد سلفر دیں تو
نقصان دہ ہے۔اس لئے دونوں کے بیچ میں لائیکو پوڈیم دینا ضروری ہے۔البتہ سلفر کے بعد
کلکیریا کارب براہ راست دی جاسکتی ہے۔بیلا ڈونا کی علامات میں چھونے ، جھٹکا لگنے، شور وغل اور ہوا کے جھونکوں سے اضافہ
ہو جاتا ہے۔نیم دراز ہونے کی حالت میں افاقہ محسوس ہوتا ہے۔مددگار دوائیں : کلکیریا کارب۔ایکونائٹ۔سلفر
دافع اثر دوائیں: کیمفر۔کافیا۔اوپیم۔ایکونائٹ
طاقت : 30 سے سی۔ایم (CM) تک

آج 10 میں سے 10 باقی