بینزنوئیکم ایسڈم Benzoicum Acidum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

بنزوئیک ایسڈ
145
35
بنز نوئیکم ایسڈم
BENZOICUM ACIDUM
(Benzoic Acid)
بنزوئیک ایسڈ کی سب سے واضح علامت پیشاب میں شدید بو ہے جو گھوڑے کے
پیشاب کی بدبو سے مشابہ ہوتی ہے اور اس پیچھا چھڑوانا بہت مشکل ہوتا ہے۔یہ ایسی غیر معمولی
بد بو ہوتی ہے کہ بعض دفعہ کپڑے دھونے سے بھی ختم نہیں ہوتی۔جس گھر میں ایسے مریض ہوں
اگر وہ کپڑوں کی صفائی کا خاص اہتمام نہ کریں تو ایسے گھر میں داخل ہوتے ہی شدید بو کا جھونکا
آتا ہے۔بعض بچے رات کو بھی بستر گیلا کر دیتے ہیں جس سے دوہری مصیبت بن جاتی ہے۔سارا
گھر بد بو سے بھر جاتا ہے اور کپڑوں پر ایسے داغ لگ جاتے ہیں جو دھونے سے بھی نہیں اترتے۔پیشاب بہت گہرے رنگ کا سیاہی مائل ہوتا ہے۔ایسے مریضوں میں اگر یورک ایسڈ کی زیادتی
ہوتو یہ دوا کام آتی ہے۔گردوں میں درد اور اس کے دیگر افعال میں کمزوری واقع ہو جاتی ہے۔عموماً
کھلا پیشاب آتا ہے لیکن پیشاب کی مقدار کم ہو جائے تو جوڑوں میں درد ہونے لگتا ہے۔بنزوئیک ایسڈ کا مریض لکھتے ہوئے لفظ چھوڑ دیتا ہے۔وقتی طور پر تحریر کی
غلطی ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے بھی پیدا ہوتی ہے۔بعض دفعہ ذہن بہت تیز کا م کرتا ہے لیکن
ہاتھوں کی رفتار اس نسبت سے ذہنی رفتار کا ساتھ نہیں دیتی۔یہ علامت بعض اور دواؤں
میں بھی موجود ہے۔اسے کسی خاص دوا سے منسلک کرنا درست نہیں ہے۔جب بھی تحریر
میں لفظ چھوٹ رہے ہوں یا ایک لفظ کی بجائے کوئی دوسرا لفظ لکھا جائے تو اس کا مطلب
ہے کہ ذہن الفاظ سے زیادہ معافی کی طرف متوجہ ہے۔اس لئے بیک وقت دونوں میں
اعتدال قائم نہیں رکھ سکتا۔ایسے لوگوں کی تحریروں میں جہاں سوچ کی رفتار لکھنے کی رفتار

بنزوئیک ایسڈ
146
سے بہت زیادہ ہو جائے ایسی غلطیاں ہو جایا کرتی ہیں۔اس لئے خواہ مخواہ ان لوگوں پر بنزوئیک ایسڈ
استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ہاں اگر ذہنی پریشانی اور پیشاب کی علامتیں بنزوئیک ایسڈ والی ہوں اور پھر
تحریر میں غلطیاں بھی ہوں تو بنز و ٹیک ایسڈ سے آرام آئے گا۔جزو ٹینک ایسڈ میں سر میں چکر آتے ہیں اور کسی ایک طرف گرنے کا خوف رہتا ہے۔سر درد ہوا کے جھونکوں، سردی لگنے اور سر کو نگا کرنے سے بڑھ جاتا ہے۔کنپٹیوں کی شریانوں میں
گرمی کا احساس جس کی وجہ سے کانوں کے اردگر دسوزش
والی پھپھلی ورم ہو جاتی ہے۔سردرد
کے ساتھ متلی اور قے کا رجحان بھی ہوتا ہے، سر پر ٹھنڈا پسینہ آتا ہے، ہاتھ بھی بہت ٹھنڈے ہو
جاتے ہیں، ناک میں خارش اور درد کے ساتھ سونگھنے کی حس کم ہو جاتی ہے، آنکھوں میں جلن اور
تپکن، آنکھوں کی تکلیفیں کھلی ہوا میں اور ٹیوب لائٹ میں بڑھ جاتی ہیں۔سردرد گدی سے شروع
ہوتا ہے۔جنز ویک ایسڈ میں چہرے پر سرخ رنگ کے چٹاخ بن جاتے ہیں جو صحت کی
علامت نہیں بلکہ بیماری کی نشاندہی کرتے ہیں۔عموماً عورتوں کے چہرے پر یہ علامت ظاہر ہوتی
ہے۔چہرہ کے ایک جانب گرمی اور جلن کا احساس ہوتا ہے۔بعض دفعہ چہرے پر چھوٹے چھوٹے
آبلے پڑ جاتے ہیں۔چہرے کی علامات بیرونی گرمی سے اور دبانے سے کم ہو جاتی ہیں۔بنزوئیک ایسڈ میں کھانا کھاتے ہوئے پسینہ آتا ہے، معدہ میں سختی اور دباؤ کا
احساس، جگر کے مقام پر چھن اور درد، اسہال جھاگ والے، بد بودار اور پتلے ہوتے ہیں۔ہوا
بہت خارج ہوتی ہے۔بنزوئیک ایسڈ میں صبح کے وقت مریض کی آواز بیٹھی ہوئی ہوتی ہے۔سبزی مائل بلغم
خارج ہوتی ہے۔کھانسی رات
کو بڑھ جاتی ہے۔رات کو سوتے ہوئے درد میں اضافہ ہوتا ہے۔آدھی رات کے بعد شدید دھڑکن اور گرمی کی شدت کی وجہ سے مریض کی آنکھ کھل جاتی ہے۔

بنزوئیک ایسڈ
147
بنزوئیک ایسڈ کے بارے میں اکثر کتب میں یہ لکھا ہوا ہے کہ اس میں گاؤٹ (Gout)
کے حملہ کی ابتداء معدہ سے ہوتی ہے۔معدہ میں السر یا ہاضمہ کی خرابی کی وجہ سے درد ہوتا
ہے لیکن بعض اوقات معدہ میں گاؤٹ کی وجہ سے بھی درد ہوتا ہے۔اس کی تفصیل اس وقت
میرے علم میں نہیں کہ معدہ میں گاؤٹ کیسے ہوتا ہے۔غالبا معدہ میں پیدا ہونے والے فاسد
تیز ابوں میں یورک ایسڈ بھی ہو گا جو گاؤٹ پیدا کرنے والا ہے مگر معدہ میں بنز و ٹیک ایسڈ کے پیدا
ہونے کا کوئی قطعی ثبوت میرے علم میں نہیں۔ہاں یہ بعید نہیں کہ بنز و ئیک ایسڈ جب جوڑوں کی
دیگر جھلیوں میں گاؤٹ پیدا کر سکتا ہے تو یہ خون کی وساطت سے معدہ کے عضلات کو بھی متاثر
کرے اور گاؤٹ کی تکلیف کا آغاز وہیں سے ہو۔یہ درست ہو یا غلط، لیکن اکثر اسے بنزوئیک
ایسڈ کی علامت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔کلائی ،گھٹنوں ، پاؤں کے انگوٹھوں وغیرہ کی سوجن اور در دبنز و یک ایسڈ کی زیادتی
سے بھی ہو جاتی ہیں۔اسی طرح ریڑھ کی ہڈی میں دباؤ اور ٹھنڈک کا احساس اور زبان کا سوجنا
بھی بنز و ئیک ایسڈ کی علامات ہیں جو پکرک ایسڈ اور مرکری میں بھی پائی جاتی ہیں۔طاقت :
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی