بر برس Berberis Vulgaris
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
بر برس
149
36
بر برس ولگرس
BERBERIS VULGARIS
(Bar berry)
بر برس پہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والا پودا ہے۔اس کے تازہ پتوں کو تپ محرقہ کے
لئے استعمال کیا جاتا ہے۔بر برس کو عموم مد بھر میں استعمال کرتے ہیں اور اکثر ہو میو پیتھک
معالجین اسے صرف گردے کی تکلیفوں میں ہی دیتے ہیں حالانکہ یہ پتے کی پتھری اور جگر کی
گہری بیماریوں کے لئے بھی ایک مؤثر دوا ہے۔اگر جگر کی خرابی کی وجہ سے دل کی تکلیف ہو تو
وہاں بھی بر برس مفید ہوگی لیکن یہ براہ راست دل کا ٹانک نہیں ہے۔اول طور پر جگر کی خرابی کی دوا
ہے۔اگر جگر کی خرابی کی وجہ سے دل کی تکلیف ہو تو اسے بھی ٹھیک کر سکتی ہے۔جوڑوں کے درد میں بر برس اچھا اثر دکھاتی ہے۔اس کے استعمال سے جسم کے تیزابی
مادے بذریعہ پیشاب نکلنا شروع ہو جاتے ہیں اور جسم ہلکا ہو جاتا ہے۔جوڑوں کے درد میں کمی
آ جاتی ہے۔بر برس کے مریض کے نتھنوں میں اس طرح بے چینی اور خارش سی ہوتی ہے جیسے اندر
کوئی چیز رینگ رہی ہو۔اکثر بائیں نتھنے میں نزلہ بیٹھ جاتا ہے جو سخت ضدی ہوتا ہے۔منہ میں
خشکی سے زبان چپکتی ہے اور جلی ہوئی اور چھلی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔کبھی کبھی منہ میں دھنکی ہوئی
روئی کی طرح کا تھوڑا تھوڑا جھاگ دار تھوک پیدا ہوتا ہے جو منہ اور گلے کو تر نہیں کرسکتا۔کبھی زبان
پر چھالے بھی ہو جاتے ہیں۔مردوں کی پیشاب کی نالی جو خصیوں کے اندر مادہ منویہ کی نالی میں سے گزرتی ہے
اس میں درد کی لہریں دوڑتی ہیں جو گر دے اور مثانے کی تکلیف کے دوران زیادہ زور پکڑ
جاتی ہیں۔پیشاب کے بعد یہ احساس رہتا ہے کہ ابھی کچھ پیشاب باقی ہے اور انسان دیر
بر برس
150
تک اسے نکالنے کے لئے زور لگاتا رہتا ہے۔پیشاب میں
کبھی کبھی پیپ جیسی چیز یا ناک جیسا مادہ
اور کبھی سرخ ذرے شامل ہوتے ہیں اور پیشاب سخت متعفن ہوتا ہے۔کندھوں، بازوؤں ، ہاتھوں، ٹانگوں اور پاؤں میں اور ناخنوں کے اندر بہر دار درد اور
کمزوری بر برس کی خصوصی علامتیں ہیں۔بر برس کے دردوں کی خاص علامت یہ ہے کہ یہ ایک مقام سے سائیکل کے پہیہ کے
تاروں کی طرح چاروں طرف پھیلتے ہیں۔گردے کے درد کی بھی یہی عادت ہے کہ نیچے مثانہ کی
طرف بھی ٹیسیں چلتی ہیں اور اوپر کم اور جگر کی طرف بھی۔درد کی جواہریں نیچے اترتی ہیں وہ مردوں
کے خصیوں کی طرف جانے والے اعصابی ریشوں کے راستے خصیوں میں بھی محسوس ہوتی ہیں۔اکثر ایسے مریض کو پیشاب کی حاجت بیٹھے بیٹھے اگر نہ بھی محسوس ہو تو کھڑا ہوتے ہی یا چلنے پر
پیشاب کی سخت حاجت ہوتی ہے جس کا روکنا مشکل ہوتا ہے۔اگر مریض مردانہ یورینل
(Urinal) یا کموڈ (Commode) میں کھڑا ہو کر پیشاب کرے تو پیشاب کا بڑا حصہ خارج
ہونے کے باوجود پیشاب کی پتیلی دھار ختم ہونے میں ہی نہیں آتی اور یوں لگتا ہے کہ گردہ مسلسل
پیشاب بنائے چلا جا رہا ہے۔بربرس میں پیشاب کی تکلیف کی جو علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ان میں کبھی پیشاب زیادہ
اور پتلا ہو جاتا ہے اور کبھی کم اور گاڑھا ہو کر بہت بد بودار ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں بہت فاسد
مادے موجود ہوتے ہیں۔پیشاب کی زیادتی یا پیشاب کی کمی یہ دونوں علامتیں بربرس میں پائی
جاتی ہیں۔اگر پیشاب زیادہ آئے تو گر دے صاف ہو جاتے ہیں اور بد بو وغیرہ ختم ہو جاتی ہے۔پیشاب بہت کم ہو جائے تو بہت گہرے رنگ کا تھوڑا پیشاب آئے گا جو سخت بدبودار ہوتا ہے۔جب پیشاب کم ہو تو پیشاب کی نالی میں کچھ کچھ جلن ہوتی رہتی ہے۔پر برابر یوا(Pereira Brava) کا گردے کا درد عموماً ایک رخ پر چلتا ہے۔اکثر گر دے
کے نیچے ر ان کی طرف اترتا ہے لیکن بر برس میں دردخواہ گردے میں ہو یا پتے میں، چاروں طرف
ھیلتا ہے۔اس علامت کے ساتھ پتے کی درد میں بر برس بہت مؤثر ہے۔ہفتہ دس دن کے اندر
ہی پتے کی پتھریاں ٹوٹ ٹوٹ کر فضلے کے ساتھ خارج ہونے لگتی ہیں۔
بر برس
151
بر برس میں وجع المفاصل (Rheumatism) یعنی عام بڑے جوڑوں کے درد سے زیادہ
گاؤٹ (Gout) یعنی ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں کے جوڑوں کے درد کی علامت پائی جاتی ہے۔پنجوں اور ہاتھوں کی انگلیوں وغیرہ میں جو درد ہوتے ہیں ان کا بنزوئیک ایسڈ (Benzoic Acid)
کی طرح بر برس سے بھی گہرا تعلق ہے۔کولہوں یا ٹانگ کا دردکھڑے ہونے پر شروع ہو جاتا ہے
اور تھوڑا سا چلنے سے ہی ٹانگ درد سے بھر جاتی ہے۔پاؤں میں بھی خصوصاً ایڑیوں اور تلووں میں
تکلیف ہوتی ہے۔نقرس Gout) کے دردوں میں بعض دفعہ بنزوئیک ایسڈ ، بر برس کا بہترین متبادل
ثابت ہوتا ہے۔ان دونوں دواؤں کو ادل بدل کر بھی دیا جا سکتا ہے۔بر برس کے بارے میں اچھے ہومیو پیتھک معالجین بتاتے ہیں کہ جگر کی خرابی کے
نتیجہ میں اگر دل کمزور ہو تو یہ پہلے جگر ٹھیک کرتی ہے پھر دل بھی خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔اگر جسم
میں
کہیں تیزابی مادے اور یوریا وغیرہ جمع ہو جائیں تو یہ دوا ان کو وہاں سے ہلاتی رہتی ہے اور خون
میں شامل کرتی ہے پھر ان کو گردوں کے ذریعہ باہر نکال دیتی ہے۔خون میں تیزابی مادے شامل ہو
جائیں تو وقتی طور پر دل بھی متاثر ہو سکتا ہے اور جب تک یہ تیزابی مادے خارج نہ ہو جائیں دل
میں احساس رہتا ہے ورنہ اس دوا کا براہ راست دل کی بیماریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اگر بر برس
کے استعمال کے دوران دل پر برا اثر پڑے تو مریض کو زیادہ پانی پلانا چاہئے تا کہ پیشاب زیادہ آئے
اور فاسد مادے اور تیزاب پیشاب کے ذریعہ تیزی سے خارج ہوں اور دل کو تنگ نہ کریں۔تشیخ کے دوران بر برس کے مریض کی بے اختیار چینیں نکل جاتی ہیں۔بر برس کے
نقرس کے درد حرکت سے بڑھتے ہیں۔مریض زمین پر آہستہ آہستہ پاؤں رکھتا ہے اور اس کی
تکلیف دور ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔سر کے اوپر کسی چیز کے لیٹنے کا احساس ہوتا ہے۔گلونائن میں بھی سر پر پٹی
بندھی ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ٹوپی اور بند کالر نا قابل برداشت ہوتے ہیں لیکن بر برس
میں سر پر کچھ بھی نہ ہو پھر بھی کچھ بندھے ہونے کا احساس ہوتا ہے۔سورائینم کے مریض کی
بر برس
152
طرح بر برس کے مریض کو بھی بھوک کے دورے پڑتے ہیں۔بر برس کی دردوں کی ایک علامت یہ ہے کہ جیسے کسی نے چاقو گھونپ دیا ہو خصوصاً
جگر اور پتے دونوں میں یہ چا تو گھونپنے کا سا احساس ہوتا ہے۔اس کی دردیں ماؤف جگہ سے
پھلجڑی کی طرح چاروں طرف پھیلتی ہیں۔بر برس میں یرقان بھی پایا جاتا ہے اور اجابت کا رنگ بدل کر مٹی کی طرح ہو جاتا ہے۔ایسی صورت میں کارڈووس میریانس (Cardus Marianus) بھی ساتھ ملا کر دینی فائدہ مند
ہوتی ہے اور اس کا کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ یہ دونوں ایک دوسرے کی مددگار ہو جاتی ہیں۔میں
جگر کی تکلیف میں مدد نکچر دیتا ہوں جبکہ گردے کی تکلیف اور گاؤٹ وغیرہ میں 30 طاقت میں
بھی دی جاسکتی ہے۔بر برس اور کارڈووس دونوں کے مزاج ملتے ہیں۔گردے کی شدید درد اور پتھری کے لئے بر برس مفید ہے لیکن یہ کچھ لمبا عرصہ کھلانی
پڑتی ہے تا کہ پتھری رفتہ رفتہ کھل کر باہر آ جائے لیکن اگر پتھری اگزالک ایسڈ کی ہوگی تو بر برس فائدہ
نہیں دے گی بلکہ کلیتا بے اثر ہوگی۔اگزالک ایسڈ کی پتھری Oxalates سے بنتی ہے اور وہ بہت
سخت ہوتی ہے اور ایک خاص قسم کی شعاؤں سے اس کا علاج ہوتا ہے۔میرے تجربہ کے مطابق
سلیشیا اور کلکیر یا فلور x 6 ملا کر کچھ عرصہ کھلایا جائے تو یہ رفتہ رفتہ اس پتھری کو بھی گھلا دیتی ہیں۔بر برس کی ایک علامت یہ ہے کہ منہ میں کوئی چیز چپکنے کا احساس رہتا ہے۔جھاگ کی
طرح چپکنے والا تھوک بنتا ہے۔زبان پر بہت باریک باریک دانے نکل آتے ہیں اور زبان
زخمی ہو جاتی ہے۔صبح کے وقت متلی محسوس ہوتی ہے اور سینے میں جلن بھی۔بر برس میں حرکت کرنے اور کھڑے ہونے سے ٹانگوں میں درد کے ساتھ پیشاب کی
تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے۔دافع اثر دوائیں : کیمفر۔بیلاڈونا۔کیمومیلا
طاقت : مدرانکچر (0)