بوریکس Borax

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

بوریکس
155
38
بوریکس
BORAX
( پھول کیا ہوا سہا گہ )
بوریکس کو ایلو پیتھک طریقہ علاج میں آنکھوں کی تکلیفوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس
کے علاوہ گلے کی تکلیفوں میں اسے شہد کے ساتھ ملا کر دیتے تھے۔ہومیو پیتھک طریق علاج میں
بوریکس زیادہ وسیع الاثر دوا ثابت ہوتی ہے اور عورتوں کی بعض گہری امراض میں بھی بہت اچھا اثر
دکھاتی ہے۔دودھ پلانے والی عورتوں کے منہ میں زخم اور چھالے بن جائیں اور ان کے
بچے بھی اس بیماری سے متاثر ہوں تو ان کے لئے یہ بہترین دوا ہے۔بوریکس میں زخم اور چھالے
بنے کا رجحان عام ہوتا ہے۔زبان پر بھی سرخ اور دکھن پیدا کرنے والے آبلے سے بن جاتے
ہیں۔بوریکس کا مزاج رکھنے والی عورتوں میں بہت گرم اور جلن پیدا کرنے والا لیکور یا بہت زیادہ
مقدار میں بہتا ہے۔اس بیماری میں مبتلا اکثر عورتیں بانجھ پن کا شکار ہو جاتی ہیں۔جب تک ان
کا علاج بوریکس سے نہ کیا جائے بچہ پیدا نہیں ہوتا۔اس لئے اس علامت کو بانجھ پن کا علاج
کرتے وقت پیش نظر رکھنا چاہئے۔بوریکس اس میں بے مثل دوا ہے۔بوریکس کی مریضہ کو حیض
وقت سے پہلے اور بہت کثرت سے آتا ہے۔اس دوران پیٹ میں شدید درد ہوتا ہے جو کمر کے
پیچھے تک جاتا ہے۔کالی کھانسی میں بھی بور ٹیکس ایک مفید دوا سے تشنجی کھانسیوں میں اکثر اچھا اثر دکھاتی
ہے۔اس میں کھانسی کا دورہ انتہائی شدت سے ہوتا ہے۔چھاتی کے اندر سے کھڑ کھڑاہٹ کی آواز
آتی ہے۔سینے میں درد اور سوئیاں چھنے کا احساس ہوتا ہے۔پاؤں کے تلوؤں میں بھی سوئیاں
چھتی ہیں۔

بوریکس
156
بور میکس کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ نیچے کی طرف حرکت کرتے ہوئے خوف
محسوس ہوتا ہے۔اگر بچے کو کھٹولے میں اتارا جائے تو وہ گھبراہٹ محسوس کرتا ہے اور خوفزدہ ہو کر
چیختا ہے۔یہ علامت صرف بچوں میں ہی نہیں بڑوں میں بھی پائی جاتی ہے۔لفٹ سے نیچے
اترتے ہوئے گھبراہٹ ہوتی ہے یا کاراونچائی سے نیچے ڈھلان پر آ رہی ہو تو دل بیٹھنے لگتا ہے۔آوازوں سے زورد حسی پائی جاتی ہے۔مریض کسی اچانک شور اور دھماکے کی آواز سے گھبرا جاتا
ہے۔اس دوا میں گلا بیٹھنے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔بوریکس کے تمام اخراجات میں گرمی پائی
جاتی ہے۔آنکھ سے بھی گرم پانی بہتا ہے لیکن اس میں جلن نہیں ہوتی بلکہ نزلاتی علامات نمایاں
ہوتی ہیں۔آنکھوں کے گروں میں بھی مفید ہے۔ناک میں مواد خشک ہو کر جم جاتا ہے جواکثر
سبزی مائل ہوتا ہے۔بوریکس کے مریضوں کا معدہ خراب ہو تو زیادہ ہوا پیدا ہونے کے علاوہ قے کا رجحان
ہوتا ہے جو ایک دفعہ شروع ہو جائے تو رکنے میں نہیں آتی۔سبزی مائل کھٹا مواد خارج ہوتا ہے۔اعصابی تھکاوٹ کی وجہ سے رات کو پسینہ آتا ہے۔اگر کسی بیماری کے نتیجہ میں جنسی طاقتیں جواب
دے جائیں تو ان کے لئے بھی بوریکس بہت کارآمد دوا ہے۔پلوریسی (یعنی ذات الجنب ) میں بوریکس کی علامتیں برائیونیا سے ملتی ہیں۔اگر
برائیو نی فائدہ نہ دے یا ایک مقام پر رک جائے تو بوریکس اس کے اثر کو آگے بڑھاتی ہے۔مرگی
میں بھی بوریکس کو مفید دوا سمجھا جاتا ہے۔اس کی تکلیفیں گرمیوں میں بڑھ جاتی ہیں۔مددگار دوائیں برائیو نیا۔سلفر -
کلکیریا کار
دافع اثر دوائیں : کیمومیلا۔کافیا
غیر مطابقت ایسیٹک ایسڈ۔وینی گر ( سرکہ )۔شراب
طاقت : 30

آج 10 میں سے 10 باقی