بووسٹا Bovista
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
بووسٹا
157
39
بووسٹا
BOVISTA
بووٹا کو عام انگریزی میں Puff - Ball بھی کہتے ہیں۔یہ روایتا بچوں کے ایگزیما
میں استعمال ہوتی رہی ہے۔ایسے مریض جنہیں ایگزیما ہو اور خون بہنے کا رجحان ہو اور وہ
کچھ ہکلاتے بھی ہوں تو ان کے لئے یہ ایک بہت اعلیٰ دوا بتائی جاتی ہے۔عام انسانوں کے
مقابل پر اس کے مریضوں کا دم لکڑی کے دھوئیں سے بہت زیادہ گھٹتا ہے۔اگر دھواں ادھ جلے
کوئلے کا ہو تو اس سے ہر انسان کے خون میں کاربن مونو آکسائیڈ (Carbon MonoOxide)
شامل ہو کر اسے گہری نیند سلا دیتی ہے۔یہ نیند صحت مند نہیں ہوتی بلکہ اس زہر کے مہلک اثر سے
آتی ہے۔اگر فوری طور پر اس کا علاج نہ ہو اور مریض کو ایسے کمرے سے کھلی ہوا میں باہر نہ لے جایا
جائے تو اکثر اس کی یہ میٹھی نیند سے موت سے ہم آغوش کر دیتی ہے۔ساری جلد کا رنگ نیلا پڑ
جاتا ہے۔کار بو ویج اور آرنیکا 30 طاقت میں ملا کر دینا اس کا فوری کامیاب علاج ہے لیکن بعض
کتابوں میں بو وسٹا کو بھی اس تکلیف کے ازالے کے لئے ایک اچھی دوا بتایا گیا ہے۔بووسٹا میں منہ اور ناک کے کناروں پر زخم بن جاتے ہیں اور زخموں پر ایک پتلے
چھلکے کی طرح تہہ آ جاتی ہے۔نیٹرم میور میں بھی یہ علامت ہے لیکن اس کے زخموں میں کچا پن
پایا جاتا ہے اور کوئی تہ نہیں جمتی۔بوسٹا میں نزلاتی مواد کوکس (Coccus) کی طرح
دھاگے دار ہوتا ہے۔ناک اور مسوڑھوں سے خون بہتا ہے۔سر کی جلد میں کھجلی کے ساتھ
دماغ میں بھی مبہم سی درد کا احساس رہتا ہے۔بوسٹا میں تنگ کپڑوں سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔کوئی چیز بھی کسی ہوئی ہو تو اس سے تکلیف ہوتی ہے۔یہ علامت لیکیس میں بھی ہے۔
بووسٹا
158
بودسٹا میں دو حیضوں کے درمیان کسی وقت اسہال لگ جاتے ہیں۔حیض کا خون
اکثر وقت سے پہلے اور بہت کھلا آتا ہے۔جس کے بعد سبزی مائل گاڑھے لیکوریا کی شکایت بھی
پیدا ہو جاتی ہے۔بعض دفعہ دو حیضوں کے درمیان ہلکا سا خون جاری ہوتا ہے یا داغ لگنے لگتا ہے۔پیٹ کے درد کو آگے جھکنے سے آرام ملتا ہے اور ناف کے اردگرد در دزیادہ ہوتا ہے۔بعض دفعہ قولنج
کے دورے کے ساتھ پیشاب میں سرخی آ جاتی ہے۔اس کی ایک علامت یہ ہے کہ درد قولنج میں
کھانے سے کچھ افاقہ ہوتا ہے۔بووسٹا میں بغل کے پسینہ سے پیاز کی بو آتی ہے۔ہاتھوں کی پشت پر ایگزیما ہو جاتا
ہے۔جذبات کی شدت اور ہیجانی کیفیت سے جلد کی علامات پر بداثر پڑتا ہے۔بوسٹا میں جلد پر
دباؤ ڈالنے سے گڑھا سا بن جاتا ہے جو کافی دیر تک رہتا ہے۔جلد کی تکلیفیں گرمی سے بڑھتی ہیں۔یرانی چھپا کی میں اگر رسٹاکس پورا فائدہ نہ دے تو بووٹ مکمل شفاء کا موجب بن سکتی
ہے۔کلکیر یا، رسٹاکس ، سپیا اور سی سی کیوٹا (Sicicuta) سے موازنہ کر کے دیکھیں۔ان سے
موازنہ کرنا طبیب کے لئے اس کو بہتر سمجھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔بعض کتابوں میں 3 سے
6 طاقت تجویز کی گئی ہے لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ 30 طاقت روز مرہ کے استعمال میں بہترین کام آتی
ہے۔اس کے مریض کو بعض دفعہ بغیر ایگزیما کی علامتوں کے مقعد میں بہت کھجلی ہوتی ہے اور
سارے جسم پر پھنسیاں بھی نکل آتی ہیں۔صبح اٹھنے پر چھپا کی ہو جاتی ہے جس میں نہانا بہت مضر
ثابت ہوتا ہے۔بو وسٹا کوکول تار کا ایک اچھا تریاق بتایا جاتا ہے۔