برائیونیا Bryonia alba
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
برائیونیا
161
41
برائیو نیا ایلیا
BRYONIA ALBA
برائیو نیا ایلبا جنگلی درختوں اور جھاڑیوں پر چڑھنے والی ایک خودرو بیل ہے جس کی جڑ
نہایت زہریلی اور کڑوی ہوتی ہے۔اس کو پیس کر ہو میو پیتھی پوٹینسی میں دوا بنائی جاتی ہے۔برائیونیا کا انسانی جسم کے اکثر اہم اعضاء سے تعلق ہے۔جن میں پھیپھڑے، جگر اور دل شامل
ہیں۔ان کی بیرونی جھلیوں پر برائیونیا زیادہ اثر انداز ہوتی ہے مگر جگر کے معاملہ میں زیادہ گہرا
اثر رکھتی ہے۔اسی طرح بعض دفعہ پھیپھڑوں کی گہری بیماریوں مثلاً نمونیہ اور اس کے بداثرات
میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے لیکن تپ دق اور دوسری لمبی چلنے والی بیماریوں میں برائیو نیا اکیلی
فائدہ مند نہیں بلکہ دوسری زیادہ گہری دواؤں کی مددگار بن جاتی ہے۔برائیو نیا عضلات کے علاوہ انتڑیوں کی جھلیوں پر بھی اثر رکھتی ہے۔برائیو نیا کا مریض
اکثر قبض کا شکار ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ اسے سخت پیچش بھی شروع ہو جاتی ہے۔جس میں خون
شامل ہوتا ہے۔خشکی کی وجہ سے انتڑیاں جگہ جگہ سے پھٹ جاتی ہیں اور سخت تکلیف دہ کھلی پیچش
لگ جاتی ہے۔اگر مریض میں برائیو نیا سے ملتی جلتی علامات پائی جائیں تو پیچش میں یہ فوری اثر
رکھنے والی دوا ہے۔بعض ہو میو پیتھک ڈاکٹر ز نے اپنی کتب میں برائیو نیا کے بارے میں یہ تاثر دیا
ہے کہ یہ کمزور، ڈھیلے ڈھالے اور جلد تھک جانے والے عضلاتی ریشوں کی دوا ہے
حالانکہ یہ درست نہیں۔برائیو نیا مضبوط ، طاقتور عضلاتی ریشوں کی بھی بہترین دوا ہے۔برائیونیا کے لئے ہر گز یہ شرط نہیں کہ ریشے کمزور ہوں گے تو یہ اثر کرے گی۔سارے جسم
کے عضلات میں درد ملیریا کے بخار میں پیدا ہونے والے درد کے مشابہ ہوتا ہے۔یہ
برائیونیا
علامت برائیو نیا میں نمایاں طور پر پائی جاتی ہے۔162
بعض لوگوں کو ایسی بیماریاں لگ جاتی ہیں جن کے نتیجہ میں ان میں چلنے پھرنے کی
سکت نہیں رہتی۔ان میں عام کمزوری نہیں ہوتی لیکن کچھ عرصہ چلنے سے جسم بھاری محسوس ہوتا
ہے اور یہی بھاری پن گہرے درد میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ٹانگیں بے جان ہو جاتی ہیں۔ایسے
مریضوں میں برائیو نیا بہت مفید ہے لیکن اسے مستقل دینا پڑتا ہے۔لمبی سیر پر جانے سے پہلے یا
سخت کھیلوں کے آغاز پر ہی برائیو نیا 200 آرنیکا کے ساتھ ملا کر استعمال کی جائے تو بہت
فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔بعض اوقات عورتوں میں بچے کی پیدائش کے بعد ٹانگ سوج جاتی ہے اسے White Leg
کہتے ہیں۔غالباً خون کے جمنے کے نتیجہ میں خون کا Clot بن کر خون کا دوران رک جاتا ہے۔بعض خواتین کا یہ مرض پرانا ہو جائے اور وہ معذور ہو جائیں اور کوئی علاج نہ ہو سکے اور ٹانگوں پر
نیلے اور کالے دھبے بننے لگ جائیں اور ویری کو ز و نیز کی علامتیں ظاہر ہو جائیں تو بیماری کے اس
درجہ تک پہنچنے کے بعد آرنیکا اور برائی اونیا ملا کر دینا بھی کوئی فائدہ نہیں دے سکتا۔ہاں ان کے
علاوہ ایسکولس 30 میں دی جائے تو بہتر نتائج ظاہر ہوتے ہیں۔اگر یہی تکلیف بائیں طرف ہو تو
آرنیکا 200 طاقت کو کیس 200 طاقت سے ملا کر دیا جائے اور ساتھ ہی ایسکولس 30 بھی۔برائیو نیا کو کسی مستقل اثر رکھنے والی دوا مثلاً سلفر، لائیکو پوڈیم کے ساتھ ادل بدل کر دیا
جائے تو مزمن بیماریوں کو بھی جڑ سے اکھیڑ سکتی ہے۔جگر کی گہری بیماریوں میں حسب ذیل نسخہ
بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے۔برائیو نیا 200 دن میں ایک دو بار اور سلفر 30 دن میں 3 دفعہ
روزانہ۔اس کے ساتھ کارڈووس میر یانس مدر ٹنکچر کے چند قطرے پانی میں ملا کر دن میں 3 دفعہ
دی جائے۔Hepititis B میں بھی یہ بہت اچھا نسخہ ثابت ہوا ہے۔یہی نسخہ جگر کے کینسر
میں بھی بہت مفید ہے۔بعض ایسے مریض تجربہ میں آئے ہیں جن کو ڈاکٹروں نے قطعی طور
پر جگر کا کینسر تشخیص کیا اور ہر قسم کی ریڈی ایشن (Radiation) اور دواؤں کے استعمال
برائیونیا
163
کے بعد لاعلاج قرار دے دیا۔جب یہ سمجھا کہ اب دو تین دن کے مہمان ہیں تو انہیں ہسپتال
سے فارغ کر کے گھر بھجوا دیا گیا۔اس وقت جب اسی نسخہ سے ان کا علاج کیا گیا تو تین دن میں
مرنے کی بجائے تین دن میں صحت کے آثار واپس لوٹ آئے جس کی پہلی علامت یہ ظاہر ہوئی
کہ پیاس اور بھوک جو بالکل مٹ چکی تھی از سرنو بحال ہونے لگی۔جگر کے بہت سے دوسرے
مریضوں نے بھی اس نسخے سے استفادہ کیا ہے اور ابھی تک بقید حیات ہیں۔)
بعض اوقات جگر کی امراض تلی میں منتقل ہو جاتی ہیں خصوصاً مزمن ملیریا میں ایسا ہوتا
ہے۔پہلے جگر خراب ہوتا ہے پھر تلی پھول جاتی ہے۔ایسے مریضوں کو کارڈ ووس میر بانس کے
علاوہ سیا نوٹس (Ceanothus) در سنیچر میں دینی چاہئے۔سیا نوتھس تلی کی بہترین دوا ہے۔بعض دفعہ ایسے مریضوں کے پیٹ پھول جاتے ہیں، تلی اور جگر کی جگہ پر سوزش اور ان میں تحقیق
پیدا ہو چکی ہوتی ہے۔ایسے مریضوں کا علاج جگر ی مندرجہ بالا ادو ی اور سیا نٹس سے کرتے ہیں۔اللہ کے فضل سے دو تین مہینے کے اندر اندر حیرت انگیز طور پر شفا ہو جاتی ہے یہاں تک کہ پیٹ اپنے
پہلے حجم پر واپس لوٹ آتا ہے اور دبانے سے بھی تکلیف کا احساس نہیں ہوتا۔جن علاقوں میں ملیریا
کثرت سے ہوتا ہے وہاں یہ تکلیفیں عام ہوتی ہیں۔وہاں یہی نسخہ استعمال کرنا چاہئے۔ہر حرکت سے درد اور بیمار حصہ کی تکلیف کا بڑھنا برائیو نیا کا خاصہ ہے۔اس کی
رسٹاکس سے بھی کچھ مشابہت ہے۔رسٹاکس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آرام کرنے سے درد
بڑھتا ہے اور حرکت سے کم ہو جاتا ہے۔یہ بات بعینہ درست نہیں۔رسٹاکس کا مریض جب چلتا
ہے تو گوشروع میں اس کا درد بڑھتا ہے اور کچھ چلنے کے بعد آرام محسوس ہوتا ہے مگر اس دوران
در دکلیتًا رفع نہیں ہوتا بلکہ کھڑے ہونے پر یا آرام کرنے پر پہلے سے بھی بڑھ کر تکلیف محسوس
ہوتی ہے۔برائیو نیا کا مریض دو چار دن مسلسل آرام کرے تو اسے افاقہ ہو جاتا ہے لیکن رسٹاکس
کا مریض آرام کرے تو درد اور بڑھتا چلا جائے گا۔
برائیونیا
164
اکثر وہ تکلیفیں جو سردی کے موسم کے ختم ہونے کے بعد گرمیوں کے آغاز میں شروع
ہوتی ہیں ان میں برائیو نیا بہت کام آتی ہے۔اس تبدیل ہوتے ہوئے موسم میں عموماً نمونیہ بہت
کثرت سے ہوتا ہے کیونکہ جب اچانک گرمی آتی ہے تو جسم کا بیرونی حصہ تکلیف محسوس کرتا ہے
لیکن اندرونی حصہ ابھی اس تبدیلی کا عادی نہیں ہوتا اس لئے یکدم گرم کپڑے اتار دینے سے کئی
قسم کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں جو براہ راست گرمی سے نہیں بلکہ گرمی میں ٹھنڈ لگنے سے بڑھتی
ہیں۔ایسے موسم کے نمونیہ کے لئے برائیو نیا بہترین دوا ہے۔برائیو نیا کی علامات والانمونیا اکثر
دائیں پھیپھڑے میں ہی رہتا ہے۔دائیں سے بائیں حرکت نہیں کرتا۔لائیکو پوڈیم کا نمونیہ دائیں
سے شروع ہو کر بائیں پھیپھڑے کو بھی متاثر کرتا ہے اور وہاں ٹھہر جاتا ہے۔برائیونیا میں تکلیفیں اوپر
سے نیچے کی طرف بھی حرکت کرتی ہیں اور رفتہ رفتہ پھیپھڑوں کے نچلے حصہ میں منتقل ہو جاتی ہیں اور
وہاں جا کر مقام بنا لیتی ہیں۔برائیونیا چونکہ مزمن بیماریوں کی دوا نہیں ہے اس لئے بیماری کی اس
حالت میں اور دوائیں دینی پڑتی ہیں۔کالی کا رب ان میں سے ایک نمایاں دوا ہے جو پھیپھڑوں کے
نچلے حصے سے تعلق رکھتی ہیں۔آرسنک آئیوڈائیڈ اور کالی آئیوڈائیڈ بھی مفید ہیں۔اگر تپ دق کی وجہ سے پھیپھڑوں پر داغ پڑ جائیں اور سوراخ ہو جائیں تو مر کسال
اور کالی کا رب دینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ایک خاتون کے پھیپھڑوں میں سل کے نتیجہ میں
سوراخ ہو گئے تھے اور ڈاکٹروں کے نزدیک ان کا کوئی علاج نہیں تھا۔جب ہومیو پیتھک طریق پر
ان کا علاج مرکسال 200 اور کالی کا رب 30 سے کیا گیا تو چند مہینوں میں وہ بالکل صحت یاب ہو
گئیں۔جب ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایکسرے لیا تو ان سوراخوں
کا نام ونشان بھی نہیں تھا۔وہ
یہ یقین کرنے کے لئے تیار نہیں تھے کہ یہ وہی مریضہ ہیں۔ہو میو پیتھی دوائیں جب اثر دکھاتی ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم کو
کتنی عظیم دفاعی طاقتیں عطا فرمائی ہوئی ہیں جن کا ڈاکٹروں کو ابھی تک بہت باریک ریسرچ
برائیونیا
165
کے باوجود پتہ نہیں چل سکا۔ان عظیم دفاعی طاقتوں کا جسم کی کیمسٹری سے گہرا تعلق ہے مثلاً جگر کو
یہ پیغام ملتا ہے کہ فلاں بیماری سے مقابلہ کرنے کے لئے فلاں کیمیکل کی ضرورت ہے، وہ پیدا
کرنا شروع کر دو۔کسی اندھے ارتقائی عمل سے تو یہ ممکن نہیں۔یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اتنی گہری
باتیں اتفاقاً ایک طویل ارتقا کے عمل سے خود بخود ایک مضبوط اور مربوط نظام بن کر جسم کا حصہ بن
جائیں اور ایسی قطعیت کے ساتھ کام کریں کہ ان کے باریک مخفی اسرار کبھی مٹ نہ سکیں۔اگر کسی
کی صحت اچھی ہو تو روایتی علاج کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی اور نظام دفاع از خود بیماریوں سے
نپٹ لیتا ہے لیکن اگر طبعی نظام دفاع از خود مقابلے کے لئے تیار نہ ہو تو ہومیو پیتھک دوا اس کو
متحرک کر دیتی ہے۔سادہ زندگی گزارنے والے لوگ جو محنت کش ہوتے ہیں وہ اکثر امیر لوگوں
کی بڑی بڑی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں کیونکہ ان کے جسم کے اندر ہر وقت ایک دفاعی نظام
ان کی حفاظت کا انتظام کرتا ہے۔حالانکہ وہ اسی فضا میں سانس لیتے ہیں اور اسی علاقہ میں رہتے
ہیں جہاں رہنے والے دوسرے لوگ
کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔جسم کا دفاعی نظام
خدا تعالیٰ کے وجود اور اس کی عظمتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ہومیو پیتھک معالجین کو اس پر بھی
غور وفکر کرنا چاہئے کیونکہ یہ نظام اس عظیم الشان نظام کی خوبیوں کو اجاگر کرتا ہے اور انہیں ایک
روشن حقیقت کے طور پر سامنے لے آتا ہے۔برائیونیا کے مریض جوڑوں کے دردوں میں گرمی سے آرام محسوس کرتے
ہیں۔کھانسی عموماً حرکت اور شور کی وجہ سے زیادہ ہو جاتی ہے اور بیلا ڈونا کی علامتیں
دکھائی دیتی ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ برائیو نیا میں بیلاڈونا کا اچانک پن نہیں ہے۔برائیونیا
میں آہستہ آہستہ تکلیفیں بڑھتی ہیں اور آخر اتنی شدت اختیار کر لیتی ہیں کہ ہر قسم کی
حرکت ، آواز اور شور سے تکلیف ہونے لگتی ہے اور پھر ایسا مریض تیمارداری کے
لئے آنے والوں کو بھی نا پسند کرتا ہے اور چڑنے لگتا ہے۔اس غصہ اور چڑ چڑاہٹ کی وجہ
یہ ہے کہ مریض کو ہر حرکت سے تکلیف ہوتی ہے۔منہ کی حرکت سے بھی اسے تکلیف ہوتی
ہے اور وہ بولنا نہیں چاہتا اور وہ کمزوری بھی محسوس کرتا ہے۔اگر ایسے مریض کو نمونیہ ہو یا
برائیونیا
166
سر میں درد ہو تو اسے ہرگز بلانا نہیں چاہئے۔وہ ایک غنودگی کی کیفیت میں رہتا ہے۔اگر
مرض لمبا ہو جائے تو مستقل بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے لیکن حرکت کرنا اور بولنا بالکل فائدہ
نہیں دیتے۔برائیونیا کے مریض کے سر درد کو سردی سے آرام آتا ہے۔درد عموماً سر کے پچھلے
حصہ میں یا ماتھے میں ہوتا ہے۔پیاس کی شدت بھی برائیونیا کی نمایاں علامت ہے،
مریض بہت ٹھنڈا پانی پسند کرتا ہے۔پانی پی کر اسے سکون ملتا ہے لیکن تھوڑی دیر میں ہی
دوبارہ پیاس بھڑک اٹھتی ہے۔بہت زیادہ پانی کی پیاس برائیونیا کی یاد دلاتی ہے۔لیکن
برائیو نیا میں بعض صورتوں میں پیاس بالکل غائب بھی ہو جاتی ہے۔معدہ میں سوزش ہوتی
ہے۔منہ خشک ہو جاتا ہے اور زبان لکڑی کی طرح اکڑ جاتی ہے مگر پیاس بالکل نہیں ہوتی۔اس وقت زبان پر زردی مائل نہ جمنے لگتی ہے۔یہ اولا سیمیم کی خاص علامت ہے جو شاذ کے
طور پر برائیونیا میں بھی ظاہر ہوتی ہے۔کینٹ نے بھی یہی لکھا ہے کہ برائیونیا میں بعض
اوقات پیاس بالکل ختم ہو جاتی ہے۔برائیونیا کے چکر کانوں میں خرابی کی وجہ سے اور حرکت کرنے سے آتے
ہیں۔گاڑی یا سمندری جہاز میں جو چکر آتے ہیں اور متلی ہوتی ہے ایسے مریضوں کے لئے
فوری علاج کی خاطر بعض نسخے استعمال کئے جاسکتے ہیں جو بہت مفید ہیں۔ایسے موقعوں پر
نسخوں کی ضرورت اس لئے پیش آتی ہے کہ ہر مریض سے انفرادی طور پر علامت پوچھنا
بسا اوقات ممکن نہیں ہوتا۔اس نسخہ میں برائیو نیا کا کولس ، نکس وامیکا اور اپی کاک شامل
ہیں۔کا کولس کا تعلق بھی کانوں کی خرابی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے چکروں سے ہے
جن میں یہ سب سے گہری دوا ہے۔دراصل کان کی خرابی کے چکروں میں برائیو نیا اور
کا کولس مشابہ ہیں۔کان کی درمیانی ٹیوبوں میں ایک مائع موجود رہتا ہے جو ذرا بھی
حرکت کرے تو اعصاب کے ذریعہ دماغ تک اس حرکت کی اطلاع پہنچتی ہے اور توازن یا
عدم توازن کا احساس پیدا ہوتا ہے۔مسلسل بدلنے والی حرکت سے چکر آنے لگتے ہیں۔اگر حرکت کی وجہ سے تکلیف ہو یا کان کی ایسی بیماری ہو جس سے اس مائع کے اردگرد جو
برائیونیا
167
احساس کی جھلیاں ہیں۔وہ غیر معمولی طور پر حساس ہو جا ئیں تو اس کے نتیجہ میں جو چکر
آتے ہیں ان کا علاج برائیو نیا اور کا کولس سے کیا جاتا ہے۔فرق یہ ہے کہ برائیونیا میں
کان کی سوزش کے نتیجہ میں حرکت سے چکر آتے ہیں لیکن کا کولس میں حرکت سے چکر
اعصابی خرابی کی وجہ سے آتے ہیں۔جہاں ظاہری طور پر کان میں کوئی مستقل خرابی نہ ہو
اور پھر بھی چکر آ ئیں وہاں کا کولس مفید ہے۔جہاں انفیکشن اور چکر ہوں وہاں برائیو نیا
برائیونیا
بہتر ہے۔برائیونیا کالے موتیے میں بھی مفید ہے لیکن اگر پیاس مفقود ہو تو بہتر دوا
جلسیمیم ہے۔یہ بھی اعصابی چکروں کی اچھی دوا ہے مگر برائیو نیا کا دائرہ زیادہ وسیع
ہے جو مختلف جھلیوں پر اور کسی حد تک اعصاب پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔کالے موتیے کا
زیادہ تعلق اعصاب سے ہے۔برائیو نیا اور جلسیمیم کے ساتھ کلکیر یا فاس 6x اور
کالی فاس 6x میں دی جائیں تو بہت مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔بعض اوقات برائیو نیا دینے
کے بعد پیاس غائب ہو جاتی ہے اس وقت جلسییم دی جاسکتی ہے اور ان دونوں کو ایک
دوسرے کے بعد استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ دوائیں سردرد کے لئے بھی اچھی ہیں لیکن
جلسیمیم کے سردرد میں ٹھنڈی ہوا سے تکلیف بڑھتی ہے اور برائیو نیا کے سردرد میں ٹھنڈ
سے آرام آتا ہے۔ویسے جلسیمیم میں سردی و گرمی کا فرق لازم نہیں کیونکہ جب درد بڑھ
جائے تو اس پر سردی یا گرمی کا کوئی اثر ظاہر نہیں ہوتا۔برائیو نیا کا سر در دلا زما گدی ، ماتھے یا
آنکھوں میں اپنا مقام بناتا ہے۔اگر آنکھوں میں ٹھہر جائے تو بہت شدت اختیار کر لیتا
ہے۔درد کی لہریں اٹھتی ہیں۔بعض دفعہ کسی تیز دوا کے اثر سے جوڑوں کے دردٹھیک ہو
جائیں تو ان کا حملہ آنکھوں پر ہو جاتا ہے اور درد آنکھ کو اپنا مرکز بنالیتا ہے۔آنکھ میں ذراسی
حرکت بھی ہو تو محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے نشتر چبھو دیا ہے۔اس تکلیف کا بر برس کی طرح
برائیو نیا سے بھی تعلق ہو سکتا ہے۔جلسیمیم کا در دسارے سر کے علاوہ پیچھے کی طرف جا کر
گردن اور بازوؤں کے اعصاب تک ممتد ہو جاتا ہے۔جلسیمیم کے درد کا عمومی تعلق
روزمرہ کے اوقات، جن کا انسان عادی ہو، کی بے قاعدگی سے بھی ہوتا ہے۔
برائیونیا
168
اگر نیند کے وقت میں فرق پڑ جائے یا کھانے کے اوقات بدل جائیں تو بعض دفعہ
سردرد شروع ہو جاتا ہے۔ایسا سر درد جسیمیم سے ٹھیک ہوسکتا ہے۔برائیو نیا کا سر درد
وجع المفاصل ، معدہ کی خرابی یا بخاروں سے تعلق رکھتا ہے۔ملیر یا اور ٹائیفائیڈ دونوں بیماریوں میں برائیو نیا بہت مؤثر ہے۔برائیونیا میں اگر
جسم دکھے گا تو سر درد بھی ضرور ہو گا۔بخار کی حالت میں بعض دفعہ درد کے ساتھ ہذیان بھی
شروع ہو جاتا ہے اور مریض اوٹ پٹانگ باتیں کرنے لگتا ہے۔ویسے برائیونیا کے ہذیان
میں مریض زیادہ باتیں نہیں کرتا۔بائیوٹکس، سٹرامونیم ، سلفر اور بیلا ڈونا کے ہذیان شدت
میں بہت زیادہ ہوتے ہیں اور بخاروں کے زہریلے مادوں کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔اگر
سر درد کی دوا پہچانی جائے تو مرض کی شناخت بھی ہو جاتی ہے۔بیلا ڈونا کا سر دردخواہ ٹائیفائیڈ
میں ہو یا کسی اور بیماری میں ، اچانک ہو گا۔سردرد کے ساتھ چہرہ تمتمانے لگے گا خواہ جسم میں
خون کی کمی ہی کیوں نہ ہو۔خوف کی بجائے تشدد کارجحان پایا جاتا ہے۔کمزور ہونے کے
با وجود غیر معمولی طاقت آجاتی ہے اور ایسے مریض کو قابو میں رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ہائی مس (Hyscyamus) میں مریض ہذیان کے نتیجہ میں گند بکنے کی طرف مائل ہوتا
ہے۔یہ علامت اتنی نمایاں ہے کہ گھر والوں کے علاوہ ڈاکٹر بیچارہ بھی شرم سے پانی پانی ہو
جاتا ہے۔مریض کے اخلاق اور رجحانات میں کوئی خرابی نہیں ہوتی۔لیکن ایسا صرف اعضائے
تناسل میں سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے دماغ میں بھی تیزی پیدا ہو جاتی ہے۔یہ سب
علامات مل کر ہذیان کی کیفیت پیدا کرتی ہیں۔ہا ئیوٹکس کے مریض کی ایک اور خاص پہچان یہ ہے
کہ وہ چٹکیاں بھر بھر کے جسم اور کپڑوں کو چتا اور نو چتارہتا ہے۔ایسی کوئی علامت برا ئیونیا میں نہیں
پائی جاتی۔برائیونیا کی ایک علامت یہ ہے کہ ہونٹوں کے کنارے پھٹ جاتے ہیں اور
ہونٹوں پر پڑیاں سی جم جاتی ہیں، مریض گھبرا کر انہیں اتارنے کی کوشش کرتا ہے تو خون
رسنے لگتا ہے۔نیٹرم میور میں بھی یہ علامت ہے اور نیٹرم میور برائیونیا کی مزمن دوا بھی ہے۔برائیونیا کے مریض کے اخراجات رک جائیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے لیکن پسینہ
برائیونیا
169
آئے تو یہ مریض کے لئے باعث رحمت ہے۔برائیو نیا کی کھانسی میں بلغم بہت خشک اور چھٹی
ہوئی ہوتی ہے اور بہت مشکل سے نکلتی ہے۔چمٹ رہنے والی بلغم میں برائیو نیا اور اپی کاک کے
علاوہ ہسپر سلف اور کو کس بھی اہم دوائیں ہیں۔برائیونیا میں پھیپھڑے کی خرابی بڑھنے سے خشکی
کے باعث جگہ جگہ سے جھلیاں پھٹ جاتی ہیں جن سے ہلکا ہلکا خون رس کر بلغم میں شامل ہو جاتا
ہے اور یہ بلغم لوہے کے زنگ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔یہ زنگ نما بلغم برائیونیا کی خاص نشانی
ہے۔برائیو نیا ہڈیوں کے کینسر میں فاسفورس کی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔اسے تمیں طاقت میں
فاسفورس کے ساتھ ادل بدل کر دینا چاہئے۔اگر عورتوں کی دائیں بیضہ دانی میں تکلیف ہوتو برائیو نی فائدہ پہنچاسکتی ہے۔سینے کی
گلٹیوں میں خواہ وہ کینسر کی ہوں یا بغیر کینسر کے، اگر ان میں سختی پائی جائے اور حرکت سے درد ہو
تو سب سے پہلے برائیونیا استعمال کرنی چاہئے۔برائیو نیا کا مریض جسے دائیں طرف پھیپھڑے
کا نمونیہ ہو وہ عموماً دائیں طرف ہی لیٹتا ہے کیونکہ دبے ہوئے پہلو میں سانس کے آنے جانے
سے حرکت کم ہوتی ہے۔بعض اوقات سوتے ہوئے میں جسم کو جھٹکے لگنے لگتے ہیں اور آنکھ کھل جاتی ہے۔ہو میو پیتھی میں بخار کے لئے عام طور پر تین اصطلاحیں استعمال ہوتی ہیں۔Continuous Fever یعنی مسلسل چڑھنے والا بخار جو ایک دفعہ چڑھے تو یا جان لیوا ثابت
ہوتا ہے یا اگر اتر جائے تو پھر دوبارہ واپس نہیں آتا۔Remittent Fever وہ بخار ہے جواونچ نیچ دکھاتا ہے۔کبھی کم ہو جاتا ہے اور کبھی
زیادہ لیکن بخار ٹوٹتا نہیں بلکہ جاری رہتا ہے۔Intermittent Fever اس بخار کو کہتے ہیں جو بیچ میں بالکل ٹوٹ جاتا ہے مگر پھر
ہو جاتا ہے۔ملیر یا اسی قسم میں داخل ہے یعنی بار بار آنے والا بخار۔ٹائیفائیڈ Remittent بخار
کہلاتا ہے جو کم تو ہو جاتا ہے مگر ٹوٹتا نہیں۔برائی اونیا مسلسل بخاروں میں نہیں بلکہ
Remittent اور Intermittent بخاروں میں کام آ سکتی ہے۔ملیریا میں بسا اوقات
برائیو نیا کی ضرورت پڑتی ہے اور ٹائیفائیڈ میں بھی یہ کام آتی ہے۔
برائیونیا
170
برائیونیا کی غدودوں کی بیماریاں آہستہ آہستہ پیدا ہوتی ہیں اور پھر بڑھتے بڑھتے
مستقل ہو جاتی ہیں۔اس پہلو سے یہ کاسٹیکم (Causticum) سے مشابہ ہے۔کاسٹیکم میں
بھی بیماریاں بڑھنے کی رفتار آہستہ ہوتی ہے لیکن مسلسل بڑھتی چلی جاتی ہیں اور رفتہ رفتہ ریشوں
اور غدودوں میں تبدیلیاں واقع ہونے لگتی ہیں اور گلینڈز میں مادے بیٹھ جاتے ہیں۔اگر غدود
مستقل طور پر متورم ہو کران کی ہیئت میں تبدیلیاں پیدا ہوجائیں تو برائیو نیا بھی دوا ہوسکتی ہے۔برائیو نیا کو آرنیکا کے حوالے سے بھی یا درکھنا چاہئے۔غدودوں کی بیماریوں میں برائیونیا کی مشابہت فائٹولا کا سے بھی ہے۔دونوں میں
غدود پھول جاتے ہیں۔اگر برائیو نیا اثر نہ دکھائے تو اس کے بعد فائٹولا کا دینا چاہئے۔کالی میور،
سلیشیا، فیرم فاس، کلکیر یا فاس، کلکیر یا فلور وغیرہ ملا کر بار بار دی جائیں تو یہ بھی غدودوں کی پرانی
بیماریوں کے لئے موثر نسخہ ہے۔گلے کی خرابی سے جو تعفنی بخار ہوتے ہیں وہ نہایت ضدی
اور خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ انفیکشن گلینڈز کے ایسے حصوں میں اپنی
جگہ بناتی ہے جہاں خون کا دوران پورا نہیں ہوتا اس لئے جسم کے دفاعی مادے بھی وہاں زیادہ اثر
نہیں دکھا سکتے۔اگر بیماری شروع ہونے کے بعد دو تین دن کے اندر مندرجہ بالا دوائیں فائدہ نہ
دیں تو لازم ہے کہ زیادہ اثر کرنے والی بالمثل دوا تلاش کی جائے۔گلے کے جس انفیکشن میں بخار روزانہ پہلے سے زیادہ ہوتا چلا جائے اور خصوصاًرات کے
آخری حصہ میں بہت زور دکھائے تو صبح کے وقت درجہ حرارت کم ہونے پر ہرگز یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ
مریض ٹھیک ہو رہا ہے۔اس غلط فہمی کے نتیجہ میں بے احتیاطی اور بد پر ہیزی بھی ہو جاتی ہے۔دوسری
رات کو بخار پہلے سے بھی زیادہ ہوگا۔اگر دو تین دفعہ ایسا ہوتو بچوں میں یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اس
لئے گلے کے بخار کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔ڈاکٹر عموماً فوراً اینٹی بائیوٹک دے دیتے ہیں جن سے
بخار تو اتر جاتا ہے لیکن اس کے نتیجہ میں اس کا حملہ بار بار ہونے لگتا ہے۔بعض دفعہ ایک حملہ کے ختم
ہوتے ہی دوسرا حملہ شروع ہو جاتا ہے۔پھر زیادہ طاقتور اینٹی بائیوٹک دینی پڑتی ہے۔
برائیونیا
171
ایسے مریضوں کا جگر لاز م تباہ ہو جاتا ہے، بھوک ختم ہو جاتی ہے، بچے ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر رہ
جاتے ہیں، گلے مزید پھولنے لگتے ہیں، بخار غدودوں کو اور بھی موٹا کر دیتا ہے۔پس جہاں تک
ممکن ہوا اینٹی بائیوٹک دواؤں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔سلفر اور پائیر وینم 200 کی
طاقت میں انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے لئے عمو منا اچھی دوائیں ہیں اور بہت گہرا اثر رکھتی
ہیں۔اسی طرح سلیشیا بھی اونچی طاقت میں بعض دفعہ بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔یہ فائدہ نہ
دیں تو بیلا ڈونا، فائیٹو لا کا، کلکیر یا فلور، فیرم فاس اور پیٹیشیا 30 میں ملا کر بار بار دی جائیں تو بعض
دفعہ ایک ہی رات میں یہ مرض قابو میں آجاتا ہے۔اس نسخہ کے علاوہ اگر فیرم فاس، سلیشیا ، کالی
میور، کلکیر یا فاس، میگ فاس 6x میں ملا کر دن میں چھ سات مرتبہ جاری رکھی جائیں تو بہت
فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔اگر اس سے ایک رات میں بخار نہ ٹوٹے تو عموماً دو تین راتوں کے
اندرکم ہوتے ہوتے ٹوٹ جاتا ہے۔نکس وامیکا کی طرح اگر برائیونیا بھی ضرورت سے زیادہ استعمال کی جائے تو سر درد شروع
ہو جاتا ہے۔دونوں کا تریاق جلسیمیم ہے۔برائیونیا میں بیاری کا ادلنا بدلنا دوطرح سے شروع ہوتا
ہے۔ایک یہ اخراجات یا پسینہ وغیرہ کے رکنے سے تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔علاج کریں تو اخراجات
دوبارہ شروع ہو جاتے ہیں۔اندرونی جھلیاں بھیگ جاتی ہیں اور جلد سے پانی کا عام اخراج شروع ہو
جاتا ہے۔دوسرے یہ کہ اگر عورتوں کا ماہانہ نظام بند ہو جائے تو ناک سے خون جاری ہو جاتا ہے۔اگر ایسی صورت میں برائیو نیا دیں تو بہت جلد افاقہ ہوتا ہے۔سانس کی نالی میں چپکی ہوئی بلغم سے عارضی دمہ کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔کھانس
کھانس کر بہت مشکل سے ایسی بلغم کو نکالنا پڑتا ہے۔اگر بلغم دھاگے دار ہو تو کوکس بہر حال اس کی
سب سے بہتر دوا ہے۔اگر نزلہ بگڑ جائے اور گہری انفیکشن ہو جائے تو بلغم کا رنگ سبزی مائل ہو
جاتا ہے جو مرض کے مزید بگڑنے کی علامت ہے۔برائیونیا میں مرض آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں لیکن یہ مراد نہیں ہے کہ کئی دن کے بعد
برائیونیا
172
بیماری ظاہر ہوتی ہے۔اگر برائیو نیا کے مریض کو صبح سردی لگی ہو تو شام کو اس کے اثرات ظاہر ہو
جائیں گے اور اگلے روز صبح تک مرض پوری شدت سے حملہ کر چکا ہوتا ہے۔جوڑوں کے در داور
اعصابی تکلیفیں بڑھتی اور مزمن شکل اختیار کر لیتی ہیں۔جو امراض فوری نوعیت کے ہوں ان میں
بھی برائیونیا کا یہی مزاج ہے۔برائیونیا کی بیماریاں عموماً نو بجے شام کو زیادہ ہو جاتی ہیں اور
ساری رات رہتی ہیں۔کیمومیلا اور نیٹرم میور میں صبح نو بجے تکلیفیں بڑھتی ہیں۔ان اوقات کی
پابندی کی کوئی ٹھوس اطمینان بخش وجہ معلوم نہیں ہو سکی مگر قدرت نے دواؤں کو ایسا ہی بنایا ہے۔برائیونیا کی طرح چیلی ڈونیم (Chelidonium) دائیں طرف کی دوا ہے۔جگر کی خرابی سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔اس کے ہر اخراج میں زرد رنگ نمایاں ہوتا ہے۔بلغم بھی
زرد ہوتی ہے۔چیلی ڈو نیم میں جگر کی دردیں پیچھے کمر کی طرف نکلتی ہیں جیسے پتے کی دردیں پیچھے
کمر کو جاتی ہیں اور حرکت سے تکلیف بڑھتی ہے۔اگر حاملہ عورت بہت تھک جائے یا لو لگنے
سے حمل کے ساقط ہونے کا خطرہ لاحق ہو جائے تو برائیو نیا دینی چاہئے لیکن آرنیکا
200 ساتھ ملالی جائے تو تھکاوٹ کے بداثرات کی بھی روک تھام ہو جاتی ہے۔اگر کوئی چوٹ
لگ گئی ہو تو برائیو نیا آرنیکا کے ساتھ ملا کر اسقاط کا خطرہ ٹالنے میں بہت مفید ہے مگر فوراً دینی
چاہئے اور ساتھ ایکونائٹ بھی ملا لینی چاہئے۔مددگار دوائیں : رسٹاکس۔ایلومینا
دافع اثر دوائیں : ا یکونائٹ۔کیمومیلا نکس وامیکا
طاقت :
30 سے 1000 تک