بوفو Bufo
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
173
42
بوفو
BUFO
بوفو مینڈک (Toad) کی گردن کے غدود سے نکلنے والے لعاب سے تیار کی جاتی
ہے۔یہ خاص طور پر ذہنی صلاحیتوں اور دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے۔اس کے مریض کی
یادداشت کمزور ہو جاتی ہے۔ذہن دھندلا جاتا ہے اور سخت ذہنی تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔بوفو
اعصاب کی بہترین دواؤں میں سے ہے۔اعصابی کمزوریوں، فالجی احساسات اور عضلات
کے تشنج میں مفید ہے۔چھوٹے چھوٹے عضلات میں تشنجی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔آنکھ یا کسی
خاص عضو کا پھڑکنا، جگہ جگہ اچانک تشیخی کیفیات کا پیدا ہونا بونو کی خاص علامت ہے۔بوفو میں جلد میں زخم پیدا کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔اکثر عام ٹکسالی کے ہومیو پیتھ
معلمین اسے جنسی امراض میں تو استعمال کرتے ہیں مگر جلدی امراض اور عضلاتی تشنجات میں اسے
شاذ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اگر کوئی نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو جائے تو اس کی دوا بوفو
ہے اور یہ جلق (Self-abuse) کو روکتی اور اس کے بداثرات کو دور کرتی ہے۔بعض نوجوان
جنہوں نے اپنی بیوقوفیوں سے اپنی جان پر ظلم کیا ہو اور وہ مرگی کا شکار ہو جائیں تو ان کے لئے بھی
بوفو بہت مفید دوا ہے۔ایسے مرگی کے مریض کو پہلے بوفو دینی چاہئے پھر اس کی ناکامی کی صورت
میں دوسری دوائیں تلاش کرنی چاہئیں۔بوفو میں بھی سارسپر یلا (Sarsaparilla) کی طرح بڑھاپے کا وقت سے پہلے آنا
پایا جاتا ہے۔برائیٹا کا رب میں بھی یہ علامت ہے لیکن بوفو کا عمر سے پہلے کا بڑھاپا جلد
کے سکڑنے یا جھریوں سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ دماغی کیفیت سے تعلق رکھتا ہے یعنی دماغ میں
174
پاگل پن کی بجائے بھولا پن آ جاتا ہے۔اگر ساٹھ سال کا بوڑھا آدمی پندرہ سولہ سال کے
لڑکوں کی طرح باتیں کرنے لگے تو اسے بھی بوفو دینی چاہئے۔اگر وقت پر علاج نہ ہو تو ایسا
شخص مجہول سا ہو جاتا ہے۔اس میں لوگوں سے بات کرنے اور اسے دوسروں کو سمجھانے کی
صلاحیت نہیں رہتی۔بوفو میں تضادات پائے جاتے ہیں۔مریض تنہائی پسند ہوتا ہے، لوگوں سے گھبرا تا
ہے لیکن تنہائی میں ڈرتا ہے۔اس کے نتیجہ میں اسے بہت غصہ آتا ہے اور غصے میں آ کر
چیزوں کو دانت سے کاٹنے لگتا ہے۔گویا اپنی بے بسی اور بے اختیاری کا اظہار اس طریقہ
سے کرتا ہے مگر دوسرے لوگوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔مریض ہنستا بھی ہے، رونے بھی لگ
جاتا ہے اور بچوں کی طرح اچھل کود بھی کرتا ہے۔بوفو کے مریض کا کردار اس کی معصومیت
اور بچپنے سے پہچانا جاتا ہے۔شاذ کے طور پر یہ کیفیت بڑھ کر پاگل پن میں بھی تبدیل ہو جاتی
ہے۔بونو اس سلسلہ میں بہت گہری دوا ہے اور لمبے عرصہ تک مسلسل اثر کرتی ہے۔بوفو میں جزوی فالج کا رجحان ملتا ہے۔مختلف اعضاء کے مفلوج ہونے کے نتیجہ
میں ان کے اوپر کی جلد بے حس ہو جاتی ہے۔اس میں عضلات
کا شیخ بھی عام ہے۔مرگی کے حملہ سے پہلے شیخ کے نتیجہ میں منہ پورا
کھل جاتا ہے۔منہ سے خون نکلتا ہے اور جھٹکے سے زبان یا ہونٹ کٹ جاتے ہیں اور بہت تکلیف دہ
صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔اس کے ساتھ عموماً سردرد کا حملہ ہوتا ہے، آنکھ کی پتلیاں پھیل کر ایک
جگہ ساکت و جامد ہو جاتی ہیں۔مریض روشنی برداشت نہیں کرسکتا۔جلد میں زخم اور ناسور بننے کا رجحان
ہوتا ہے۔آنکھ خون سے بھر جاتی ہے۔آنکھ کے کو دنیا میں بھی زخم ہو جاتے ہیں۔آنکھ اور بدن پر
کہیں کہیں چھالے بھی بن جاتے ہیں جو کچھوں کی صورت میں ہوتے ہیں۔اینٹی مونیم کروڈ اور
اینٹی مونیم ٹارٹ بھی ایسے چھالوں میں مفید بتائی جاتی ہیں۔بونو ہر قسم کی جلدی امراض میں مفید
ہے بشرطیکہ بوفو کی دیگر علامات بھی نمایاں ہوں بوفو میں ایمرا گر یسا کی طرح موسیقی سے نفرت ہو
بوفو
175
جاتی ہے۔مریض میں رفتہ رفتہ ہکلانے اور تھتھلانے کا رجحان پیدا ہو جاتا ہے۔مریض کی
بات سمجھنی مشکل ہو جاتی ہے جو اسے غصہ دلاتی ہے۔ایسا مریض جس میں مرگی کی معروف
علامتیں نہ پائی جاتی ہوں لیکن مریض بیٹھے بیٹھے ساکت و جامد ہو جاتا ہو، آنکھیں کھلی کی کھلی رہ
جاتی ہوں اور مریض ہر چیز سے بے نیاز ہو جاتا ہو، بوفو اس کیفیت کے لئے بہترین دوا ہے۔یہ
کیفیت وقتی طور پر ہوتی ہے۔جب مریض کے ہوش وحواس بحال ہو جائیں تو اسے علم نہیں ہوتا
کہ اسے کیا ہوا تھا۔چونکہ بونو کی مرگی کا جنسی کمزوری سے بھی تعلق ہے۔اس لئے بعض مریضوں کو
ہم بستری کے وقت بھی مرگی کا دورہ پڑ جاتا ہے۔اس کی مریض عورتوں میں حیض وقت سے
بہت پہلے آتے ہیں یا بالکل بند ہو جاتے ہیں۔رحم میں جلن اور شیخ کے رجحان کے ساتھ چھالے
نکل آتے ہیں جن سے گندا مواد رس رس کے پیپ یا خون ملا لیکوریا خارج ہوتا ہے جو گینگرین
کے مادہ کی طرح سخت بد بودار ہوتا ہے۔ان علامات میں یہ دوا بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔یہ چھاتی کے کینسر میں بھی مفید ہے۔مکمل شفا بخش تو نہیں ہے لیکن آرام دیتی ہے
اور دوسری دواؤں کی مددگار بن جاتی ہے اور تکلیف کو کم کر دیتی ہے۔بوفو کی کھانسی بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔بلغم کے ساتھ خون کا اخراج بھی ہوتا ہے اور
جلن کا احساس بہت نمایاں ہوتا ہے۔اس کی بیماریاں بہت تیزی سے بڑھتی ہے اور پھیلتی ہیں اور
مریض جلد موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔اس کی تکالیف گرم کمرے اور نیند سے جاگنے پر بڑھتی
ہیں جبکہ نہانے اور گرم پانی میں پاؤں رکھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔مددگار دوائیں : برائیٹا کارب
دافع اثر دوائیں : میس۔سینیگا
طاقت :
30 سے 200 اور اونچی طاقتیں