کیکٹس Cactus Grandiflorus
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
177
43
کیکٹس گرینڈی فلورس
CACTUS GRANDIFLORUS
(Night-Blooming Cereus)
کیکٹس یعنی تھوہر کا درخت صحراؤں میں اگتا ہے۔اگر چہ یہ بہت بد زیب سمجھا جاتا ہے
لیکن صحراؤں میں اس کا بھی ایک عجیب حسن ہوتا ہے۔ہر طرف پھیلا ہوا آنکھوں کو بھلا دکھائی دیتا
ہے۔تھوہر کا پھل بہت لذیذ ، خوشنما اور خوبصورت ہوتا ہے۔رس بھی مزیدار ہوتا ہے لیکن پینے
کے بعد نا خوشگوار سی بو آتی ہے۔اس پھل کے زیادہ استعمال سے گردوں پر برا اثر پڑتا ہے۔پیشاب کی سخت تکلیف ہو جاتی ہے۔نہ صرف جلن بلکہ شیخ بھی شروع ہو جاتا ہے۔کینتھرس میں بھی پیشاب میں بہت جلن ہوتی ہے۔قطرہ قطرہ آگ کی طرح جلتا ہوا پیشاب آتا
ہے۔کیکٹس میں اس جلن کے ساتھ شیخ بھی پایا جاتا ہے۔یہ کیکٹس کی خاص علامت ہے کہ جہاں
ہے۔بھی تکلیف ہو وہاں سنج ضرور ہوگا۔کیکٹس کا اعصاب کے چلے دار ریشوں اور والوز (Valves) پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔اس
کی بیماریوں کے حملے میں اچانک پن پایا جاتا ہے۔دل پر بھی حملہ اچانک ہوتا ہے جیسے کسی نے یک
لخت شکنجے میں جکڑ دیا ہو۔دل کی بیماریوں میں خصوصاًوہ بیماریاں جن میں عضلات پھیل جائیں اور والوز
خراب ہو جا ئیں کیکٹس بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔گلے میں بھی تشنج کی علامت ظاہر ہو تو سخت قسم کی
جکڑن کا احساس ہوتا ہے۔ہر جگہ خون کا دباؤ زیادہ ہو جاتا ہے۔دل، گردوں، انتڑیوں اور چہرے کی
طرف خون کا اجتماع کیکٹس کے علاوہ بیلاڈونا میں بھی پایا جاتا ہے۔دھڑکن اور شیخ کی علامات بھی
مشترک ہیں لیکن کیکٹس میں بخار نہیں ہوتا۔بیلا ڈونا میں ماؤف حصہ گرم ہو جاتا ہے۔گرمی اس کی
خاص علامت ہے۔کیکٹس میں ماؤف حصہ میں خون
کا دباؤ بڑھ جاتا ہے لیکن گرمی کا احساس اور
178
بخارنہیں ہوتے۔کیکٹس کے مریض مرض کے اچانک حملہ سے سخت خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور
ایکونائٹ کی طرح علامتیں ظاہر ہو جاتی ہیں۔بیماری کے اچانک پین اور کیکٹس کے خصوصی
مزاج کی وجہ سے موت کا خوف طاری ہونا قدرتی بات ہے۔ماؤف حصہ میں سبج اتنا شدید
ہو جاتا ہے کہ جیسے لوہے کی تاریں کسی جارہی ہوں۔ہر جگہ تنگی اور گھٹن کا احساس غالب ہوتا ہے۔گلے میں ہو تو کالر کے بٹن بند کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے لیکیسس اور گلونائن میں بھی کسی حد تک
یہ علامت پائی جاتی ہے۔کیکٹس میں تشیخ کی وجہ سے ماؤف حصہ زخمی ہو جاتا ہے۔رحم کے اندر
بھی یہی کیفیت ہوتی ہے۔نو بیاہتا عورتوں کے لئے یہ دوا بہت اہم ہے بشرطیکہ شیخ کی وجہ سے
سخت تکلیف ہو۔جسم کے کسی ایسے حصہ پر جہاں عموماً تشخ کا اثر نہیں ہوتا وہاں گھٹن اور شیخ کا
احساس ہو تو یہ کیکٹس کی نمایاں علامت ہے۔گنٹھیا اور بائی کی دردوں میں بھی ماؤف حصہ میں تشیخ
ملتا ہے۔خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔کو ٹھیکم اور بنزوئیک ایسڈ میں پاؤں کا انگوٹھا سوجتا ہے مگر تشنج
نہیں ہوتا۔کیکٹس میں ایسی ماؤف جگہ پر شیخ بھی ہو جاتا ہے۔یہ دوا دل کے لئے تب مفید ثابت ہوتی ہے جب تکلیف دل تک ہی محدودر ہے
اور وہیں جکڑن کا احساس ہو۔انجائنا میں سینہ کے درمیان کی ہڈی میں تکلیف ہوتی ہے۔اگر دل بڑھ جائے اور اس کی حرکت معمول کے مطابق نہ رہے، تیز سوئی کی چھن کی طرح
درد ہوا اور سرسراہٹ ہونے لگے ( بشر طیکہ دل کے گر دسخت جکڑن کا احساس ہو ) تو ایسا انجائنا
کا مریض بھی کیکٹس سے کلی شفا پا سکتا ہے۔گردوں کی تکلیفیں مزمن ہو جائیں تو جسم میں پھلپھلی اور میں پیدا ہو جاتی ہیں۔خصوصاً پاؤں اور ٹانگوں میں۔ایسی صورت میں کیلٹس کی دوسری علامتیں نمایاں ہوں تو
بفضلہ تعالیٰ یہ سارے بدن کو شفا بخش دیتی ہے۔بعض دفعہ کوئی اور علامت نمایاں نہ ہو تو
سکڑن کا اچانک پن اور اس کی شدت کیکٹس کو ظاہر کرنے کے لئے کافی ہے۔اس لئے
ان علامتوں کے ساتھ بلاتر در کیکٹس دے دینی چاہئے کیونکہ اگر کیکٹس ہی دوا ہو تو افاقہ
تیزی سے ہوگا۔اگر نہ ہو تو نقصان بھی نہیں کیکٹس کو ہنگامی دواؤں کے طور پر ہمیشہ اپنے
179
ساتھ رکھنا چاہئے۔بائی کی دردیں جو کیکٹس سے تعلق رکھتی ہیں ان میں بازوؤں اور رانوں کے
عضلات میں کھچاؤ اور سکڑن کی علامت ظاہر نہیں ہوتی کیونکہ کیکٹس کا صرف چھلے دار ریشوں
سے تعلق ہے۔لمبے عضلات پر اس کا تشنجی اثر نہیں ہوتا۔کولوسنتھ (Colocynthis) لمبے
عضلات پر اثر رکھنے والی اہم دوا ہے۔بیلا ڈونا بھی مفید ہے لیکن کیکٹس کا لمبے عضلات پر
اثر نہیں ہے۔بیلا ڈونا میں خون کا دوران دماغ کی طرف ہو جائے تو بیماری کے شدید حملہ کی
صورت میں کیو پرم کے اثر کی طرح جکڑن کا احساس ہو گا لیکن کیکٹس دماغ میں سکرن کا
احساس پیدا نہیں کرتا کیونکہ دماغ میں چھلے دار ریشے نہیں ہوتے۔کیکٹس کا مریض دماغ پر
حملہ سے بے ہوش اور مدہوش سا ہو جاتا ہے لیکن اسے تشبیح نہیں ہوتا۔بیلاڈونا میں دماغ کا
کمپاؤ پاؤں کے انگوٹھے تک اثر کرتا ہے اور وہاں شیخ شروع ہو سکتا ہے۔کیکٹس میں چکر بھی نمایاں ہیں جو جسمانی محنت اور تھکاوٹ سے بڑھ جاتے
ہیں۔آرام سے افاقہ ہوتا ہے، حرکت سے تکلیف۔سردرد دائیں طرف زیاد و جو شور اور
تیز روشنی سے بڑھ جاتا ہے۔کیکٹس میں دھڑکن بھی پائی جاتی ہے۔بعض اوقات سارا جسم
دھڑک رہا ہوتا ہے۔بیلا ڈونا میں بھی بہت دھڑکن ہے لیکن ساتھ جسم میں گرمی اور حدت کا
احساس بھی ہوتا ہے جو کیکٹس میں مفقود ہے۔اگر بائیں بازو میں سن ہونے کا رجحان ہو اور کھچاؤ بھی محسوس ہو تو یہ علامت
کیکٹس کا تقاضا کرتی ہے۔بعض دفعہ دل کی بیماری کے آغاز میں یہ علامت پیدا ہوتی ہے مگر
ضروری نہیں کہ بائیں بازو کا درد دل ہی کا ہو ، معدے کی تیزابیت سے بھی یہ علامت پیدا
ہوتی ہے۔لیکن اگر تنگی اور گھٹن ساتھ ہو جیسے کسی نے مضبوطی سے بھینچ دیا ہے یا دھڑکن اور سن
ہونے کا بھی احساس ہو تو کیکٹس ہی دوا ہوگی۔اگر کبھی کیکٹس کے مریض کو بخار ہو تو گیارہ بجے صبح شروع ہوتا ہے۔قبل از دو پہر
کیکٹس
180
شدید سردی لگتی ہے۔پیاس، سردرد اور بخار کے وقت جسم میں گرمی اور سانس میں
دقت محسوس ہوتی ہے۔دماغی محنت سے سر میں گرمی کا احساس کیکٹس کی خاص علامت ہے۔سرشکنجہ میں کسا ہوا ، سکتہ کا خدشہ اور آنکھیں سرخ۔خون کے اجتماع کی وجہ سے شنوائی پر بھی
اثر پڑتا ہے، کانوں میں تپکن اور بھنبھناہٹ کی آوازیں آتی ہیں۔غذا کی نالی میں سکڑن،
زبان خشک ، خوراک نگلنے میں دقت اور نگلنے کے لئے پانی کی ضرورت پیش آتی ہے۔معدہ میں بھی سکڑن اور دھڑ کن ، بوجھل پن کا احساس، خون کی قے آنے کا احتمال،
اجابت سخت اور کالے رنگ کی ہوتی ہے لیکن اگر اسہال لگیں تو صبح کے وقت لگتے ہیں
بواسیر کے مسے جو متورم ہوں اور درد کریں، مقعد میں بوجھ محسوس ہو، یہ سب کیکٹس کی
علامات ہیں۔ملیریا بخار یا دل کی تکلیف کے ساتھ انتڑیوں سے خون بھی بہنے لگتا ہے۔کیکٹس میں مثانہ کی گردن بھی سکڑتی ہے جس کی وجہ سے پیشاب رک جاتا
ہے۔بعض دفعہ مثانہ سے خون بھی جاری ہو جاتا ہے اور کبھی یہ خون پیشاب کی نالی میں منجمد
ہو کر مرض کو اور بھی سنگین بنا دیتا ہے۔ہاتھ پاؤں متورم، ہاتھ نرم اور ٹھنڈے برف،
پاؤں بڑے ہونے کا احساس اور ٹانگوں میں بے چینی سب علامات کیکٹس کی تصویر ہیں
جو رات کو بڑھ جاتی ہیں اسی طرح بائیں کروٹ لیٹنے سے ، شور وغل سے، روشنی ، گرمی،
دھوپ اور محنت سے بھی علامات بڑھ جاتی ہیں۔دافع اثر دوائیں : کیمفر۔ا یکونائٹ۔چائنا
طاقت :
30