کیڈ میم سلف Cadmium Sulf
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کیڈمیم سلف
181
44
کیڈمیم سلف
CADMIUM SULPH
کیڈمیم سلف بہت گہرا اثر رکھنے والی دوا ہے۔اس کے مریض جسمانی اور ذہنی محنت
سے بہت گھبراتے ہیں اور کوئی کام نہیں کرنا چاہتے۔انہیں کام سے نفرت ہوتی ہے۔سلفر کے
مریض بھی نکھٹو ہوتے ہیں۔بہت پیسہ کمانے کی سکیمیں بناتے رہتے ہیں لیکن انہیں کام کرنے کی
توفیق نہیں ملتی۔اور پیم کا مریض بھی خیالی پلاؤ پکاتا رہتا ہے اور مختلف ترکیبیں سوچتارہتا ہے لیکن
اس کے لئے ہاتھ پاؤں ہلانا اور کام کرنا سخت دو بھر ہوتا ہے۔کیڈمیم سلف میں بے چینی اور بے قراری نمایاں ہوتی ہیں۔اس لحاظ سے یہ
آرسینک سے مشابہ دوا ہے لیکن آرسینک کے مریض کے مزاج کا ایک پہلو کیڈ میم سلف کے
بالکل برعکس ہوتا ہے۔آرسینک کا مریض اپنی روز مرہ زندگی میں کوئی بھی بے ترتیبی برداشت نہیں
کرتا۔ہر چیز قرینہ سے رکھتا ہے اور محنت سے بھی نہیں گھبرا تا جبکہ کیڈ میم سلف کا مریض سلفر کے
مریض کی طرح سست ہوتا ہے اور اس کی چیزوں میں بے ترتیبی ملتی ہے۔معدہ میں کیڈ میم سلف کا اثر آرسینک کی طرح ہوتا ہے۔معدہ میں بے چینی ہوتی ہے۔بعض مریض اس بے چینی کی وجہ سے سو بھی نہیں سکتے۔کیڈ میم سلف ایسی بے چینی کے لئے اچھی
دوا ہے۔اس کا آرسینک سے ایک فرق یہ بھی ہے کہ آرسینک کا مریض بے چینی سے کروٹیں بدلتا
رہتا ہے اور ایک حالت میں نہیں رہ سکتا جبکہ کیڈمیم کا مریض حرکت سے تکلیف محسوس کرتا ہے۔اس کی کا ہلی اور سنتی بے چینی پر غالب آجاتی ہے اور وہ کوئی حرکت بھی پسند نہیں کرتا۔وہ اپنی بے
چینی کا اظہار صرف زبان سے کرتا ہے۔
کیڈمیم سلف
182
کیڈمیم سلف میں تشیخ بھی پایا جاتا ہے اور زنک کی طرح اس کا اثر عضلات پر ظاہر ہوتا ہے۔زنگ کا مریض متاثرہ عضو کو ہر وقت حرکت دیتا رہتا ہے اور اپنا ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر ملتا
رہتا ہے یا ٹانگ ہلاتا رہتا ہے۔کیڈ میم کا مریض جسم میں ہر جگہ بے چینی تو محسوس کرتا ہے مگر زنگ
کی طرح متحرک نہیں رہتا۔کیڈمیم سلف آنکھ کی تکلیفوں میں بھی مفید ہے۔پپوٹوں کے ورم ، آنکھ کے درد،
زخموں اور ناسوروں میں اگر دیگر علامتیں ملتی ہوں تو بہت کارآمد ہے۔یہ آنکھ کے چھپر کے فالج
کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے۔آنکھوں کے ظاہری عوارض کے علاوہ اندرونی اعصابی ریشوں کو
طاقت بخشنے میں بھی مفید ہے۔کیڈ میم زیادہ تر ایک جانب کی تکالیف کی دوا ہے۔اس میں مرض
عموماً ایک ہی طرف پایا جاتا ہے۔میں نے اسے عموماً بائیں طرف کے فالج میں مفید دیکھا
ہے۔فالج کا اثر ایک آنکھ پر یا جسم کے ایک جانب ہوتا ہے۔Apoplexy کے نتیجہ میں ایک
بازو یا ٹانگ میں کمزوری رہ جائے تو فاسفورس بھی مفید دوا ہے۔کیڈمیم کے مریض میں جلد کے فالج کے بعد بے حسی تو معروف بات ہے لیکن یہ امر
نظر انداز نہیں ہونا چاہئے کہ فالج ہونے سے پہلے جلد بہت زیادہ زود حس ہو جاتی ہے۔مفلوج
حصوں میں درد اور چیونٹیاں رینگنے کا احساس ہوتا ہے۔بعض اعضاء انفرادی طور پرسن ہو جاتے
ہیں چنانچہ ناک یا کان کا سن ہو جانا بھی اس دوا میں نظر آتا ہے۔ایک تکلیف دہ علامت یہ ہے
کہ نگلنے کی طاقت کم ہو جاتی ہے اور نگلنا مشکل ہو جاتا ہے۔بسا اوقات عمر کے ساتھ ساتھ یہ
طاقت کم ہونے لگتی ہے اور کھانا سانس کی نالی میں چلا جاتا ہے اور بہت خطرناک ثابت ہوتا
ہے۔ایسے مریضوں کے لئے کیڈ میم سلف بہت مفید بلکہ ضروری دوا بن جاتی ہے۔بعض بچوں
میں بھی یہی علامت پائی جاتی ہے۔کیڈمیم سلف ہڈیوں پر بھی اثر انداز ہونے والی دوا ہے۔کیڈ میم سلف کا نزلہ مزمن ہو
جائے تو ناک کی ہڈیاں گھلنے لگتی ہیں۔مرکزی کی طرح کیڈ میم میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔
کیڈمیم سلف
183
کیڈمیم سلف میں جلد پر چھوٹے چھوٹے دانے ابھر آتے ہیں جیسے رونگٹے کھڑے
ہو جانے پر ہوتا ہے۔اگر مرغابی کے پر نوچ لئے جائیں تو اس کی جلد پر جیسے دانے نمایاں ہوتے
ہیں یہ دانے بھی ان سے مشابہ ہوتے ہیں۔انہیں انگریزی محاورے میں Goose Flesh کہا
جاتا ہے۔کیپسیکم میں بھی یہ علامت نمایاں ہے۔کیڈمیم سلف معدہ کے لئے بھی بہت مفید دوا ہے۔اگر معدہ بالکل جواب
دے جائے ، کوئی چیز ہضم نہ ہو ، خوراک معدہ میں ہی گلنے سڑنے لگے، گندے بودار ڈکار
اور شدید متلی اور ابکائیاں آئیں تو کیڈ میم سلف بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔یہ کینسر میں بھی
مفید ہے لیکن شفا نہیں دیتی صرف تسکین بخش سکتی ہے اور تکلیف کی شدت کو کم کرتی ہے۔اگر
بیماری کے نتیجہ میں عضلات لگنے لگیں اور مریض رفتہ رفتہ کمزور ہو جائے تو کیڈ میم سلف ایسے
گرتے ہوئے مریض کو سنبھال لیتی ہے۔کیڈمیم سلف میں حرکت کرنے اور سونے سے تکلیفیں بڑھتی ہیں۔کھانا کھانے کے
بعد آرام کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔مریض ہر وقت بھوک محسوس کرتا ہے۔معدہ اور نظام
ہضم جواب بھی دے جائیں لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی۔اگر کسی مریض کو اس قسم کی بھوک کے
ساتھ سیاہ رنگ کی الٹیاں آئیں اور حالت اتنی بگڑ جائے کہ گویا موت کی علامتیں ظاہر ہوں
تو اس وقت کا ر بوو یج کے بجائے کیڈ میم سلف موت سے واپس کھینچ لاتی ہے بشرطیکہ تقدیر
جاری نہ ہو چکی ہو۔طاقت :
30 تک