کیلیڈیم Caladium
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کیلیڈیم
185
45
کیلیڈیم
CALADIUM
(امریکہ میں اگنے والا ایک شلجم )
کیلیڈیم کو عام طور پر تمباکو کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا
جاتا ہے اور اسی وجہ سے اس دوا نے شہرت پائی ہے حالانکہ یہ محض اتنی مختصر اثر والی دوانہیں ہے۔اس میں کئی اور نمایاں علامات بھی پائی جاتی ہیں۔اس کی دماغی علامات بہت عجیب وغریب
ہیں۔کیلیڈیم کے زہر کا یادداشت پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔کوئی کام کرتے ہی بھول جاتا ہے۔کیلیڈیم Epilepsy یعنی مرگی کی بھی دوا ہو سکتی ہے۔شریانوں کی سختی
(Arteriosclerosis) کا اثر بھی بہت بڑھ جائے تو کیلیڈیم کی یاد دلاتا ہے لیکن
آرٹیریوسکلر وسس کی براہ راست دوا نہیں ہے۔کیلیڈیم کی خاص علامت یہ ہے کہ مریض کوئی کام کر کے سوچے گا کہ اس نے کیا ہے یا
نہیں۔کوئی بات کسی کو کہنی تھی ، نہ معلوم کہی کہ نہیں۔خط لکھنا تھا ،لکھا تھا کہ نہیں۔غرضیکہ روز مرہ کی
زندگی میں ایک غیر یقینی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے لیکن یہ علامت کھانے پینے کے معاملہ میں ظاہر
نہیں ہوتی۔مثلاً ناشتہ کر کے نہیں بھولے گا، روزمرہ کی باتیں اس لئے بھولتی ہیں کہ انسان اپنی
سوچوں میں کھویا رہتا ہے اور اسے یاد نہیں رہتا کہ جو کام اسے کرنا تھاوہ کیا ہے یا نہیں۔بعید نہیں کہ
کیلیڈیم کا مریض ذہنی دباؤ محسوس کرتا ہو کیونکہ اس کا دماغ بیک وقت دو طرح کے کام کرتا ہے۔ایک اپنے روز مرہ کے کام اور دوسرے دماغی طور پر اپنے خیالات میں جکڑارہنا۔اسی لئے دماغ
غیر حاضر رہتا ہے۔جیسے فلسفی باتیں بھول جاتے ہیں۔ایسے مریض ذہنی طور پر بہت تھک جاتے
ہیں اور آخر علمی کام ان کے بس میں نہیں رہتا۔
کیلیڈیم
186
یہ تمباکونوشی کی کثرت سے پیدا ہونے والی جنسی کمزوریوں میں بھی مفید
ہے۔اس لحاظ سے یہ پکرک ایسڈ اور سیلینیم سے مشابہ ہے۔اس کا مریض مستقل خوف کا
شکار رہتا ہے۔اندھیرے کا خوف ،مستقبل کا خوف حتی کہ اپنے سایہ سے بھی خوفزدہ ہو جاتا ہے۔کیلیڈیم کے مریض کو چکر بھی آتے ہیں۔آنکھیں بند کرنے سے چکروں میں اضافہ
ہو جاتا ہے۔کو نیم میں چکروں کی علامت اس سے بالکل برعکس ہوتی ہے اور چکر آنکھیں کھولنے
سے بڑھتے ہیں۔لیٹنے اور آنکھوں کو حرکت دینے سے بھی چکر آنے لگتے ہیں۔ایسے چکروں میں
کو نیم اکیلی فائدہ نہیں دیتی بلکہ کا کولس کے ساتھ ملا کر دینے سے چکروں کی بہت طاقتور دوا بن
جاتی ہے۔ان دونوں میں حرکت سے تکلیف بڑھتی ہے۔کیلیڈیم میں گرمی سے تکلیف بڑھتی ہے۔گرم موسم یا گرم کمرہ میں بیماری میں اضافہ ہوتا
ہے۔جبکہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے سے آرام ملتا ہے مگر معدے میں ٹھنڈی چیزوں سے تکلیف بڑھ
جاتی ہے اس لحاظ سے یہ فاسفورس کے بالکل برعکس ہے۔فاسفورس میں معدہ کو ٹھنڈی چیز سے
آرام ملتا ہے۔کیلیڈیم کے مریض کی نیند ہلکے سے شور سے بھی متاثر ہوتی ہے۔ایک دفعہ آنکھ کھل
جائے تو دوبارہ ساری رات نیند نہیں آتی۔کیلیڈیم میں جلد میں سنسناہٹ ہوتی ہے جیسے کوئی کیڑا چل رہا ہے۔اس کے پسینہ
میں میٹھی سی بو ہوتی ہے جس کے اوپر لکھیاں بھنبھناتی ہیں، جلد پر بہت خارش ہوتی ہے جس کی کوئی
معین وجہ نہیں ہوتی۔جسم میں کیڑا چلنے کا احساس بہت بڑھ جائے تو سارے بدن پر ہر وقت
خارش ہونے لگتی ہے۔ایگزیما یا دانوں کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔بعض دفعہ عورتوں میں یہ
خارش اندرونی اعضاء میں شدید عذاب کی صورت اختیار کر کے اعصاب شکنی کا باعث بنتی ہے۔کیلیڈیم کی تکالیف حرکت سے بڑھ جاتی ہیں۔پسینہ آنے اور سونے سے تکلیف میں
کمی ہو جاتی ہے۔مددگار دوا نائیٹرک ایسڈ۔دافع اثر دوا: آرم ٹرائی فلم۔طاقت: 30