کلکیریا آرس Calcarea Arsenica

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کلکیریا آرس
187
46
کلکیریا آرس
CALCAREA ARS
مرگی کے مرض میں اگر چہ کلکیر یا سلف زیادہ مشہور ہے لیکن کلکیر یا آرس بھی مرگی کی اہم
دوا ہے اور کلکیر یا سلف کے بعد اس کا نمبر آتا ہے۔اس کے متعلق ڈاکٹر کینٹ نے لکھا ہے کہ
کلکیر یا آرس کے استعمال سے مرگی کی بیماری سے مکمل نجات مل سکتی ہے۔ہر مرگی قابل علاج نہیں
ہوتی کیونکہ بعض دفعہ اس کا سر کی ساخت کی خرابی سے بھی تعلق ہوتا ہے۔اس کا اپریشن ضروری
ہوتا ہے۔کلکیریا آرس میں جسم کے اعصاب پھڑکنے کا رجحان
پایا جاتا ہے اور فالجی کمزوریاں بھی
ملتی ہیں۔دراصل کیلیشیم ایک شدید کمزوری پیدا کرنے والی دوا ہے۔اگر جسم میں اس کا توازن
معمولی سا بھی بگڑ جائے تو بہت زیادہ کمزوری پیدا ہوتی ہے۔بلڈ پریشر بھی متاثر ہوتا ہے اور بعض
دفعہ مریض اچانک بے دم ہو کر گر جاتا ہے۔مویشیوں میں یہ بیماری عام ملتی ہے۔کیلشیم کا توازن
بگڑنے سے وہ ایک دم نڈھال ہو کر گر جاتے ہیں۔تاہم عموماً روزمرہ کی کمزوری کا شکار ہونے
والے مریضوں کا کلکیریا کے توازن بگڑنے سے تعلق نہیں ہوتا بلکہ معدے میں تیز اب پیدا ہونے
کی وجہ سے بعض دفعہ اچانک کمزوری کے دورے پڑتے ہیں۔یہ کمزوری خطرناک اور ڈراؤنی تو
ضرور محسوس ہوتی ہے مگر مہلک ثابت نہیں ہوتی۔ایسے مریض بعض دفعہ بے ہوش بھی ہو جاتے ہیں
لیکن یہ مرگی کی بیماری نہیں ہوتی۔اگر مرگی میں اس قسم کے کمزوری اور بے ہوشی کے حملے ہوں تو وہ
زندگی کا مستقل حصہ ہوتے ہیں۔اچانک بے ہوشی کا دورہ لازم نہیں کہ مرگی کی وجہ سے ہی ہو۔مرگی کا مرض جو پیدائشی ساخت کی خرابی کی وجہ سے ہو بعض دفعہ مریض کی سوچ اور
فکر پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔اس کے ماتھے سے پتہ چل جاتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر کمزور
-

کلکیریا آرس
188
صلى الله
ہے۔اس کی آنکھوں میں بھی کچھ حماقت کے آثار نظر آتے ہیں یا اگر وہ غیر معمولی حساس ہو
تو اپنی چھوٹی چھوٹی سوچوں میں مگن رہتا ہے اور سنجیدہ ، گہرے غور وفکر کے قابل نہیں ہوتا۔بعض معاندین آنحضرت ﷺ اور دیگر انبیاء پر اعتراض کرتے ہیں کہ انہیں الہام
وغیرہ کچھ نہیں ہوتا تھا، یہ محض مرگی کی ہی ایک قسم تھی جو انہیں لاحق تھی۔لیکن انبیاء جو عظیم کام
دنیا میں کرتے ہیں ان پر اس قسم کے لغو اعتراضات وارد ہو ہی نہیں سکتے۔انتہائی شدید دباؤ
کے وقت بھی انبیاء کسی تکلیف میں مبتلا نہیں ہوتے بلکہ جب دباؤ شدید ہو تو مرگی کے مرض کا
حملہ ضرور ہونا چاہئے۔عظیم رومن شہنشاہ سیزر کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ ایسی تقریروں کے
دوران جب شدید ذہنی دباؤ ہوتا تھا لوگوں کے سامنے بے ہوش ہو کر گر جایا کرتا تھا جبکہ
آنحضرت ﷺ انتہائی خطرناک حالات کا سامنا کرتے ہوئے اور بھی زیادہ مستعد اور سب
صحابہ سے بڑھ کر چاق و چوبند ہو جاتے تھے۔اُحد کی سنگلاخ زمین اور حسنین کا میدان
کارزاران بد بخت معترضین کے منہ میں خاک ڈالتے رہیں گے۔الہام کے وقت بعض دفعہ
جور بودگی سی طاری ہوتی ہے وہ ہرگز مرگی سے کوئی دور کی مشابہت بھی نہیں رکھتی۔اعصابی دباؤ اور معدے کا تیزاب مل کر بعض دفعه سخت کمزوری پیدا کر
دیتے ہیں یہاں تک کہ انگلی ہلانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔مجھے خود یہ تکلیف ہو چکی ہے اور
تکلیف کے دوران بعض دفعہ یہ محسوس ہوتا تھا کہ ابھی جان نکل جائے گی۔کئی کئی دن تک
بستر سے باہر نہیں نکل سکتا تھا۔یہ مرض عارضی ہوتا ہے۔اگر تیزابیت کا مؤثر علاج کر دیا
جائے تو یہ تکلیف ہمیشہ کے لئے پیچھا چھوڑ دیتی ہے۔کلکیر یا آرس میں جو کمزوری پائی جاتی ہے وہ بھی ضروری نہیں کہ مرگی ہی کی
علامت ہو۔کلکیر یا آرس کے مرکب میں آرسنک کا جز ومعدہ میں تیزاب پیدا کرنے
میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔لیکن اس سے جو شدید کمزوری پیدا ہواس کے علاج کے لئے
آرسنک سے بہت زیادہ موثر دوا نکس وامیکا ہے۔

189
کلکیریا آرس
میر یا آدرس کانکس وامیکا اور دوسری دواؤں سے فرق یہ ہے کہ اس میں مستقل فالجی
کمزوریاں پائی جاتی ہیں جبکہ محض تیزاب کی زیادتی کی وجہ سے فالج نہیں ہوا کرتا۔کلکیر یا آرس
کی فالجی علامتیں شروع ہوں تو ہاتھ کانپنے لگتے ہیں اور جسم پر بھی کپکپی طاری ہونے لگتی ہے۔یہ
فالج کا آغاز ہے۔مرگی کا مرض پہچاننے کے لئے ڈاکٹروں نے اورا (Aura) کا محاورہ استعمال کیا ہے
یعنی مرگی کے حملہ کے آغاز میں جسم میں کسی جگہ جو سنسنی سی پیدا ہوتی ہے اسے ”اور“ کہتے ہیں۔بعض مریضوں
کا ”اور معدے سے شروع ہوتا ہے بعض کا دل سے۔مثلاً دل پر کمزوری کا
احساس ہوتا ہے اور گھبراہٹ ہوتی ہے۔کلکیریا آرس میں مرض کے حملہ کا آغاز ہمیشہ دل سے
ہوتا ہے اس لئے اگر مریض کو یہ احساس ہو کہ دل میں کچھ ہو رہا ہے اور پھر مرگی سے مشابہ دورہ
پڑے تو ایسی صورت میں کلکیریا آرس مکمل شفا بخشنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایک اور علامت یہ
ہے کہ مرگی کا دورہ پڑنے سے پہلے آواز بیٹھ جاتی ہے اور مریض بول نہیں سکتا۔سیڑھیاں چڑھتے وقت اگر سانس اکھڑے تو کلکیریا آرس اچھی دوا ہے۔اس میں
بیماریاں زیادہ تر بائیں طرف حملہ کرنے کا رجحان رکھتی ہیں۔سٹیفی سیگر یا (Staphysagria)
کی طرح اس دوا میں بھی غصہ ، نا پسندیدگی اور ناراضگی کے بداثرات سے پیدا ہونے والی بیماریاں
شامل ہیں۔اس میں جو خیالی نظارے دکھائی دیتے ہیں ان میں بھوت پریت اور دیگر وہمی
نظارے شامل ہیں۔بعض دفعہ اس کے مریض آگ کی خواہیں بکثرت دیکھتے ہیں۔یہ علامت
نیٹرم میور میں بھی ہے جس میں زیادہ تر آگ لگنے اور سانپوں کے خواب آتے ہیں۔اگران
علامتوں کے ساتھ مستقل پاگل پن کا حملہ ہو جائے تو ایسے پاگل پن میں گلگیر یا آرس اچھی دوا
ثابت ہوسکتی ہے۔اگر خون کا دبا ؤا چانک سر کی طرف زیادہ ہو جائے اور چکر آنے لگیں اور توازن
برقرار نہ رہے، ساتھ تشخجی کیفیت بھی ہو تو کلکیریا آرس اس میں بھی مفید ہے۔پرانے اور
ضدی سردرد میں کلکیریا آرس بھی کام آ سکتی ہے۔اگر کسی اور دوا سے فائدہ نہ ہو تو

190
کلکیریا آرس
کالکیر یا آدرس کو بھی استعمال کر کے دیکھ لینا چاہئے۔اس کے سردرد کی علامت سیمی سی فیوجا
(Cimicifuga) سے بالکل الٹ ہے۔سیمی سی فیوجا میں ماؤف حصہ کے بل لیٹنے سے درد
میں اضافہ ہو جاتا ہے بلکہ بعض دفعہ دکھتے حصہ کو دبانے سے اعصاب بھی پھڑ کنے لگتے ہیں۔کلکیریا آرس میں جس کروٹ مریض لیٹے گا اس کے مخالف سمت در دشروع ہو جائے گا۔اگر
دائیں طرف لیٹے گا تو سر درد کا حملہ بائیں طرف ہو جائے گا۔جب بائیں طرف سر
رکھے گا تو درد دائیں طرف منتقل ہو جائے گا۔یہ کلکیریا آرس کی خاص علامت ہے۔جس
پرانے سر درد میں یہ علامت پائی جائے اس میں کلکیر یا آرس بہت مؤثر ثابت ہوگی۔اس کے
علاوہ اور کوئی واضح علامت ایسی نہیں ہے جو کلکیریا آرس کے سر درد کا خاصہ ہو۔چہرے اور سر کی جلد پر ایگزیما بھی اس میں عام پایا جاتا ہے۔گردوں میں بھی
درد ہوتا ہے اور دکھن کا احساس ہر وقت رہتا ہے جو پتھری کی وجہ سے نہیں بلکہ عام سوزش کی
وجہ سے ہوتا ہے۔اس میں لیکوریا زردرنگ کا ہوگا جو کاٹنے والا تیزابی مادہ رکھتا ہے۔بعض
دفعہ لیکور یا عورتوں کے لئے تکلیف کا باعث بننے کے علاوہ نفسیاتی الجھنیں بھی پیدا کر دیتا
ہے۔اس قسم کے لیکوریا میں کلکیریا آرس کے علاوہ کالی فاس اور آرسنک بھی مفید دوائیں ہیں
جو سخت بد بودار اور سوزش والے لیکوریا کا توڑ ہیں۔رحم کے کینسر میں اگر مسلسل ہلکا ہلکا خون جاری رہے اور وہ تیزابی اور بد بودار ہو تو
اس میں بھی کلکیر یا آرس بہت فائدہ بخش ہے۔دافع اثر دوائیں : کار بوویج گلونائن پلسٹیلا
طاقت:
30 سے 1000 تک

آج 10 میں سے 10 باقی