کلکیریا کارب Calcarea Carbonica

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کلکیریا کارب
191
47
کلکیریا کاربونیکا
CALCAREA CARBONICA
کیلشیم کاربونیٹ دودھ کا بنیادی جزو ہے۔اس سے ہڈیاں، آنکھ کا سفید حصہ اور بعض
دیگر اہم اعضاء تخلیق پاتے ہیں۔دودھ جو مکمل غذائیت کا حامل ہے اس میں کیلشیم سب سے اہم
کردار ادا کرتا ہے۔کیلشیم کا توازن بگڑنے سے متفرق عوارض خصوصاً ہڈیوں کی بیماریاں لاحق ہو
جاتی ہیں۔کلکیریا کارب غدودوں، جلد اور ہڈیوں پر اثر انداز ہونے والی اہم دوا ہے۔ایسے
مریض کو بہت جلد سردی لگ جاتی ہے، پاؤں کبھی ٹھنڈے ہوتے ہیں اور کبھی گرم۔چھاتی میں
جکڑے جانے کا احساس ہوتا ہے۔کھانسی رات کو خشک اور دن کو عام طور پر بلغمی ہوتی ہے۔بلغم
زردی مائل بد بودار ہوتا ہے اور بہت مشکل سے نکلتا ہے۔بچوں کے دانت نکالنے کے زمانے میں
انہیں جو کھانسی شروع ہو جاتی ہے اور بآسانی پیچھا نہیں چھوڑتی بسا اوقات وہ کلکیریا کارب سے
ٹھیک ہو جاتی ہے۔کلکیریا کارب کا مزاج رکھنے والے لوگوں کے چہرے عموماً بے رونق ہوتے
ہیں ، جلد چکنی اور زردی مائل۔بعض ایسے مریض بات کرتے کرتے ایک دم نڈھال ہو جاتے ہیں
اور خون کی کمی کا بھی شکار رہتے ہیں۔دماغی محنت انہیں کمزور کر دیتی ہے جس سے بعض دفعہ وہ پسینہ
پسینہ ہو جاتے ہیں اور سانس لینے میں انہیں دقت پیش آتی ہے۔سردی اور نمی کو پسند نہیں کرتے۔تازہ ہوا اور خنکی سے بھی نفرت ہوتی ہے۔بھیگنے پر رسٹاکس کی طرح بیماریاں فوراً آ گھیرتی ہیں۔خون کی کمی میں کلکیریا کارب نمایاں اثر رکھتی ہے۔خون کی یہ کمی دراصل
معدے کی جھلیوں کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں وہ لعاب پیدا نہیں ہوتے
جو وٹامن بی 12 کو ہضم کرتے ہیں۔خون کی ایسی کمی کا مستقل علاج محض وٹامن بی 12 سے

192
کلکیریا کارب
کر نا ممکن نہیں البتہ یہ بیماری کے ظاہری بداثرات کو دور کرنے کے لئے مسلسل دینی پڑتی
ہے۔چونکہ معدہ اسے ہضم نہیں کرتا اس لئے اسے بذریعہ انجیکشن دینا پڑتا ہے اور ایسے
مریض کو عمر بھر وٹامن بی 12 کے ٹیکے لگانے پڑتے ہیں۔ایسے مریض کو اگر ہو میو پیتھی دوا کی
صورت میں کلکیریا کا رب دی جائے تو ان ٹیکوں کی ضرورت نہیں رہتی اور جسم خود بخودخون
بنانے لگتا ہے۔کلکیریا کارب میں عضلات کا ڈھیلا پن پایا جاتا ہے۔اگر عضلات ڈھیلے ہو کر
لٹک جائیں اور جسم موٹا ہونے لگے تو سارا نظام صحت بگڑ جاتا ہے۔کچھ عرصہ تک مسلسل
کلکیریا کارب دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔جسم میں کیلشیم کی کمی واقع ہو جائے تو ہو میو پیتھی
پوٹینسی میں دوا کھلانے سے یہ کمی دور ہو جاتی ہے۔بعض اوقات اچانک کھڑا ہونے سے گھٹنے
کے عضلات جسم کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے اور انسان گر جاتا ہے۔بلڈ پریشر کی کمی کی وجہ
سے بھی ایک دم کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے۔اگر عضلاتی کمزوری سے ایسا ہو تو کلکیر یا کارب
بہت مفید ہے۔گہری اور مزاج سے مطابقت رکھنے والی دوائیں جو انسانی جسم کی تعمیر میں
نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں اگر مناسب وقفوں کے ساتھ مستقل استعمال کی جائیں تو یہ علاج
وقت تو لے گا مگر بہت مفید اور دیر پا اثرات کا حامل ہوگا اور ہر بیماری کا الگ الگ علاج
کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔مریض بحیثیت مجموعی شفا پا جاتا ہے۔یادر ہے کہ کلکیریا کارب کے بعد اگر سلفر دینی ہوتو پہلے لائیکو پوڈیم دینی ہوگی پھر سلفر
دی جاسکتی ہے۔سلفر سے جو اندرونی بیماریاں جلد پر اچھلتی ہیں بسا اوقات نکس وامیکا ان کا توڑ
ثابت ہوتا ہے (مثلاً بواسیر کے مسوں میں) لیکن بواسیر کے مسوں کے علاج کے لئے
کلکیریا کارب بھی اچھی دوا ہے۔اس کے علاوہ اور بھی دوائیں کلکیریا کارب سے مشابہ ہیں۔مثلاً ایسکولس (Aesculus) میں بھی کلکیریا کی طرح بواسیری مسوں میں خون اور پیپ کی
علامات ملتی ہیں۔کلکیریا کارب کینسر کے رجحان کوروکنے کے لئے ایک اونچا مقام رکھتی ہے لیکن

193
کلکیریا کارب
مریض کا عمومی مزاج اس سے ملنا ضروری ہے ورنہ کام نہیں کرے گی۔بعض بیماریوں میں زخموں
کو چیرا دینا پڑتا ہے۔کلکیریا کارب ایسے چیروں کی ضرورت
کو ختم کر سکتی ہے۔گہرے پھوڑے
جو بیرونی جلد کی سطح کے نیچے ہوتے ہیں ان میں کلکیریا کارب بہت موثر ثابت ہوتی ہے اور
سلیشیا سے بھی بہتر اثر دکھاتی ہے۔پھوڑایا تو از خود کھل کر غائب ہو جاتا ہے یا پیپ بنتی ہے تو
معمولی اور پھوڑا بغیر کسی تکلیف اور تیکن کے گھل جاتا ہے۔ایسی صورت میں یہ وقتی دوا کے طور پر
فائدہ دے گی۔کلکیریا کارب کا مریض واضح طور پر پہچانا جاتا ہے۔جسم فربہی مائل ہو ، زرد رنگت ،
سر نسبتا بڑا، پسینہ آنے کا رجحان ہو۔جسم کبھی ٹھنڈا کبھی گرم، سارے جسم کا نظام ست ہو تو یہ
کلکیریا کارب کے مریض کی عمومی تصویر ہے لیکن مریض میں اس کی ہر علامت کا موجود ہونا
ضروری نہیں ہوتا، نہ ہی کوئی ایک علامت اکیلی کلکیریا کارب کی نشاندہی کر سکتی ہے۔مثلاً بعض
بچوں کا سر پیدائشی بناوٹ کے لحاظ سے بڑا ہوتا ہے ،ضروری نہیں کہ وہ کلکیریا کارب کے مریض
ہوں، بعض ہو بھی سکتے ہیں۔بعض دفعہ کلکیریا کی علامتیں عمر کے ساتھ رفتہ رفتہ ظاہر ہوتی ہیں۔کلکیریا کے مریض کے ناک میں اکثر مواد اکٹھا ہوکر جم جاتا ہے اور اس کی وجہ
سے سانس لینے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔کلکیریا کارب دینے سے یہ مواد جھلیوں سے الگ
ہوکر بآسانی باہر نکل جاتا ہے اور کسی قسم کے اپریشن کی ضرورت پیش نہیں آتی۔جسم میں کیلشیم کا
توازن بگڑنے سے بعض دفعہ ہڈیوں کے کونے بڑھنے لگتے ہیں اور گھٹنوں کے جوڑوں
کی ہڈیوں میں کیلشیم کے ابھار سے بن جاتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں اس کا علاج
کلکیریا کارب سے ہو جاتا ہے۔اگر کوئی بچہ ٹانگوں میں کمزوری کی وجہ سے دیر سے چلنا سکھے تو
کلکیریا کارب اس کا علاج ہے۔اگر بچہ دیر سے بولنا شروع کرے تو برائیا کا رب بہترین
ہے۔جہاں یہ دونوں علامتیں پائی جائیں تو نیٹرم میور مفید ہوگی۔اگر بچے کے جسم میں پیدائشی طور پر سوڈیم کا توازن بگڑ جائے تو اس سے ذہنی

194
کلکیریا کارب
صلاحیتوں پر اثر پڑتا ہے نیز ٹانگیں بھی کمزور ہو جاتی ہیں اور مریض سوکھے کا شکار ہو جاتا
ہے۔نیٹرم میور کی خاص علامت یہ ہے کہ ٹانگیں اور اوپر کا دھڑ دونوں بیک وقت سو کھتے ہیں اور
زبان پر بھی اثر ہوتا ہے چنانچہ بچہ دیر سے چلنا اور بولنا سیکھتا ہے۔لیکن کلکیریا کارب میں زبان
متاثر نہیں ہوتی اور بچہ معمول کے مطابق بولنا سیکھ لیتا ہے، ہاں چلنا دیر میں سیکھتا ہے۔چھوٹا قد
بھی کلکیریا کارب کی ایک علامت ہے۔اگر جسمانی کمزوری کے ساتھ ذہنی کمزوری بھی نمایاں
ہو تو یہ برائیٹا کارب کی علامت ہے۔اگر کلکیریا کارب کے مزاجی مریض کی ہڈیوں میں
ٹیڑھا پن پیدا ہونے لگے اور وہ بد نما دکھائی دینے لگیں تو کلکیریا کارب دینے سے بتدریج مگر
واضح بہتری کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں۔مریض اندرونی طور پر سردی محسوس کرتا ہے مگر بعض اوقات ہاتھ پاؤں جلتے ہیں۔طوفان آنے سے قبل مریض کی بیماری کی علامات بڑھنی شروع ہو جاتی ہیں مثلاً اگر گرد کا طوفان
آنے والا ہو تو کئی گھنٹے پہلے دمے کی علامات والا مریض وہ علامات ظاہر کرتا ہے جو گرد کی صورت
میں بعد میں ظاہر ہوتی ہیں۔ایسے مریضوں کی ایک دوا کلکیریا کا رب بھی ہے۔وہ مریض جو زیادہ
لمبا عرصہ دینی کام نہ کر سکے اور تھک جائے اور جسم کے دوسرے حصوں میں بھی کمزوری کی علامتیں
ظاہر ہوں، اس کا سارا نظام ہی کمزور پڑ جاتا ہے اور وہ بہت جلد تھکنے لگتا ہے۔کلکیر یا کارب
دینے سے وہ آرام محسوس کرے گا اور بے چینی زیادہ عرصہ باقی نہیں رہے گی۔اگر کلکیر یا کا
مریض بہت ہیجانی (Excited) ہو جائے تو اسے کئی قسم کے نظارے دکھائی دینے لگتے
ہیں۔خصوصا نوکدار چیزیں نظر آنے لگیں گی، تصویر یں اور اجسام ناچتے ہوئے دکھائی دیں
گے۔اسی طرح بے جان اشیاء، کیل، تار، چھنے اور کاٹنے والی چیزیں نظر آئیں گی۔اگر بچوں
میں ایسی علامتیں ہوں تو کلکیریا کارب الا ما شاء اللہ یقینی دوا ہے۔عام کمزوری کی علامت ہو،
سردی محسوس ہوتی ہو مگر ہاتھ پاؤں جلیں تو بھی کلکیریا کارب علاج ہے۔کلکیریا کا ذہنی مریض اکثر
چٹکیاں بھرتا رہتا ہے اور اسے سونے سے پہلے مختلف چہرے دکھائی دیتے ہیں لیکن موت کا خوف
نہیں ہوتا۔ناخنوں کے ساتھ جلد کھڑ جاتی ہے جو بہت تکلیف کا باعث بنتی ہے۔یہ علامت

کلکیریا کارب
195
پٹرولیم میں بھی ہے ، جلد خشک ہو کرنا خنوں کو چھوڑ دیتی ہے جیسے خشک ایگزیما ہو۔عام طور پر غم اور گہری اداسی کے دورے میں سوڈیم کی دوائیں مؤثر ہوتی ہیں ان
میں نیٹرم میور، آرم میور اور گریشیولا (Gratiola) بھی شامل ہیں۔اگر مریض غم زدہ ہو کر زندگی
میں دلچسپی لینا چھوڑ دے تو ایمبرا گر لیسا اور آرنیکا بھی مؤثر ہیں۔کلکیریا کارب کی ایک خاص
علامت ڈپریشن ہے جو کسی اور دوا میں نہیں کہ ایک چھوٹی سی عمر کی بچی بھی غمزدہ ہو کر ہر چیز سے
بے نیاز ہو کر بیٹھ جاتی ہے حالانکہ ابھی اس کے کھیلنے کودنے کے دن ہوتے ہیں۔اگر بلوغت سے
پہلے خصوصاً لڑکیوں میں اداسی کا ایسا دورہ پڑے تو اس کے فوری علاج کی ضرورت ہے کیونکہ وہ
مایوس ہو کر بعض دفعہ خود کشی کی خواہش کرتی ہیں لیکن ان میں تشدد نہیں ہوتا اور غم کی کوئی ظاہری
وجہ بھی دکھائی نہیں دیتی۔یہ کلکیریا کارب کی ایک خاص علامت ہے۔اس کا مریض زیادہ سوچ
بچار نہیں کرتا۔عام غم سے بھی جلد تھک جاتا ہے اور جسمانی کمزوری کی شکایت کرتا ہے۔اگر کلکیر یا
کا رب کے ساتھ کیلشیم کی ٹکیاں بھی استعمال کروائیں تو یہ تھکاوٹ کا اچھا علاج ہے۔کلکیریا کارب کے مریض کو طرح طرح کے ڈراؤنے خواب آتے ہیں اور
اندھیرے میں جن بھوتوں کے خیال سے ڈرتا ہے۔خواب میں اپنے آپ کو بھی یا کسی حادثے
میں ملوث دیکھے گا یا آگ لگنے کے خواب دیکھے گا۔اس کی علامتوں میں ہر قسم کا سر درد ہوتا ہے
لیکن دوسری دواؤں سے تمیز کرنے والی نشانی یہ ہے کہ سر در دروشنی سے بڑھتا ہے۔دن کے
وقت رات کی نسبت زیادہ سر درد ہوتا ہے۔گریفائٹس کا سر دردبھی روشنی سے بڑھتا ہے کیونکہ
دونوں میں کاربن کا عنصر موجود ہے۔کار بود بیج میں بھی یہی علامت ہے۔سر درد میں ٹھنڈی ٹکور
سے آرام محسوس ہوتا ہے۔اگر بچے کا سر بڑا ہونے لگے ، آنکھوں کی پتلیاں کمزور ہو جائیں اور بچہ رات کو
سوتے میں دردناک چیخ مارے تو عموماً ایسے بچوں کا اپریشن کروانا پڑتا ہے جس میں شفا کے
امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔بچہ نیم پاگل سا ہو کر رہ جاتا ہے۔اگر وقت پر ہومیو پیتھی علاج
کیا جائے تو کلکیریا کارب کام کر سکتی ہے مگر زیادہ تر سلیشیا کی ضرورت پڑتی ہے جس

196
کلکیریا کارب
کے اثر سے بعض دفعہ آنکھوں کے رستے اور بعض دفعہ کانوں کے رستے اچانک پانی خارج ہونا
شروع ہو جاتا ہے۔کبھی ایک آنکھ یا کان سے بکثرت پانی بہہ کر بچے کا تکیہ گیلا کر دیتا ہے اور اس
طرف سے سر چھوٹا ہونے لگتا ہے۔پھر چند دن کے بعد یہی عمل دوسری طرف شروع ہو جائے
گا۔اس بیماری کا جسے انگریزی میں ہائیڈرو کیفیس (Hydrocephalous) کہتے ہیں،
بسا اوقات میں نے انہی دو دواؤں سلیشیا اور کلکیریا کارب سے ایسے متعدد بچوں کا کامیاب
علاج کیا ہے۔اگر بیماری کافی زیادہ آگے بڑھ چکی ہو تو کلکیریا کارب اونچی طاقت میں مفید
ثابت ہوسکتی ہے مگر ضروری نہیں۔آنکھ کے کورنیا میں بعض دفعہ سفید مواد آ جاتا ہے جو آہستہ آہستہ بہنے لگتا ہے اگر
انفیکشن پرانی ہو تو مواد میں زردی آجاتی ہے۔ایسی صورت میں بعض اور مشابہ دواؤں کے علاوہ
کلکیریا کارب بھی مفید ہے۔اگر کان کا مواد زرد رنگ کا ہو تو کلکیریا کارب کے دوا ہونے کا
امکان اور بھی بڑھ جاتا ہے۔کان کے پردوں میں پیدا ہونے والی کمزوری یا آہستہ آہستہ ظاہر
ہونے والا بہرہ پن جس میں کان رفتہ رفتہ آوازوں
کی تمیز کرنا چھوڑ دیتا ہے کلکیریا کارب کا
تقاضا کرتا ہے۔بعض اور دوائیں بھی مثلاً چینوپوڈیم (Chenopodium) مفید ثابت ہوسکتی
ہیں۔آنکھوں کی تھکاوٹ اور دباؤ سے پیدا ہونے والی کمزوری میں بھی کلکیریا کارب اچھی
دوا ہے لیکن اونو سموڈیم (Onosmodium) آنکھوں کی تھکاوٹ کے لئے زیادہ موثر ہے۔اس میں سر میں درد بھی ہوتا ہے جو آ کر ٹھہر جاتا ہے لیکن زیادہ شدت اختیار نہیں کرتا۔اگر
جلسیم 200 بھی ساتھ ملا کر دیں تو غیر معمولی فائدہ ہوتا ہے۔بعض دفعہ موسم بدلنے سے
طبیعت بوجھل اور پڑ مردہ ہو جاتی ہے۔فضا میں کوئی ایسا اثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسم وقتی طور
پر کمزوری محسوس کرتا ہے۔کلکیریا کارب چونکہ مستقل اور لمبا عرصہ چلنے والی بیماریوں کی دوا ہے
اس لئے ایسی مستقل بیماریوں میں کلکیریا کارب کی شفایابی کا عمل بھی آہستہ ہوتا ہے اور لمبے
عرصہ تک وقفہ ڈال ڈال کر دینی پڑتی ہے۔کلکیریا کارب کے مریضوں میں انڈا کھانے کی شدید خواہش ہوتی ہے۔علاوہ ازیں

197
کلکیریا کارب
ایسی چیزیں بھی کھاتا ہے جو ہضم نہیں ہوتیں مثلاً مٹی، کاغذ وغیرہ۔اکثر ایسے بچے
مستقل بد ہضمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔مریض کو سر کی چوٹی پر بوجھ کا احساس ہوتا ہے، سر میں درد
ہو تو ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوتے ہیں۔ذہنی دباؤ سے سر درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔سر کی جلد پر
خارش ہوتی ہے۔آنکھیں روشنی برداشت نہیں کر سکتیں۔پرانی قبض میں بھی کلکیریا کارب مفید ہے۔سلیشیا اور ور ٹیم البم (Veratrum Album)
بھی قبض کی اچھی دوائیں ہیں۔وریٹرم البم عموماً کھلے اسہال میں کام آتی ہے اس لئے معالج کا
ذہن قبض کی طرف نہیں جاتا حالانکہ یہ بخت ضدی قبض کے لئے بھی مفید ہے۔بچوں میں ایسی
ضدی قبض سلیشیا سے بھی کھل جاتی ہے لیکن اگر وہ اثر نہ کرے تو ور میٹرم البم ضرور دیں۔کلکیریا کارب کی علامتیں ہوں تو وہی کام کرے گی۔اس کے استعمال سے چند دنوں میں پیٹ میں
نرمی پیدا ہو جاتی ہے اور قبض آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہے۔اس بیماری میں اس کا فوری اثر نہیں ہوتا۔کلکیریا کارب مردوں اور عورتوں دونوں کی اندرونی کمزوریاں دور کرنے کے لئے بھی
استعمال ہوتی ہے۔رحم کے نیچے کی طرف گرنے کے رجحان کو روکتی ہے۔یہ ماہواری
نظام کی خرابیاں بھی دور کرتی ہے اور عادتا بہت زیادہ خون جاری ہونے کی بہت اہم دوا ہے۔یہ صرف بلیڈ نگ (Bleeding) ہی نہیں روکتی بلکہ اندر جو غدودیں وغیرہ بڑھ جاتی ہیں ان کا بھی
علاج کرتی ہے۔جہاں کسی ایک دوا کی واضح تشخیص نہ ہو سکے حسب ذیل تین دوائیں ملا کر دی
جائیں تو حیض کے دوران زیادہ خون جاری ہونے کا اکثر مؤثر علاج ثابت ہوتی ہیں۔وہ
دوائیں یہ ہیں۔کلکیریا کارب، میوریکس (Murex) اور سبائنا۔30 طاقت میں چند مہینے تک
دی جائیں ، شروع میں تین دفعہ روزانہ، پھر فائدہ ہونے پر صرف ایک دفعہ روزانہ کافی ہے۔رحم کی رسولیوں کا بھی یہ مؤثر علاج ہے۔کلکیر یا مزاج کی عورتوں کو بعض دفعہ
بہت گاڑھا ہر وقت رسنے والا لیکوریا لاحق ہوتا ہے۔اگر ایسی مریضہ میں بار بار حمل ضائع
ہونے کا رجحان بھی ہو تو کلکیریا کا رب بہت قیمتی دوا ثابت ہوتی ہے۔میں نے ایک دفعہ

198
کلکیریا کارب
ایک ایسی ہی مریضہ کو یہ دوا دی جس نے اتنا اچھا اثر دکھایا کہ اسے اگلے حیض سے پہلے ہی
حمل ٹھہر گیا اور بچے کی پیدائش تک اسقاط کی تکلیف نہیں ہوئی حالانکہ اس سے پہلے کئی حمل
ضائع ہو چکے تھے۔اسقاط حمل سے بچاؤ کے لئے صحیح دوا کی معین تشخیص بہت ضروری ہے۔فیرم فاس، کلکیر یا فاس اور کالی فاس جو عمومی کمزوری اور خون کی کمی کو دور کرتی ہیں۔یہ
دوران حمل بھی اسقاط کے خلاف اچھا اثر دکھاتی ہیں۔دوسری مددگار دوا جو اسقاط میں بہت
مفید ہے کولو فائیلیم ہے۔لیکن اگر مریض کی ساخت کلکیریا کارب والی ہو تو اسے بلاتر دو
کلکیریا کا رب ہی دیں پھر کسی اور دوا کی غالبا ضرورت پیش نہیں آئے گی۔چونکہ کلکیر یا کومزاجی دوا کے طور پر لمبے عرصہ تک دینا پڑتا ہے اس لئے مسلسل دیتے
چلے جانے کی بجائے وقفے ڈال ڈال کر دینا بہتر ہے۔کبھی دیں اور کبھی روک لیں۔مریض
کے ٹھیک ہونے کے بعد بھی چھ ماہ تک یہی عمل جاری رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔اگر کھانسی لمبی ہو جائے اور تھوک کے ذریعے خون آئے تو یہ بھی کلکیریا کی
علامت ہے۔اس میں کالی کا رب کی طرح پاؤں ٹھنڈے ہوتے ہیں۔اگر عمومی کمزوری بہت
بڑھ جائے تو ایسا مریض زیادہ دیر تک بیٹھ بھی نہیں سکتا اور کرسی سے پھسل پھسل جاتا ہے۔اگر
کسی مریض میں انتہائی کمزوری کے باعث بار بار سر تکیے سے نیچے ڈھلکتا ر ہے تو اس کی سب
سے نمایاں دوا میوریٹک ایسڈ (Muriatic Acid) ہے جو فوری اثر دکھاتی ہے۔اگر
روز مرہ اسی طرح ہو تو اس کی بہتر دوا کلکیریا کا رب ہے۔کلکیریا کارب میں کمر کے نچلے حصہ میں درد ہوتا ہے، کمر میں کمزوری محسوس
ا
ہوتی ہے اور بیٹھ کر اٹھنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔مددگار دوائیں : سلفر، کلکیریا سے پہلے اور لائیکو پوڈیم بعد میں اور
بیلا ڈونا۔رسٹاکس۔سلیشیا
دافع اثر دوائیں کیمفر۔اپی کاک نکس وامیکا۔ٹائیٹرک ایسڈ
طاقت
30 سے سی ایم (CM) تک

آج 10 میں سے 10 باقی