کلکیریا فلوریکا Calcarea Fluorica
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کلکیر یا فلور
48
199
کلکیر یا فلوریکا
CALCAREA FLUORICA
(Fluoride of Lime)
کیلشیم فلورائیڈ ایک معدنی عنصر ہے جو چمکدار پتھریلی شکل میں دنیا بھر میں پایا جاتا ہے۔صنعتی دنیا میں یہ ایک بہت مفید اور کارآمد شے ہے۔انسانی جسم میں دانتوں ، ہڈیوں کی سطح، جلد
کے لچکدار ریشوں ، عضلات اور خون کی رگوں کی بیماریوں سے اس کا گہرا تعلق ہے۔اس کی کمی
سے غدودوں میں پتھر کی طرح کی سختی پیدا ہو جاتی ہے اور دانت اور ہڈیاں بھر بھرے ہو جاتے
ہیں۔ہومیو پیتھی پوٹینسی میں تیار کردہ دوا کلکیر یا فلور خلیوں اور عضلات میں پیدا ہونے والی
سختی کو دور کرنے کے لئے بہترین دوا ہے اور بہت گہرا اثر رکھتی ہے۔اس کا جسم کے ہر عضو سے
تعلق ہے خصوصاہڈیوں کی نشو ونما متاثر ہوتی ہے۔ہڈیوں
کی سطح اور وریدوں میں گانٹھیں اور گومر
سے بن جاتے ہیں۔رحم ڈھیلا ہو کر لٹک جاتا ہے۔ناخن بدنما ہو جاتے ہیں۔عورتوں کے سینے
میں سخت گلٹیاں بنتی ہیں۔یہ اور دوسری ہر قسم کی گلٹیاں جن میں کینسر بنے کا رجحان ہوان میں
کلکیر یا فلور استعمال کرنی چاہئے۔میرے مشاہدہ میں کئی ایسے مریض آئے ہیں جن کی کلائی کے
غدود پھول کر سخت ہو گئے تھے۔شروع میں روٹا اور ملتی جلتی دوائیں استعمال کروایا کرتا تھا لیکن
افاقہ نہیں ہوتا تھا۔کلکیر یا فلور دینے سے ایسے ہر مریض کو نمایاں فائدہ ہوا۔بعض دفعہ گھٹنوں
کے پچھلی طرف کے غم میں گلٹیاں بن جاتی ہیں، ان میں بھی کلکیر یا فلور اچھا اثر دکھاتی ہے۔رحم کے غدودوں کے نسخہ میں دیگر دواؤں کے علاوہ کلکیر یا فلور بھی ضرور شامل کرنی چاہئے
بسا اوقات یا کیلی ہی بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔کلکیر بافلور آنکھ کے پردہ کے زخموں میں بھی بہت مفید ہے۔خصوصا اگر کنارے بہت
کلکیر یا فلور
200
سخت ہو گئے ہوں۔آنکھوں کے سامنے ستارے ناچتے ہوں، کورنیا پر دھبے نظر آتے ہوں، آنکھ
کی رگیں سخت ہو جائیں تو کلکیر یا طور کو یاد رکھیں۔کانوں کے پردوں میں تختی پائی جائے،
کانوں میں گھنٹیاں بجتی ہوں، کان بہتے ہوں اور ناک کے پچھلے حصہ کے غدود جو گلے کے
جوڑ سے ملتے ہیں بڑھ جائیں تو ان کے لئے کلکیر یا فلور کے علاوہ برائیٹا کارب بھی اچھی ثابت
ہوتی ہے، لیکن جو غدود آہستہ آہستہ بڑھ کر پتھر کی طرح سخت ہو جائیں ان کی سب سے اہم
دواکلکیر یا فلور ہی ہے۔نزلہ زکام میں سخت بد بودار اور گاڑھی سبزی مائل رطوبت خارج ہوتی
ہے۔رخساروں اور جبڑوں کی ہڈی پر سوزش، دانتوں میں درد، مسوڑھے سوجے ہوئے ، زبان
پر سختی اور سوزش نمایاں، دانت ہلنے لگتے ہیں اور کھانا کھاتے ہوئے سخت درد ہوتا ہے۔حلق میں
درد جسے گرم مشروب پینے سے آرام آتا ہے اور ٹھنڈی چیزوں سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔مردوں اور عورتوں کے جنسی اعضاء کی تکلیفوں سے بھی اس کا تعلق ہے۔بعض اوقات
اعضائے رئیسہ میں خون کی نیلی رگ بن جاتی ہے جس سے خون نکلنے لگتا ہے۔اس کے لئے
کلکیر یا فلور کے علاوہ برائیٹا کا رب بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔کلکیر یا فلور اس بواسیر میں بہت کارآمد ہے جس کے مسے پھول کر بہت سخت ہو
چکے ہوں اور اگر تھائیرائیڈ گلینڈ بھی سوج کر پتھر کی طرح سخت گلہڑ بن گیا ہو تو وہ بھی
کلکیر یا فلور کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ایک دفعہ ایک مریض کو ایسے ہی پتھر کی طرح سخت
مسوں کے لئے میں نے کلکیر یا فلور 1000 طاقت میں دی۔ان کا تھائیرائیڈ بھی بہت
بڑھا ہوا تھا جسے وہ کپڑے سے ڈھانپ کر رکھتے تھے اور مجھے اس کا علم نہیں تھا۔انہیں شدید
بخار ہو گیا لیکن وہ بہت بہادر آدمی تھے۔سمجھ گئے کہ دوا کا اثر ظاہر ہوا ہے۔کسی اور علاج کی
طرف راغب نہ ہوئے۔ایک ہفتہ کے اندراندر بخار اتر گیا اور بواسیر کے پتھر یلے مسے کے
علاوہ گلہڑ بھی غائب ہو گیا۔اس کی صرف تھیلی سی باقی رہ گئی۔وہ بھی آہستہ آہستہ سکڑ کر چھوٹی
ہو گئی۔اسی طرح ایک نوے سالہ بزرگ مریض کو موتیا کے لئے کلکیر یا فلور اور زنکم سلف
اونچی طاقت یعنی CM میں استعمال کروائی۔اللہ کے فضل سے ان کی آنکھ شیشے
کلکیر یا فلور
201
کی طرح صاف ہو گئی اور وفات تک انہیں موتیا کی تکلیف دوبارہ نہیں ہوئی ورنہ اتنی زیادہ
عمر میں اپریشن بھی ناممکن تھا۔موتیا کے سلسلہ میں یہ بات یا درکھیں کہ کلکیر یا فلور کالے
موتیے میں مفید نہیں ہے کیونکہ اس کی وجوہات بالکل اور ہوتی ہیں۔کلکیر یا فلور میں متلی اور قے کی علامت بھی ملتی ہے خصوصاً بچوں
کو غیر ہضم شدہ
غذا کی قے آتی ہے۔جو بچے پڑھائی کا بہت بوجھ محسوس کرتے ہیں اور ذہنی تھکاوٹ کا شکار
ہو جاتے ہیں وہ عموماً کھانے کے بعد متلی اور قے کا رجحان رکھتے ہیں۔وجع المفاصل کی
تکلیف کے ساتھ اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔بواسیر کے ساتھ کمر اور پیٹ میں درد ہوتا
ہے۔کمر کا درد حرکت سے بڑھ جاتا ہے لیکن مسلسل حرکت سے اس میں کمی آ جاتی ہے۔بچوں کی ریڑھ کی ہڈی میں سوزش کی وجہ سے ران کی ہڈی بھی بڑھ جاتی ہے جو بہت
تکلیف دہ ہوتی ہے۔پیٹھ کے نچلے حصہ میں درد اور گردن کے غدود اکڑے ہوئے ہوں۔انگلیوں کے جوڑوں پر کا تھیں اور سوزش اور گھٹنوں اور ٹانگوں میں اچانک شدید درد
شروع ہو جاتا ہے۔پاؤں پر سخت بد بودار پسینہ آتا ہے۔ہاتھوں ، بازوؤں ، ٹانگوں اور کمر
پر سے سے اگنے لگتے ہیں۔کلکیر یا فلور میں مختلف جگہ جلد بہت نمایاں سفید ہو جاتی ہے۔اپریشن کے بعد سلے
ہوئے زخموں کے اردگرد جلد سکڑ جاتی ہے، زخموں میں پیپ بنتی ہے اور کنارے سخت
ہوکرا بھر جاتے ہیں۔کلکیر یا فلور عموماً آہستہ اثر کرنے والی دوا ہے اس لئے مسلسل کچھ عرصہ تک وقفوں
وقفوں کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے۔جب نتائج ظاہر ہونے لگیں تو بلا وجہ بار بار دہرانے
سے احتراز لازم ہے۔بسا اوقات اونچی طاقت میں زیادہ بہتر کام کرتی ہے۔اس کی تکلیفیں
موسم کی تبدیلی ، آرام اور مرطوب موسم میں بڑھ جاتی ہیں ، گرمی پہنچانے اور نکور سے افاقہ
ہوتا ہے۔طاقت بائیوکیمک 6x یا ہومیو پیتھک 30 سے سی۔ایم (CM) تک