کلکیریا فاس Calcarea Phosphorica

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کلکیر یافاس
205
50
کلکیر یا فاس
CALCAREA PHOSPHORICA
کلکیر یا فاس
کیلشیم اور فاسفورس کا مرکب ہے اور اس پہلو سے بہت گہری دوا ہے، اس
سے زیادہ تر بائیو کیمک طریقہ علاج میں استفادہ کیا گیا ہے۔لیکن وہاں بھی اس کا استعمال مزید
توجہ کا محتاج ہے۔کلکیریا فاس میں یہ بات یادرکھنے کے لائق ہے کہ یہ عورتوں کی بہترین دوست
دوا ہے اور اس کی بہت سی علامتیں ایسی ہیں جو عورتوں کی روز مرہ بیماریوں میں ملتی ہیں۔ان میں
کلکیریا فاس کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے۔جب بچیوں میں بلوغت کے آثار ظا ہر ہونے لگیں تو کئی قسم
کی تکلیفیں شروع ہو جاتی ہیں۔حیض کے ایام بہت تکلیف دہ ہوں ، خون زیادہ آئے یا ایام
میں کمی بیشی ہوتو کلکیریا فاس کی ضرورت پڑتی ہے۔اگر اس ابتدائی دور میں سردی لگنے کی وجہ سے
ایام میں بے قاعدگی پیدا ہو جائے تو ساری عمر کا روگ لگ جاتا ہے اور اس وقت تک پیچھا نہیں
چھوڑ تا جب تک کلکیر یا فاس استعمال نہ کی جائے۔حیض کے ایام میں پیدا ہونے والی ہر بے قاعدگی کو فوراً وقتی طور پر پیدا ہونے والی
علامتوں سے پہچانا بہت مشکل ہے جب تک بیماری کے پورے پس منظر سے واقفیت نہ ہو۔اگر
بڑی عمر میں جا کر ایسی تکلیفیں ظاہر ہوں تو علاج کرتے ہوئے عموماً خیال نہیں آتا کہ بچپن میں کیا
بداحتیاطی ہوئی تھی۔اس لئے ضروری ہے کہ بیمار خواتین سے ان کے آغاز جوانی میں واقع ہونے
والے اندرونی عوارض کی تفصیل پوچھی جائے اور پتہ کیا جائے کہ بیماری کا آغاز کب اور کیسے ہوا
تھا؟ اگر حیض کے ایام میں سردی لگ جائے اور حیض کی بے قاعدگی شروع ہو جائے تو
کلکیر یا فاس کو فوراً استعمال کروانا چاہئے۔اس کے استعمال کے بعد یہ تکلیفیں خدا کے فضل سے
دوبارہ نہیں ہوں گی۔

کلکیر یافاس
206
کلکیر یا فاس اور سیمی سی فیوجا میں یہ علامت مشترک ہے کہ حیض کے آغاز میں رحم میں
اینٹھن ، درد اور شیخ ہوتا ہے لیکن ایک پہچان ایسی ہے جو دونوں کو ایک دوسرے سے ممتاز کر
دیتی ہے وہ یہ کہ سیمی سی فیوجا میں جوں جوں خون کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے تکلیف بڑھتی ہے جبکہ
کلکیر یا فاس میں خون شروع ہونے سے پہلے در دیں شروع ہو جاتی ہیں اور بہت تکلیف دہ
تشخی دورے پڑتے ہیں اور سخت تکلیف محسوس ہوتی ہے لیکن جب خون جاری ہو جائے تو آرام
محسوس ہوتا ہے اور دوران حیض کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔کلکیریا فاس کی یہ علامت اسے
دوسری دواؤں سے ممتاز کرتی ہے
عام طور پر میگنیشیا فاس شیخ کی بہترین دوا کبھی جاتی ہے اور صرف رحم میں ہی نہیں بلکہ
سارے جسم کے شیخ میں کام آسکتی ہے۔اگر شیخ کوگرمی پہنچانے سے آرام محسوس ہوتو میگنیشیا فاس
دیں لیکن اگر سردی سے آرام آئے تو بیلا ڈونا، ایپس سیکیل اور پلسٹیلا بھی اچھی دوائیں ہیں۔کلکیر یا فاس کے شیخ میں بھی گرمی پہنچانے سے آرام آتا ہے۔کلکیر یا فاس عورتوں کے جنسی اعضاء میں شیخ کی بہترین دوا ہے۔اگر
جنسی خواہشات ضرورت سے زیادہ ہو جا ئیں جو ایک طبعی کیفیت کے نتیجہ میں نہیں بلکہ بیماریوں
کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں تو کلکیر یا فاس کے علاوہ پلاٹینا، گریشیولا اور اوری کینم (Origanum)
بھی کام آ سکتی ہیں۔اگر پیشاب کرتے ہوئے رحم باہر آ جائے تو فوراً کلکیر یا فاس دینی
چاہئے۔کلکیر یا فاس میں عموماً کالے رنگ کے خون کے لوتھڑے آتے ہیں جب کہ کلکیر یا کارب
اور فاسفورس میں خون کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔حیض عموماً وقت سے پہلے جاری ہو جاتا ہے۔اگر جلدی خون شروع ہو جائے تو وہ
سرخ ہوگا لیکن اگر دیر ہو جائے تو خون سیاہی مائل ہوگا۔بعض دفعہ شروع میں سرخ پھر سیاہی مائل ہو جاتا
ہے۔کلکیر یا اس میں لیکور یا انڈے کی سفیدی کی طرح ہوتا ہے۔صبح کے وقت علامات شدت اختیار
کر لیتی ہیں۔دودھ پلانے والی عورتوں کا دودھ نمکین ہوجاتا ہے اور بچہ دودھ پینے سے انکار کردیتا ہے۔کلکیر یا فاس کا مریض بے ساختہ آہیں بھرنے لگتا ہے۔سینہ دکھتا ہے۔دم گھٹنے والا کھانسی

207
کالکبیر یا فاس
شروع ہو جاتی ہے۔لیٹنے سے آرام محسوس ہوتا ہے۔آواز بیٹھ جاتی ہے۔بائیں پھیپھڑے کے
نچلے حصہ میں درد ہوتا ہے۔ہوا لگنے یا خنکی سے جوڑوں کا درد شروع ہو جاتا ہے۔خصوصاً کمر اور
گردن میں اکڑاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔سر بو جھل محسوس ہوتا ہے اور اعضاء سن ہو جاتے ہیں۔سردی
یا موسم کی تبدیلی سے بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔سیڑھیاں چڑھتے ہوئے تھکاوٹ محسوس
ہوتی ہے۔کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد دردمیں شروع ہو جاتی ہیں۔کچھ کھا پی لینے سے تکلیف
میں افاقہ ہوتا ہے۔گرمی اور خشک موسم میں بیماری کم ہو جاتی ہے۔کسی صدمہ کے اثر سے یادداشت میں فرق پڑ جاتا ہے۔مریض کہیں اور جانے کی
خواہش کرتا ہے تا تکلیف میں کمی ہو۔کلکیریا فاس میں سردرد بہت شدید ہوتا ہے۔سر گرم
محسوس ہوتا ہے اور بالوں کی جڑوں میں درد ہوتا ہے۔گلے کے غدود سوج جاتے ہیں اور منہ
کھولنے سے درد ہوتا ہے۔بچہ کے دانت نکالنے کے زمانے کی تکلیفوں کے لئے بھی یہ مفید
ہے۔اس میں دانت بہت آہستہ بڑھتے ہیں اور کیڑا لگنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔بچوں میں
ایک علامت یہ ہے کہ وہ سارا وقت دودھ پینا چاہتے ہیں اور پھر الٹی کر دیتے ہیں۔پیٹ میں شدید درد ہوتا ہے اور مروڑ اٹھتے ہیں۔سخت اجابت کے بعد خون بھی آنے لگتا
ہے۔پھلوں کا جوس پینے سے اسہال جاری ہو جاتے ہیں جو سبزی مائل ہوتے ہیں۔پیشاب
بہت آتا ہے جس کے ساتھ کمزوری ہو جاتی ہے۔گردوں کے مقام پر درد ہوتا ہے۔اگر بوجھ
اٹھایا جائے تو کمر میں درد ہوتا ہے۔مددگار دوائیں روٹا۔ہیپر سلف
طاقت
بائیو کیمک 6x میں
ہومیو پیتھک 30 سے سی۔ایم (CM) تک

آج 10 میں سے 10 باقی