کلکیر یا سلف Calcarea Sulphurica

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کلکیر یا سلف
209
51
کلکیر با سلف
CALCAREA SULPHURICA
(Sulphate of Lime-Plaster of Paris)
کلکیریا سلف اور کار بو نیم سلف میں سلفر کا عنصر مشترک ہے اور سلفر کی بہت سی علامات
بھی لیکن کاربن کی بجائے کلکیریا کا عنصر شامل ہونے کی وجہ سے دونوں دوائیں الگ الگ مزاج
رکھتی ہیں۔کلکیر یا سلف کی ایک خاص علامت گہرے Abscess یعنی پھوڑے پیدا ہونے کا
رجحان ہے۔اس لحاظ سے یہ سلفر اور کلکیریا کارب دونوں سے ملتی ہے اور پائیر وجینم سے بھی اس کی
مشابہت ہے۔پائیرو بینم (Pyrogenium) متعفن پھوڑوں میں اس صورت میں کام آتی ہے
جب خون میں تعفن پھیل جائے۔سلیشیا کے پھوڑوں میں بھی تعفن ہوتا ہے لیکن اس میں عمو مأخون
میں تعفن نہیں ہوتا ، جب ہو تو بہت سخت ہوتا ہے۔گندے خون کے نتیجہ میں جو پھوڑے نکلتے ہیں
ان میں پائیر وجینم کے علاوہ کلکیر یا سلف مفید ہے۔اسی طرح کینسر کا رجحان رکھنے والے
پھوڑوں سے بھی اس کا گہرا تعلق ہے اور کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور پہنچاتی ہے۔وہ کینسر کے زخم جوجلد
پر ظاہر ہو کر نا سور بن جاتے ہیں اور رسنے لگتے ہیں ان میں بھی مفید ہے۔کلکیر یا سلف مرگی کی بہترین دوا بتائی جاتی ہے۔اس
زمانہ میں مرگی کی بیماری میں
بہت اضافہ ہو گیا ہے۔اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔وضع حمل کے وقت بعض ایسے علاج
کئے جاتے ہیں جن کا بچوں کے دماغ پر اثر پڑتا ہے۔بعض دواؤں کے بداثرات کے نتیجہ میں
بھی مرگی کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔ایسے بچوں کے لئے ٹکسالی کے نسخوں کے علاوہ ایسی
دوائیں ڈھونڈنی چاہئیں جن سے مرگی کا مکمل علاج ہو سکے۔کلکیر یا سلف کے بارے میں کہا
جاتا ہے کہ اس سے مرگی کا قلع قمع ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر کینٹ جو ہومیو پیتھ بننے سے پہلے

210
کلکیر یا سلف
بہت چوٹی کے ایلو پیتھک ڈاکٹر اور سرجن بھی تھے اور سارے جسمانی نظام کو سمجھتے تھے وہ
کلکیر یا سلف کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ مرگی کو جڑوں سے اکھیڑ دیتی ہے۔بعض اوقات دماغ
میں ٹیومر کی وجہ سے مرگی ہو جاتی ہے۔دماغ میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بھی مرگی کے دورے
پڑنے لگتے ہیں۔بعض لوگوں کی کھوپڑی کی بناوٹ پیدائشی طور پر ہی ایسی ہوتی ہے کہ دیکھتے ہی
پتہ چل جاتا ہے کہ یہ مرگی کا مریض ہے۔ایسے مریض کے اندر مستقل پیدائشی نقص ہوتا ہے جس کا
جڑ سے اکھیڑا جانا بظاہر ناممکن ہے۔کینٹ کا یہ فقرہ کہ کلکیر یا سلف مرگی کا علاج ہے، ایسے پیدائشی
مریضوں پر اطلاق نہیں پاتا۔ہاں ان کا یہ تجربہ درست ہے کہ بہت سے مرگی کے مریضوں کو
کلکیر یا سلف نے غیر معمولی فائدہ دیا ہے۔اگر بچپن میں کوئی ایسی بیماری لاحق ہو جس کے نتیجہ میں مرگی کے دورے پڑنے لگیں تو
ایسی مرگی کا علاج ممکن ہے۔ان بیماریوں میں ہیضہ اور پیچیش بہت نمایاں ہیں۔اگر زہر یلے دست
اور خطر ناک پیچش ہو اور ڈاکٹر کوئی دوا دے کر اس کو زبردستی ٹھیک کر دیں تو اس بات کا خطرہ ہوتا ہے
کہ ایسے بچے کو مرگی ہو جائے۔میں ایسے مریضوں کو کیو پرم دیتا رہا ہوں۔اس کے علاوہ آرٹی
میسا (Artemisia) مدرکچر بھی دی ہے۔وقتی فائدہ تو ضرور ہوتا ہے لیکن ان کے ذریعہ مکمل شفا
نہیں دیکھی۔یہ دوائیں مستقل دینی پڑتی ہے۔اونچی طاقت میں بھی دے
کر دیکھی ہیں۔دوروں
میں لمبا وقفہ تو ضرور پڑ جاتا ہے لیکن مکمل شفا نہیں ہوتی۔اس کا مطلب ہے کہ ہمیں بعض اور
دوائیں تلاش کرنی چاہئیں جو مرگی کو مستقلاً جڑ سے اکھیڑ دیں۔کینٹ کے نزدیک کلکیر یا سلف یہ
طاقت رکھتی ہے۔میرے مشاہدہ میں مرگی سے
مکمل شفامحض اس صورت میں ہوئی ہے کہ وہ بیماری عود کر
آئی جس کو دبانے کے نتیجہ میں مرگی شروع ہوئی تھی۔اصل بیماری دوبارہ ظاہر ہونے پر بعض
مددگار دوائیں دی جاسکتی ہیں مثلاً بخار کے لئے آرسنک وغیرہ اور پیٹ کا شیخ دور کرنے کے
لئے میگ فاس وغیرہ لیکن اینٹی بائیوٹک اور بہت طاقتور دوائیں جو بیماری کو دبا دیں، ان سے
احتر از لازم ہے۔

211
کلکیر یا سلف
مرگی کا علاج کرتے ہوئے یہ دیکھنا چاہئے کہ "اورا (Aura) کہاں سے شروع ہوا ہے۔اس
کی تفصیل کے لئے دیکھیں کلکیریا آرس۔بعض مریضوں میں جہاں خون کا رجحان چہرہ اور سر کی
طرف ہو، عموماً بیلا ڈونا کی طرف خیال جاتا ہے لیکن بیلا ڈونا اس میں علاج نہیں ہے، کچھ تھوڑا
فائدہ دے کر رک جاتی ہے۔اور بھی کئی دواؤں میں خون کا رجحان سر کی طرف ہوتا ہے مثلاً
ہائیڈ روسائینک ایسڈ (Hydrocyanic Acid)۔یہ گردن کے اندر سانس کی نالیوں میں تشیخ
پیدا کرتا ہے اور چہرہ ایک دم تمتما اٹھتا ہے۔خون چہرہ کی طرف ایک دم اکٹھا ہو جاتا ہے۔ایسی
صورت میں ہائیڈ روسائٹینک ایسڈ بھی مرگی کی دواؤں میں ایک نمایاں دوا بن جاتی ہے۔اس کے
علاوہ ہائیڈ روفو بینم (Hydrophobinum) کا بھی اس بیماری سے تعلق ہے۔اس میں چمکدار
چیزوں سے مریض کوگھبراہٹ ہوتی ہے۔اگر چمکدار چیزیں دیکھنے سے مرگی کا دورہ پڑنے کا احتمال
ہو تو اس صورت میں ہائیڈ رو فو بینم بہت مفید ہے اور یہ ایسی دوا ہے جسے ہائیڈ روسائینک ایسڈ سے
ملا کر بھی دیا جائے تو یہ ایک دوسرے سے ٹکراتی نہیں ہیں بلکہ ایک دوسرے کی مددگار ہو جاتی ہیں۔جس مریض کی مرگی ہومیو پیتھک دواؤں سے قابو میں نہ آئے اسے لازماً ایلو پیتھک
طلب کی طرف منتقل کر دینا چاہیے۔ایسی بہت طاقتور ایلو پیتھک دوائیں دریافت ہو چکی ہیں جو شیخ کو
روک دیتی ہیں اور مریض ایک قسم کی دائمی غنودگی میں رہتا ہے لیکن تکلیف سے بچا رہتا ہے اور اس
سے زیادہ اس کے لئے کچھ ہو نہیں سکتا۔ایلو پیتھی کے علاوہ چینی طریقہ علاج بھی آزمایا جاسکتا ہے۔کلکیر یا سلف عضلات کے کھچاؤ میں بھی بہت مفید دوا ہے۔اگر طاقت سے بڑھ
کر بوجھ اٹھا لیا جائے تو کمر پر بوجھ پڑ جاتا ہے۔بعض دوسری دواؤں کے علاوہ کلکیر یا سلف
بھی اس میں مفید دوا ثابت ہو سکتی ہے لیکن اس کا صرف کمر کے عضلات سے نہیں بلکہ
سارے جسم کے عضلات سے تعلق ہے۔بوجھ اٹھانے سے ٹانگ یا بازو کے پٹھے هیچ
جاتے ہیں۔یہ دوا ایسے سب عضلات پر اچھا اثر دکھاتی ہے جو طاقت سے بڑھ کر بوجھ

کلکیر یا سلف
212
اٹھانے سے بیمار پڑ جائیں۔اگر چہرہ پر خون کا دباؤ بہت زیادہ ہو جائے اور شدید سنج پیدا ہو اور تشیخی رجحان
صرف چہرہ پر ہی نہیں بلکہ جسم کے مختلف اعضاء میں بھی پایا جائے، چھاتی ، بازو، ٹانگ یا سر میں
بھی اچانک خون کا دباؤ اور جکڑنے کا احساس ہو تو کلکیر یا سلف بھی علامتیں ملنے پر بہت مؤثر
ثابت ہوسکتی ہے۔ہڈیوں کی دردوں میں بھی مفید ہے۔گلینڈز کی سوزش اور عضلات کے
پھڑ کنے میں بھی کلکیر یا سلف کام آتی ہے خصوصاً اگر چہرے کے اعصاب پھڑ کنے لگیں۔کمزور
اعصاب کے مریضوں میں ذہنی دباؤ ہو اور عضلات ذہنی دباؤ کی وجہ سے پھڑکنے لگیں تو اس
مرض میں کلکیر یا سلف کے علاوہ ایگیریکس اور کالی فاس بھی مفید ہیں۔مریض کی تکلیف کھڑے
ہونے سے بڑھتی ہے۔بعض دفعہ وہ عورتیں جو کھڑے ہو کر کھانا وغیرہ بناتی ہیں ان میں یہ
علامت نمایاں طور پر پائی جاتی ہے۔کلکیر یا سلف میں شروع میں تو چلنے سے مریض کو آرام آتا ہے لیکن چلنے کے بعد جب
خون گردش میں آتا ہے اور ٹانگیں گرم ہو جاتی ہیں تو اس کی تکالیف بڑھ جاتی ہیں۔کلکیر یا سلف کا مریض عموماً اندیشوں کی حالت میں صبح آنکھ کھولتا ہے۔یہ علامت
کلکیر یا سلف کی دوسری علامتوں کے ساتھ مل کر اسے یقینی بنادیتی ہے۔ذہنی محنت سے دماغ جلد
تھک جائے یا چکر آنے لگیں اور چکر کے ساتھ مرگی سے مشابہ دورے پڑنے لگیں تو بھی کلکیر یا
سلف مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔آنکھوں کی بیماریوں میں اگر چیزیں دو دو نظر آنے لگیں اور روشنی آنکھوں میں چھے تو اس دوا
کو یا درکھیں۔بڑی عمر میں کانوں میں ہر طرح کی آوازیں آنے لگیں تو بھی یہ دوا مفید ہے۔کلکیر یا سلف میں مستقل جاری نزلہ ہوتا ہے جو آ کر ٹھہر ہی جاتا ہے اور اندرونی
جھلیوں کو گلا دیتا ہے۔ایسے مستقل نزلاتی مریض بہت تکلیف دہ زندگی گزارتے ہیں۔اگر دیگر
علامتیں ملتی ہوں تو اس بیماری کے لئے یہ تیر بہدف دوا ثابت ہوتی ہے۔کلکیر یا سلف زبان کے کھچاؤ اور سختی کے لئے بھی مفید ہے یعنی یہ فالجی کیفیت پر

کلکیر یا سلف
213
اثر انداز ہوتی ہے اور اس میں اچانک تشبیح کی علامت پائی جاتی ہے اور دم گھٹتا ہے۔اس قسم
کی گھٹن کا مزاج ہپر سلف میں بھی ملتا ہے۔سانس کی نالی میں گھٹن اور تنگی کا احساس اور نزلہ
کے بعد مستقل خراش باقی رہ جاتی ہے جس کی وجہ سے معمولی ہوا اندر جانے سے یا بولنے
سے بھی سانس گھٹتا ہے۔اگر تشخیص درست ہو تو کلکیر یا سلف گردے کی پرانی سوزش میں بھی مفید ہے۔کلکیر یا سلف میں کسی ایک جگہ گرمی محسوس نہیں ہوتی بلکہ سارے جسم کو گرم کپڑا
اوڑھنے سے اور بستر کی گرمی سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔کلکیر یا سلف جس کی مزاجی دوا ہوگی اس کے دمے اور کان کی تکلیفوں میں بھی
فائدہ دے گی۔اسی طرح جس شخص کی یہ مزاجی دوا ہو اس کے ملیریا کے قلع قمع کے لئے
بھی یہ بہت کافی ہے۔اس تعلق میں اس کی صرف یہ علامت بیان کی گئی ہے کہ بخار کے آغاز
میں سردی پاؤں سے شروع ہوتی ہے۔لیکن بہت سی دوسری دواؤں میں بھی یہی علامت
پائی جاتی ہے۔اس لئے صرف اسی علامت سے کلکیر یا سلف کی شناخت نہیں ہوسکتی۔علامت کی تمیز کرنے کے لئے دیگر علامتوں کو بھی دیکھنا ہوگا۔کلکیر یا سلف کی ایک علامت یہ ہے کہ آنکھوں سے زرد رنگ کی گاڑھی رطوبت
خارج ہوتی ہے،نظر دھندلا جاتی ہے اور اکثر چیزیں صرف آدھی نظر آنے لگتی ہیں۔کان
سے بھی خون کی آمیزش کے ساتھ رطوبت نکلتی ہے۔ناک سے بھی نزلہ میں زردی مائل مواد
خارج ہوتا ہے۔گلے میں درد اور زرد رنگ کی بلغم کا اخراج ہوتا ہے۔اسی طرح اسہال میں
بھی پیپ کی طرح کا چکنا مواد نکلتا ہے جس میں بسا اوقات خون کی آمیزش بھی ہوتی ہے۔کلکیر یا سلف میں خارش بھی ہوتی ہے، زخموں سے پیپ نکلتی ہے اور یہ زخم جلد۔مندمل نہیں ہوتے۔پیلے رنگ کے کھرنڈ بن جاتے ہیں۔بالوں کی جڑوں میں سخت سے
دانے بنتے ہیں جن میں خارش ہوتی ہے اور جلد خون نکل آتا ہے۔بچوں کے خشک
ایگزیما میں بھی کلکیر یا سلف کی یہی علامت ہے۔کلکیر یا سلف کے مزاجی مریض میں نیند کا

کلکیر یا سلف
214
سکون بسا اوقات اس کے پریشان خوابوں سے بکھر جاتا ہے۔اس دوا کی چند خوراکوں ہی
سے وہ پریشانی خواب و خیال ہو جاتی ہے اور مریض کی نیند گہری اور پرسکون ہو جاتی ہے۔طاقت:
30 سے سی۔ایم (CM) تک

آج 10 میں سے 10 باقی