کیمفر Camphora
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کیمفر
217
53
کیمفر
CAMPHORA
(Camphor)
کیمفر یعنی کافور کی سب سے نمایاں علامت یہ ہے کہ اس کے مریض میں بیماری کے
دوران جسم کی بیرونی سطح بالکل ٹھنڈی ہو جاتی ہے لیکن اندرونی طور پر مریض کو بہت گرمی کا احساس
ہوتا ہے۔بے حد نقاہت اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔تشنجی کیفیات بھی بہت
نمایاں ہیں۔اگر جسم بالکل ٹھنڈا ہو اور شیخ کی کیفیت پائی جائے تو کوئی بھی بیماری ہو اس میں کیمفر مفید ہوگی۔ہیضہ میں بھی بہت مؤثر دوا ہے خصوصاً گم ہیضہ جس میں بغیر درد کے دست ہوتے ہیں یا دست
ہوتے ہی نہیں لیکن یکدم توانائی ختم ہو کر سارا جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔اس میں کیمفر چھوٹی طاقت
میں دینے سے غیر معمولی فائدہ پہنچتا ہے۔اگر ہیضہ کی حالت میں معدہ اور ہاتھ پاؤں میں تشنج
نمایاں ہو تو کیو پرم دوا ہے لیکن تشنج کے ساتھ اعضاء برف کی طرح ٹھنڈے ہو جا ئیں اور
ٹھنڈا پسینہ آئے تو یہ کیمفر کی خاص علامت ہے۔کیمفر کے ہیضہ میں متلی بھی نمایاں ہوتی ہے۔کیمفر
میں شدید خوف اور اندیشے بھی پائے جاتے ہیں۔اس پہلو سے یہ ایکونائٹ سے مشابہ ہے سوائے
اس کے کہ ایکونائٹ میں ایسی سردی نہیں ہوتی جو کیمفر کا طرۂ امتیاز ہے۔اگرا یکونائٹ کی طرح
اچانک بیماری شروع ہو اور اس میں خوف غالب ہو اور تشیخ بھی پایا جائے لیکن مریض بہت ٹھنڈا ہو
توا یکونائٹ کی بجائے کیمفر دوا ہوگی۔اگر بیماری میں شدت ، تپش اور تیزی پائی جائے تو ایکونائٹ
مفید ہے۔کیمٹر کا لیفترس (Canthuries) سے بھی ایک تعلق ہے اور پینتھرس کے اثر کو زائل بھی
کرتا ہے۔کیتھرس میں گردوں کی جھلیاں متورم ہو جاتی ہیں اور پیشاب کی نالی میں جلن
کیمفر
218
اور سوزش
پیدا ہو جاتی ہے۔قطرہ قطرہ پیشاب بہت جل کر آتا ہے۔یہ علامتیں ایک حد تک کیمفر
میں بھی پائی جاتی ہیں۔بعض اوقات سینتھرس کا زہر دینے سے گردوں میں مستقل سوزش ٹھہر جاتی
ہے جو مریض کو اعصابی لحاظ سے بھی متاثر کرتا ہے، ایسی صورت میں کیمفر اس اثر کو زائل کرتی
ہے اور یہ صرف عارضی دوا نہیں بلکہ مستقل طور پر بھی بعض بیماریوں کے بداثرات مثانے کے
لئے مفید ہے۔کیمفر کا مریض پہنی لحاظ سے بہت کمزور ہو جاتا ہے۔حافظہ جواب دے دیتا ہے،
اکیلے رہنے سے خوف محسوس کرتا ہے، چکر آتے ہیں اور بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے۔آنکھیں
بند کر کے لیٹا رہتا ہے، لگتا ہے کہ سو گیا ہے لیکن سوتا بھی نہیں۔دنیا سے بے تعلق سا ہو جاتا ہے۔اس میں جنون اور شدید غصہ کی علامت بھی پائی جاتی ہے۔یہ علامت کینتھرس اور ہائیوںمس
(Hyoscyamus) دونوں میں ملتی ہے۔سوزش دماغ کی طرف منتقل ہوتی ہے اور مریض
دیوانگی اور تشدد پر اتر آتا ہے۔اگر رحم کے انفیکشن کے نتیجہ میں بخار ہوتو پائیر چین اور سفر کے علاوہ کیمفر بھی اچھی
دوا ہے۔اگر جسم ٹھنڈا ہو تو کیمفر سے علاج شروع کرنا چاہئے۔بعض اوقات بخار دب جاتا ہے
اور جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔اس وقت سلفر کی بجائے کیمفر ضروری ہے۔جب وہ بخار کو باہر نکال
لائے تو سلفر اور پائیر و جینم ملا کر دینی چاہئے۔کیمفر میں جسم ٹھنڈا ہونے کے باوجود پسینہ میں تر بتر ہوتا ہے لیکن مریض جسم پر کپڑا
اوڑھنا برداشت نہیں کرتا ، اندرونی گرمی کے شدید احساس کی وجہ سے بعض دفعہ کپڑے بھی اتار پھینکتا
ہے۔جسم پر کپڑا برداشت نہ کرنے کی علامت سیکیل (Secale Car) میں بھی پائی جاتی ہے۔لیکن
فرق یہ ہے کہ سیکیل کا مریض گرمی محسوس کرتا ہے اور اس کا جسم بھی گرم ہوتا ہے۔کیمفر کا مریض
باوجود ٹھنڈا ہونے کے کپڑا نہیں لیتا۔کیمفر کی علامتیں ایکونائٹ کے علاوہ کیمومیلا سے بھی ملتی ہیں۔کیمومیلا کا مریض غصیلا اور غیر مطمئن ہوتا ہے، کوئی چیز مانگے تو لے کر پرے پھینک دیتا ہے۔اگر
ایسے مریض کیمومیلا کا نمایاں مزاج نہ رکھتے ہوں تو پھر کیمفر سے ان کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
کیمفر
219
کیمفر میں گرمی اور سردی کا اولنا بدلنا بھی پایا جاتا ہے۔جب جسم ٹھنڈا ہو تو درمیان میں
ایک دم جسم تھوڑی دیر کے لئے گرم بھی ہو جاتا ہے۔یہ کیفیتیں اولتی بدلتی رہتی ہیں جس کا مطلب
ہے کہ بخار دب کر اندرونی اعضاء میں منتقل ہورہا ہے۔جب بخار دب کر اندر ریڑھ کی ہڈی میں چلا
جائے یا دماغ میں منتقل ہو جائے تو جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔مگر جسم بار بار بیماری کے خلاف مدافعت
کرتا ہے اور اسے دھکیل کر باہر لانے کی کوشش کرتا ہے۔لہذا جسم کبھی ٹھنڈا اور کبھی گرم ہو جاتا ہے۔اس صورت حال میں کیمفر بہت مفید ہے۔عورتوں کی ادھیڑ عمر میں جب حیض بند ہونے کا وقت آئے تو بسا اوقات
کئی قسم کی
تکلیفیں شروع ہو جاتی ہیں۔چہرے پر گرمی کی لہریں محسوس ہوتی ہیں۔اس میں دوسری دواؤں
کے علاوہ کیمفر کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیئے۔ایسی عورتیں جو کیمفر سے آرام محسوس کرتی ہیں کپڑا اتار
دیں تو سخت ٹھنڈ محسوس کرتی ہیں اور کپڑا اوڑھیں تو پسینہ سے تر بتر ہو جاتی ہیں۔کیمفر کا سر درد سارے سے میں نہیں ہوتا بلکہ یا تو سر کی پشت پر شروع ہوگا یا پیشانی پر
وہ سر درد جو سر کے پیچھے اور گردن کے نچلے حصہ میں محدود ہو نیز دھڑکن بھی پائی جائے اس کا کیمفر
سے علاج ممکن ہے۔تشنج اور دندل پڑنے ( بتیسی بند ہونے ) میں کیمفر بطور علاج مشہور ہے۔بسا اوقات
گرمی کی شدت سے یا اندرونی کمزوریوں کی وجہ سے عورتوں کو دندل پڑ جاتے ہیں۔منہ زبردستی کھول
کر اندر دوا ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔کیمفر کی چھوٹی طاقت کی ہومیو دوا سے صرف ہونٹ گیلا کر
دیں تو وہ خود بخود داثر دکھائے گی اور یہ کیفیت جاتی رہے گی یہ شیخ اور دندل پڑنے سے ہونٹ نیلے ہو
جاتے ہیں۔صرف ہونٹ ہی نہیں بلکہ زبان بھی نیلی ہو جاتی ہے۔یہ کیمفر کی خاص علامت ہے۔کیمر کے مریض کی پیاس پانی پینے سے بھی نہیں۔بہت ہی ٹھنڈا پانی پینے کو دل چاہتا
ہے۔گیس کی تکلیفوں میں متلی اور قے کا رجحان پایا جاتا ہے۔قے کے بعد معدے میں
کیمفر
220
ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔اگر متلی اور قے نہ ہو تو جسم برف کی طرح ٹھنڈا ہوتا ہے، غذا کا
ذائقہ کڑ وامحسوس ہوتا ہے۔کیمفر میں اسہال کی نسبت قے کا زیادہ رجحان ہوتا ہے۔اسہال تھوڑے
تھوڑے آتے ہیں اور ان کے ساتھ کمزوری اور شیخ ضرور ہوتے ہیں۔اگر اسہال اور الٹیاں بہت
زیادہ ہوں اور صبح پنڈلیوں پر اثر کرے تو وریٹرم البم (Veratrum Album) چوٹی
کی دوا ہے۔دونوں دواؤں میں جسم ٹھنڈا ہوتا ہے لیکن ور پیٹرم البم میں صرف پیشانی پر ٹھنڈا پسینہ
آتا ہے۔اور میٹرم البم دو انتہاؤں کے درمیان ہے، یا سخت قبض ہوتی ہے یا بہت کھلے اسہال۔انتہائی سخت اور ضدی قبض جو ہفتہ ہفتہ چل رہی ہو، اس میں جب کوئی اور دوا کام نہ آئے تو
ور بیرم البم کی چند خوراکیں اثر دکھاتی ہیں۔مثانے میں فالجی اثرات نمایاں ہوں اور زور لگا کر پیشاب آئے تو کیمفر مفید
دوا ہے۔مثانہ پیشاب سے بھرا ہونے کے باوجود پیشاب رک جاتا ہے۔جلن اور تشیخ پیدا ہوتا
ہے۔مثانے کے فالجی اثرات میں کیمفر بہت نمایاں ہے۔کیمفر کا جنسی اعضاء پر بھی اثر
ظاہر ہوتا ہے۔اگر بہت زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو مریض ہمیشہ کے لئے جنسی
طاقت سے محروم ہو جاتا ہے۔بعض اوقات اس کے بالکل برعکس نتیجہ پیدا ہوتا ہے اور غیر
معمولی جوش پیدا ہو جاتا ہے جو صحت کی علامت نہیں ہے۔جہاں کسی دوا میں اس قسم کی متضاد
علامتیں ملتی ہوں اسے خاص طور پر ذہن میں رکھنا چاہئے تا کہ عین موقع پر وہ دو یا د آ جائے۔کیمفر میں بار بار نزلے اور بلغمی کھانسی کا بھی رجحان ہے اور اس لحاظ سے یہ
اینٹی مونیم کروڈ اور امونیم کا رب کے ہم پلہ ہے۔یہ دونوں دوائیں اس مستقل کمزوری کو جو
بار بار نزلے کو دعوت دیتی ہو، دور کرتی ہیں۔موسم کی معمولی سی تبدیلی سے فور نزلہ شروع
ہو جاتا ہے۔ناک ٹھنڈی ہوتی ہے اور رطوبت بہتی ہے۔ہوا کی نالیوں میں بلغم پھنسنے کا
رجحان ہوتا ہے جس سے سانس گھٹتا ہے۔گہرا سانس مشکل سے آتا ہے، سانس کھینچنے پر
کھانسی شروع ہو جاتی ہے اور دل کی دھڑکن بہت تیز ہوتی ہے۔
کیمفر
221
کیمفر کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ درد کا احساس درد کی جگہ پر توجہ دینے سے کم
ہو جاتا ہے۔مریض سردی اور چھونے سے زود حس ہوتا ہے جس سے تکلیف میں اضافہ ہو
جاتا ہے۔اپریشن کے بعد اگر جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ گر جائے اور خون کے دباؤ میں
کمی ہو تو کار بو ویج کے علاوہ کیمفر کی چند خوراکوں سے بھی فوری فائدہ ہوتا ہے۔کیمفر کے مریض کی آنکھیں بے ہوشی کی حالت میں ایک جگہ گڑی ہوئی اور
پتلیاں پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔اسے تمام اشیاء بہت چمکدار اور بھر کیلی نظر آتی ہیں۔آنکھوں کے سامنے چنگاریاں اور روشنی کے دھبے نظر آتے ہیں۔آنکھوں کی تکلیفیں
سورج کی روشنی میں بڑھ جاتی ہیں۔چہرہ زرد اور کھنچا ہوا اور زندگی کے احساسات سے
عاری معلوم ہوتا ہے۔ٹھنڈا پسینہ بھی آتا ہے جو کینسر کا خاصہ ہے۔عام طور پر سردی لگنے سے دست شروع ہو جاتے ہیں جو سیاہی مائل ہوتے ہیں
اور بہت کمزوری پیدا کرتے ہیں۔زبان اور منہ میں ٹھنڈک کا احساس نمایاں مگر ساتھ ہی
ایک نہ بجھنے والی پیاس۔مددگاردوا
کینتھرس
دافع اثر دوائیں : فاسفورس۔اوپیم
طاقت :
30 تک