کینیبس انڈیکا Cannabis Indica

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کینیبس انڈیکا
223
54
کینییس انڈیکا
CANNABIS INDICA
کینییس انڈیکا ہندوستانی حشیش یعنی بھنگ کو کہتے ہیں۔یہ کوہ ہمالیہ کی وادیوں اور تبت
کی سطح مرتفع پر اگتی ہے۔قدیم زمانہ سے آج تک اسے نشہ کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔جو
لوگ بھنگ کو بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں وہ کسی اور ہی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں۔وہ
گویا آسمانوں کی سیر کرتے ہیں، ان کے لئے وقت تھم جاتا ہے اور ایک لمحہ قبل کی باتیں بھی
صدیوں پرانی معلوم ہوتی ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بیشگی کی زندگی میں داخل ہو گئے ہیں۔ہو میو پیتھی میں اس دوا کی جو علامتیں ظاہر ہوئی ہیں ان میں بھی اڑنے اور فضا میں لہرانے کا
احساس بیان کیا جاتا ہے۔وقت ٹھہر جاتا ہے، گزرتا ہی نہیں۔اگر یہ کیفیت کسی عام آدمی کی ہو تو
اس کی روز مرہ کی زندگی اجیرن ہو جائے۔تھوڑا سا کام کر کے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں گھنٹوں سے
کام کر رہا ہوں۔احساسات اور جذبات میں مبالغہ کی شدت پیدا ہو جاتی ہے۔سب اعضاء میں
جوش ہوتا ہے جس کی وجہ سے بعض دفعہ ہاتھ پاؤں لرزنے لگتے ہیں اور بے حد کمزوری پیدا ہو جاتی
ہے۔خون کا دوران دماغ کی طرف نہیں جاتا، چہرہ خون سے بھر جاتا ہے اور آنکھیں پتھرا جاتی
ہیں۔اس بیماری کا نام Catalepsy ہے۔کینیبس Catalepsy میں بہت مفید ہے۔اس کی
کئی علامتیں او پیم سے ملتی جلتی ہیں۔اوپیم بھی Catalepsy کی بہترین دوا ہے۔کینیبس میں
جلد کی حس ختم ہو جاتی ہے۔مریض خیالات اور نظاروں سے مزے اٹھاتا ہے جبکہ ہائیوںمس اور
سٹرامونیم کے نظارے خوفناک ہوتے ہیں جن سے مریض لطف اندوز نہیں ہوتا۔بھنگ پینے والے اپنے وجود کو دو حصوں میں تقسیم سمجھتے ہیں۔ایک ان کی ذاتی
شخصیت ہوتی ہے اور دوسری کو وہ آسمانوں میں مقیم سمجھتے ہیں۔اسی وجہ سے اس کے اکثر

کینییس انڈیکا
نشہ بازوں کو بہت پہنچے ہوئے پیر سمجھا جاتا ہے۔224
کینہس کے مریض سنجیدہ باتوں پر بھی ہنتے رہتے ہیں۔نہ بنسی پر قابو ہوتا ہے نہ رونے
پر
کبھی ہنستے ہیں تو ہنتے ہی چلے جاتے ہیں اور روتے ہیں تو روتے ہی چلے جاتے ہیں۔یہ رجحان
گہرے مرض کی نشاندہی کرتا ہے۔ہنسنا اور رونا دھوپ چھاؤں کی طرح ساتھ ساتھ چلے اور اس
میں پاگل پن کی مستقل علامت کی بجائے وقتی نشے کی کیفیت ہو تو یہ کینیس انڈیکا کی علامت
ہے۔نشہ ختم ہونے کے بعد جو علامتیں پیدا ہوتی ہیں وہ الگ سے سمجھنی چاہئیں۔دماغ کو نقصان
پہنچنے کے نتیجہ میں مریض موت سے بہت خوفزدہ رہتا ہے۔کینیس کے مریض کو ہر وقت یہ خدشہ بھی رہتا ہے کہ وہ پاگل ہو جائے گا۔اندھیرے
سے ڈرتا ہے۔ایسا مریض مسلسل بے تکی بحثیں کرتا رہتا ہے۔اس کی سوچ میں منطقی ربط نہیں
رہتا۔بھنگ کے عادی لوگ عام طور پر بات کرتے ہوئے فقرہ مکمل نہیں کرتے۔جولوگ نشہ کے
بغیر ہی ایسار جحان رکھتے ہوں۔ان کو کینیپس کے استعمال سے فائدہ ہوسکتا ہے۔ہو میو پیتھ معالجوں نے پروونگ (Proving) کے دوران یہ تجربہ کیا ہے کہ کینیبس
کے مریض میں خیالات کا ہجوم اتنا زیادہ ہو جاتا ہے کہ ان کے بیان کی کوشش میں مریض
بے ربط جملے بولنے لگتا ہے۔خیالات برانگیختہ ہو جاتے ہیں۔دماغ میں صرف الفاظ ہی نہیں
بلکہ خیالات اور تصورات بھی نامکمل ہوتے ہیں۔اچھی بھلی بات کرتے کرتے بغیر دلیل اور
بغیر منطق کے کچھ اور بولنے لگتے ہیں کیونکہ اچانک ایک نیا خیال ذہن میں آجاتا ہے۔اس
سے وہ بہت پر جوش ہو جاتے ہیں اور پھر اسی کی باتیں کرنے لگتے ہیں۔تصور کی دنیا میں کھو
جاتے ہیں۔موسیقی سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔کبھی جذبات میں جوش اور انتشار بھی
پایا جا تا ہے۔کیمپس کے مریض کے سر میں لہریں مارتے ہوئے درد کا احساس ہوتا
ہے
جس کے ساتھ دھڑکن بھی سنائی جاتی ہے، گدی میں بوجھ محسوس ہوتا ہے، کنپٹیوں میں بھی
دھڑکن کا احساس ہوتا ہے۔

225
کینیبس انڈیکا
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ایک شخص کے ذہنی خیالات دوسرے کے ذہن کی طرف
منتقل ہو سکتے ہیں۔دور کی جگہ پر رکھی ہوئی چیزیں ایک چھٹی جس کے ذریعہ معلوم ہو جاتی ہیں۔دنیا کے بعض مؤقر سائنس دانوں نے اپنے تجربات سے بذریعہ تحقیق یہ ثابت کیا ہے کہ یہ محض
و ہم نہیں بلکہ انسان کے اندر ایک دبا ہوا ملکہ ہے۔اگر کسی نفسیاتی بیماری کی وجہ سے یہ کیفیت ہو تو
کینییس استعمال کرنی چاہئے۔کینیس کا مریض نیند میں دانت کٹکٹاتا ہے۔بولتے ہوئے ہکلاتا ہے۔پانی
پینے سے تو نہیں گھبرا تا مگر پانی سے ہاتھ پاؤں دھونے اور نہانے سے گھبراتا ہے۔پیٹ میں
بہت ہوا بنتی ہے۔سارے پیٹ میں سخت تناؤ ہوتا ہے۔کینیس کے مریض کو بکثرت پیشاب آتا ہے اور یہ علامت اسے او پیم سے ممتاز
کرتی ہے۔اوپیم میں پیشاب رک جاتا ہے اور خشکی پائی جاتی ہے۔تمام اخراجات خشک ہو
جاتے ہیں۔کینیبس میں گردوں کی بیماریاں بھی ہوتی ہیں۔بار بار پیشاب آتا ہے لیکن ہر دفعہ
پیشاب آنے کے لئے کچھ انتظار کرنا پڑتا ہے اور پیشاب ختم بھی آہستہ آہستہ ہوتا ہے۔پیشاب
کی نالی میں جلن اور ہلکے درد کی شکایت بھی ہوتی ہے۔کینی بس سٹائیوا میں بھی یہ علامت ملتی ہے
لیکن کینیس انڈیکا کے مقابل پر بہت زیادہ۔اس لئے سوزاک کی دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا
ہے۔سوزاک کے بعض مریضوں کو اس کی CM میں ایک ہی خوراک دینے سے شفا ہو جاتی
ہے۔یہ دبے ہوئے سوزاک کو ابھارنے اور پھر ٹھیک کرنے میں بھی بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔اس مرض کے ازالے کے لئے مرک کا ر بھی CM طاقت میں مفید بتائی جاتی ہے۔لینس انڈیکا میں حیض دب جاتا ہے اور حمل ضائع ہونے کا رجحان بھی
ہوتا ہے۔جنسی جوش اور تحریک پائی جاتی ہے۔دل کی تکلیف رات کو زیادہ محسوس ہوتی
ہے۔دباؤ اور سانس گھٹنے کا احساس ساری رات رہتا ہے جو دن میں چلنے پھرنے سے ٹھیک
ہو جاتا ہے۔رات ہوتے ہی تکلیف دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔کمر کے عضلات کی کمزوری
کی وجہ سے کئی لوگ کبڑے ہو جاتے ہیں۔اگر شروع میں علامات پید اہوتے ہی

226
کینیس انڈیکا
یہ دوادی جائے تو فائدہ کا امکان ہے ورنہ یہ بیماری بڑھ جانے کے بعد کوئی دوا فائدہ نہیں دیتی۔وقت سے پہلے کپڑے پہنا کے رجحان کو ختم کرنے کے لئے کی نہیں اٹھ یا مفید ثابت ہو سکتی
ہے۔نچلے دھڑ میں خصوصاً چلتے ہوئے ٹانگوں میں دردیں ہوں تو کینیس انڈیکا سے فائدہ ہوگا۔بازوؤں اور ہاتھوں میں کپکپاہٹ ہوتی ہے جو نچلے دھڑ تک جاتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ٹانگوں
میں فالجی کیفیت بھی پائی جاتی ہے۔کینیس انڈیکا کی پہچان کرنے والی ایک علامت یہ ہے کہ
مریض کو نیند آتی ہے لیکن وہ سو نہیں سکتا۔کینییس انڈیکا میں جلد کسی ہوئی اور تنی ہوئی ہوتی ہے۔یہ علامت او پیم میں بھی پائی
جاتی ہے۔کی نیبس کی تکلیفیں صبح کے وقت، دائیں لیٹنے اور تمباکو وغیرہ قسم کے نشوں کے استعمال
سے بڑھ جاتی ہیں۔تازہ ہوا اور آرام کرنے سے سکون محسوس ہوتا ہے۔نیند آتی ہے پر نہیں
آتی۔طاقت:
بالعموم 30 طاقت یا بہت اونچی

آج 10 میں سے 10 باقی