کینیبس سٹائیوا Cannabis Sativa
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ائیوا
227
55
کینیبس سٹائیوا
CANNABIS SATIVA
کینیبس سٹائیوا کی علامتیں کینیس انڈیکا سے بہت حد تک ملتی ہیں بلکہ کئی ہومیو پیتھ
ایک کی جگہ دوسری کو بھی استعمال کر لیتے ہیں۔یہ ایک دوسرے کے اثر کو زائل بھی کرتی ہیں۔کینی بس سٹائیوا کی علامات کینیبس انڈیکا سے زیادہ شدید ہوتی ہیں۔مثلاً کینیس
انڈیکا کے مریض میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ میں دو شخصیتوں میں منقسم ہو گیا ہوں۔مریض بہت
یقین، وضاحت اور لطف کے ساتھ یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ بیک وقت دو دنیاؤں میں بس رہا ہے
لیکن کینیس ٹائیوا میں ذاتی تشخص کے بارے میں مستقل شک پیدا ہو جاتا ہے کہ میں کیا
ہوں۔بولنے اور لکھنے میں کنٹرول نہیں رہتا۔لکھتے ہوئے لفظ بدلتا جاتا ہے۔اس کی بات چیت
نا قابل فہم ہو جاتی ہے۔فقروں میں غیر ضروری لفظ داخل کرتا رہتا ہے۔اس حالت میں جب وہ
بولتا ہے تو سمجھتا ہے کہ کوئی اور بول رہا ہے۔نفسیات کے ماہرین اس قسم کی باتوں پر غور کرتے ہیں
لیکن اس کا کوئی علاج نہیں کر سکتے۔صرف تسکین بخش ادویہ دے دیتے ہیں۔لیکن ہو میو پیتھی میں
دوا دینے سے ایسے مریض ٹھیک ہو سکتے ہیں۔کینیس ٹائیوا کے مریض کو یہ احساس ہوتا ہے کہ سر کے اوپر یا پچھلی طرف ٹھنڈے پانی
کی بوند میں گر رہی ہیں۔اس کے مریض کی آنکھیں خون سے بھر جاتی ہیں۔آنکھ میں اور آنکھ کے
اردگر در گیں ابھر آتی ہیں۔نکسیر بھی پھوٹتی ہے۔ایک رخسار سرخ اور دوسرا از رد ہو جاتا ہے۔یہ علامت پلسٹیلا کی بھی ہے۔لینس سٹائیوا میں منہ اور گلا خشک ہوتا ہے۔دم گھٹتا ہے۔
كينيبس-
سٹائیوا
228
نگلنے میں تکلیف ہوتی ہے۔مریض سخت تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔گردوں میں سوزش ہو جاتی ہے۔پیشاب قطرہ قطرہ جلن کے ساتھ بار بار آتا ہے۔پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد شدید ٹانکہ بھرنے والے درد کا احساس ہوتا ہے۔آخر میں
مثانے کی نالی اور پیشاب کا سوراخ اچانک تشیخ کی وجہ سے بند ہو جاتے ہیں اور سخت تکلیف ہوتی
ہے۔پیشاب کی نالی میں شدید درد ہوتا ہے اور مریض کو چلتے ہوئے بھی تکلیف ہوتی ہے۔کینی بس سٹائیوا میں دمہ کی علامت بھی پائی جاتی ہے۔چھاتی سے گڑ گڑاہٹ کی آواز آتی
ہے۔کھلی ہوا میں سکون ملتا ہے۔اگر مثانے کی تکلیف اور دمہ اکٹھے ہوں تو کینیس سٹائیوا
ممکنہ دوا ہو سکتی ہے۔دراصل چھاتی کی بہت سی امراض دبے ہوئے سوزاک کے نتیجہ میں پیدا ہوتی
ہیں اور اسی وجہ سے دمہ بھی ہوتا ہے اور اس کا اثر پیشاب کی نالی پر بھی ظاہر ہوتا ہے۔اگر پیشاب
کی نالیوں میں سوزش کی مشابہت سوزا کی امراض سے ہو اور دمہ بھی ہو تو کینی بس سٹائیوا بہت مفید
دوا ہے۔کینیں سنائیوں میں دل سے بھی پانی کی بوند میں گرنے کا احساس ہوتا ہے۔دھڑکن کے
ساتھ درد محسوس ہوتا ہے۔سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گھٹنے کی ہڈی میں تکلیف ہوتی ہے اور پاؤں
بوجھل ہو جاتے ہیں۔لیٹنے کے بعد بھی تکلیفیں بڑھتی ہیں۔دافع اثر دوا کیمفر
طاقت
30