کینتھرس Cantharis
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
229
56
CANTHARIS
کینتھرس
کینتھرس ایک زہریلی مکھی ہے۔پرانے زمانے میں سمندر میں سفر کرنے والے ملاح
اس کا زہر فاحشہ عورتوں کو استعمال کرواتے تھے کیونکہ اس سے جنسی اعضاء کو انگیخت ملتی ہے۔اس
زمانے میں اکثر بندرگا ہیں فحاشی کے اڈے بن چکی تھیں۔اب قانونی طور پر کینتھرس کے استعمال
پر پابندیاں لگادی گئی ہیں۔اس لکھی کے کاٹنے سے سخت جلن پیدا ہوتی ہے۔ہو میو پیتھی میں اس کے زہر کو جلنے کی تکالیف دور کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا
ہے۔اس کے چھالے بہت بڑے نہیں ہوتے۔بڑے چھالوں میں رسٹاکس کیا تھرس سے بہتر کام
کرتی ہے۔رسٹاکس میں بھی بہت جلن ہوتی ہے۔اگر آگ نے سارے بدن کو متاثر کر دیا ہو تو
رسٹاکس 1000 طاقت میں چند بار دینے سے جلنے کی غیر معمولی تکلیف میں بہت جلد کمی آ جاتی
ہے۔کیلنڈ ولا بھی ان دواؤں میں سے ہے جو ایسے موقعوں پر کام آتی ہیں۔کینتھرس میں اچانک ہر چیز سے لاتعلقی ، دہنی پراگندگی اور بے ہوشی کی علامت پائی
جاتی ہے۔عجیب وغریب خیالات کا ہجوم ہو جاتا ہے۔یہ سب علامتیں کینیس انڈیکا کی یاد بھی
دلاتی ہے لیکن ان دونوں میں ایک نمایاں فرق یہ ہے کہ کینیس انڈیکا میں مریض پراگندہ
خیالات کا لطف اٹھا رہا ہوتا ہے۔بیماری کا احساس نہیں ہوتا۔لیکن کینتھرس میں ذہنی پراگندگی
بہت بڑھ جاتی ہے اور مریض کو کچھ سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کر رہا ہے۔یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ کوئی
بیرونی طاقت اس پر قبضہ کئے ہوئے ہے جس کے زیر اثر وہ بول رہا ہے۔کینیں سٹائیوا میں بھی
اسی قسم کی علامت ملتی ہے۔
230
کینتھرس میں زہر کے اثر کے دوران مریض اپنا تشخص بالکل کھو دیتا ہے اور یہ محسوس
کرتا ہے کہ وہ کسی اور شخص کے زیر تصرف ہے۔یا حساس مستقل ہو جائے تو یہ پینتھرس کے زہر کا
یہ
نہیں بلکہ مستقل دماغی خلل کا نتیجہ ہوا کرتا ہے۔ہو سکتا ہے ایسے مریض کو لینتھر س اونچی طاقت میں
دینے سے یہ بیماری ٹھیک ہو جائے۔لینتھرس کا مزاجی مریض تشدد پسند اور اذیت پسند ہوتا ہے۔اسے غصہ بہت سخت آتا
ہے۔ایسے اذیت پسند لوگوں کے لئے کلینتھرس اونچی طاقت میں بہترین علاج ثابت ہوسکتی
ہے۔جو لوگ جنسی تشدد پسند ہوتے ہیں ان کے لئے سینتھرس مفید ہے۔کینتھرس میں مریض پانی سے خوفزدہ ہوتا ہے۔چھلکتے ہوئے پانی کی چیک دیکھتے ہی
اسے شیخ ہو جاتا ہے۔اس میں بے چینی بہت ہوتی ہے جو شدید غصہ پر منتج ہوتی ہے۔کینتھرس کی
جلن بہت بے چین کرتی ہے۔وحشت اور غصے کے دورے پڑتے ہیں۔قتل کرنے کا رجحان پیدا
ہو جاتا ہے۔ہائیوںکس کی طرح معصوم بچیوں کا مخش کلامی کرنا کینتھرس میں بھی پایا جاتا ہے۔و
کاٹنے والی شدید دردوں میں بھی لینتھرس بہت مفید ہے۔اعصابی رگوں کے ساتھ ساتھ جلد پر چھالے اور سوزش پائے جاتے ہیں۔یہ چھالے
چہرے پر نمایاں ہوتے ہیں۔اس وجہ سے بہت خطرناک اور بہت گہرے اثرات چھوڑ جاتے ہیں۔اگر آنکھوں کے قریب چہرے کے اعصاب پر ہوں تو مریض اندھا بھی ہوسکتا ہے۔اگر صرف ایک
ہی طرف اثر ہو تو ایک آنکھ ضائع ہو سکتی ہے۔اس لئے اس کا فوری علاج ضروری ہے۔عام طور پر
آرسنک، لیڈم اور لیکیسس کا نسخہ مفید ہے۔اگر بے چینی نہ ہو تو آرنیکا لیکلیس اور لیڈم فوری طور
پر دیں۔اگر ان دونوں نسخوں سے فرق نہ پڑے تو پھر سینتھرس کے استعمال میں تاخیر نہ کریں۔اگر
چھالے بڑے بڑے ہوں رسٹاکس بھی اس تکلیف میں بہت مفید ثابت ہوگی۔رسٹاکس کے مقابل
ر کی تھرس کے مریض کو بے چینی بہت زیادہ ہوتی ہے جو آرسنک سے مشابہ ہے کینتھرس کے
چھالوں کا رنگ تیزی سے بدلتا ہے اور اردگرد کی ساری جلد سیاہی مائل ہو جاتی ہے اور چہرے پر
گینگرین کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔اس کیفیت میں بلاتاخیر سینتھرس دینی چاہئے۔
کینتھرس
231
لمس کے ساتھ جلن کا شدید احساس ہوتا ہے۔اگر انتہائی سردی کے نتیجہ میں خون کا درجہ حرارت بھی
تیزی سے گرنے لگے تو ایسے مریض کی زندگی بچانے کے لئے لینتھرس بھی بہت کام آتی ہے۔یہ
سمجھتے ہوئے رد عمل کو بیدار کر دیتی ہے۔کینتھرس میں پیٹ ہوا سے تن جاتا ہے، معدہ اور خوراک کی نالی میں جلن ہوتی ہے اور
سخت پیاس
لگتی ہے۔مرک کار سینتھرس کی مزمن دوا ہے۔پیشاب کی شدید تکلیفوں میں مبتلا مریضوں کو
مرک کارCM دینے سے بہت جلد فائدہ ہوتا ہے۔لینس سٹائیوا بھی CM طاقت میں بہت
اچھا اثر دکھاتی ہے۔نیٹرم میور بھی 200 یا اونچی طاقت میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔اگر کسی کے
پیشاب میں البیومن (Albumen) آئے تو لینتھرس کی دوسری علامتیں موجود ہونے کی صورت
میں یہ البیومن کا بھی مؤثر علاج ہے۔البیومن نہ ہو تو عموما لینتھرس کے مریض کے پیشاب کی
رنگت گہری سرخ ہوتی ہے۔عورتوں کی علامتوں میں حیض کی یہ مخصوص علامتیں شامل ہیں کہ حیض جلد اور بہت زیادہ
آتے ہیں۔سیاہی مائل خون کا اخراج ہوتا ہے۔اگر بچے کی پیدائش کے بعد آنول (Placenta)
اندر رہ جائے تو سیکیل کی طرح کیف تھرس کی مریضہ میں بھی رحم میں گینگرین بننے کا خطرہ لاحق ہوتا
ہے۔بیماری اس حد تک نہ بڑھی ہو تو رحم عموماً سوزش کا شکار رہتا ہے اور گندی رطوبت کا مسلسل
اخراج ہوتا رہتا ہے۔بیضہ الرحم (Ovaries) میں بھی شدید درد اور جلن پائے جاتے ہیں۔دل کی
دھڑکن کمزور اور بے قاعدہ ہوتی ہے۔کمر کے نچلے حصہ میں در درہتا ہے۔عرس کی تکلیفیں لمس سے ٹھنڈے پانی سے اور پیشاب کرتے ہوئے بڑھ جاتی ہیں۔دافع اثر دوائیں : ایکونائٹ کیمفر پلسٹیلا۔کینیبس سٹائیوا
30 یا بہت اونچی
طاقت :