کیپسیکم Capsicum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

233
57
CAPSICUM
(Cayenne Pepper)
کیپسیکم
کی سیکم سرخ مرچ سے تیار کردہ دوا ہے۔اگر کوئی دبلا پتلا سوکھا ہوا شخص آرام سے نہ
بیٹھ سکے تو اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے مرچیں لگ رہی ہیں لیکن کیپسیکم کا مریض
اس سے بالکل متضاد ہوتا ہے۔خوب موٹا تازہ ، عضلات ڈھیلے ہوکر لٹکے ہوئے اور چہرے پر خون
کی رگوں کا جالا سا بنا ہوا۔چہرے کی رنگت اور تمازت کے لحاظ سے کیپسیکم کا مریض عادی
شرابی کے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔شراب کا اثر چہرہ کے باریک ریشوں پر پڑتا ہے اور وہاں سرخ
رنگ کے جالے سے بن جاتے ہیں۔مرچیں کھانے سے بھی خون کا دوران بار بار بیرونی سطح یعنی
جلد کی طرف ہوتا ہے کیونکہ مرچ خون میں غیر معمولی تموج پیدا کر دیتی ہے۔غذا گرم ہو یا سرد،
زبان کو اس کی تیزی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔گرم چیز زیادہ گرم اور ٹھنڈی چیز زیادہ ٹھنڈی معلوم
ہوتی ہے۔جن لوگوں کو مرچیں کھانے کی عادت ہو جب وہ مرچیں چھوڑ دیں تو ان کی بھوک ختم ہو
جاتی ہے کیونکہ غدود اور معدے کی جھلیوں کو مرچوں سے انگیخت کی عادت پڑ چکی ہوتی ہے۔جب مرچیں تحریک پیدا کریں تو غدودوہ تیز اب نکالتے ہیں جو بھوک لگاتا ہے۔اگر چہ مرچیں جلن اور گرمی پیدا کرتی ہیں لیکن کیپسیکم کا مریض خود ٹھنڈا ہوتا ہے اور
گرم کمرے میں رہنا پسند کرتا ہے۔اس کی ایک حیرت انگیز علامت یہ ہے کہ مریض زیادہ دیر گھر سے
باہر نہیں ہوسکتا۔اگر کوئی زیادہ مرچیں کھانے کا عادی نہ بھی ہو اور اسے گھر سے باہر اداسی کا دور پڑتا ہوتو
کیپسیکم کی ایک دوخوراکیں دینے سے اس میں گھر جانے کی تمنا کی حد تک کم ہو جاتی ہے۔

کپسیکم
234
کیپسیکم کا مریض بہت ضدی ہوتا ہے۔لہذا بعض ایسے علاقوں کے لوگ جہاں بہت
مرچیں کھائی جاتی ہیں ضدی ہوتے ہیں لیکن ہر مرچ کھانے والا ضروری نہیں کہ ضدی ہو۔کیپسیکم
میں غصہ، چڑچڑاپن او بے اطمینانی کی علامات کیمومیلا سے ملتی ہیں۔ایک گال سرخ ہوتا ہے اور
ایک زرد۔بچوں کی بیماریوں میں یہ علامت اکثر دکھائی دیتی ہے۔سر کی جلد پر پسینہ آتا ہے۔مریض کو خود کشی کا خیال تو آتا ہے لیکن عملی قدم نہیں اٹھاتا اور ڈرتا ہے۔اکیلا رہنے کی
خواہش کرتا ہے۔سریا کوئی اور عضو بڑا محسوس ہونے لگتا ہے۔سباڈیلا میں بھی یہ علامت ہے۔کیپسیکم میں دھڑکن کا احساس بھی ہوتا ہے۔سر میں شدید درد جو آرام کرنے سے زیادہ
ہو جاتا ہے اور حرکت سے کم۔گلا خراب ہونے سے کان کے پیچھے کی ہڈی میں سوزش ہو جاتی ہے جو مستقل مظہر
جاتی ہے۔اس کے لئے فائٹول کا اور کونیم وغیرہ بھی مفید دوائیں ہیں۔کیپسیکم کے نزلہ میں مریض کا چہرہ تمتمایا ہوا اور ٹھنڈا ہوتا ہے۔ناک کی نوک سرخ
ہوتی ہے۔ناک میں جلن اور سرسراہٹ ہوتی ہے، ناک بند بھی ہو جاتا ہے۔کھانسی کے ساتھ
شدید بو آتی ہے اور حلق میں درد ہوتا ہے۔زبان پر چھوٹے چھوٹے آبلے بن جاتے ہیں جن
کو چھونے سے درد ہوتا ہے۔نگلنے میں دقت ہوتی ہے۔کیپسیکم کے مریض کے چہرے پر جلد جھریاں پڑ جاتی ہیں۔جلد کی لچک ختم ہو جاتی
ہے اور موٹی موٹی لکیریں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔عضلات ڈھیلے اور لٹکے ہوئے ہوں اور دوران
خون میں خلل واقع ہو جائے تو کیپسیکم مفید دوا ہے۔تو۔خسرو میں چہرہ بہت تمتمایا ہوا ہو اور کوئی دوسری دوا اثر نہ کرے تو اس میں کیپسیکم دی جا
سکتی ہے۔اگر گلے کے غدود پھول جائیں لیکن سخت نہ ہوں بلکہ اسفنج کی طرح پھولے ہوئے
اور دباؤ ڈالنے سے دب جائیں تو یہ کیپسیکم کی خاص علامت ہے۔کیپسیکم میں کھانے کے بعد معدہ کی جلن نمایاں ہو جاتی ہے۔پیچش اور اسہال میں
گرمی کا احساس ہوتا ہے۔فارغ ہونے کے بعد بھی جلن رہتی ہے۔ٹھنڈے پانی کی شدید

کپسیکم
235
پیاس ہوتی ہے۔بواسیر کے مسے پھلبھلے اور ان میں سرخی اور جلن نمایاں ہوتی ہے۔اگر آواز مستقل بیٹھ جائے تو یہ بھی کیپسیکم کی ایک علامت ہے۔اگر مزید علامتیں
پیسیکم سے ملتی ہوں تو اس سے فائدہ ہوگا۔آواز بیٹھنے کی صورت میں فاسفورس، کاسٹیکم ،
بھی
سلفر، لائیکوپوڈیم، کوکا ،سورا ئینم اور بوریکس عموماً کام آتی ہیں۔حجرہ اور ہوا کی نالی میں خشک کھانسی کے ساتھ سرسراہٹ اور کھانسنے سے مثانہ میں دباؤ
پیدا ہوتا ہے۔سانس کے ساتھ سینے میں درد، دل کے نچلے حصہ میں پسلیوں کے پاس درد، مریض
کھلی ہوا پسند نہ کرے، گرمی سے اور کھانا کھانے سے کچھ آرام آئے ، مریض جسم کے مختلف اعضاء
میں درد محسوس کرے، چہرے کے بعض عضلات میں درد کے ساتھ جھٹکے بھی لگتے ہوں ،کنپٹی کی
ہڈیوں پر ابھار بن جائیں جن میں سوزش نمایاں ہو۔یہ سب علامتیں کیپسیکم میں پائی جاتی ہیں۔کیپسیکم ان بوڑھے آدمیوں کے لئے مفید دوا ہے جنہوں نے تمام عمر دماغی محنت کی ہو
مگر آخری عمر میں حوادث زمانہ سے ان کا رہن سہن اچھا نہ رہا ہو۔دافع اثر دوائیں : سائنا، کیلیڈیم
طاقت
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی