کاربو انیمیلس - Carbo Animalis
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کاربو انیمیلس
237
58
کار بوایتیمیس
CARBO ANIMALIS
کار بو انیمیلس ، کار بوو پیج سے بہت مشابہ دوا ہے۔کار بوو یج نباتات کے کوئلے سے
بنتی ہے جبکہ کار با ایمیلس حیوانات کے کوئلے سے بنائی جاتی ہے۔اگر چہ کیمیاوی لحاظ سے ان
دونوں میں بہت تھوڑا فرق ہے مگر بعض علامتوں میں نمایاں فرق دکھائی دیتا ہے۔کار بو انیمیلس کی علامتیں رکھنے والی بیماریاں کینسر کی شکل اختیار کر لینے کا رجحان رکھتی
ہیں۔عمر رسیدہ افراد کی بیماریوں میں یہ دوا بطور خاص بہت مفید ہے۔اس کا مریض خون کی کمی کا
مستقل شکار رہتا ہے۔چہرہ پیلا پڑ جاتا ہے، قومی مضمحل ہو جاتے ہیں اور جسم کی دفاعی طاقتیں
جواب دینے لگتی ہیں۔کار بود یج کی طرح اس میں بھی غدود سخت ہو جاتے ہیں جو کینسر میں تبدیل ہو
سکتے ہیں۔اگر وریدوں میں خون جم جائے اور وہ نیلے جال کی صورت میں جگہ جگہ سے ابھر گئی ہوں تو
اس بیماری میں بھی کار بو انیمیلس مفید ہے۔اس پہلو سے اس دوا کا مزاج ایسکولس سے ملتا ہے۔کار بود ایمیلس کا مریض غمگین ، اداس
اور تنہائی پسند ہوتا ہے۔عموم خاموش رہتا ہے،رات
کو بے چین اور خوفزدہ ہو جاتا ہے۔خون
کا دوران سر کی طرف ہوتا ہے۔ذہن الجھا ہوا نظر دھندلا جاتی
ہے، آنکھوں پر بوجھ محسوس ہوتا ہے ، گدی میں درد ہوتا ہے، ہونٹ اور گال نیلگوں ہو جاتے ہیں، ناک
سوج جاتا ہے اور اس پر نیلے رنگ کی غدو دسی ابھر آتی ہے۔قوت شنوائی بھی متاثر ہوتی ہے، آوازوں
کی سمت کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے، خشک زکام ہوتا ہے اور قوت شامہ ختم ہو جاتی ہے۔چہرے پر
تانبے کے رنگ کے دانے اور کیل بنتے ہیں۔سر اور چہرے پر گرمی کا احساس ہوتا ہے۔بوڑھے
لوگوں کے چہرے اور ہاتھوں پر مسے نکلتے ہیں۔مریض ڈراؤنے خواب دیکھتا ہے۔
کاربواینیمیلس
238
کار بو انیمیلس کے مریض کو معدے میں شدید کمزوری اور خالی پن کا احساس ہوتا ہے۔کھانے
کے بعد تھکن اور کمزوری ، وزن اٹھانے اور محنت مشقت سے بھی سخت کمزوری محسوس ہوتی ہے۔کولہوں اور کلائیوں میں درد ہوتا ہے۔عورتوں کے رحم کے منہ پر کینسر ہو جائے تو معالجین رحم نکالنے کا مشورہ دیتے ہیں۔حالانکہ یہ علاج بھی کارگر نہیں ہوتا۔اگر کار بوا سیمیلی آغاز میں ہی دے دی جائے تو شفا بخش
ثابت ہوتی ہے۔عام سوزش اور دردوں میں بھی مفید ہے۔رحم کے منہ پر زخم ہو جائے تو لیکوریا
بھی جاری ہو جاتا ہے جس میں بہت جلن ہوتی ہے۔کار بو ویج میں بھی ایسی ہی جلن کی علامت
ہوتی ہے لیکن صرف اندرونی طور پر، بیرونی سطح پر ٹھنڈک کا احساس رہتا ہے۔رحم سے جلن دار
لیکوریا کا اخراج ہو تو فوراً کار بود نیمیس استعمال کروانی چاہئے۔اگر تاخیر ہو جائے تو علامتیں بڑھ
کر کینسر میں
تبدیل ہو سکتی ہیں۔حمل
کی متلی کی بھی اچھی دوا بتائی جاتی ہے اور اس کی خاص علامت یہ ہے کہ رات کے
وقت متلی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔اگر دودھ پلانے کے زمانے میں سخت کمزوری واقع ہو جائے اور اعصاب جواب
دے جائیں تو کار بو ایمیلس کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔یہ غم رحم کی طرح رحم کے عمومی کینسر کی بھی
دوا ہے۔ہو جاتا ہے۔اس کی خاص علامت یہ ہے کہ غدودیں پھول جاتی ہیں۔ہونٹوں اور گالوں کا رنگ نیلا
کار بو انیمیلس میں حیض عموماً جلد اور مقدار میں زیادہ اور لمبا چلنے والا ہوتا
ہے۔حیض کے دوران مریضہ سخت کمزور ہو جاتی ہے۔سیپیا سے مشابہ ناک کے اوپر سیاہی
مائل نشان بن جاتا ہے جو رخساروں کے اطراف میں گالوں پر اترتا ہے۔سیپیا سے یہ
نشان دور نہیں ہوتا کیونکہ سپیا کا اپنا ایک خاص مزاج ہے۔جب تک وہ نہ ہوسپیا سے
فائدہ نہیں ہوتا۔عورتوں کی جسمانی کیفیت اور ساخت سپیا کی پہچان ہے، وہ نسبتا پتلی ہوتی
ہے، اپنوں سے اجنبیت محسوس کرنے لگتی ہے، محبت کے جذبات میں کمی آجاتی ہے۔
239
کار بواینیمیلس
خصوصاً خاوند اور بچوں کو دلی محبت کے باوجود پسند نہیں کرتی اور بیزار ہو جاتی ہے۔اگر ایسی عورت
کے ناک پر نشان ہو تو سپیا دینی چاہئے، فائدہ نہ ہوتو کار بو انیمیس ضرور دیں۔میرا تجربہ ہے کہ
وضع حمل کے بعد ہونے والی تکلیفوں میں کار بو انیمیلس بہت مؤثر ہے۔اس سے ناک کا نشان
بھی ختم ہو جاتا ہے۔کار بو انیمیلس حمل کی متلی میں بھی مفید ہے۔اگر مریضہ میں اس کی دیگر
علامات موجود ہوں تو یہ سینے میں تختی اور درد کے لئے بھی اچھی دوا ہے۔سماعت کی خرابی میں بھی یہ اچھا کام کرتی ہے۔بسا اوقات دونوں کانوں کی قوت
سماعت بگڑ جاتی ہے۔سماعت میں آوازوں کی پہچان نہیں رہتی۔آواز کی سمت کا تعین کرنا مشکل
ہو جاتا ہے۔سماعت پر اثر انداز ہونے والی نمایاں دواؤں میں چینوپوڈیم (Chinopodium)
بھی شامل ہے۔اگر اعصابی کمزوری پیدا ہو جائے یا رطوبتوں کے لمبے عرصہ تک جمتے رہنے سے
کان بند ہو جائیں تو چینو پوڈیم دوا ہوسکتی ہے۔اسے 30 یا 200 طاقت میں دو تین مہینے استعمال
کرتے رہنا چاہئے۔بعض دفعہ ایسے مریض کو اچانک فائدہ محسوس ہوتا ہے اور اس سے پہلے کان
میں بار بار جھپکے آنے لگتے ہیں۔کار بو انیمیلس مواد جمنے کا علاج نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی اعصابی کمزوری کا علاج ہے اور
بسا اوقات یہ کمزوری دونوں کانوں میں بیک وقت پائی جاتی ہے جبکہ چینوپوڈیم کا اثر اکثر ایک ہی
کان پر پڑتا ہے۔پر
چہرے پر کیل مہاسے نکلیں۔ہاتھ پاؤں سردی کی وجہ سے متورم ہو جائیں تو
کار بو انیمیکس اچھی دوا ہے۔ہاتھوں اور چہرے پر مسے نکلنے کا رجحان روکنے میں بھی یہ مفید ثابت
ہوتی ہے۔جسم میں تخلیقی توازن بگڑنے سے ہڈیوں میں غیر ضروری ہر ھوتی ہونے لگتی ہے جس میں کینسر کا
رجمان پایا جاتا ہے۔اگر جسم میں کوئی غیر معمولی تبدیلی رونما ہوا کار با المجلس فورا دینی چاہئے۔کاربوا تیمیس کے مریضوں کے ٹخنے کمزور ہو جاتے ہیں جو چلتے چلتے بار بار مڑ جاتے ہیں
کار بود انیمیلس
240
اس لئے ان میں موچ آنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔ٹخنوں
کو تقویت دینے کے لئے یہ لمبا عرصہ
30 طاقت میں دینی چاہئے۔مگر اس مرض میں بیلس (Bellis) کو نہ بھولیں۔ہاتھ سو جاتے ہیں، کلائیوں، پنڈلیوں میں درد اور شیخ چلتے ہوئے زیادہ ہوتا ہے۔انگلیوں کے جوڑوں میں سختی پائی جاتی ہے۔کمر میں درد اور کھچاؤ ہوتا ہے۔کار بو ایمیلس کے مریض کے پھیپھڑوں میں زخم بن جاتے ہیں۔سینے میں ٹھنڈک کا
احساس ہوتا ہے۔کھانسی کے ساتھ سبزی مائل بلغم خارج ہوتی ہے۔رات
کو بد بودار پسینہ آتا
ہے۔ٹھنڈی ہوا میں علامات میں اضافہ ہو جاتا ہے، گرمی سے کمی محسوس ہوتی ہے۔مددگار دوائیں : ہیلو نیں۔کلکیر یا فاس
دافع اثر دوائیں: آرسنک نکس وامیکا
طاقت:
عموماً 30۔کینسر کے علاج میں 200 سے CM تک