کاربوویج Carbo Vegetabilis

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کار بوویچ
241
59
کار بودیج
CARBO VEGETABILIS
کار بوویج نباتاتی کاربن (Vegetable Carbon) کو کہتے ہیں یعنی لکڑی کا کوئلہ۔ڈاکٹر ہانیمن نے جب اسے اپنے اوپر آزمایا تو انہیں اس میں بعض ایسے دیر پا اثرات نظر آئے جن
کی وجہ سے انہوں نے اسے بہت گہری بیماریوں میں استعمال کیا۔ایلو پیتھک طریقہ علاج میں
کار بود بیج کو ٹکیہ کی شکل میں پیٹ کی ہوا کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ٹکیہ معدہ کی ہوا
کو کسی حد تک جذب کر لیتی ہے مگر معدے میں پیدا ہونے والے تیز اب کے خلاف رد عمل نہیں
دکھاتی۔ہومیو پیتھی میں بھی کار بو ویج کو پیٹ میں پیدا ہونے والی ہوا دور کرنے کے لئے
استعمال کیا جاتا ہے۔معدہ میں جو عوامل ضرورت سے زیادہ ہوا پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں یہان
کے خلاف بھی رد عمل دکھاتی ہے۔کار بودیج ایک ایسی دوا ہے جس کا شمار زندگی بچانے والی چوٹی کی دواؤں میں کیا جاتا
ہے۔جب کسی بیماری کے بہت بڑھ جانے کے نتیجہ میں زندگی کی رمق کا لعدم ہو جائے تو ان نازک
لمحات میں کار بو ویج ڈوبتی ہوئی زندگی کو واپس کھینچ لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔کار بوویج کے
ان غیر معمولی اثرات کی کنہ تک پہنچنا تو مشکل امر ہے لیکن بارہا تجربوں سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ
جب زندگی بالکل ختم ہونے کے قریب ہو تو کار بو ویج فوراً اثر کرتی ہے اور جسم کی حرارت بحال کر دیتی
ہے۔اس خاص اثر سے میں نے یہ اندازہ لگایا کہ کار بوی گرتے ہوئے بلڈ پریشر کو بھی اونچا
کرتی ہوگی۔جب میں نے اس پر تجربہ کیا تو واقعتا سیاثر نمایاں نظر آیا لیکن یہ بات بھی واضح ہوئی
کہ یہ بے وجہ بلڈ پریشر کو زیادہ نہیں کرتی۔یعنی یہ خطرہ نہیں ہے کہ کار بوو بیج کھانے سے بلڈ پر یشر
ضرورت سے زیادہ ہو جائے گا بلکہ اگر خون کا دباؤ معمول سے زیادہ گر گیا ہو تو یہ اسے

کار بوویچ
242
نارمل کر دیتی ہے۔مریض جب آخری دموں پر ہو تو خون کا دباؤ اکثر گر جاتا ہے۔کار بو ویج کی ایک خوراک سے ہی اچانک گرمی پیدا ہونے لگتی ہے۔ایک دفعہ ایک مریض
کو دل کا شدید حملہ ہوا۔جب میں وہاں پہنچا تو وہ بظاہر بے جان ہو چکے تھے۔ماتھے پر سخت
ٹھنڈا پسینہ تھا اور سانس کا لعدم تھا۔میں نے فوراً کار بوویج کے دو تین قطرے ان کے منہ
میں ٹپکا دیئے۔تھوڑی دیر میں ہی ان کا سانس بحال ہو گیا۔ماتھے کا پسینہ ختم ہو گیا اور جسم میں
آہستہ آہستہ گرمی پیدا ہونے لگی۔ان کی حالت سنبھلنے پر میں نے انہیں دل کی طاقت کے لئے
دوائیں دیں لیکن اس مزید علاج کے قابل بنانے میں کار بوویج نے حیرت انگیز اثر دکھایا۔ان کے علاوہ میں نے اور بھی بہت سے مریضوں پر یہ تجربہ کیا ہے اور ہمیشہ اسے بہت مؤثر پایا
ہے۔اس لئے زندگی بچانے کی دوا کے طور پر اسے ہمیشہ اپنے پاس رکھنا چاہئے۔کار بود بیج کا گہرا تعلق دمہ سے بھی ہے۔دمہ میں یہ عموماً ایسے مریضوں کے کام
آتی ہے جن کا جسم سخت ٹھنڈا اور پسینہ سے شرابور ہو جائے اور کمزوری کا یہ عالم ہو کہ بلغم
باہر نکالنے کی بھی طاقت نہ ہو۔ایسے مریض عموماً دو طرح کے ہوتے ہیں۔ایک وہ جو
امونیم ٹارٹ کی علامات رکھتے ہیں۔ان کی علامتیں امونیم ٹارٹ کی سطح تک پہنچنے سے پہلے
اپی کاک سے ملتی ہیں۔جب اپی کاک کی علامتیں زیادہ بگڑ جائیں تو پہلے اینٹی مونیم کروڈ کی
علامات پیدا ہو جاتی ہیں۔ساتھ ہی معدے کی تکلیف بھی شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ
سے زبان پر بہت گہری سفید رنگ کی تہہ جم جاتی ہے۔اگر ایسے مریض کی حالت زیادہ
خراب ہو جائے ، سینہ بلغم سے بھرا ہوا ہو اور وہ سخت کمزور ہو چکا ہو تو اینٹی مونیم ٹارٹ
مرتے ہوئے مریض کو سنبھال لیتی ہے اور اس خطر ناک مرحلہ سے اسے باہر نکال لاتی
ہے۔لیکن یہ دمہ کا مستقل علاج نہیں ہے۔کار بو ویج بھی اینٹی مونیم ٹارٹ سے ملتی جلتی
دوا ہے۔ایک دفعہ دمہ کا ایک مریض اسی کیفیت سے دو چار تھا اور حالت بہت تشویشناک
تھی۔میں نے اسے کار بوو یج دی جس سے فوراً اس کے جسم میں کچھ طاقت پیدا ہوئی۔بلغم
باہر نکالی اور سانس جو بند ہو رہی تھی بسہولت دوبارہ جاری ہوگئی۔اس کے بعد دمہ کا

کار بوویچ
243
علاج کیا گیا اور وہ مریض شفایاب ہو گیا۔کاربو ویج بہت نازک لمحات میں کام آنے والی
دوا ہے اور دمہ کی بیماری میں اس کی خاص علامت یہ ہے کہ ٹھنڈا پسینہ آتا ہے اور مریض کا
بدن بھیگ جاتا ہے لیکن وہ ہوا کا مطالبہ کرتا ہے چنانچہ بعض دفعہ اس کے چہرے پر تیزی
سے پنکھا جھلنا پڑتا ہے۔اس کے برعکس آرسنک کا مریض بالکل خشک ہوتا ہے اور اس کے
سینہ میں بلغم بھی نہیں کھڑ کھڑاتی۔کار بوویج دل کی بیماریوں میں جہاں دل کے اعصاب جواب دے رہے ہوں،
بہت مفید ہے۔یہ عموماً اعصاب کا بہترین ٹانک ہے۔معدہ میں ہوا کا دباؤ اوپر کی طرف
ہو تو اس میں بھی کار بو ویج اچھی دوا ہے۔بہت سی دواؤں میں پیٹ کی ہوا کا ذکر ملتا ہے اور
صرف علامتوں سے دوا پہچانا مشکل ہے اس لئے مختلف دوائیں آزمانی پڑتی ہیں۔لمبا طبی
تجر بہ دواؤں کو پہچاننے میں مدد دیتا ہے یعنی دوائیں بار بار کے تجربہ سے اپنی علامتیں خود ظاہر
کرتی ہیں خواہ پر دونگ (Proving) میں وہ علامتیں ظاہر نہ ہوئی ہوں۔آرسنک آیوڈائیڈ
میں بھی معدہ کی ہوا کا ذکر ملتا ہے۔لیکن دراصل یہ معدہ کے تیزابی ناسوروں اور ان کے بداثر
سے پیدا ہونے والی تکلیفوں کی دوا ہے۔کار بوویج میں ہوا سارے پیٹ میں نہیں بلکہ ایک
حصہ میں اوپر کی طرف دباؤ ڈالتی ہے جس میں تعفن بھی پایا جاتا ہے۔کار بودیج کے اسہال
میں بھی بد بو ہوتی ہے اور مریض بہت کمزوری محسوس کرتا ہے۔اس لحاظ سے اس کی علامات
پیٹیشیا سے ملتی ہیں لیکن پیٹیشیا اس بیماری میں زیادہ گہری دوا ہے اور ٹائیفائیڈ کے بدبودار
اسہال میں بھی بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔کاربو و یج وہاں کام نہیں کرتی۔کار بودیج کی علامات میں ہاتھ اور پاؤں کا سونا بھی شامل ہے۔ٹانگیں بھی سن
ہو جاتی ہیں خاص طور پر پنڈلیوں کے اعصاب پر اثر ہوتا ہے۔پنڈلیوں کے عضلات کو عموماً
دوسرا دل کہا جاتا ہے کیونکہ یہ خون کو نیچے سے پمپ کر کے اوپر بھیجتے ہیں۔اچانک کھڑے
ہونے سے سر خالی خالی ہو جائے تو یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ پنڈلیوں سے خون صحیح
طرح پمپ ہو کر اوپر نہیں آیا۔اس کیفیت میں کار بوویج بہت مفید ہے کیونکہ یہ

کار بوویچ
244
دوران خون کی کمزوری اور عضلاتی کمزوریوں دونوں کو دور کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ موت
کے قریب کے لحات میں نئی حرکت پیدا کرنے میں کار بوو بیج کام آتی ہے۔کار بودیج کی ایک اور اہم بنیادی علامت یہ ہے کہ یہ جسم کو کالی کا رب کے لئے
تیار کرتی ہے۔کالی کا رب میں بہت سی علامتیں کار بود یج سے ملتی ہیں لیکن کار بو ویج اپنے
اثرات کے لحاظ سے بہت نرم دوا ہے جبکہ کالی کا رب بہت سخت رد عمل دکھاتی ہے۔چونکہ
کالی کا رب کی اکثر بیماریاں مزمن ہوتی ہیں اور اگر براہ راست کالی کا رب سے ہی شروع
کیا جائے تو خطرہ ہوتا ہے کہ بہت شدید رد عمل پیدا ہو جائے گا۔اس لئے کالی کا رب سے
پہلے کار بوویج دینی چاہئے خصوصا ہاتھ پاؤں اور کلائی کے جوڑوں کے درد میں علاج کا
آغاز کار بو و بیج سے کرنا چاہئے۔جب میں نے ہومیو پیتھی شروع کی تو شروع شروع میں میں پہلے کار بو ویج دیتا
تھا۔تجربہ سے مجھے علم ہوا کہ کار بود یج بذات خود در دوں اور تکلیفوں میں کچھ نہ کچھ اثر دکھاتی
ہے اور کمر درد اور اعصابی دردوں میں مفید ثابت ہوتی ہے لیکن اگر بلڈ پریشر زیادہ
ہو اور چہرے پر تناؤ ہو تو بیلاڈونا اور ایکونائٹ کار بوویج کی نسبت زیادہ مفید ہیں۔ایکونائٹ اور بیلاڈونا کے علاوہ رسٹاکس دینے کے بعد بھی حسب علامات کار بو ویج یا
کالی کا رب دئے جا سکتے ہیں اور ان کے بعد اثر کو مزید آگے بڑھانے کے لئے کلکیریا
کا رب کام آتی ہے۔ان دواؤں میں کاربن کا عنصر مشترک ہے اور کاربن کا اعصاب سے
گہراتعلق ہے۔کار بو ویج کے مریض کے معدے میں تیزابیت کی زیادتی ہائیڈروکلورک ایسڈ
یعنی نمک کے تیزاب کے زیادہ پیدا ہونے سے نہیں ہوتی بلکہ اس کے برعکس اکثر اس کی
کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔جب معدے کا قدرتی تیز اب کم ہو تو کھانا اندر گلتا سڑتا
رہتا ہے اور اس کے نتیجہ میں فاسد تیزاب پیدا ہونے لگتے ہیں۔ان تیزابوں کی زیادتی
نظام ہضم پر قیامت ڈھا دیتی ہے۔مبتدی کو سمجھانے کی خاطر سادہ الفاظ میں یہ بتانا کافی
ہوگا کہ معدے کی دو گردنیں ہوتی ہیں جن کے کنارے پر منہ بنے ہوتے ہیں جو بند بھی ہو

کار بوویچ
245
سکتے ہیں اور کھل بھی سکتے ہیں۔معدے کا ایک منہ اوپر کی طرف دل کے قریب واقع ہوتا
ہے اس کو Cardic End کہتے ہیں یعنی دل والا کنارہ اور دوسرا منہ معدے کی اس
گردن کے کنارے پر ہوتا ہے جو نیچے انتریوں کی جانب کھلتی ہے۔فاسد تیزابیوں کے
باعث یہ دونوں منہ سکڑ جاتے ہیں اور کھانے کا محلول جس میں فاسد تیز ابوں کا غلبہ ہوتا ہے،
گیسوں سے معدے کو بھر دیتا ہے۔اوپر کی طرف کا منہ نسبتا آسانی سے کھل جاتا ہے۔ایسی
بد بودار گیسوں کے ڈکار کچھ تیزاب کے ساتھ کھانے کی نالی کی طرف چڑھتے ہیں۔اس
وقت وہاں سخت تیزابیت کا احساس ہوتا ہے اور ڈکاروں سے گندی بو بھی آتی ہے۔انتڑیوں کی طرف واقع منہ پر جب دباؤ زیادہ ہو تو تب کھلتا ہے۔ویسے بھی کھانے کو ہضم
ہونے کے لئے معدے میں تین گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔اس کے بعد یہ محلول نیچے انتڑیوں
کی طرف اتر جاتا ہے۔اور ساری انتڑیوں کی نالی کو تعفن سے بھر دیتا ہے۔اس محلول پر
جرثومے اور پیٹ کے کیڑے بھی خوب پلتے ہیں جن کی وجہ سے مزید تعفن پیدا ہوتا ہے۔کار بوویج ان علامتوں کی اصلاح کے لئے استعمال کی جاتی ہے جو کچھ دیر کے مسلسل
استعمال کے بعد اس نظام کو معمول پر لے آتی ہے۔ނ
کار بو ویج اور کار بو اینی میلس دونوں اس پہلو سے قدر مشترک رکھتی ہیں کہ اگر
انہیں مناسب طاقت میں دیا جائے تو پیٹ کے جرثومے اور کیڑے مارنے کے کام آتی ہیں
لیکن بعض جرثومے اور کیڑے معدہ اور انتڑیوں میں مستقل ٹھکانہ بنا لیتے ہیں اور ان
نجات حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔میرے تجربہ میں پیٹ کے عام کیڑوں کے لئے سب سے مؤثر دوائیں سینٹونینم
(Santoninum)، سائنا (Cina) اور ٹیوکریم (Teucrium) ہیں۔ان کے علاوہ
اگر چہ ہو میو پیتھی کتابیں ، سباڈیلا کا ذکر نہیں کرتیں اور سباڈیلا کو محض چھینکوں اور ناک کی
خارش کے ضمن میں بیان کیا جاتا ہے لیکن میں نے اسے پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی کامیابی
سے استعمال کیا ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ناک کی الرجی اور خارش وغیرہ نظام ہضم میں
کیڑوں کی موجودگی کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔وہ جو معدے اور انتڑیوں میں سنسناہٹ

کار بوویچ
246
پیدا کرتے ہیں وہی ناک اور منہ کی طرف منتقل ہو جاتی ہے۔بورک (Boericke)
ریپرٹری میں بھی سباڈیلا کا ذکر کیٹروں کے تعلق میں موجود ہے۔حالانکہ سباڈیلا کے باب
میں بورک اس کا ذکر نہیں کرتا۔علاوہ ازیں ایک دوا کا ربوا نیمیلس ہے جو پیٹ کے
کیڑوں خصوصاً کدو دانوں (Hookworms) کے لئے چوٹی کی دوا ہے اور بھی بہت
سی دوائیں ہیں جو پیٹ کے مختلف کیڑوں کے تدارک کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔اس
کے لئے عند الضرورت کسی تفصیلی ریپرٹری کا مطالعہ کریں۔۔کار بو ویج میں شام کے وقت گلا بیٹھنے کی علامت پائی جاتی ہے۔ہاتھ پاؤں
سوتے ہیں۔دماغی اور جسمانی طور پر ستی طاری ہو جاتی ہے اور سارا نظام حیات ہی ست
رفتار ہو جاتا ہے۔جسم کے اندر جلن کا احساس ہوتا ہے جبکہ بیرونی طور پر سردی محسوس ہوتی
ہے۔مریض عمو ما غم ، خوشی اور تعجب کی خبروں سے بے نیاز ہو جاتا ہے گویا ، دماغ ان باتوں
کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔محسوس ہوتا ہے کہ سوچنے کی صلاحیت ہی نہیں رہی۔اس میں سر درد عموماً گدی میں بیٹھ جاتا ہے جس کا نزلہ سے تعلق ہوتا ہے۔بالآخر
سارے سر میں درد محسوس ہوتا ہے جیسے ہتھوڑے چل رہے ہوں۔ہتھوڑے چلنے کی
علامت نیٹرم میور میں بھی ہے۔سر کے بال بھی گرنے لگتے ہیں۔ماتھے پر ٹھنڈا پسینہ آتا
ہے۔رات کو مریض خوفزدہ ہو جاتا ہے اور جنوں اور بھوتوں کا خیال آنے لگتا ہے۔کانوں
سے سخت بد بودار مادے خارج ہوتے ہیں جو عموماً کسی گہری انفیکشن اور بخار کے نتیجہ
میں نکلتے ہیں۔کار بو ویج میں دائمی نزلہ جسم کے کسی بھی عضو پر حملہ آور ہوسکتا ہے اور عموماً
ایسا مریض مستقل بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔اگر کار بوویج کے نزلہ کو کسی اور طریقہ علاج
سے دبا دیا جائے تو خطرناک نتیجہ ظاہر ہوتا ہے۔اس کا کار بو ویج سے ہی علاج ہونا چاہئے۔کار بو ویج میں یہ خوبی بھی ہے کہ کسی دبی ہوئی بیماری کی علامتیں واضح نہ ہوں تو
انہیں نمایاں کر دیتی ہے۔منہ میں زخم ہو جائیں اور سفید سفید نشان بن جائیں،
مسوڑھے خراب ہو جائیں اور دانت ہلنے لگیں تو بشرطیکہ کار بودیج کی دیگر علامتیں موجود

کار بوویچ
247
ہوں ، اس بیماری کا بھی یہی علاج ہے۔معدے کے زخموں کے لئے بھی یہ ایک مفید دوا ہے۔اس میں اسہال سخت
متعفن اور بد بودار ہوتے ہیں اور جگر بھی متورم ہو جاتا ہے۔تمام اعضاء ڈھیلے پڑ جاتے ہیں
اور رفتہ رفتہ ٹانگیں اور پاؤں مرجھانے لگتے ہیں۔پاؤں میں
کئی قسم کی تکلیفیں ظاہر ہوتی
ہیں۔ویریکوز و بینز (Varicose Veins) میں بھی یہ مفید دوا ہے۔کالی کھانسی کے آغاز میں اور کھڑ کھڑاتی ہوئی کھانسی کے لئے بھی یہ اچھی دوا
ہے۔کھانسی کی علامتیں لیکیسس سے ملتی ہیں۔دمہ کا حملہ اچانک رات کے وقت ہوتا ہے۔عورتوں میں اگر رقم اپنی جگہ سے گر جائے اور سخت ہد بودار سیاہ رنگ کا مواد نکلنے
لگے تو کار بو ویج دینی چاہئے۔اگر دودھ پلانے والی عورت کا دودھ کم ہو جائے اور کمزوری
بہت ہو اور بار بار بخار ہوتا ہو تو کار بو ویج بہت مفید ہے۔اس کے مریض عموماً آگ لگنے،
چوری ہونے اور حادثات کی خواہیں دیکھتے ہیں۔مددگار دوائیں : کالی کا رب۔ڈروسرا
دافع اثر دوائیں : کیمفر۔ایمبراگر لیسا۔آرسنک
طاقت:
30 سے 200 تک

10 von 10 heute frei