کاربالک ایسڈ Carbolic Acid

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کاربالک ایسڈ
249
60
کار بالک ایسڈ
CARBOLIC ACID
ایک زمانے میں کاربالک ایسڈ سے بنا ہوا صابن ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں جراثیم
کے خلاف حفظان صحت کے لئے بہت استعمال ہوتا تھا۔اس کی بو بہت تیز ہوتی ہے۔ہومیو پیتھک دوا کے طور پر کار بالک ایسڈ کا استعمال بالکل مختلف ہے۔شہد کی مکھیاں یا بھڑ
کاٹنے کی وجہ سے جب جسم میں خطرناک رد عمل اور الرجی ظاہر ہو تو اس میں کاربالک ایسڈ
بہترین دوا ثابت ہوتی ہے۔اس کی ایک دو خوراکیں دینے سے ہی مکمل شفا ہوسکتی ہے۔کاربالک ایسڈ احساسات پر اثر انداز ہونے والی دوا ہے۔اس کے مریض کی
سونگھنے کی صلاحیت غیر معمولی طور پر تیز ہو جاتی ہے۔معمولی سی بو بھی جو عام طور پر محسوس نہیں
ہوتی ایسے مریض کو فورا محسوس ہو جاتی ہے۔کاربالک ایسڈ میں درد بہت شدید اور اچانک ہوتے ہیں۔اچانک آتے ہیں اور
اچانک چلے بھی جاتے ہیں۔بعض اعضاء پر فالجی اثر پایا جاتا ہے۔اسی طرح بعض اعضاء پر ربڑ
کے بینڈ بندھے ہونے کا احساس ہوتا ہے۔اگر ہونٹوں اور گالوں کے اندرسوزش کے حلقے بن
جائیں تو اس میں بھی کار بالک ایسڈ مفید ثابت ہوتی ہے۔آنکھ کے اوپر اور اس کے اردگرد اعصابی درد ہوتا ہے۔اگر یہ درد آنکھ میں اپنا
مستقل مقام بنالے تو کار بالک ایسڈ مفید دوا ثابت ہوگی۔اس کی ایک علامت یہ ہے کہ بھوک غائب ہو جاتی ہے، ہوا سے پیٹ میں تناؤ
محسوس ہوتا ہے۔پیٹ کے ایک خاص حصہ میں ہوا کا غیر معمولی زور کار بالک ایسڈ کی
خاص علامت ہے کیونکہ کا ربالک ایسڈ چھوٹے دائروں میں تشنجی کیفیات پیدا کرتا ہے۔انتڑیوں وغیرہ کے کسی حصہ پر اس کا اثر پڑتا ہے اور ایسی جگہوں پر ہوا تناؤ پیدا کرتی ہے۔اور ہے۔

کاربالک ایسڈ
250
اس صورت میں کاربالک ایسڈ کو دیا درکھنا چاہئے۔کاربالک ایسڈ کے مریض کے منہ کا مزا بگڑ جاتا ہے۔پیاس مٹ جاتی ہے، بھوک
کم ہو جاتی ہے۔کبھی شدید قبض اور کبھی بہت اسہال لگ جاتے ہیں۔اسہال بہت بد بودار
ہوتے ہیں۔اگر قبض ہو تو سانس سے بھی بد بو آتی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اس دوا میں بہت
تعفن کا مادہ پایا جاتا ہے۔قبض کے دوران جو متعفن مادہ باہر نہیں نکل سکتا وہ انتریوں کی جھلیوں
کے راستے خون میں جذب ہو کر پھیپھڑوں تک پہنچتا ہے اور سانس میں بدبو پیدا کرتا ہے۔کار بالک ایسڈ البیومن (Albumen) کی بہت اہم دوا ہے۔اس کے مریض کو
اگر البیومن آئے تو اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ بعض دفعہ لگتا ہے کہ پیشاب کی بجائے سیاہی خارج
ہے۔ہو رہی ہے۔اس علامت میں تیرے بن تھینا (Terebinthina) بھی بہت مفید
کاربالک ایسڈ کے مریض کو رات
کو بار بار پیشاب آتا ہے جو پروسٹیٹ گلینڈ کی خرابی سے بھی
ہوسکتا ہے۔یہ دوا گردوں اور پراسٹیٹ گلینڈ دونوں کی انفیکشن میں مفید ہے۔اگر
رات کو بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہو تو اس کو بھی زیر نظر رکھیں۔بعض معالجین کا خیال ہے
کہ اس تکلیف میں یہ 1x پوٹینسی میں اچھا کام کرتی ہے لیکن میرا اس بارے میں ذاتی تجربہ
نہیں ہے۔کاربالک ایسڈ کمر کے اذیت ناک درد میں بھی کارآمد ہوسکتی ہے۔خاص طور پر
اگر درد کمر سے نیچے دونوں کولہوں میں اترے تو یہ اس کی خاص علامت ہے۔اگر بچیوں میں آغاز بلوغت سے قبل لیکوریا ہو جائے تو کار بالک ایسڈ شافی دوا
ثابت ہو سکتی ہے۔اس کے مریض کے حیض اور لیکوریا کی رطوبت میں بد بو ہوتی ہے۔اگر کاربالک ایسڈ کا مریض ہو تو اس کے پاؤں اور ٹانگوں میں اینٹھن اور ہڈیوں
میں درد کا رجحان بھی اسی دوا کے استعمال سے ختم ہوسکتا ہے۔اس کی جلدی علامات
میں خارش پیدا کرنے والے چھالے، جلن اور درد ملتے ہیں۔دافع اثر دوائیں : سرکہ۔چاک۔آئیوڈم
طاقت
30 تک

آج 10 میں سے 10 باقی