کاربونیم سلف Carboneum Sulphuratum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کار بو نیم سلف
251
61
کار بونیم سلفیور بیٹم
CARBONEUM SULPHURATUM
(Alcohol Sulphuris-Bisulphide of Carbon)
کار بو نیم سلف میں سلفر اور کاربن کے عناصر موجود ہوتے ہیں لہذا یہ بھی انسانی نظام پر
ایک بہت گہرا اثر کرنے والی دوا ہے۔اس کا دائرہ بہت وسیع ہے اور بہت گہری بیماریوں میں کام
آتی ہے۔کار بونیم سلف کی علامتیں رکھنے والا مریض کار بو ویج کے مریض کی طرح کھلی اور تازہ ہوا
پسند کرتا ہے۔اگر چہ اس کا جسم ٹھنڈا ہوتا ہے لیکن کھڑکی بند کرنا برداشت نہیں کرتا کیونکہ اسے
آکسیجن کی کمی محسوس ہوتی ہے۔کاربونیم سلف میں سلفر موجود ہوتی ہے جس کا مزاج اس کے برعکس
ہے۔اس کے باوجود مریض کھڑکیاں کھلی رکھنا چاہتا ہے لیکن ہوا کے جھونکے براہ راست برداشت
نہیں کر سکتا۔بعض اور دواؤں کی طرح اس میں بھی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سینے پر بوجھ محسوس ہوتا
ہے اور کمزوری لاحق ہو جاتی ہے۔اگر یہ بوجھ سینے کی درمیانی ہڈی (Sternum) پر محسوس ہو تو یہ
انجائنا کی ابتدائی علامت بھی ہو سکتی ہے اس لئے اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے بلکہ کسی کلینک سے
معائنہ کروالینا چاہئے۔سینے پر کچھ بوجھ محسوس ہو تو ضروری نہیں ہے کہ دل کی تکلیف ہو۔بسا اوقات
اعصابی نظام کی کمزوری یا پھیپھڑوں اور معدہ کی بیماریوں کی وجہ سے بھی یہ علامت ظاہر ہوتی ہے
اس لئے یہ کوئی خاص امتیازی علامت نہیں ہے۔کار بو نیم سلف کے مریض کی تکلیفیں نہانے
سے بڑھ جاتی ہیں جو سلفر کے عنصر کی موجودگی سے ہوتا ہے جس کے مزاج میں نہانے سے نفرت
پائی جاتی ہے۔یہاں بھی ایک بار یک فرق مد نظر رکھنا چاہئے کہ سلفر کے مریض کی تکلیفیں نہانے سے
بڑھتی نہیں بلکہ وہ نہانے سے گھبراتا ہے جبکہ کار بونیم سلف میں نہانے سے واقعتا بیماری میں اضافہ
کار بونیم سلف
252
ہو جاتا ہے۔دونوں کے اثرات الگ الگ طریق پر ظاہر ہوتے ہیں۔کئی ہو میو پیتھک معالجین نے اپنے تجربہ کی بناء پر لکھا ہے کہ کار بو نیم سلف چہرے پر
ظاہر ہونے والے خطرناک مرض لیوپس (Lupus) کی بہترین دوا ہے اور اس سے مکمل شفا
ہو جاتی ہے۔ہومیو پیتھک معالجین کو اس پر مزید تجربہ کرنا چاہئے۔میں نے اس سلسلہ میں کافی
مطالعہ کیا ہے لیکن لیوپس کے بارے میں کوئی امتیازی علامت ایسی نہیں ملی جو اسے دوسری
علامات سے الگ کر دے۔کینسر کو بڑھنے سے روکنے کے لئے بھی کار بونیم سلف بہت مفید پائی گئی ہے۔کاربن اور سلفر سے مل کر ایسی دوا بنتی ہے جو سارے انسانی جسم پر بہت گہرا اثر ڈالتی ہے۔جو دوا
لیوپس جیسی بیماری میں شفا دے سکے وہ لازماً بہت اہم اور گہری دوا ہوگی۔مختلف قسم کے کینسر کی
شفا کے لئے الگ الگ دوا ئیں چاہئیں لیکن بعض دوائیں ایسی ہیں جو ہر قسم کے کینسر میں اتنا
فائدہ ضرور دے دیتی ہیں کہ ایک دو سال تک کینسر کی بڑھوتی رک جاتی ہے اور اس عرصہ میں
اصل دوا تلاش کی جاسکتی ہے۔کار بونیم سلف ، آرسنک ، آئیوڈائیڈ اور گریفائیٹس ، تین چوٹی کی
دوائیں ہیں جو کینسر میں مفید ہیں۔جلد کے کینسر میں پائیر وجینم اور سورائینم بھی مفید ہیں۔ان
میں فرق کرنا مشکل نہیں ہے کیونکہ ان کے مریضوں کی اپنی اپنی شخصیت اور مزاج ہوتے ہیں۔جہاں مریض کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہ ہوسکیں وہاں آرسنک آئیوڈائیڈ سے
علاج شروع کرنا چاہئے جو انتڑیوں کے کینسر میں بھی بہت مفید ہے۔کار بو نیم سلف جوڑوں کے درد سے بھی تعلق رکھتی ہے خصوصاً اگر یہ تکلیف پرانی ہو
جائے تو کار بو نیم سلف رفتہ رفتہ شفا دے دیتی ہے۔بازوؤں اور ٹانگوں میں تشیخ اور درد ہوتا
ہے جو لہروں کی صورت میں حرکت کرتا ہے، بار بار عود کر آتا ہے اور دیر تک جاری رہتا ہے۔باز و اور ہاتھ سن ہو جاتے ہیں۔اعصاب میں سوجن بھی نمایاں ہوتی ہے۔کار بونیم سلف کے دونوں عناصر کاربن اور سلفر ایک دوسرے سے متضاد علامات
رکھتے ہیں۔سلفر گرم اور کا ر بن بہت ٹھنڈی دوا ہے۔اس میں بیرونی طور پر ہمیشہ سردی کا
احساس ہوتا ہے اور جسم ٹھنڈا رہتا ہے لیکن اندرونی طور پر بعض جگہوں میں جلن ہوتی ہے۔سلفر
کار بو نیم سلف
253
میں مسلسل گرمی پائی جاتی ہے جو جسم کا جزو بن جاتی ہے۔ہاتھ پاؤں اور سر کی چوٹی جلتے ہیں۔پلسٹیلا میں بھی گرمی کا احساس ہوتا ہے لیکن فرق یہ ہے کہ پلسٹیلا میں پیاس نہیں ہوتی اور سلفر
پیاس والی دوا ہے۔کار بونیم سلف کا مریض سردی برداشت نہیں کرتا پاؤں ذرا بھی ٹھنڈے ہو جائیں تو
فورا بیمار پڑ جاتا ہے۔اگر کسی کا مزاج کار بوٹیم سلام کا ہو تو اسے اپنے پاؤں گرم رکھنے چاہئیں۔کار بو نیم سلف کی بعض علامتیں آرنیکا سے بھی ملتی ہیں۔آرنیکا میں خواہ ظاہری چوٹ
لگے نہ لگے، چوٹ سے مشابہ درد پیدا ہوتے ہیں جیسے جسم کو کوٹا بیٹا گیا ہو۔کار بو نیم سلف کی دردیں
بھی اس سے مشابہ ہوتی ہیں۔ذہنی علامتوں کے لحاظ سے بھی یہ بہت اہم دوا ہے۔مریض بہت
جوشیلا ہوتا ہے، قوت برداشت نہیں رہتی ، غصہ بہت آتا ہے، کھوٹے کھرے کی تمیز ختم ہو جاتی ہے،
خود کشی کرنے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔سر میں خشکی سکری اور بال جھڑنے کی علامات بھی
ملتی ہیں۔آنکھوں کے پیوٹوں کی بیماریوں میں بھی کار بو نیم سلف بہت مفید ہے لیکن اسے
آنکھوں کی تکلیفوں میں صرف اس وقت استعمال کریں جب یہ مزاجی دوا ثابت ہو۔کار بو نیم سلف میں سردرد زیادہ تر بائیں طرف ہوتا ہے لیکن دائیں طرف بھی ہوسکتا ہے۔اس میں دائیں بائیں کا فرق قطعی نہیں۔ہاں عموماً صرف ایک طرف درد ہونے کارجحان پایا جاتا ہے۔نظر کی کمزوری اور رنگوں کی پہچان کا فقدان بھی کار بو نیم سلف کی علامت ہے۔کار بونیم سلف میں کان سے بد بودار مواد نکلتا ہے جس میں خون کی آمیزش بھی ہوتی ہے۔قوت سامعہ کمزور ہو جاتی ہے۔کانوں میں گھنٹیاں بجنے کی آواز آتی ہے۔کانوں کی تکلیف
کی وجہ سے چکر آتے ہیں، جلد بے حس ہو جاتی ہے ، خارش کے ساتھ چھوٹے چھوٹے زخم بن
جاتے ہیں جو پھیلتے ہیں، چہرے پر کیل مہاسے بھی نکلتے ہیں۔ایک اور بات جو
خصوصیت سے کار بو نیم سلف میں پائی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ جلد اور اندرونی جھلیاں رفتہ رفتہ
بے حس ہو جاتی ہیں اور زبان بھی احساس سے عاری ہو جاتی ہے۔منہ کے اندرونی حصے
کار بونیم سلف
254
خصوصاً زبان کا بے حس ہونا اس دوا کا نمایاں حصہ ہے۔وہ اعصابی ریشے جو جلد یا اندرونی جھلیوں
کے قریب ہوں ان
کا فالج کار بونیم سلف سے تعلق رکھتا ہے، اسے یاد رکھنا چاہئے۔دانت کے
اعصاب کے کنارے ننگے ہو جائیں تو وہاں سردی سے زود حسی پائی جاتی ہے۔ٹھنڈی ہوا سے دانت اور چہرے کی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں اور صرف دانت کے
اعصاب ہی نہیں سارے چہرے کے اعصاب زود حس ہو جاتے ہیں۔کاربونیم سلف میں
غدودوں کی عمومی سختی بھی پائی جاتی ہے۔کار بو نیم سلف بہت سی مردانہ کمزوریوں میں بھی مفید ہے اور عورتوں کی کمزوریوں
میں بھی۔بیضہ دانی (Ovary) پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے سکڑنے کی علامت اس دوا
میں پائی جاتی ہے جو دراصل کینسر کا آغاز ہوتا ہے۔دوا نسبتا اونچی طاقت میں استعمال کرنی
چاہئے۔200 طاقت سے آغا ز ا چھی تدبیر ہے۔اگر پاؤں کی انگلیوں اور ٹخنوں میں اکثر اؤ ہو تو کار یو نیم سلف اگر مزاجی دوا ہو گی تو
اسے بھی ٹھیک کر دے گی۔طاقت:
30 سے 200 ،1000 یا حسب ضرورت ایک لاکھ تک