کارسینوسن Carcinosin

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کارسینوسن
255
62
کارسینوسن
CARCINOSIN
( کینسر کے مادہ سے تیار کردہ ایک دوا)
ہومیو پیتھ ڈاکٹروں نے کینسر کے مواد سے مختلف ہومیو پیتھک دوائیں بنائی ہیں جن میں
کارسینوسن امتیازی مرتبہ رکھتی ہے۔اسے پھیپھڑوں کے کینسر Carcinoma کے فاسد مادے
سے تیار کیا گیا ہے۔سب سے پہلے ڈاکٹر برنٹ (Dr۔Brunt) نے اس پر تجربات کئے۔بعد
میں ڈاکٹر کلارک (Dr۔J۔H۔Clarke) نے ان کے تجربات کو آگے بڑھایا۔کارسینوسن سینے کے کینسر میں بہت مفید ہے۔اگر ٹانگوں میں نیلے خون کی رگیں بڑھ
جائیں تو ان کو بھی کارسینوسن سے افاقہ ہوتا ہے۔اگر انتڑیوں میں کینسر کا رجحان ہوتو کارسینوسن
کے اثر سے مریض کی انتڑیوں سے خارج ہونے والے مواد پر پلنے والے
کئی قسم کے چھونے اور
دیگر کیڑے فضلے میں نکلنے لگتے ہیں۔علاوہ ازیں ایسے مریضوں کو جن میں خاندانی طور پر کینسر کی
روایات ملتی ہیں جب بھی کارسینوسن دی جاتی ہے اگر ان کے اندر کینسر کا دیا ہوا مادہ ہوگا تو ضروران
کے گلوں کے غدود پھول جاتے ہیں اور جو بہت پر درد ہوتے ہیں۔یہ بہت قطعی علامت ہے جو
اگر چہ کتابوں میں نہیں لکھی ہوئی مگر مجھے اپنے تجربہ سے معلوم ہوتی ہے۔اس امر کا کسی مخصوص
ملک،علاقے یا آب و ہوا سے تعلق نہیں بلکہ یہ بات دنیا بھر پر یکساں اطلاق پاتی ہے۔جن لوگوں
میں یہ رد عمل ظاہر ہو ان کو یہ دوا دیتے رہنے سے اس بیماری میں نمایاں فائدہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر کینٹ نے کارسینوسن کے بارے میں لکھا ہے کہ اس سے کینسر کے درد کی
شدت ، چھن اور جلن میں کمی آ جاتی ہے۔مریض کئی سال چین سے زندہ رہتا ہے۔

کارسینوسن
256
کینٹ کے نزدیک اگر چہ مکمل شفا نہیں ہوتی مگر کینسر پھیلنے کی رفتار بہت کم ہو جاتی ہے اور
تکلیف کافی حد تک قابو میں آجاتی ہے۔ڈاکٹر کینٹ کی باتیں اکثر درست ہوتی ہیں۔اس
لئے غالباً ان کا یہ تبصرہ بھی درست ہوگا۔لیکن میں نے کینسر کے بعض مریضوں میں کارسینوسن
کو اس طرح کامیابی سے استعمال کیا ہے کہ پھر سالہا سال تک ان میں کینسر کی کوئی علامت
لوٹ کر نہیں آئی مگر مریضوں کی اکثریت کے معاملہ میں کینٹ کا بیان ہی درست ہے۔کارسینوسن کے علاوہ دو دوائیں کینسر کے زخم پر پلنے والے بیکٹیریا سے تیار کی گئی ہیں۔یہ
دونوں کینسر کے علاج میں زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوئیں۔مائیکر وکوکسین (Micro Cocccine)
مائیکر وکوکس جرثومہ سے تیار کی گئی ہے۔ڈاکٹرونیٹر نے اسے صرف کینسر کی زود حسی دور کرنے میں
مفید پایا ہے۔دوسری دوا اوسلو کوکسین (Oslo Coccine) ہے جو اگر چہ کینسر میں فائدہ مند
نہیں ہے مگر انفلوئنزا میں بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ڈاکٹر فوبسٹر (Dr۔Fobester) نے
اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ کارسینوسن کھانے سے کینسر کی سب علامتیں پردونگ
(Proving) کے طور پر ظاہر نہیں ہوتیں بلکہ جن حصوں میں کمزوری ہو وہاں کچھ تبدیلی ظاہر
ہوتی ہے۔ہوسکتا ہے (Lymphatic Glands) کار د مل گلے کی سوزش کی صورت میں اسی
وجہ سے ظاہر ہوتا ہو کہ ان میں کینسر کا مادہ پایا جاتا ہو۔ان سب باتوں میں ابھی تحقیق کی ضرورت
ہے۔ڈاکٹر فوبسٹر نے اپنا ایک تجربہ بتایا ہے کہ کارسینوسن کھانے کے دس دن بعد جسم کا درجہ
حرارت زیادہ ہو جاتا ہے اور بخار رہنے لگتا ہے۔ڈاکٹر فوبسٹر کے مطابق جن مریضوں میں کینسر کا رجحان ہو ان میں مندرجہ ذیل
دوائیں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ٹیوبرکولینم ، میڈ ورائیٹنم ، نیٹرم میور اور سیپیا۔ان دواؤں کا
تفصیلی ذکر کتاب میں موجود ہے۔الیو مینا، آرسنک البم ، آرسنک آیوڈائیڈ ، پلسٹیلا سٹیفی
سیگریا ، فاسفورس اور کلکیر یا فاس وغیرہ بھی بہت مفید ہیں اور کینسر کے تعلق میں زیر نظر رہنی
چاہئیں۔سیپیا اور سٹیفی سیگریا کا جذبات کو دبا دینے کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی بیماریوں

کارسینوسن
257
سے تعلق ہے جن میں سے ایک کینسر بھی ہو سکتی ہے۔فاسفورس اور کلکیریا فاس کا ہڈیوں کے
کینسر سے گہرا تعلق ہے اور یہ پھیپھڑوں سے بھی تعلق رکھتی ہیں۔لائیکو پوڈیم کا تعلق پتے اور
،(Pancrias) کے کینسر سے ہے۔اس میں یہ خوبی ہے کہ یہ جگر کے لعاب یعنی صفراء کو
پتلا کرتا ہے اور وہ نارمل ہو جاتا ہے۔سلیشیا کو پراسٹیٹ کے کینسر میں بہت مفید پایا گیا
ہے۔علاوہ ازیں ایڈز کی انتہائی مہلک بیماری میں بھی سلیشیا CM طاقت میں انتہائی مؤثر
ثابت ہوئی ہے۔ایڈز بھی کینسر ہی کی طرح ایک لاعلاج بیماری سمجھی جاتی ہے۔مختلف ممالک
میں ایڈز پر میرے زیر نگرانی سلیشیا CM کے تجربے ہوئے ہیں۔بہت سے مریضوں میں
سلیشیا نے حیرت انگیز اثر دکھایا ہے۔کینسر سے تعلق رکھنے والی دواؤں پر مزید تحقیق ہونی
چاہئے۔مریض کا مکمل کلینیکل ٹیسٹ (Clinical Test) ہو۔اس کے بعد ہومیو پیتھک
دوا دے کر دوبارہ ٹیسٹ ہوں تا کہ جن مریضوں کو یقینی طور پر فائدہ ہوا ہے ان کی اندرونی
تبدیلیوں کا علم ہو سکے کہ ان میں
کیا تبدیلیاں واقع ہوئیں۔اس کے لئے جدید ترین کلینیکل
لیباریٹریز سے تعاون لینا پڑے گا۔سب ہومیو پیتھک دواؤں کو کینسر کے حوالے سے غور سے پڑھیں اور پھر سب
علامات کے فرق کو ذہن نشین کر لیں۔اس طریق پر کار بند ہونے سے آپ خود بھی استفادہ
کرسکیں گے اور تمام بنی نوع انسان کو بھی فائدہ پہنچاسکیں گے۔شرط یہ ہے کہ اپنے کامیاب
تجربات کو بخل سے کام لیتے ہوئے اپنے تک ہی محدود نہ رکھیں۔کارسینوسن ، ریڈیم برومائیڈ (Radium Bromide) کے ساتھ ادل بدل
کر CM پوٹینسی میں دینا تابکاری کے مہلک اثرات سے طبعی دفاع پیدا کر سکتی ہے۔

کارسینوسن
258
مددگار دوائیں: ریڈیم برومائیڈ نیز کینسر کی نوعیت اور حملے کی شدت
کے اعتبار سے مذکورہ بالا دوائیں جو اس کی مددگار بتائی گئی ہیں ان میں سے
کوئی ایک یا ایک سے زائد حسب ضرورت استعمال ہوسکتی ہیں۔عام طور پر
ہڈیوں اور پھیپھڑوں میں کینسر کا اثر پھیلنے سے روکنے کے لئے فاسفورس اور
برائیونیا بہت ضروری ثابت ہوتی ہیں۔ان کو اس مقصد کے لئے اکثر
30 طاقت میں ہی استعمال کرنا چاہئے۔30 طاقت کام کرنا چھوڑ دے تو
پھر 200 طاقت میں دی جائیں۔تکرار
طاقت : 200 سے ایک لاکھ طاقت میں مفید ثابت ہوئی ہے۔عام طور پر 15 دن میں ایک بار کافی ہے مگر کینسر کے
شدید حملے کی صورت میں خصوصاً جبکہ جراحی کا عمل ہو چکا ہو پہلے چند روز ،
روزانہ ایک لاکھ میں ایک خوراک دی جاسکتی ہے۔جراحی کے عمل کے بعد
بے چینی کو دور کرنے کے لئے آرسنیک CM بھی بہت زوداثر ثابت ہوتی
ہے جسے ایک خوراک دینے کے بعد اس وقت تک نہ دہرایا جائے جب تک
بے چینی کا حملہ دوبارہ مائل بشدت نہ ہو۔ایسی صورت میں ضرور دہرائیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی