کارڈس مریانس Cardus Marianus
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کارڈس میر یانس
259
63
کارڈس میر یانس
CARDUUS MARIANUS
کارڈس میریانس جگر کی ایک بہت اہم دوا ہے۔میں نے اسے بارہا جگر کے
مریضوں میں باقاعدگی سے استعمال کروایا ہے۔اسے لمبا عرصہ کھلاتے رہنے سے بھی کوئی منفی اثر
نہیں دیکھا۔اس دوا کا خاص اثر جگر اور دوران خون کے نظام پر ہوتا ہے۔گوا سے عموماً جگر کی دوا ہی سمجھا جاتا ہے لیکن اس میں اور بھی بہت سی علامتیں ملتی ہیں
مثلا اس کے مریض میں نکسیر بنے کا رجحان ہوتا ہے اس کے ساتھ سر پر ٹھنڈی ہوا محسوس
ہوتی ہے، آنکھوں میں باہر کی طرف دباؤ محسوس ہوتا ہے، ڈیلا با ہر کو ابھرا ہوا دکھائی دیتا ہے۔بیلاڈونا میں بھی یہ علامت ہے۔کارڈس میریانس میں پہلے ناک میں جلن محسوس ہوتی ہے
پھر
نکسیر پھوٹتی ہے۔کارڈس میریانس میں معدے کی علامتیں بھی ملتی ہیں کیونکہ جگر خراب ہو تو معدہ
ضرور متاثر ہوتا ہے۔منہ کا مزہ کڑوا ہو جاتا ہے یا پھیکا اور بدمزہ۔زبان گندی ہو جاتی ہے، کھانے
کی خواہش مٹ جاتی ہے۔معدے کی خرابی سے پیدا ہونے والی بد بو بھی آتی ہے۔اگر معدے
میں یہ احساس ہو کہ درد بائیں سے دائیں طرف حرکت کر رہا ہے تو یہ بھی کارڈس میر بانس کی
علامت ہے۔اس کا مطلب ہے کہ جگر کی بیماری معدے تک پھیل گئی ہے۔اس صورت میں سیاہ
رنگ کے خون کی قے آتی ہے۔دائیں پسلیوں میں اور سینے میں درد ہوتا ہے جو حرکت سے بڑھتا
ہے۔سینے کا درد کندھوں، کمر اور پیٹ تک پہنچتا ہے۔بائیں جانب لیٹنے سے دائیں طرف درد ہوتا ہے جیسے کوئی نیچے کی طرف گھسیٹ رہا ہو۔یہ علامت اور بھی بعض دواؤں میں ملتی ہے۔
کارڈس میر یانس
260
یہ دوا پتے کی پتھریوں میں بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔پتے کی جھلی کے اوپر سوجن آ
جاتی ہے اور دور دہوتا ہے۔تلی کے پاس چھین کا احساس ہوتا ہے۔بائیں طرف کی جلد بہت زود
حس ہو جاتی ہے اور دکھتی ہے۔شدید قبض ہو جاتی ہے جو مسلسل جاری رہتی ہے۔اجابت مٹیالے
رنگ کی ہوتی ہے۔خونی بواسیر بھی ہو جاتی ہے۔پیشاب اکثر گہرے رنگ کا ہوتا ہے۔جگر کی بیماریوں کی وجہ سے کھانسی ہو جاتی ہے۔جس کا اثر مائیں پھیپھڑے کے نچلے
حصہ پر ہوتا ہے۔چیلی ڈونیم اور ایسکولس کے مریضوں کی طرح شانے کی چپٹی ہڈی
(Scapula) میں درد ہوتا ہے۔دائیں کو لہے کی ہڈی اور جوڑ میں بھی درد ہوتا ہے جو نیچے ٹانگ
تک پھیلتا ہے۔تشیخ بھی ہوتا ہے۔اگر کو لہے کی تکلیفیں حرکت سے بڑھیں تو اس میں
کارڈس میریانس بہت مفید دوا ہے۔کارڈس میریانس میں ویریکوز وینز Vericose)
(Veins ابھرنے کا رجحان بھی ملتا ہے۔وہ تمام دوائیں جن میں سیاہ خون بہنے کی علامت پائی
جاتی ہے ان میں نیلی رگوں کے جالے بننے کا رجحان بھی ملتا ہے۔پاؤں متورم ہو جاتے ہیں۔پاؤں اور پنڈلیوں میں تشبیح ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے چلنا مشکل ہوتا ہے۔اگر تیز چلنے سے پیج
ہو تو برائیونیا اور آرنیکا ملا کر دینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔کارڈس میر بانس کے مریضوں کی
تکلیف جب بڑھ جائے تو چند قدم چلنے سے بھی تشیخ ہونے لگتا ہے۔پاؤں میں کمزوری کا احساس
ہوتا ہے کارڈس میر یانس ایسے انفلوئنزا میں بھی مفید ہے جس میں جگر متاثر ہو۔طاقت : Q سے 30 تک لیکن اکثر مدرنیچر میں استعمال کی جاتی ہے