کولو فائیلم Caulophyllum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کولو فائیلم
261
64
کولو فائیلم
CAULOPHYLLUM
کولو فائیلم ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں کے جوڑوں میں نقرس یعنی Gout کی وجہ
سے درد اور ختی پیدا ہونے کا اچھا علاج ہے۔نقرس نہ بھی ہو تو ہاتھ پاؤں کی انگلیوں اور جوڑوں
کے عمومی درد میں اور جگہ بدلتے رہنے والے دردوں میں بہت کارآمد ہے عام طور پر ماؤف
حصوں میں شیخ کا رجحان ملتا ہے۔کولو فائیلم کو میں نے مخصوص علامتوں والے لنگڑی کے درد (Sciatica) میں بھی
بہت مفید پایا ہے حالانکہ اس پہلو سے اس کا کتابوں میں ذکر نہیں ملتا۔یہ درد کمر سے دونوں
ٹانگوں میں یا بعض دفعہ ایک ٹانگ میں نیچے اترتا ہے اور کولو فائیلم کی مریض عورتوں میں حمل کے
دوران جو تکلیفیں ملتی ہیں ان سے مشابہت رکھتا ہے۔اسی مشابہت کی بنا پر میں نے اسے لنگڑی
کے درد میں کامیابی کے ساتھ استعمال کرا کے دیکھا ہے۔لنگڑی کے درد کو انگریزی میں مختصراً
Sciatica کہا جاتا ہے جو دراصل ان اعصاب کا نام ہے جن میں یہ درد پایا جاتا ہے۔کولو فائیلم عورتوں کے لئے دوران حمل بہت ہی مفید اور اہم دوا ہے۔یہ رحم کو
طاقت بخشتی اور مضبوط بناتی ہے۔میں نے بہت دفعہ ایسے موقعوں پر جب حمل ضائع ہونے کا
شدید خطرہ تھا کولو فامیلم کو استعمال کروایا ہے۔اللہ کے فضل سے حمل کا بقیہ زمانہ بخیر و عافیت گزرا۔اگر بچہ کی پیدائش کے وقت دردیں رحم کی طرف منتقل ہونے کی بجائے دونوں
رانوں کے اندر کی طرف یا ران کے پیچھے کی طرف عرق النساء (Sciatica) کے
اعصاب کے خطوط پر اتریں اور رحم کی گردن میں تشیخ ہو تو کولو فائیلم بہترین ثابت ہوتی
سیکیل کار بھی نم رحم کے تشیخ کی دوا ہے لیکن اس کا تشیخ کولو فائیلم کے تشنج سے بہت
ہے۔زیادہ سخت ہوتا ہے اور سیکیل کی دوسری علامتیں اسے کولو فائیلم سے واضح طور پر

کولو فائیلم
262
جدا کر دیتی ہیں۔اگر ایسی تکلیف سیکیل کے غلط استعمال سے پیدا ہو تو اس کے توڑ کے طور پر
کولو فائیلام کام آ سکتی ہے۔بعض معالج حمل کے آخری مہینہ میں باقاعدگی سے تمہیں طاقت
میں کولو فائیلم دیتے ہیں۔اس سے وضع حمل میں بہت آسانی پیدا ہو جاتی ہے اور زچگی کا یہ
عرصہ سہولت سے گزرتا ہے اور کوئی پیچیدگی پیدا نہیں ہوتی۔وہ
جنین جو رحم میں تر چھا پڑا ہو اس کی قدرتی پیدائش قریباً ناممکن ہوتی ہے اس
لئے لازما عمل جراحی کے ذریعہ سے اسے نکالنا پڑتا ہے۔پلسٹیلا دینے سے بھی اس کی
پوزیشن درست نہیں ہوتی۔اگر کوئی دوا کام آ سکتی ہے تو وہ کولو فائیلم ہے جسے 200 طاقت
میں آرنیکا 200 کے ساتھ ملا کر دینے سے بسا اوقات جنین کی حالت درست ہو جاتی ہے۔اگر ایک دو ہفتے تک ہفتہ میں دو تین بار آرنیکا اور کولو فائیلم 200 طاقت میں دینے سے کوئی
واضح فائدہ نہ ہو تو غالباً اس کا علاج صرف بر وقت جراحی سے ہو سکے گا جس کے متعلق کوئی
اچھا سرجن ہی فیصلہ کر سکتا ہے کہ کب ہونی چاہئے؟ بعض اوقات حمل کے ایام پورے
ہونے سے پہلے ہی جراحی ضروری سمجھی جاتی ہے۔اگر عورتوں کے چہرہ پر بھورے تل نکل آئیں تو کولو فائیلام اس کی بہترین دوا
ہے جو بعض دفعہ مردوں میں بھی کام آتی ہے۔اس کے استعمال سے کبھی تو اتنا فائدہ
پہنچتا ہے کہ چہرہ بالکل صاف ہو جاتا ہے اور تلوں کا نام ونشان مٹ جاتا ہے۔چہرے
کی جلد کا رنگ بدل جائے اور سیا ہی سی چھا جائے تو اس کی بھی کولو فائیلم دوا ہو سکتی ہے
جو اپنی دیگر عمومی علامتوں سے پہچانی جائے گی۔اس کی اولین دوا آرسنک سلف فلیوم
(Arsenicum Sulfuratum Flavum) ہے جبکہ سیکیل کور
(Scale Cornatum) کی مریضہ عورتوں میں سیکیل کو رہی رنگت درست کر سکتی ہے۔کولو فامیلم کا اثر کافی (Coffee) سے زائل ہو جاتا ہے۔اس لئے اس دوا کے
استعمال کے دوران کافی سے پر ہیز کرنا چاہئے۔مددگار دوا
آرنیکا
طاقت
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی